ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ ناقابل شکست کسے کہتے ہیں
سوبرسوں میں سب سے بڑے بحران کے دوران ہندوستان نے جن صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ان پر سو سال بعد انسانیت کوفخر ہوگا
ہم نے 2014 کے بعد سے گورننس کے ہر عنصر کو پھر سے ترتیب دی اور پھر سے دریافت کرنے کا فیصلہ کیا
غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت بہبودی کے نظام کو کس طرح بہتر بناسکتی ہے ، ہم نے اس کا نیاتصور پیش کیا
حکومت کی اہم توجہ غریبوں کو بااختیاربنانے اور انھیں ملک کی تیز رفتار ترقی میں اپنا حصہ دینے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کااہل بنانے پر ہے
ہماری حکومت اب تک مختلف اسکیموں کے تحت ڈی بی ٹی کے ذریعہ28لاکھ کروڑ روپے منتقل کرچکی ہے
ہم نے بنیادی ڈھانچے کو الگ خانوں میں دیکھنے کا رواج بند کیا اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو ایک وسیع تر حکمت عملی کے طور پر دیکھا
تقریبا 3.5 لاکھ کلو میٹر دیہی سڑکیں اور 80 ہزار کلو میٹر قومی شاہراہیں گزشتہ نو برس کے دوران تعمیر کرائی گئیں
آج ہندوستان میٹرو روٹ کی طوالت کے اعتبار سے پانچویں مقام پر ہے اور جلد ہی یہ تیسرے مقام پر ہوگا
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان نہ صرف یہ کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو رفتار دے رہا ہے بلکہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی ترقی پر بھی زور دے رہا ہے
ملک میں انٹر نیٹ ڈیٹا کی شرحوں میں 25گنا کمی کی گئی ہے جو دنیا میں سب سے سستا ہے
2014 کے بعد پہلے حکومت کی ذہنیت کو ہٹا کر پہلے عوام کا تصور لایا گیا
ٹیکس دہندگان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان کا ادا کیا ہوا ٹیکس بہترین طریقے سے استعمال کیا جارہاہے
ہرپروگرام اورپالیسی میں عوام پر اعتماد ہمارامنتر رہا ہے
جب آپ ہندوستان کی ترقی کے سفر سے خود کوجوڑتے ہیں توہندوستان آپ کو ترقی کی ضمانت دیتاہے

ٹائمز  گروپ کے جناب سمیر جین جی، جناب ونیت جین جی، عالمی کاروباری سربراہ اجلاس میں آئے ہوئے تمام معززین، صنعت کے ساتھی، سی ای او حضرات، ماہرین تعلیم، میڈیا کی دنیا کے لوگ، دیگر معززین، خواتین و حضرات،

میں اپنی بات پر آنے سے پہلے شیو بھکتی اور لکشمی  پوجا کی طرف تھوڑا، آپ نے سجھاؤ دیا انکم ٹیکس بڑھانے کے لیے، پتہ نہیں یہ لوگ کیا کریں گے بعد میں، لیکن آپ کی معلومات کے لیے اس مرتبہ بجٹ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے اور خواتین خصوصاً اگر بینک ڈیپازٹ کرتی ہیں اور دو سال کا وقت طے کیا ہے، تو ان کو یقیناً ایک مخصوص قسم کا سود دیا جائے گا اور یہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ جو کہہ رہے ہیں اس کا ایک اچھا قدم اور شاید یہ آپ کو پسند آئے گا۔ اب یہ آپ کے ادارتی شعبے کا کام ہے، وہ ساری چیزیں تلاش کر کبھی مناسب لگے تو جگہ دی دیں اس کو۔ ملک اور دنیا بھر سے آئے، کاروباری قائدین کو میں خوش آمدید کہتا ہوں ، خیرمقدم کرتا ہوں۔

اس سے پہلے مجھے 6 مارچ 2020 کو ای ٹی عالمی کاروباری سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کا موقع حاصل ہوا تھا۔ ویسے تو تین سال کا وقت بہت طویل وقت نہیں ہوتا، لیکن اگر اس تین سال کی خصوصی مدت کو دیکھیں، تو لگتا ہے کہ پوری دنیا نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ جب ہم پچھلی مرتبہ ملے تھے، تو ماسک، روزمرہ کی زندگی کا حصہ نہیں تھے۔ لوگ سوچتے تھے کہ ٹیکے تو بچوں کے لیے ضروری ہیں یا پھر کوئی شدید بیماری میں مبتلا ہے تو مریضوں کے لیے ضروری ہیں۔ بہت سے لوگوں نے تب گرمی کی چھٹیوں میں گھومنے کی تیاری بھی کر رکھی تھی۔ کئی لوگوں نے ہوٹل بک کیے ہوں گے۔ لیکن 2020 کی اس ای ٹی سربراہ ملاقات کے ٹھیک 5 دن بعد ڈبلیو ایچ او نے کووِڈ کو وبائی مرض قرار دے دیا۔ اور پھر ہم نے دیکھا کہ کچھ ہی وقت میں پوری دنیا ہی بدل گئی۔ ان تین برسوں میں پوری دنیا بدل گئی ہے، سماجی نظام بدل گیا ہے اور بھارت بھی بدل گیا ہے۔ گذشتہ کچھ وقت میں ہم سبھی نے ’اینٹی - فریجائل‘ کے دلچسپ تصور پر بہت ساری باتیں سنی ہیں۔ آپ کاروبار کی دنیا کے عالمی قائدین ہیں۔ آپ ’اینٹی فریجائل‘ کا مطلب اور اس کے احساس کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ایک ایسا نظام جو نہ صرف برعکس حالات کا مقابلہ کرے، بلکہ ان حالات کا ہی استعمال کرکے اور زیادہ مضبوط ہو جائے، ترقی یافتہ بن جائے۔

میں نے جب ’اینٹی فریجائل‘ کے تصور کے بارے میں سنا تو سب سے پہلے میرے دل میں 140 کروڑ بھارتیوں کی مجموعی قوت ارادی کی شکل ابھری تھی۔ گذشتہ تین برسوں میں جب دنیا، کبھی کورونا، کبھی جنگ، کبھی قدرتی آفات کی چنوتیوں سے گزر رہا تھی، تو اسی وقت بھارت نے اور بھارت کے لوگوں نے  ایک غیر معمولی قوت کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اینٹی فریجائل ہونے کا اصلی مطلب کیا ہوتا ہے۔ آپ سوچئے، کہاں پہلے ’فریجائل فائیو‘ کی بات ہوتی تھی، وہیں اب بھارت کی شناخت ’اینٹی فریجائل‘ سے ہونے لگی ہے۔ بھارت نے دنیا کو پورے یقین سے دکھایا ہے کہ مصیبتوں کو مواقع میں کیسے بدلا جاتا ہے۔

100 سال میں آئے سب سے بڑے بحران کے وقت، بھارت نے جو صلاحیت دکھائی، اس کا مطالعہ کرکے 100 سال بعد انسانیت بھی خود پر فخر کرے گی۔ آج اس صلاحیت پر یقین کرتے ہوئے بھارت نے 21ویں صدی کے تیسرے دہے کی بنیاد رکھی ہے، سال 2023 میں داخل ہوا ہے۔ بھارت کی اس صلاحیت کی بازگشت آج اکنامک ٹائمز عالمی سربراہ اجلاس میں سنائی دے رہی ہے۔

دوستو،

آپ نے اس سال کے ای ٹی عالمی سربراہ اجلاس کا موضوع ’کاروبار اور دنیا کا ازسر نو تصور‘ رکھا ہے۔ ویسے مجھے نہیں پتہ کہ  یہ ’ازسر نو تصور ‘ والا موضوع صرف دوسروں کے لیے ہی ہے یا پھر قائدین کے لیے بھی ہے، وہ بھی کیا نافذ کریں گے؟ ہمارے یہاں تو بیشتر قائدین ہر چھ مہینے میں ایک ہی پروڈکٹ کے ری-لانچ، ری- ری لانچ میں مصروف رہتے ہیں۔ اور اس ری لانچ میں بھی وہ ری-امیجنیشن نہیں کرتے۔ خیر، کافی سمجھدار لوگ یہاں بیٹھے ہیں، جو بھی ہو، لیکن یہ آج کے وقت کے لیے بہت ہی مناسب  موضوع ہے۔ کیونکہ جب ملک نے ہمیں خدمت کا موقع دیا، تو ہم نے پہلا کام یہی کیا، ذرا بھئی دوبارہ تصور کریں۔ 2014 میں صورتحال یہ تھی کہ لاکھوں کروڑوں کے گھوٹالوں کی وجہ سے ملک کی شبیہ داؤں پر لگی ہوئی تھی۔ بدعنوانی کی وجہ سے غریب، اپنے حق کی چیزوں کے لیے بھی ترس رہا تھا۔ نوجوانوں کی امنگوں کو ، کنبہ پرستی اور بھائی بھتیجا واد کے لیے قربان کیا جا رہا تھا۔ پالیسی جمود کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں میں برسوں کی دیری ہو رہی تھی۔ ایسی فکر اور نقطہ نظر کے ساتھ ملک کا تیزی سے آگے بڑھنا مشکل تھا۔ اس لیے ہم نے طے کیا کہ حکمرانی کے ہر واحد عنصر کا دوبارہ تصور کریں گے، دوبارہ تیار کریں گے۔ حکومت، غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے فلاح و بہبود کی بہم رسانی کے نظام کی کس طرح اصلاح کرے ، ہم نے اس کا دوبارہ تصور کیا۔ حکومت مزید اثر انگیز طریقہ سے کیسے بنیادی ڈھانچہ بنا سکے، ہم نے یہ دوبارہ تصور کیا۔ حکومت کا ملک کے شہریوں کے ساتھ کیسا رشتہ ہو، ہم نے یہ دوبارہ تصور کیا۔ میں آپ کو فلاح و بہبود کی بہم رسانی سے وابستہ ازسر نو تصور کاری پر مزید تفصیل سے بتانا چاہتا ہوں۔

ناداروں کے پاس بھی بینک کھاتے ہوں، ناداروں کو بھی قرض حاصل ہو، ناداروں کو اپنے گھر اور املاک کی ملکیت حاصل ہو، انہیں بیت الاخلاء، بجلی اور کھانا پکانے کا صاف ستھرا ایندھن یا پھر تیز رفتار انٹرنیٹ کنکٹیویٹی حاصل ہو، ان کی پہلے اتنی ضرورت ہی نہیں سمجھی جاتی تھی۔ اس سوچ کو بدلا جانا، از سر نو تصور کیا جانا بہت ضروری تھا۔ کچھ لوگ غریبی ہٹاؤ کی باتیں بھلے ہی کرتے تھے، لیکن حقیقت یہ تھی کہ پہلے غریبوں کو ملک پر بوجھ مانا جاتا تھا۔ اس لیے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ جبکہ ہماری توجہ غریبوں کو بااختیار بنانے پر مرتکز ہے، تاکہ وہ ملک کی تیز رفتار نمو میں اپنی پوری قوت کے ساتھ تعاون دے سکیں۔ براہِ راست فائدہ منتقلی کی مثال آپ کی نظر ضرور اس پر گئی ہوگی۔ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں سرکاری اسکیموں میں بدعنوانی، رساؤ اور بچولیے، یہ باتیں عام تھیں اور سماج نے بھی اسے قبول کر لیا تھا۔ حکومتوں کا بجٹ، حکومتوں کے اخراجات بڑھتے گئے، لیکن غریبی بھی بڑھتی گئی۔ آج سے 4 دہائی قبل، اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی جی نے کہا تھا کہ ویلفیئر کے لیے ایک روپیہ دہلی سے بھیجتے ہیں تو مستفید تک پہنچتے پہنچتے وہ 15 پیسہ ہو جاتا ہے۔ کون  سا پنجا گھستا تھا مجھے معلوم نہیں ہے۔ ہماری حکومت ابھی تک الگ الگ اسکیموں کے تحت راست فائدہ منتقلی بہبودی اسکیموں کے تحت 28 لاکھ کروڑ روپئے منتقل کر چکی ہے۔ اب آپ سوچئے کہ راجیو گاندھی جی نے جو کہا تھا، اسی بات کو اگر میں آج کے ساتھ جوڑوں تو ایک روپیہ میں سے 15 پیسہ پہنچنے والی بات کو پکڑوں تو 85 فیصد یعنی 24 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم کسی کی جیب میں چلی گئی ہوتی، کسی نے لوٹ لی ہوتی، رفع دفع ہوگئی ہوتی۔ اور صرف 4 لاکھ کروڑ روپئے ناداروں کے پاس پہنچے ہوتے، لیکن چونکہ میں نے ازسر نو تصور کیا، ڈی بی ٹی کے نظام کو ترجیح دی۔ آج ایک روپیہ دہلی سے نکلتا ہے، 100 کے 100 پیسے اس کے پاس پہنچتے ہیں۔ یہ ہے ازسر نو تصورکاری۔

ساتھیو،

کبھی نہرو جی نے کہا تھا کہ جس دن ہر بھارتی کے پاس بیت الخلاء کی سہولت ہوگی، اس دن ہم جان جائیں گے کہ ملک ترقی کی ایک نئی بلندی پر ہے۔ میں یہ پنڈت نہرو جی کی بات کر رہا ہوں۔ کتنے سال پہلے کی ہوگی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مطلب نہرو جی کو بھی اس مسئلے کا علم تھا، لیکن حل کرنے کا اشتیاق نظر نہیں آیا، اور اس وجہ سے ملک کا بہت بڑا حصہ  طویل عرصے تک بنیادی سہولت سے محروم رہا۔ 2014 میں جب ہمیں خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوا تو ملک کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی احاطہ 40 فیصد سے بھی کم تھا۔ ہم نے اتنے کم وقت میں 10 کروڑ سے زائد بیت الخلاء تعمیر کرائے، سووَچھ بھارت ابھیان شروع کیا۔ آج ملک کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی حاطہ 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

میں آپ کو توقعاتی اضلاع کی بھی ایک مثال دینا چاہتا ہوں۔ ری امیجن والا موضوع جو آپ نے رکھا ہے تو میں اسی دائرے میں اپنے آپ کو رکھنا چاہتا ہوں۔ حالت یہ تھی کہ سال 2014 میں ملک میں 100 سے زائد ایسے اضلاع تھے، جنہیں بہت ہی پسماندہ خیال کیا جا تا تھا۔ ان اضلاع کی پہچان تھی – غریبی، پچھڑا پن، نہ سڑک، نہ پانی، نہ اسکول، نہ بجلی، نہ ہسپتال، نہ تعلیم، نہ روزگار۔ اور ا ن میں ہمارے ملک کے زیادہ تر آدی واسی بھائی بہن ان علاقوں میں رہا کرتے تھے۔ ہم نے پسماندگی کے اس تصور کو از سر نو پیش کیا اور ان اضلاع کو توقعاتی اضلاع بنایا۔ پہلے ان اضلاع میں افسران کی پوسٹنگ سزا کے طور پر کی جاتی تھی۔ آج وہاں بہترین اور نوجوان افسران کو تعینات کیا جاتا ہے۔

آج مرکزی حکومت، سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں، ریاستی حکومتیں، ضلعی انتظامیہ، سبھی مل کر ان اضلاع کو تبدیلی سے ہمکنار کرنے کے لیے پوری محنت سے کام کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں بہتر نتائج بھی حاصل ہونے لگے ہیں اور اس کی ریئل ٹائم مانٹرنگ بھی ہو رہی ہے، تکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب جیسے یو پی کے توقعاتی ضلع فتح پور میں ادارہ جاتی بہم رسانی 47 فیصد سے بڑھ کر 91 فیصد کے بقدر ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے زچگی شرح اموات، چھوٹے بچوکی شرح اموات میں بہت بڑی کمی آئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے توقعاتی ضلع بڑوانی وہ پوری طرح سے قوت مدافعت سے لیس بچوں کی تعداد 40 فیصد سے بڑھ کر اب 90 فیصد ہوگئی ہے، بچوں کی زندگی کی فکر ہوئی۔ مہاراشٹر کے توقعاتی ضلع واسم میں، ٹی بی کے علاج کی کامیابی کی شرح 40 فیصد ہوا کرتی تھی، وہ بڑھ کر 90 فیصد ہوگئی ہے۔ کرناٹک کے توقعاتی ضلع یادگیر میں اب براڈ بینڈ کنکٹیویٹی سے جڑی گرام پنچایتوں کی تعداد 20 فیصد سے 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کتنی ہی ایسی مثالیں ہیں، جس میں کسی وقت جس کو پسماندہ ضلع کہہ کر اچھوت بنا دیا گیا تھا، ایسے توقعاتی اضلاع کی کوریج پورے ملک کے اوسط سے بھی بہتر ہو رہی ہے۔ یہ ہے ’ری امیجنیشن‘۔

میں آپ کو صاف ستھرے پانی کی سپلائی کی بھی مثال دوں گا۔ آزادی کے 7 دہوں کے بعد بھی ہمارے ملک میں صرف 30 ملین یعنی 3 کروڑ دیہی کنبوں کے پاس ہی نل کے ذریعہ پانی کا کنکشن تھا۔ 160 ملین دیہی کنبے یعنی 16 کروڑ کنبے اس سے محروم تھے۔ ہم نے بڑی بڑی باتوں کے بجائے، 80 ملین یعنی 8 کروڑ نئے نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن محض ساڑھے 3 برسوں میں فراہم کرائے ہیں۔ یہ ہے از سر نو تصور کاری کا کمال۔

دوستو،

اس سربراہ اجلاس میں شامل ماہرین بھی اس بات کو مانیں گے کہ بھارت کی تیز رفتار نمو کے لیے اچھا بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے۔ لیکن ملک میں پہلے کیا صورتحال تھی؟ اور جو حالت تھی، وہ کیوں تھی؟ اکنامک ٹائمز میں تو بڑےبڑے اداریے اس پر شائع بھی ہوئے ہیں، لوگوں نے اپنی آراء بھی دی ہیں۔ اور ان میں جو بات اہم رہی ہے، وہ یہ کہ ہمارے یہاں بنیادی ڈھانچہ سے جڑے فیصلوں میں، ملک کی ضرورت کو کم دیکھا جاتا تھا اور سیاسی اولوالعزمی کو اہمیت دی جاتی تھی۔ اس کا جو نتیجہ نکلا، اس کا خمیازہ پورا ملک اٹھا رہا ہے۔ اگر کہیں سڑکیں بھی بننی ہیں تو پہلے دیکھا جاتا تھا کہ سڑک بننے کے بعد ووٹ ملیں گے یا نہیں۔ ریل گاڑی کہاں رکے گی، کہاں چلے گی، یہ بھی سیاسی نفع نقصان دیکھ کر طے ہوتا تھا۔ یعنی بنیادی ڈھانچہ کی طاقت کو پہلے کبھی سمجھا ہی نہیں گیا۔ ہمارے پاس اور یہ آپ کو چونکانے والی چیزیں لگیں گی، کبھی اکنامک ٹائمز والوں نے لکھا نہیں ہوگا، بدقسمتی ہے جی، ہمارے یہاں ڈیمز بنتے تھے، لیکن کینال نیٹ ورک نہیں بنتا تھا۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ 6 منزلہ مکان بنے، اور لفٹ بھی نہ ہو، زینہ بھی نہ ہو، ایسا سوچ سکتے ہیں آپ۔ باندھ بنے اور کینال نہ ہو، لیکن شاید اس وقت اکنامک ٹائمز کو دیکھنا مناسب نہیں لگا ہوگا۔

ہمارے پاس کانیں تھیں، لیکن معدنیات کے نقل و حمل کے لیے کنکٹیویٹی کبھی نہیں تھی۔ ہمارے پاس بندرگاہیں تھیں، لیکن ریلوے اور سڑک کنکٹیویٹی کے بہت سے مسائل تھے۔ ہمارے پاس بجلی کے پلانٹس تھے، لیکن ٹرانس مشن لائنیں کافی نہیں تھیں، جو تھیں وہ بھی خراب حالت میں تھیں۔

ساتھیو،

ہم نے  بنیادی ڈھانچہ کو علیحدہ علیحدہ دیکھنے کے چلن کو ختم کیا اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو ایک شاندار حکمت عملی کے طور پر ری امیجن کیا۔ آج بھارت میں یومیہ 38 کلو میٹر کی رفتار سے ہائی وے بن رہے ہیں اور روزانہ 5 کلو میٹر سے زائد ریل لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ ہماری  بندرگاہ صلاحیت آنے والے دو برسوں میں 3000 ایم ٹی پی اے تک پہنچنے والی ہے۔ 2014 کے مقابلے آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہو چکی ہے۔ ان 9 برسوں میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ کلو میٹر دیہی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ تقریباً 80 ہزار کلو میٹر نیشنل ہائی وے بنے ہیں، یہ سارے 9 برسوں کا حساب میں دے رہا ہوں آپ کو۔ یہ یاد کرانا پڑتا ہے، کیونکہ اس کو یہاں بلیک آؤٹ کرنے والے بہت بیٹھے ہیں۔ ان ہی 9 برسوں میں 3 کروڑ غریب کنبوں کو پختہ مکان بناکر دیے گئے ہیں اور یہ تین کروڑ کا آنکڑا اتنا بڑا ہے کہ دنیا کے کتنے ہی ممالک کی آبادی بھی نہیں ہے، جتنے گھر بناکر ہم نے 9 سال میں بھارت کے غریبوں کو دیے ہیں۔

ساتھیو،

بھارت میں پہلی میٹرو کولکاتا میں 1984 میں شروع ہوئی تھی۔ یعنی ہمارے پاس تکنالوجی آگئی، مہارت آگئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ ملک کے بیشتر شہر میٹرو سے محروم ہی رہے۔ 2014 تک یعنی جب آپ نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا اس کے پہلے 2014 تک ہر مہینے آدھا کلو میٹر کے آس پاس ہی نئی میٹرو لائن بنا کرتی تھی۔ 2014 کے بعد میٹرو نیٹ ورک بچھانے کا اوسط بڑھ کر تقریباً 6 کلو میٹر ماہانہ ہوچکا ہے۔ ابھی بھارت میٹرو روٹ طوالت کے معاملے میں دنیا میں 5ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ آنے والے چند مہینوں میں ہی ہم دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچنے والے ہیں۔

دوستو،

آج پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کو تو رفتار دے رہا ہے، اور جیسا ونیت جی نے کہا کہ رفتار اور طاقت دونوں کو ہم نے جوڑا ہے۔ یعنی یہ پورا تصور کیسے رفتار دے رہا ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہے یہ بس ریل روڈ تک محدود نہیں ہے، جب ہم گتی شکتی کے بارے میں سوچتے ہیں تو علاقے کی ترقی کا بھی اس میں تصور ہے اور وہاں کے عوام کی ترقی جیسی تریوینی سا نظام اس میں جوڑا گیا ہے۔ گتی شکتی پلیٹ فارم پر آپ میں سے جو لوگ تکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہوں گے، ان کے لیے  شاید یہ جانکاری بڑی دلچسپ ہوگی۔ آج گتی شکتی کا ہمارا جو پلیٹ فارم ہے، بنیادی ڈھانچہ میپنگ کی 1600 سے زائد ڈاٹا لیئرس ہیں۔ اور کوئی بھی پرپوزل آرٹی فیشل انٹیلی جینس کی مدد سے 1600 لیئرس سے گزر کر فیصلہ کرتا ہے۔ ہمارے ایکسپریس ویز ہوں یا پھر دوسرا بنیادی ڈھانچہ، آج مختصر ترین اور سب سے اثر انگیز راستے  طے کرنے کے لیے اسے اے آئی سے بھی جوڑا گیا ہے۔ پی ایم گتی شکتی سے علاقے اور عوام کی ترقی کیسے ہوتی ہے، اس کی ایک مثال میں آپ کو دیتا ہوں۔ اس سے ہم کسی ایک علاقے میں آبادی کے گھنے پن اور اسکولوں کی دستیابی کو نقشہ بند کر سکتے ہیں، 1600 پیرامیٹر کی بنیاد پر۔ اور صرف مطالبے یا سیاسی غور و فکر کی بنیاد پر اسکولوں کو مختص کرنے کے بجائے، ہم جہاں ضرورت ہے، وہاں اسکول بنا سکتے ہیں۔ یعنی یہ گتی شکتی پلیٹ فارم یعنی موبائل ٹاور کہاں لگانا مناسب ہوگا، وہ بھی طے کر سکتے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں منفرد نظام ہم نے کھڑا کیا ہے۔

ساتھیو،

ہم بنیادی ڈھانچے کو کیسے ری امیجن کر ر ہے ہیں اس کی ایک اور مثال ہمارا ہوابازی کا شعبہ ہے۔ یہاں موجود بہت کم لوگوں کویہ معلوم ہوگا کہ ہمارے یہاں برسوں تک ایک بہت بڑا ایئر اسپیس، دفاع کے لیے محدود رہا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی جہازوں کو بھارت میں کہیں بھی آنے جانے میں زیادہ وقت لگتا تھا، کیونکہ وہ اگر دفاع کا ایئر اسپیس ہے تو وہاں نہیں جا سکتے تھے، آپ کو گھوم کر جانا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کو سلجھانے  کے لیے ہم نے مسلح افواج کے ساتھ بات کی۔ آج 128 فضائی راستوں کو شہری نقل و حمل کے لیے بھی کھولا جا چکا ہے۔ اس کے سبب پرواز کے راستے چھوٹے ہوگئے، جس سے وقت بھی بچ رہا ہے اور ایندھن بھی بچ رہا ہے، دونوں کی بچت میں مدد مل رہی ہے۔ اور میں آپ کو ایک اور آنکڑا دوں گا۔ اس ایک فیصلے سے ہی تقریباً ایک لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ اخراج بھی کم ہوا ہے۔ یہ ہوتی ہے ازسر نو تصورکاری کی قوت۔

ساتھیو،

آج بھارت نے طبعی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک نیا ماڈل پوری دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ اس کی مشترکہ مثال ہمارا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ ہے۔ گذشتہ 9 برسوں میں ہم نے ملک میں 6 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا آپٹیکل فائبر بچھایا ہے۔ گذشتہ 9 برسوں میں ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ اکائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 9 برسوں میں ملک میں انٹرنیٹ ڈاٹا کی قیمت 25 گنا کم ہوئی ہے۔ دنیا کا سب سے سستا اور اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ سال 2012 میں میرے آنے سے قبل بھارت گلوبل موبائل ڈاٹا ٹریفک میں صرف 2 فیصد ہی تعاون دیا کرتا تھا۔ جبکہ مغربی منڈی کا تعاون اُس وقت 75 فیصد کے بقدر تھا۔ 2022 میں بھارت کے پاس گلوبل موبائل ڈاٹا ٹریفک کا 21 فیصد شیئر تھا۔ جبکہ شمالی امریکہ اور یوروپ کے پاس گلوبل ٹریفک کا ایک چوتھائی شیئر ہی رہ گیا ہے۔ آج دنیا کی 40 فیصد ریئل ٹائم ڈجیٹل ادائیگیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کو ملک کے عوام کا جواب ہے، جو سوچتے تھے کہ بھارت کے غریب کہاں سے ڈجیٹل ادائیگی کر پائیں گے۔ مجھے ابھی کسی نے ایک ویڈیو بھیجا تھا کہ شادی میں کوئی ڈھول بجا رہا تھا اور اس پر کیوآر کوڈ لگا ہوا تھا۔ اور وہ دولہے پر فون گھماکر کیوآر کوڈ کی مدد سے اس کو پیسے دے رہے تھے۔ ری امیجنیشن کے اس دور میں بھارت کے عوام نے ایسے لوگوں کی سوچ کو ہی مسترد کر دیا ہے۔ یہ لوگ پارلیمنٹ میں بولتے تھے، غریب یہ کہاں سے کرے گا، میرے ملک کے غریب کی طاقت کا کبھی اندازہ نہیں تھا جی۔ مجھے ہے۔

دوستو،

ہمارے ملک میں طویل عرصے تک جو حکومتیں رہیں یا جو حکومت چلانے والے رہے، انہیں مائی باپ کلچر بہت پسند آتا تھا۔ آپ لوگ اسے کنبہ پرستی اور بھائی بھتیجا واد سے کنفیوز مت کریئے گا۔ یہ ایک الگ ہی احساس تھا۔ اس میں حکومت، اپنے ہی ملک کے شہریوں کے درمیان، مالک جیسا برتاؤ کرتی تھی۔ حال یہ تھا کہ ملک کا شہری بھلے کچھ بھی کرے، حکومت اسے شک کی نظر سے ہی دیکھتی تھی۔ اور شہری کچھ بھی کرنا چاہے، اسے حکومت کی اجازت لینی پڑتی تھی۔ اس وجہ سے، پہلے کے وقت، حکومت اور شہریوں کے درمیان باہمی عدم اعتماد اور شک و شبہ کا ماحول بنا رہتا تھا۔ یہاں جو سینئر صحافی بیٹھے ہیں، انہیں میں ایک بات یاد دلانا چاہتا ہوں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک زمانے میں ٹی وی اور ریڈیو کے لیے بھی لائسنس لینا پڑتا تھا۔ اتنا ہی نہیں، اسے ڈرائیونگ لائسنس کی طرح ہی بار بار رینیو کرانا پڑتا تھا۔ اور یہ کسی ایک شعبے میں نہیں بلکہ تقریباً ہر شعبے میں تھا۔ تب کاروبار کرنا کتنا مشکل تھا، لوگوں کو تب کیسے ٹھیکے ملتے تھے، یہ آپ بخوبی جانتے ہیں۔90  کی دہائی میں مجبوری کی وجہ سے کچھ پرانی غلطیاں سدھاری گئیں، اور انہیں اصلاحات کا نام دیا گیا، لیکن یہ مائی باپ والی پرانی ذہنیت پوری طرح سے نہیں گئی ۔ 2014 کے بعد ہم نے اس ’حکومت کو اولیت ‘کی ذہنیت کو ’عوام کو اولیت ‘کے نقطہ  نظر سے بدل کر از سر نو تصور پیش کیا۔ ہم نے ’شہریوں پر اعتماد ‘کے اصول پر کام کیا۔ سیلف اٹیسٹیشن ہو یا پھر نچلے درجے والی ملازمتیں  ہوں، ان سے انٹرویوز کو ختم کرنا ہو، میرٹ کی بنیاد پر کمپیوٹر طے کرتا ہے، اس کو نوکری مل جاتی ہے۔ چھوٹے چھوٹے اقتصادی جرائم کو ناقابل تعزیر قرار  دینا ہو یا پھر جن وشواس بل ہو، ضمانت سے مبرا مدرا قرض ہوں یا پھر ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے حکومت خود ضمانت بنے، ایسے ہر پروگرام، ہر پالیسی میں عوام پر اعتماد ہی ہمارا اصول ہے۔ اب ٹیکس وصولی کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے۔

2013-14 میں ملک کی مجموعی ٹیکس آمدنی تقریباً 11 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔ جبکہ 2023-24 میں یہ 33 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد رہنے کا تخمینہ ہے۔ یعنی 9 برسوں میں مجموعی ٹیکس آمدنی میں 3 گنا اضافہ رونما ہوا ہے۔  اور یہ تب ہوا ہے، جب ہم نے ٹیکس کی شرحوں میں تخفیف کی ہے۔ سمیر جی کا سجھاؤ تو ابھی ہم نے منتخب نہیں کیا ہے۔ ہم نے تو گھٹایا ہے۔ اس کے جواب میں چاہوں گا آپ لوگ جو دنیا سے جڑے ہیں اس ساتھ راست تعلق ہے۔ میں تین باتوں پر فوکس کروں گا۔ پہلی یہ کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اب مجھے بتائیے کہ ٹیکس دہندگان کا نمبر بڑھا ہے تو اس کا کریڈٹ کس کو دو گے آپ، بہت فطری ہے کہ اس کا کریڈٹ حکومت کے کھاتے میں جاتا ہے۔ یا پھر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب لوگ زیادہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ اگر یہ بھی کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے تو اہم بات یہ ہےکہ جب ٹیکس دہندگان کو لگتا ہے کہ اس کا ادا کیا گیا ٹیکس پائی پائی عوامی فلاح و بہبود میں ملک کی فلاح و بہبود میں ہی استعمال ہوگا تو وہ ایمانداری سے ٹیکس دینے میں آگے آتا ہے، اس کو حوصلہ ملتا ہے۔ اور یہ آج ملک دیکھ رہا ہے۔ اور اس لیے میں ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ حکومت کی ایمانداری پر بھروسہ کرکے وہ حکومت کو ٹیکس دینے کےلیے آگے آرہے ہیں۔ سیدھی سی بات ہے کہ لوگ آپ پر تب اعتماد کرتے ہیں، جب آپ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ بھارت کے ٹیکس نظام میں آج جو تبدیلی آئی ہے، وہ اسی وجہ سے آئی ہے۔ ٹیکس ریٹرنس کے لیے ہم نے پروسیس کو آسان کرنے کے لیے اعتماد کی بنیاد پر ہی کوشش کی۔ ہم فیس لیس تجزیہ لے کر آئے۔  میں آپ کو ایک اور آنکڑا بتاتا ہوں۔ انکم ٹیکس محکمہ نے اس سال ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ریٹرنس کو پروسیس کیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 3 کروڑ ریٹرنس چوبیس گھنٹے کے اندر پروسیس ہوئے ہیں۔ بقیہ جو ریٹرنس تھے، وہ بھی کچھ ہی دن میں پروسیس ہوگئے، اور پیسہ بھی ری فنڈ ہوگیا۔ جبکہ اسی کام میں پہلے اوسطاً 90 دن لگ جاتے تھے۔ اور لوگوں کے پاس 90 دن پڑے رہتے تھے۔ آج وہ گھنٹوں میں کیا جاتا ہے۔ کچھ برس قبل تک یہ ناقابل تصور تھا۔ لیکن اسے بھی ری امیجنیشن کی طاقت نے سچ کر دکھایا ہے۔

ساتھیو،

آج بھارت کی خوشحالی میں دنیا کی خوشحالی ہے، بھارت کی نمو میں دنیا کی نمو ہے۔ بھارت نے جی20 کا جو موضوع طے کیا ہے ’ایک دنیا، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ دنیا کی متعدد چنوتیوں کا حل اسی اصول میں ہے۔ ساجھا عزائم سے، سب کے مفادات کے تحفظ سے ہی یہ دنیا اور بہتر ہو سکتی ہے۔ یہ دہائی اور آنے والے 25 سال بھارت کو لے کر غیر معمولی یقین کے ہیں۔ سب کی کوشش سے ہی بھارت اپنے اہداف کو تیزی سے حاصل کرے گا۔ میں آپ سبھی سے گذارش کروں گا کہ بھارت کی ترقی کے سفر سے زیادہ سے زیادہ مربوط ہوں۔ اور جب آپ بھارت کی ترقی کے سفر سے جڑتے ہیں تو بھارت آپ کی ترقی کی ضمانت دیتا ہے، آج یہ بھارت کی صلاحیت ہے۔ میں اکنامک ٹائمز کا شکرگزار ہوں کہ مجھ جیسے شخص کو یہاں بلایا۔ اخبار میں جگہ نہ ملے، لیکن یہاں تو مل جاتی ہے کبھی کبھی۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ جب ونیت جی اور سمیر جی بولیں گے تب ری امیجن کے تعلق سے بولیں گے، لیکن انہوں نے اس موضوع کو چھوا ہی نہیں۔ تو شاید ان کے ایڈیٹورئیل بورڈ پیچھے طے کرتا ہوگا اور مالک کو بتاتے ہی نہیں ہوں گے۔ کیونکہ مالک ہمیں بتاتے ہیں کہ جو چھپتا ہے اس کا ہمیں علم نہیں ہوتا وہ تو وہ کرتے ہیں۔ تو شاید ایسا ہی ہوتا ہوگا۔ خیر اس کھٹی میٹھی باتوں کے ساتھ میں آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of PM Modi's address at the Parliament of Guyana
November 21, 2024

Hon’ble Speaker, मंज़ूर नादिर जी,
Hon’ble Prime Minister,मार्क एंथनी फिलिप्स जी,
Hon’ble, वाइस प्रेसिडेंट भरत जगदेव जी,
Hon’ble Leader of the Opposition,
Hon’ble Ministers,
Members of the Parliament,
Hon’ble The चांसलर ऑफ द ज्यूडिशियरी,
अन्य महानुभाव,
देवियों और सज्जनों,

गयाना की इस ऐतिहासिक पार्लियामेंट में, आप सभी ने मुझे अपने बीच आने के लिए निमंत्रित किया, मैं आपका बहुत-बहुत आभारी हूं। कल ही गयाना ने मुझे अपना सर्वोच्च सम्मान दिया है। मैं इस सम्मान के लिए भी आप सभी का, गयाना के हर नागरिक का हृदय से आभार व्यक्त करता हूं। गयाना का हर नागरिक मेरे लिए ‘स्टार बाई’ है। यहां के सभी नागरिकों को धन्यवाद! ये सम्मान मैं भारत के प्रत्येक नागरिक को समर्पित करता हूं।

साथियों,

भारत और गयाना का नाता बहुत गहरा है। ये रिश्ता, मिट्टी का है, पसीने का है,परिश्रम का है करीब 180 साल पहले, किसी भारतीय का पहली बार गयाना की धरती पर कदम पड़ा था। उसके बाद दुख में,सुख में,कोई भी परिस्थिति हो, भारत और गयाना का रिश्ता, आत्मीयता से भरा रहा है। India Arrival Monument इसी आत्मीय जुड़ाव का प्रतीक है। अब से कुछ देर बाद, मैं वहां जाने वाला हूं,

साथियों,

आज मैं भारत के प्रधानमंत्री के रूप में आपके बीच हूं, लेकिन 24 साल पहले एक जिज्ञासु के रूप में मुझे इस खूबसूरत देश में आने का अवसर मिला था। आमतौर पर लोग ऐसे देशों में जाना पसंद करते हैं, जहां तामझाम हो, चकाचौंध हो। लेकिन मुझे गयाना की विरासत को, यहां के इतिहास को जानना था,समझना था, आज भी गयाना में कई लोग मिल जाएंगे, जिन्हें मुझसे हुई मुलाकातें याद होंगीं, मेरी तब की यात्रा से बहुत सी यादें जुड़ी हुई हैं, यहां क्रिकेट का पैशन, यहां का गीत-संगीत, और जो बात मैं कभी नहीं भूल सकता, वो है चटनी, चटनी भारत की हो या फिर गयाना की, वाकई कमाल की होती है,

साथियों,

बहुत कम ऐसा होता है, जब आप किसी दूसरे देश में जाएं,और वहां का इतिहास आपको अपने देश के इतिहास जैसा लगे,पिछले दो-ढाई सौ साल में भारत और गयाना ने एक जैसी गुलामी देखी, एक जैसा संघर्ष देखा, दोनों ही देशों में गुलामी से मुक्ति की एक जैसी ही छटपटाहट भी थी, आजादी की लड़ाई में यहां भी,औऱ वहां भी, कितने ही लोगों ने अपना जीवन समर्पित कर दिया, यहां गांधी जी के करीबी सी एफ एंड्रूज हों, ईस्ट इंडियन एसोसिएशन के अध्यक्ष जंग बहादुर सिंह हों, सभी ने गुलामी से मुक्ति की ये लड़ाई मिलकर लड़ी,आजादी पाई। औऱ आज हम दोनों ही देश,दुनिया में डेमोक्रेसी को मज़बूत कर रहे हैं। इसलिए आज गयाना की संसद में, मैं आप सभी का,140 करोड़ भारतवासियों की तरफ से अभिनंदन करता हूं, मैं गयाना संसद के हर प्रतिनिधि को बधाई देता हूं। गयाना में डेमोक्रेसी को मजबूत करने के लिए आपका हर प्रयास, दुनिया के विकास को मजबूत कर रहा है।

साथियों,

डेमोक्रेसी को मजबूत बनाने के प्रयासों के बीच, हमें आज वैश्विक परिस्थितियों पर भी लगातार नजर ऱखनी है। जब भारत और गयाना आजाद हुए थे, तो दुनिया के सामने अलग तरह की चुनौतियां थीं। आज 21वीं सदी की दुनिया के सामने, अलग तरह की चुनौतियां हैं।
दूसरे विश्व युद्ध के बाद बनी व्यवस्थाएं और संस्थाएं,ध्वस्त हो रही हैं, कोरोना के बाद जहां एक नए वर्ल्ड ऑर्डर की तरफ बढ़ना था, दुनिया दूसरी ही चीजों में उलझ गई, इन परिस्थितियों में,आज विश्व के सामने, आगे बढ़ने का सबसे मजबूत मंत्र है-"Democracy First- Humanity First” "Democracy First की भावना हमें सिखाती है कि सबको साथ लेकर चलो,सबको साथ लेकर सबके विकास में सहभागी बनो। Humanity First” की भावना हमारे निर्णयों की दिशा तय करती है, जब हम Humanity First को अपने निर्णयों का आधार बनाते हैं, तो नतीजे भी मानवता का हित करने वाले होते हैं।

साथियों,

हमारी डेमोक्रेटिक वैल्यूज इतनी मजबूत हैं कि विकास के रास्ते पर चलते हुए हर उतार-चढ़ाव में हमारा संबल बनती हैं। एक इंक्लूसिव सोसायटी के निर्माण में डेमोक्रेसी से बड़ा कोई माध्यम नहीं। नागरिकों का कोई भी मत-पंथ हो, उसका कोई भी बैकग्राउंड हो, डेमोक्रेसी हर नागरिक को उसके अधिकारों की रक्षा की,उसके उज्जवल भविष्य की गारंटी देती है। और हम दोनों देशों ने मिलकर दिखाया है कि डेमोक्रेसी सिर्फ एक कानून नहीं है,सिर्फ एक व्यवस्था नहीं है, हमने दिखाया है कि डेमोक्रेसी हमारे DNA में है, हमारे विजन में है, हमारे आचार-व्यवहार में है।

साथियों,

हमारी ह्यूमन सेंट्रिक अप्रोच,हमें सिखाती है कि हर देश,हर देश के नागरिक उतने ही अहम हैं, इसलिए, जब विश्व को एकजुट करने की बात आई, तब भारत ने अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान One Earth, One Family, One Future का मंत्र दिया। जब कोरोना का संकट आया, पूरी मानवता के सामने चुनौती आई, तब भारत ने One Earth, One Health का संदेश दिया। जब क्लाइमेट से जुड़े challenges में हर देश के प्रयासों को जोड़ना था, तब भारत ने वन वर्ल्ड, वन सन, वन ग्रिड का विजन रखा, जब दुनिया को प्राकृतिक आपदाओं से बचाने के लिए सामूहिक प्रयास जरूरी हुए, तब भारत ने CDRI यानि कोएलिशन फॉर डिज़ास्टर रज़ीलिएंट इंफ्रास्ट्रक्चर का initiative लिया। जब दुनिया में pro-planet people का एक बड़ा नेटवर्क तैयार करना था, तब भारत ने मिशन LiFE जैसा एक global movement शुरु किया,

साथियों,

"Democracy First- Humanity First” की इसी भावना पर चलते हुए, आज भारत विश्वबंधु के रूप में विश्व के प्रति अपना कर्तव्य निभा रहा है। दुनिया के किसी भी देश में कोई भी संकट हो, हमारा ईमानदार प्रयास होता है कि हम फर्स्ट रिस्पॉन्डर बनकर वहां पहुंचे। आपने कोरोना का वो दौर देखा है, जब हर देश अपने-अपने बचाव में ही जुटा था। तब भारत ने दुनिया के डेढ़ सौ से अधिक देशों के साथ दवाएं और वैक्सीन्स शेयर कीं। मुझे संतोष है कि भारत, उस मुश्किल दौर में गयाना की जनता को भी मदद पहुंचा सका। दुनिया में जहां-जहां युद्ध की स्थिति आई,भारत राहत और बचाव के लिए आगे आया। श्रीलंका हो, मालदीव हो, जिन भी देशों में संकट आया, भारत ने आगे बढ़कर बिना स्वार्थ के मदद की, नेपाल से लेकर तुर्की और सीरिया तक, जहां-जहां भूकंप आए, भारत सबसे पहले पहुंचा है। यही तो हमारे संस्कार हैं, हम कभी भी स्वार्थ के साथ आगे नहीं बढ़े, हम कभी भी विस्तारवाद की भावना से आगे नहीं बढ़े। हम Resources पर कब्जे की, Resources को हड़पने की भावना से हमेशा दूर रहे हैं। मैं मानता हूं,स्पेस हो,Sea हो, ये यूनीवर्सल कन्फ्लिक्ट के नहीं बल्कि यूनिवर्सल को-ऑपरेशन के विषय होने चाहिए। दुनिया के लिए भी ये समय,Conflict का नहीं है, ये समय, Conflict पैदा करने वाली Conditions को पहचानने और उनको दूर करने का है। आज टेरेरिज्म, ड्रग्स, सायबर क्राइम, ऐसी कितनी ही चुनौतियां हैं, जिनसे मुकाबला करके ही हम अपनी आने वाली पीढ़ियों का भविष्य संवार पाएंगे। और ये तभी संभव है, जब हम Democracy First- Humanity First को सेंटर स्टेज देंगे।

साथियों,

भारत ने हमेशा principles के आधार पर, trust और transparency के आधार पर ही अपनी बात की है। एक भी देश, एक भी रीजन पीछे रह गया, तो हमारे global goals कभी हासिल नहीं हो पाएंगे। तभी भारत कहता है – Every Nation Matters ! इसलिए भारत, आयलैंड नेशन्स को Small Island Nations नहीं बल्कि Large ओशिन कंट्रीज़ मानता है। इसी भाव के तहत हमने इंडियन ओशन से जुड़े आयलैंड देशों के लिए सागर Platform बनाया। हमने पैसिफिक ओशन के देशों को जोड़ने के लिए भी विशेष फोरम बनाया है। इसी नेक नीयत से भारत ने जी-20 की प्रेसिडेंसी के दौरान अफ्रीकन यूनियन को जी-20 में शामिल कराकर अपना कर्तव्य निभाया।

साथियों,

आज भारत, हर तरह से वैश्विक विकास के पक्ष में खड़ा है,शांति के पक्ष में खड़ा है, इसी भावना के साथ आज भारत, ग्लोबल साउथ की भी आवाज बना है। भारत का मत है कि ग्लोबल साउथ ने अतीत में बहुत कुछ भुगता है। हमने अतीत में अपने स्वभाव औऱ संस्कारों के मुताबिक प्रकृति को सुरक्षित रखते हुए प्रगति की। लेकिन कई देशों ने Environment को नुकसान पहुंचाते हुए अपना विकास किया। आज क्लाइमेट चेंज की सबसे बड़ी कीमत, ग्लोबल साउथ के देशों को चुकानी पड़ रही है। इस असंतुलन से दुनिया को निकालना बहुत आवश्यक है।

साथियों,

भारत हो, गयाना हो, हमारी भी विकास की आकांक्षाएं हैं, हमारे सामने अपने लोगों के लिए बेहतर जीवन देने के सपने हैं। इसके लिए ग्लोबल साउथ की एकजुट आवाज़ बहुत ज़रूरी है। ये समय ग्लोबल साउथ के देशों की Awakening का समय है। ये समय हमें एक Opportunity दे रहा है कि हम एक साथ मिलकर एक नया ग्लोबल ऑर्डर बनाएं। और मैं इसमें गयाना की,आप सभी जनप्रतिनिधियों की भी बड़ी भूमिका देख रहा हूं।

साथियों,

यहां अनेक women members मौजूद हैं। दुनिया के फ्यूचर को, फ्यूचर ग्रोथ को, प्रभावित करने वाला एक बहुत बड़ा फैक्टर दुनिया की आधी आबादी है। बीती सदियों में महिलाओं को Global growth में कंट्रीब्यूट करने का पूरा मौका नहीं मिल पाया। इसके कई कारण रहे हैं। ये किसी एक देश की नहीं,सिर्फ ग्लोबल साउथ की नहीं,बल्कि ये पूरी दुनिया की कहानी है।
लेकिन 21st सेंचुरी में, global prosperity सुनिश्चित करने में महिलाओं की बहुत बड़ी भूमिका होने वाली है। इसलिए, अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान, भारत ने Women Led Development को एक बड़ा एजेंडा बनाया था।

साथियों,

भारत में हमने हर सेक्टर में, हर स्तर पर, लीडरशिप की भूमिका देने का एक बड़ा अभियान चलाया है। भारत में हर सेक्टर में आज महिलाएं आगे आ रही हैं। पूरी दुनिया में जितने पायलट्स हैं, उनमें से सिर्फ 5 परसेंट महिलाएं हैं। जबकि भारत में जितने पायलट्स हैं, उनमें से 15 परसेंट महिलाएं हैं। भारत में बड़ी संख्या में फाइटर पायलट्स महिलाएं हैं। दुनिया के विकसित देशों में भी साइंस, टेक्नॉलॉजी, इंजीनियरिंग, मैथ्स यानि STEM graduates में 30-35 परसेंट ही women हैं। भारत में ये संख्या फोर्टी परसेंट से भी ऊपर पहुंच चुकी है। आज भारत के बड़े-बड़े स्पेस मिशन की कमान महिला वैज्ञानिक संभाल रही हैं। आपको ये जानकर भी खुशी होगी कि भारत ने अपनी पार्लियामेंट में महिलाओं को रिजर्वेशन देने का भी कानून पास किया है। आज भारत में डेमोक्रेटिक गवर्नेंस के अलग-अलग लेवल्स पर महिलाओं का प्रतिनिधित्व है। हमारे यहां लोकल लेवल पर पंचायती राज है, लोकल बॉड़ीज़ हैं। हमारे पंचायती राज सिस्टम में 14 लाख से ज्यादा यानि One point four five मिलियन Elected Representatives, महिलाएं हैं। आप कल्पना कर सकते हैं, गयाना की कुल आबादी से भी करीब-करीब दोगुनी आबादी में हमारे यहां महिलाएं लोकल गवर्नेंट को री-प्रजेंट कर रही हैं।

साथियों,

गयाना Latin America के विशाल महाद्वीप का Gateway है। आप भारत और इस विशाल महाद्वीप के बीच अवसरों और संभावनाओं का एक ब्रिज बन सकते हैं। हम एक साथ मिलकर, भारत और Caricom की Partnership को और बेहतर बना सकते हैं। कल ही गयाना में India-Caricom Summit का आयोजन हुआ है। हमने अपनी साझेदारी के हर पहलू को और मजबूत करने का फैसला लिया है।

साथियों,

गयाना के विकास के लिए भी भारत हर संभव सहयोग दे रहा है। यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर में निवेश हो, यहां की कैपेसिटी बिल्डिंग में निवेश हो भारत और गयाना मिलकर काम कर रहे हैं। भारत द्वारा दी गई ferry हो, एयरक्राफ्ट हों, ये आज गयाना के बहुत काम आ रहे हैं। रीन्युएबल एनर्जी के सेक्टर में, सोलर पावर के क्षेत्र में भी भारत बड़ी मदद कर रहा है। आपने t-20 क्रिकेट वर्ल्ड कप का शानदार आयोजन किया है। भारत को खुशी है कि स्टेडियम के निर्माण में हम भी सहयोग दे पाए।

साथियों,

डवलपमेंट से जुड़ी हमारी ये पार्टनरशिप अब नए दौर में प्रवेश कर रही है। भारत की Energy डिमांड तेज़ी से बढ़ रही हैं, और भारत अपने Sources को Diversify भी कर रहा है। इसमें गयाना को हम एक महत्वपूर्ण Energy Source के रूप में देख रहे हैं। हमारे Businesses, गयाना में और अधिक Invest करें, इसके लिए भी हम निरंतर प्रयास कर रहे हैं।

साथियों,

आप सभी ये भी जानते हैं, भारत के पास एक बहुत बड़ी Youth Capital है। भारत में Quality Education और Skill Development Ecosystem है। भारत को, गयाना के ज्यादा से ज्यादा Students को Host करने में खुशी होगी। मैं आज गयाना की संसद के माध्यम से,गयाना के युवाओं को, भारतीय इनोवेटर्स और वैज्ञानिकों के साथ मिलकर काम करने के लिए भी आमंत्रित करता हूँ। Collaborate Globally And Act Locally, हम अपने युवाओं को इसके लिए Inspire कर सकते हैं। हम Creative Collaboration के जरिए Global Challenges के Solutions ढूंढ सकते हैं।

साथियों,

गयाना के महान सपूत श्री छेदी जगन ने कहा था, हमें अतीत से सबक लेते हुए अपना वर्तमान सुधारना होगा और भविष्य की मजबूत नींव तैयार करनी होगी। हम दोनों देशों का साझा अतीत, हमारे सबक,हमारा वर्तमान, हमें जरूर उज्जवल भविष्य की तरफ ले जाएंगे। इन्हीं शब्दों के साथ मैं अपनी बात समाप्त करता हूं, मैं आप सभी को भारत आने के लिए भी निमंत्रित करूंगा, मुझे गयाना के ज्यादा से ज्यादा जनप्रतिनिधियों का भारत में स्वागत करते हुए खुशी होगी। मैं एक बार फिर गयाना की संसद का, आप सभी जनप्रतिनिधियों का, बहुत-बहुत आभार, बहुत बहुत धन्यवाद।