وزیراعظم نے برہم کماریوں کے سات اقدامات کا آغاز کیا
’’ہم ایک ایسے ہندوستان کو ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں، جس کی سوچ اور رسائی اختراعی اور جس کے فیصلے ترقی پذیر ہیں‘‘
’’آج ہم ایک ایسا نظام وضع کر رہے ہیں، جس میں تفریق کے لئے کوئی مقام نہیں، ہم ایسے معاشرے کی تعمیر کر رہے ہیں جو مساوات اور سماجی انصاف کی بنیاد پر مستحکم کھڑا ہے‘‘
’’جب دنیا گھنیرے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی اور خواتین کے بارے میں پرانی سوچ میں جکڑی ہوئی تھی، ہندوستان، خواتین کی ماترو شکتی اور دیوی کے طور پر پوجا کرتا تھا‘‘
’’امرت کال سوتے ہوئے خواب دیکھنے کے لئے نہیں ہیں، بلکہ اپنے عزائم کو جی جان سے پورا کرنے کے لئے ہے۔ آنے والے 25 سال انتہائی سخت محنت، قربانی اور ’تپسیا‘ کی مدت کے ہیں۔ 25 سال کی یہ مدت وہ سب واپس حاصل کرنے کے لئے ہے جو ہمارے معاشرے میں غلامی کے سینکڑوں برس میں گنوایا ہے‘‘
’’ہم سب کو، ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں ایک لو روشن کرنی ہے – جو فرض کی لو ہے۔ ساتھ مل کر ہم سب ملک کو فرض کی راہ پر آگے بڑھائیں گے ، اس کے بعد سوسائٹی میں موجود برائیوں کو ختم کیا جائے گا اور ملک اعلیٰ بلندیاں حاصل کرے گا‘‘
’’آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات منارہے ہیں، تو یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا ، ہندوستان کے بارے میں باقاعدہ جانے‘‘

نسمتے، اوم شانتی،

پروگرام میں ہمارے ساتھ وجود لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا جی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب کشن ریڈی جی، بھوپیندر یادو جی، ارجن رام میگھوال جی، پرشوتم روپالا جی اور جناب کیلاش چودھری جی، راجستھان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، برہما کماریز کے ایگزیکٹیو سکریٹری راج یوگی مرتینوجے جی، راج یوگنی بہن موہنی جی، بہن چندریکا جی، برہماکماریز کی دیگر سبھی بہنیں، خواتین و حضرات اور یہاں موجود سبھی سادھک و سادھکائیں!

کچھ ایسی جگہیں ہوتی ہیں جن میں اپنا ایک الگ شعور ہوتا ہے، توانائی کا اپنا ہی ایک الگ بہاؤ ہوتا ہے۔ یہ توانائی ان عظیم شخصیتوں کی ہوتی ہے جن کی تپسیا سے جنگل، پہاڑ  بھی بیدار ہو اٹھتے ہیں، انسانی تحریکات کا مرکز بن جاتے ہیں۔ ماؤنٹ آبو کی رونق بھی دادا لیکھراج اور ان جیسے متعدد کامل شخصیات کی وجہ سے مسلسل بڑھتی رہی ہے۔

آج اس مقدس مقام سے برہما کماری  سنستھا کے ذریعے آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور، ایک بہت بڑی مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ اس پروگرام میں سنہرے بھارت کے لئے جذبات بھی ہیں، سادھنا بھی ہے۔ اس میں ملک کے لئے تحریک بھی ہے، برہماکماریوں کی کوشش بھی ہے۔

میں ملک کے عزائم کے ساتھ، ملک کے خوابوں کے ساتھ مسلسل جڑے رہنے کے لئے برہماکماری کنبہ کا بہت بہت خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج کے اس پروگرام میں دادی جانکی، راجیوگنی دادی ہردے موہنی جی بنفس نفیس ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ مجھ پر ان کا بہت کرم تھا۔ آج کے اس پروگرام پر میں ان کا آشیرواد بھی محسوس کررہا ہوں۔

ساتھیو،

جب عزم کے ساتھ سادھنا جڑ جاتی ہے، جب انسان کے ساتھ ہمارا جذبہ جڑتا ہے، اپنی ذاتی حصول یابیوں کے لئے ’اِدہ نا ممہ‘ یہ جذبہ جگانے لگتا ہے، تو سمجھئے، ہمارے عزائم کے ذریعے ایک نئے عہد کا جنم ہونے والا ہے، ایک نیا سویرا ہونے والا ہے۔ خدمت اور قربانی کا یہی لافانی جذبہ آج امرت مہوتسو میں نئے بھارت کے لئے امڈ رہا ہے۔ اسی قربانی اور جذبہ فرض شناسی سے کروڑوں اہل وطن آج سنہرے بھارت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

ہمارے اور ملک کے سپنے الگ الگ نہیں ہیں، ہماری نجی اور قومی کامیابیاں الگ الگ نہیں ہیں۔ قوم کی ترقی میں ہی ہماری ترقی ہے۔ ہم سے ہی قوم کا وجود ہے اور قوم سے ہی ہمارا وجود ہے۔ یہ جذبہ، یہ شعور نئے بھارت کی تعمیر میں ہم بھارت کے باشندوں کی سب سے بڑی طاقت بن رہا ہے۔

آج ملک جو کچھ کررہا ہے اس میں سب کی کوشش شامل ہے۔ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ یہ سب ملک کا بنیادی اصول بن رہا ہے۔ آج ہم ایک ایسا نظام بنارہے ہیں جس میں تفریق کی کوئی جگہ نہ ہو، ایک ایسا سماج بنارہے ہیں جو مساوات اور سماجی انصاف کی بنیاد پر مضبوطی سے کھڑا ہو ، ہم ایک ایسے بھارت کو ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں، جس کی سوچ اور اپروچ نئی ہے، جس کے فیصلے ترقی پسندانہ ہیں۔

ساتھیو،

بھارت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ کیسا بھی وقت آئے، کتنا بھی اندھیرا چھائے، بھارت اپنی اصل فطرت کو بنائے رکھتا ہے۔ ہماری صدیوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ دنیا جب تاریکی کے گہرے دور میں تھی، خواتین کے تعلق سے پرانی سوچ میں جکڑی تھی، تب بھارت ماتری شکتی کی پوجا، دیوی کی شکل میں کرتا تھا۔ ہمارے یہاں گارگی، میتریہ، انوسویا، اروندھتی اور مدالسا جیسی خواتین سماج کو علم دیتی تھیں۔ دشواریوں سے بھرے عہد وسطیٰ میں بھی اس ملک میں پنّادھائے اور میرا بائی جیسی عظیم خواتین ہوئیں۔ اور امرت مہوتسو میں ملک جس جنگ آزادی کی تاریخ کو یاد کررہا ہے، اس میں بھی کتنی ہی خواتین نے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ کتّور کی رانی چینما، متنگنی ہاجرا، رانی لکشمی بائی، ویرانگنا جھلکاری بائی سے لے کر سماجی شعبے میں اہلیابائی ہوکر اور ساوتری بائی پھولے تک، ان دیویوں نے بھارت کی پہچان بنائے رکھی۔

آج ملک لاکھوں مجاہدین آزادی کے ساتھ آزادی کی لڑائی میں خواتین کے اس تعاون کو یاد کررہا ہے اور ان کے سپنوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اور اسی لئے، آج سینک اسکولوں میں پڑھنے کا بیٹیوں کا سپنا پورا ہورہا ہے۔ اب ملک کی کوئی بھی بیٹی، ملک کی حفاظت کے لئے فوج میں جاکر اہم ذمے داریاں نبھاسکتی ہیں، خواتین کی زندگی اور کیریئر دونوں ایک ساتھ چلیں، اس کے لئے زچگی کے وقت ملنے والی چھٹی کو بڑھانے جیسے فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔

ملک کی جمہوریت میں بھی خواتین کی حصے داری بڑھ رہی ہے۔ 2019 کے انتخابات میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح مردوں سے زیادہ خواتین نے ووٹ ڈالے۔ آج ملک کی حکومت میں بڑی بڑی ذمے داریاں خواتین وزراء سنبھال رہی ہیں اور سب سے زیادہ فخر کی بات ہے کہ اب سماج اس بدلاؤ کی قیادت خود کررہا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کی کامیابی سے برسوں بعد ملک میں عورت و مرد کا تناسب بھی بہتر ہوا ہے۔ یہ بدلاؤ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نیا بھارت کیسا ہوگا، کتنا صلاحیت مند ہوگا۔

ساتھیو،

آپ سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے رشیوں نے اُپ نشدوں میں ’تمسو ما جیوترگمے، مرتیومارمرتہ گمے‘ کی دعا کی ہے۔ یعنی ہم تاریکی سے روشنی کی جانب بڑھیں۔ موت سے پریشانیوں سے امرت کی جانب بڑھیں۔ امرت اور امرتو یعنی لازوالی کا راستہ بغیر علم کے روشن نہیں ہوتا۔ اس لئے امرت کال کا یہ وقت ہمارے علم، تحقیق اور اختراع کا وقت ہے۔ ہمیں ایک ایسا بھارت بنانا ہے جس کی جڑیں قدیم روایات اور وراثت سے جڑی ہوں گی اور جس کی توسیع جدیدیت کے آسمان میں لامکاں تک ہوگی۔ ہمیں اپنی ثقافت، اپنی تہذیب، اپنی روایات کو زندہ رکھنا ہے، اپنی روحانیت کو، اپنی رنگارنگی کو محفوظ کرنا ہے اور ساتھ ہی ٹیکنالوجی،بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت نظامات کو مسلسل جدید بھی بنانا ہے۔

ملک کی ان کوششوں میں آپ سبھی کا، برہماکماری جیسے روحانی اداروں کا بڑا رول ہے۔مجھے خوشی ہے کہ آپ روحانیت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور زراعت جیسے کئی شعبو ںمیں کئی بڑے بڑے کام کررہے ہیں۔ اور آج جس مہم کا آغاز کررہے ہیں، آپ اسے ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔ امرت مہوتسو کے لئے آپ نے کئی اہداف بھی طے کئے ہیں۔ آپ کی یہ کوشش ملک کو ضرور ایک نئی توانائی دے گی، نئی طاقت دے گی۔

آج ملک کسانوں کو خوش حال اور خودکفیل بنانے کے لئے نامیاتی کاشت کاری اور نیچرل فارمنگ کی سمت میں کوشش کررہا ہے۔ خورد و نوش اور غذا کے خالص پن کے تعلق سے ہماری برہماکماری بہنیں سماج کو مسلسل بیدار کرتی رہتی ہیں، لیکن معیاری غذا کے لئے معیاری پیداوار بھی ضروری ہے، لہٰذا برہماکماری نیچرل فارمنگ کو فروغ دینے کے لئے قدرتی کاشت کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑی تحریک بن سکتی ہیں۔ کچھ گاؤں کو تحریک دے کر ایسے ماڈل کھڑے کئے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح صاف ستھری توانائی کے اور ماحولیات کے شعبے میں بھی دنیا کو بھارت سے بہت سی توقعات ہیں۔ آج صاف ستھری توانائی کے کئی متبادل تیار ہورہے ہیں۔ اسے لے کر بھی عوامی بیداری کے لئے بڑی مہم کی ضرورت ہے۔ برہماکماریوں نے تو شمسی توانائی کے شعبے میں، سب کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔ کتنے ہی وقت سے آپ کے آشرم کی باورچی خانے میں شمسی توانائی سے کھانا بنایا جارہا ہے۔ شمسی توانائی کا استعمال زیادہ سے زیادہ لوگ کریں اس میں بھی آپ کا بہت تعاون ہوسکتا ہے۔ اسی طرح آپ سبھی خودکفیل بھارت مہم کو بھی رفتار دے سکتے ہیں۔ ووکل فار لوکل، مقامی مصنوعات کو ترجیح دے کر اس مہم میں معاون ہوسکتا ہے۔

ساتھیو،

امرت کال کا یہ وقت، سوتے ہوئے سپنے دیکھنے کا نہیں بلکہ بیدار ہوکر اپنے عزائم کی تکمیل کرنے کا ہے۔ آنے والے 25 سال، محنت کی انتہا، قربانی، تپسیا کے 25 سال ہیں۔ سیکڑوں برسوں کی غلامی میں ہمارے سماج نے جو گنوایا ہے، یہ 25 سال کا دور اسے دوبارہ حاصل کرنے کا ہے۔ اس لئے آزادی کے اس امرت مہوتسو میں ہماری توجہ مستقبل پر بھی مرکوز ہونی چاہئے۔

ساتھیو،

ہمارے سماج میں ایک منفرد صلاحیت ہے۔ یہ ایک ایسا سماج ہے جس میں انتہائی قدیم اور انتہائی جدید نظم ہے۔ حالانکہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ برائیاں افراد میں بھی، سماج میں بھی اور ملک میں بھی داخل ہوجاتی ہیں۔ جو لوگ بیدار رہتے ہوئے ان برائیوں کو جان لیتے ہیں، وہ ان برائیوں سے بچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی زندگی میں ہر ہدف حاصل کرپاتے ہیں۔ ہمارے سماج کی خصوصیت ہے کہ اس میں وسعت بھی ہے، تنوع بھی ہے اور ہزاروں سال کے سفر کا تجربہ بھی ہے۔ اس لئے ہمارے سماج میں، بدلتے ہوئے دور کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھالنے کی ایک الگ ہی قوت ہے، ایک داخلی قوت ہے۔

ہمارے سماج کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ سماج کے اندر سے ہی وقتاً فوقتاً اسے سدھارنے والے پیدا ہوتے ہیں اور وہ سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں پر کاری ضرب لگاتے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سماجی اصلاح کے ابتدائی برسوں میں اکثر ایسے لوگوں کو مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، کئی بار نظراندازی کا درد بھی سہنا پڑتا ہے، لیکن ایسے کامل لوگ، سماجی اصلاح کے کام سے پیچھے نہیں ہٹتے، وہ غیرمتزلزل رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ سماج بھی ان کو پہچانتا ہے، ان کو احترام دیتا ہے اور ان کی تعلیمات کو اپنے اندر جذب بھی کرتا ہے۔

اس لئے ساتھیو،

ہر دور کی قدروں کی بنیاد پر سماج کو بیدار رکھنا، سماج کو برائیوں سے پاک رکھنا بہت ضروری اور مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ اس وقت کی جو بھی نسل ہوتی ہے، اسے یہ فرض نبھانا ہی ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر ہم لوگ، تنظیم کے طور پر بھی برہماکماری جیسی لاکھوں تنظیمیں یہ کام کررہی ہیں، لیکن ہمیں یہ بھی ماننا ہوگا کہ آزادی کے بعد کے 75 برسوں میں، ہمارے سماج میں، ہمارے ملک میں ایک برائی سب کے اندر گھر کرگئی ہے۔ یہ برائی ہے، اپنے فرائض سے پہلوتہی کرنا، اپنے فرائض کو مقدم نہ رکھنا۔ گزشتہ 75 برسوں میں ہم صرف حقوق کی بات کرتے رہے، حقوق کے لئے جھگڑتے رہے، نبردآزما رہے، وقت بھی کھپاتے رہے۔ حق کی بات، کچھ حد تک، کچھ وقت کے لئے، کسی ایک حالت میں صحیح ہوسکتی ہے، لیکن اپنے فرائض کو پوری طرح بھول جانا، اس بات نے بھارت کو کمزور رکھنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔

بھارت نے اپنا بہت بڑا وقت اس لئے گنوایا ہے، کیونکہ فرائض کو ترجیح نہیں دی گئی۔ ان 75 برسوں میں فرائض کو دور رکھنے کی وجہ سے جو خلیج پیدا ہوئی ہے، صرف حق کی بات کرنے کی وجہ سے سماج میں جو کمی آئی ہے، اس کی بھرپائی ہم مل کرکے آنے والے 25 برسوں میں، فرائض کی تکمیل کرکے پوری کرسکتے ہیں۔

برہماکماری جیسے ادارے آنے والے 25 سال کے لئے، ایک اصول بناکر بھارت کے ایک ایک فرد کو فرض کے تئیں بیدار کرکے بہت بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ برہماکماری اور آپ جیسے سبھی سماجی ادارے اس ایک اصول پر ضرور کام کریں اور وہ ہے ملک کے شہریوں میں جذبہ فرض شناسی کی توسیع۔ آپ سبھی اپنی طاقت اور وقت ایک ایک شخص میں جذبہ فرض شناسی کو بیدار کرنے پر ضرور لگائیں، اور برہماکماری جیسے ادارے، جس طرح دہائیوں سے فرض کی راہ پر چل رہے ہیں، آپ لوگ یہ کام کرسکتے ہیں۔ آپ لوگ فرض میں رچے بسے، فرض کی تکمیل کرنے والے لوگ ہیں۔ اس لئے جس جذبے کے ساتھ آپ اپنے ادارے میں کام کرتے ہیں، اس جذبہ فرض شناسی کی توسیع سماج میں ہو، ملک میں ہو، ملک کے لوگوں میں ہو، یہ آزادی کے اس امرت مہوتسو پر آپ کا ملک کو سب سے بہترین تحفہ ہوگا۔

آپ لوگوں نے ایک کہانی ضرور سنی ہوگی۔ ایک کمرے میں اندھیرا تھا تو اس اندھیرے کو ہٹانے کے لئے لوگ اپنے اپنے طریقے سے الگ الگ کام کررہے تھے۔ کوئی کچھ کررہا تھا، کوئی کچھ کررہا تھا، لیکن کسی سمجھدار نے جب ایک چھوٹا سا چراغ روشن کیا تو اندھیرا فوراً دور ہوگیا۔ ویسی ہی طاقت فرض کی ہے۔ ویسی ہی طاقت چھوٹی سی کوشش کی بھی ہے۔ ہم سبھی کو، ملک کے ہر شہری کے دل میں ایک شمع جلانا ہے۔ فرض کی شمع جلانا ہے۔

ہم سبھی مل کر ملک کو فرض کی راہ پر آگے بڑھائیں گے، تو سماج میں پھیلی ہوئی برائیاں بھی دور ہوں گی اور ملک نئی بلندیوں پر بھی پہنچے گا۔ بھارت کی سرزمین کو پیار کرنے والا، اس سرزمین کو ماں ماننے والا کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو ملک کو نئی بلندیوں پر نہ لے جانا چاہتا ہوں۔ درجہ بدرجہ لوگوں کی زندگی میں خوش حالی نہ لانا چاہتا ہو، اس کے لئے ہمیں فرض پر زور دینا ہی ہوگا۔

ساتھیو،

آج کے اس پروگرام میں، میں ایک اور موضوع کو اٹھانا چاہتا ہوں۔ آپ سبھی اس بات کے گواہ رہے ہیں کہ بھارت کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لئے کس طرح الگ الگ کوششیں چلتی رہتی ہیں۔ اس میں بین الاقوامی سطح پر بھی بہت کچھ چلتا رہتا ہے۔ اس سے ہم یہ کہہ کر پلہ نہیں جھاڑ سکتے کہ یہ صرف سیاست ہے۔ یہ سیاست نہیں ہے، یہ ہمارے ملک کا سوال ہے۔ اور جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں تو یہ بھی ہمارا فرض ہے کہ دنیا بھارت کو صحیح شکل میں جانے۔

ایسے ادارے جن کی بین الاقوامی شعبے میں دنیا کے کئی ملکوں میں موجودگی ہے، وہ دوسرے ملکوں کے لوگوں تک بھارت کی صحیح بات کو پہنچائیں، بھارت کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ان کی سچائی وہاں کے لوگوں کو بتائیں، انھیں بیدار کریں، یہ بھی ہم سب کا فرض ہے۔ برہماکماری جیسے ادارے اسی کام کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اور کوشش کرسکتے ہیں۔ جہاں جہاں جن ملکوں میں آپ کی شاخیں ہیں وہاں کوشش کرنی چاہئے کہ وہاں کی ہر شاخ سے ہر سال کم از کم 500 لوگ بھارت کو دیکھنے کے لئے آئیں۔ بھارت کو جاننے کے لئے آئیں۔ اور یہ 500 لوگ، جو ہندوستان کے لوگ وہاں رہتے ہیں، وہ نہیں، اس ملک کے شہری ہونے چاہئیں۔ اصل بھارتیوں کی میں بات نہیں کررہا ہوں۔ آپ دیکھئے گا، اگر اس طرح سے لوگوں کا آنا ہوا، ملک کو دیکھیں گے، یہاں کی ہر بات کو سمجھیں گے تو اپنے آپ بھارت کی اچھائیوں کو دنیا میں لے کرکے جائیں گے۔ آپ کی کوششوں سے اس میں کتنا بڑا فرق پڑجائے گا۔

ساتھیو،

پرمارتھ (دوسروں کا بھلا کرنا، صدقہ، چیریٹی) کی خواہش تو ہر ایک کی رہتی ہے۔ لیکن ایک بات ہم نہ بھولیں کہ پرمارتھ اور اَرتھ (دولت) جب ایک ساتھ جڑتے ہیں تو کامیاب زندگی، کامیاب سماج، اور کامیاب ملک کی تعمیر اپنے آپ ہوسکتی ہے۔ اَرتھ اور پرمارتھ کے اس تال میل کی ذمے داری ہمیشہ سے بھارت کے روحانی قوت کے پاس رہی ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ بھارت کی روحانی طاقت، آپ سبھی بہنیں یہ ذمے داری اسی پختگی کے ساتھ نبھائیں گی۔ آپ کی یہ کوشش ملک کے دیگر اداروں، دیگر تنظیموں کو بھی آزادی کے امرت مہوتسو میں نئے اہداف کے تعین کے لئے تحریک دیں گی۔ امرت مہوتسو کی طاقت، جن جن کا من ہے، جن جن کی خودسپردگی ہے۔ آپ کی کوششوں سے بھارت آنے والے وقت میں اور بھی تیز رفتاری سے سنہرے بھارت کی جانب بڑھے گا۔

اسی یقین کے ساتھ، آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ!

اوم شانتی!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."