پائیدار توانائی وسائل کے ذریعہ ہی پائیدار ترقی ممکن ہے
جو کچھ بھی اہداف بھارت نے اپنے لئے طے کئے ہیں ، میں انہیں چیلنج کے طور پر نہیں بلکہ موقع کے طور پر سمجھتا ہوں
زیادہ باصلاحیت اورفعال شمسی موڈیول مینوفیکچرنگ کے لئے 19.5 ہزار کروڑروپے کا بجٹ اعلان ، جو شمسی موڈیول اور متعلقہ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور تحقیق وترقی کے لئے بھارت کو ایک عالمی ہب بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا
بیٹریوں پر انحصار بڑھانے کی پالیسی اور باہم اثر پذیر معیارات سے متعلق اس سال کے بجٹ میں تجاویز شامل کی گئی ہیں، ان سے بھارت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں درپیش مسائل کم ہوں گے
بجلی کو ذخیرہ کرنے کے چیلنج نے بجٹ میں خاطر خواہ توجہ حاصل کی ہے
دنیا ، ہر طرح کے قدرتی وسائل کو ختم ہوتا دیکھ رہی ہے،اس طرح کی صورتحال میں مدوّر معیشت وقت کا تقاضہ ہے اور ہم کو اسے اپنی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانا ہے

نئی دہلی، 4 مارچ/ نمسکار

'پائیدار ترقی کے لیے توانائی'، یہ ہماری قدیم روایات سے بھی متاثر ہے اور مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کا طریقہ بھی ہے۔ ہندوستان کا واضح وژن ہے کہ پائیدار ترقی صرف پائیدار توانائی کے ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ گلاسگو میں، ہم نے 2070 تک خالص صفر تک پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔

میں نے کوپ-26 میں پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئے بھی لائف مشن کی بات کہی تھی۔یعنی ماحولیات کے لئے طرز زندگی کا وژن  سامنے رکھا تھا۔ ہم بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے عالمی اشتراک کی بھی قیادت کر رہے ہیں۔ غیر فوسل توانائی کی صلاحیت   میں ہمارا ہدف  اپنے لئے  500 گیگاواٹ ہے۔ 2030 تک، ہمیں اپنی تبصن  شدہ توانائی صلاحیت کا 50 فیصد غیر فوسل توانائی سے حاصل کرنا ہے۔ ہندوستان نے اپنے لیے جو بھی اہداف طے کیے ہیں، میں اسے  میں ایک چیلنج کے طور پر نہیں بلکہ ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔ ہندوستان گزشتہ برسوں سے اسی وژن پر چل رہا ہے اور اس بجٹ میں ان کو  پالیسی کی سطح پر اور آگے بڑھایا گیا ہے۔

ساتھیو!

اس بجٹ میں شمسی توانائی کی سمت میں اعلیٰ کارکردگی والے سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ کے لیے ساڑھے 19 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے ہندوستان کو سولر ماڈیول اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور آر اینڈ ڈی میں عالمی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

ساتھیو!

ہم نے قومی ہائیڈروجن مشن کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے پاس وافر مقدار میں دستیاب قابل تجدید  توانائی پاور کی شکل میں ایک فطری فائدہ ہے۔ اس سے ہندوستان دنیا میں گرین ہائیڈروجن کا مرکز بن سکتا ہے۔ ہائیڈروجن ایکو سسٹم فرٹیلائزر، ریفائنریاں اور نقل و حمل  سیکٹر سے باہم جڑا ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے اختراعات کو فروغ دیا جانا چاہیے، تاکہ ہندوستان کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔

ساتھیو!

قابل تجدید توانائی کے ساتھ ایک بڑا چیلنج توانائی کے ذخیرہ کو لے کر بھی ہے۔اس کے لیے بھی حل تلاش کرنے کے لیے بجٹ میں ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کو برقرار رکھنے کو بڑی ترجیح دی گئی ہے۔ اس سال کے بجٹ میں بیٹری سوئپنگ پالیسی اور انٹر آپریبلٹی اسٹینڈرڈز کے بارے میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں درپیش مسائل میں کمی آئے گی۔ پلگ ان چارجنگ میں زیادہ وقت اور زیادہ لاگت لگتی ہے۔ چونکہ الیکٹرک گاڑی کی قیمت کا 40-50فی صد بیٹری کی قیمت  ہوتی ہے، اس لیے سوئپنگ کرنے سے الیکٹرک گاڑی کی ابتدائی لاگت کم ہو جائے گی۔ اسی طرح موبائل کی بیٹری ہو یا سولر پاور اسٹوریج، اس میدان میں بھی بہت سے امکانات موجود ہیں۔ ان پر بھی مجھے لگتا ہے کہ ہم سب مل کر کام کر سکتے ہیں۔

ساتھیو!

توانائی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی پائیداری کے لیے اتنی ہی اہم ہے۔ میرے خیال میں ہمارے ملک میں اور زیادہ کفایتی  بجلی والے اے سی کیسے بنیں اور زیادہ  بجلی کفایتی  ہیٹر ، گیزر، اوون کیسے بنیں، اس بارے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت مجھے  محسوس ہوتی ہے۔ جہاں بھی  بجلی کی کھپت زیادہ ہے، وہاں توانائی کی بچت والی مصنوعات تیار کرنا ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ جب  2014 میں ہماری حکومت آئی تو ملک میں ایل ای ڈی بلب کی قیمت 300 سے 400 روپے  ہوا کرتی تھی۔ ہماری حکومت نے ایل ای ڈی بلب کی پیداوار میں اضافہ کیا اور پیداوار بڑھنے کے بعد  فطری تھا کہ اس کی قیمت 70 سے 80 روپے تک  نیچے آئی۔ اُجالا اسکیم کے تحت، ہم نے ملک میں تقریباً 37 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے تقریباً اڑتالیس ہزار ملین کلو واٹ آور بجلی کی بچت ہوئی ہے۔ ہمارے غریب اور متوسط طبقے کے لیے سالانہ تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کا بجلی کا بل بھی بچا  ہے۔ اور تقریباً 40 ملین ٹن کاربن کے اخراج میں سالانہ کمی ہوئی ہے۔ ہم نے روایتی اسٹریٹ لائٹس کو بھی 125 کروڑ اسمارٹ ایل ای ڈی بلب سے بدل دیا ہے، اس سے بھی  ہمارے جو مقامی بلدیاتی ادارے  ہیں، میونسپلٹی، میونسپل کارپوریشن، جہاں پنچایتوں میں ایسی اسٹریٹ لائٹس موجود ہیں، اب تک جتنا کام ہوا ہے اس سے میونسپل کارپوریشنوں کو سال کا 6 ہزار  کروڑروپے کے   بجلی کے بل میں بچت ہوئی ہے۔ اس سے بھی بجلی بچی ہےاور تقریباً 50 لاکھ ٹن کاربن کے اخراج میں بھی کمی آئی ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس ایک سکیم نے ماحول کو کتنا تحفظ فراہم کیا  ہے۔

ساتھیو،

ہم کوئلے کے متبادل کے طور پر کوئلے سے گیس تیار کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں کوئلے سے گیس تیار کرنے کے لیے 4 پائلٹ پروجیکٹس رکھے گئے ہیں جن میں تکنیکی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنایا جائے گا۔  اس کے لیے جدت طرازی  کی ضرورت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس شعبے میں کام کرنے والے لوگ ہندوستان کی ضرورت کے مطابق کوئلے سے گیس تیار کرنے میں کس طرح جدت لا سکتے ہیں، ہمیں اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

اسی طرح آپ دیکھتے ہیں، ایک بڑے مشن موڈ میں حکومت ایتھنول ملاوٹ کو بھی مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ اس بجٹ میں غیر ملاوٹ شدہ ایندھن  Extra Differential Excise Duty کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنی چینی ملوں اور ڈسٹلریز کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں بھی ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمیں ایسے ڈسٹلنگ طریقہ کار پر کام کرنا ہوگا جس سے ہمیں پوٹاش اور کمپریسڈ بائیو گیس جیسے اضافی ضمنی مصنوعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

کچھ ہفتے پہلے میں نے وارانسی میں اور کچھ دن پہلے اندور میں بھی گوبردھن پلانٹ کا افتتاح کیا تھا ۔ کیا اگلے دو سالوں میں ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ایسے 500 یا 1000 گوبردھن پلانٹ لگائے جا سکتے ہیں؟ صنعت کو اسی طرح ان امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے اختراعی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت مجھے محسوس ہوتی ہے۔

ساتھیو،

ہماری توانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ہندوستان کے لیے اور بھی اہم ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں 24-25 کروڑ مکانات ہیں۔ ہم آلودگی سے پاک کھانا پکانے کو کیسے آگے بڑھا سکتے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں، ہمارے اسٹارٹ اپ کے لوگ بھی اس کام کو بہت آسانی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے سولر چولہے کے میدان میں بھی ایک بہت بڑا بازار ہے، جو آلودگی سے پاک کھانا پکانے کی تحریک کے لیے ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا، گجرات میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا، ہم نے پانی کی نہروں پر سولر پینل لگائے، زمین کی قیمت بچ گئی، پانی بھی بچ گیا، بجلی بھی پیدا ہوئی، یعنی ایک ساتھ متعدد فوائد حاصل ہوئے۔ اسی طرح کے تجربات اب ملک کے دیگر مقامات پر دریاؤں اور جھیلوں میں کیے جا رہے ہیں۔ ہمیں اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

ایک اور کام گھر پر کیا جا سکتا ہے۔ جس گھر میں باغ ہے، یا بالکونی ہے، کیا ہمارے ہاں باغبانی کے تصور میں شمسی درخت ہے؟ ہر خاندان ایک نیا تصور تیار کر سکتا ہے کہ ان کا اپنا سولر پیڑ ہو، جو گھر کی 10-15 فیصد، 20 فیصد بجلی میں مدد کر سکتا ہے اور گھر کی پہچان یہ بھی بنے گی کہ یہ سولر پیڑ والا گھر ہے، یعنی ماحولیات سے آگاہ شہریوں کا گھر۔ ہم ایک معاشرے میں ایک خاص معتبر معاشرے کے طور پر ترقی کر سکتے ہیں۔ اسے بہت آسانی سے اور خوبصورت بھی بنایا جا سکتا ہے۔ لہذا سولر پیڑ کے تصور کے بارے میں، میں اپنی تعمیرات کی دنیا کے لوگوں اور معماروں سے یہ بھی کہوں گا کہ ہم گھر کی تعمیر میں ایک نیا طریقہ شامل کر سکتے ہیں کیا۔

مائیکرو ہائیڈل مصنوعات بھی ہمارے ملک میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اتراکھنڈ-ہماچل میں ہم دیکھتے ہیں گھراٹ نام کی پن چکی بہت ہوتی ہے۔  مائیکرو ہائیڈل پراڈکٹس پر مزید تحقیق کرکے ہم ا ن کے استعمال سے بجلی کی پیداوار کیسے بڑھا سکتے ہیں، اس پر بھی کام کیا جانا چاہئے۔ دنیا میں ہر قسم کے قدرتی آفت کی قدرتی وسائل کی قلت ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں مدور معیشت  وقت کی ضرورت ہے اور اس کو  زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہی پڑے گا۔ ہمارے لیے ہر شعبے میں اختراع بہت ضروری ہے، نئی مصنوعات ضروری ہیں، اور میں ملک کے نجی شعبے کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت آپ کی کوششوں میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

 ہم متحدہ کوششوں سے اس سمت میں  نہ صرف اپنے اہداف حاصل کریں گے بلکہ پوری انسانیت کی رہنمائی بھی  کریں گے۔

ساتھیو!

میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ  عام طور پر بجٹ  تیار ہونے سے پہلے عموماً بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا جاتا ہےہمارے ٹی وی چینلز وغیرہ سب اس میں بہت مصروف ہوتے ہیں، اچھی خاصی غوروفکر ہوتی ہے اور اس کا  بجٹ کو بھی بہت تھوڑا  فائدہ ہوتا ہے۔ بجٹ بنانے میں بہت سے اچھے خیالات  ملتے ہیں۔ لیکن اب ہم نے فوکس کیا ہے، چلو  بجٹ بن گیا ، اب بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہ پارلیمنٹ کی امانت  ہوتاہے، پارلیمنٹ طے کرتی ہے۔ ہمارے پاس دو مہینے  کا وقت ہوتا ہے ۔ یکم اپریل سے بجٹ  پر عمل درآمد کے لئے  ہمارے پاس دو مہینے  کا وقت ہوتا ہے ۔ اس دو مہینے کا استعمال  ہم بجٹ کے نفاذ کے روڈ میپ پر توجہ  کیسے دیں  اور منصوبہ کو بہترین طریقے سے کیسے نافذ کیا جائے۔ بجٹ کو سمجھداری سے کیسے استعمال کیا جائے۔

حکومت کے سوچنے کے انداز اور کاروباری دنیا کے میدان میں کام کرنے کے طریقے میں بہت فرق ہے۔ اس سیمینار سے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اسٹیک ہولڈرز کی سوچ اور حکومت کے فیصلہ سازی کے عمل میں کوئی تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں کوئی خلاء نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چیزیں بہت تیزی سے نافذ ہوجاتی ہیں۔ کبھی کبھی ایک جملہ ایسی فائل میں آتا ہے کہ پھر اسے درست کرنے میں 6-6، 8-8 ماہ لگ جاتے ہیں۔ بجٹ کا ٹائم ہی پوراہوجاتا ہے۔

ساتھیو،

ہم کوئلے کے متبادل کے طور پر کوئلے سے گیس تیار کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں کوئلے سے گیس تیار کرنے کے لیے 4 پائلٹ پروجیکٹس رکھے گئے ہیں جن میں تکنیکی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنایا جائے گا۔  اس کے لیے جدت طرازی  کی ضرورت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس شعبے میں کام کرنے والے لوگ ہندوستان کی ضرورت کے مطابق کوئلے سے گیس تیار کرنے میں کس طرح جدت لا سکتے ہیں، ہمیں اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

اسی طرح آپ دیکھتے ہیں، ایک بڑے مشن موڈ میں حکومت ایتھنول ملاوٹ کو بھی مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ اس بجٹ میں غیر ملاوٹ شدہ ایندھن  Extra Differential Excise Duty کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنی چینی ملوں اور ڈسٹلریز کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں بھی ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمیں ایسے ڈسٹلنگ طریقہ کار پر کام کرنا ہوگا جس سے ہمیں پوٹاش اور کمپریسڈ بائیو گیس جیسے اضافی ضمنی مصنوعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

کچھ ہفتے پہلے میں نے وارانسی میں اور کچھ دن پہلے اندور میں بھی گوبردھن پلانٹ کا افتتاح کیا تھا ۔ کیا اگلے دو سالوں میں ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ایسے 500 یا 1000 گوبردھن پلانٹ لگائے جا سکتے ہیں؟ صنعت کو اسی طرح ان امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے اختراعی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت مجھے محسوس ہوتی ہے۔

ساتھیو،

ہماری توانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ہندوستان کے لیے اور بھی اہم ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں 24-25 کروڑ مکانات ہیں۔ ہم آلودگی سے پاک کھانا پکانے کو کیسے آگے بڑھا سکتے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں، ہمارے اسٹارٹ اپ کے لوگ بھی اس کام کو بہت آسانی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے سولر چولہے کے میدان میں بھی ایک بہت بڑا بازار ہے، جو آلودگی سے پاک کھانا پکانے کی تحریک کے لیے ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا، گجرات میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا، ہم نے پانی کی نہروں پر سولر پینل لگائے، زمین کی قیمت بچ گئی، پانی بھی بچ گیا، بجلی بھی پیدا ہوئی، یعنی ایک ساتھ متعدد فوائد حاصل ہوئے۔ اسی طرح کے تجربات اب ملک کے دیگر مقامات پر دریاؤں اور جھیلوں میں کیے جا رہے ہیں۔ ہمیں اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

ایک اور کام گھر پر کیا جا سکتا ہے۔ جس گھر میں باغ ہے، یا بالکونی ہے، کیا ہمارے ہاں باغبانی کے تصور میں شمسی درخت ہے؟ ہر خاندان ایک نیا تصور تیار کر سکتا ہے کہ ان کا اپنا سولر پیڑ ہو، جو گھر کی 10-15 فیصد، 20 فیصد بجلی میں مدد کر سکتا ہے اور گھر کی پہچان یہ بھی بنے گی کہ یہ سولر پیڑ والا گھر ہے، یعنی ماحولیات سے آگاہ شہریوں کا گھر۔ ہم ایک معاشرے میں ایک خاص معتبر معاشرے کے طور پر ترقی کر سکتے ہیں۔ اسے بہت آسانی سے اور خوبصورت بھی بنایا جا سکتا ہے۔ لہذا سولر پیڑ کے تصور کے بارے میں، میں اپنی تعمیرات کی دنیا کے لوگوں اور معماروں سے یہ بھی کہوں گا کہ ہم گھر کی تعمیر میں ایک نیا طریقہ شامل کر سکتے ہیں کیا۔

مائیکرو ہائیڈل مصنوعات بھی ہمارے ملک میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اتراکھنڈ-ہماچل میں ہم دیکھتے ہیں گھراٹ نام کی پن چکی بہت ہوتی ہے۔  مائیکرو ہائیڈل پراڈکٹس پر مزید تحقیق کرکے ہم ا ن کے استعمال سے بجلی کی پیداوار کیسے بڑھا سکتے ہیں، اس پر بھی کام کیا جانا چاہئے۔ دنیا میں ہر قسم کے قدرتی آفت کی قدرتی وسائل کی قلت ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں مدور معیشت  وقت کی ضرورت ہے اور اس کو  زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہی پڑے گا۔ ہمارے لیے ہر شعبے میں اختراع بہت ضروری ہے، نئی مصنوعات ضروری ہیں، اور میں ملک کے نجی شعبے کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت آپ کی کوششوں میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

 ہم متحدہ کوششوں سے اس سمت میں  نہ صرف اپنے اہداف حاصل کریں گے بلکہ پوری انسانیت کی رہنمائی بھی  کریں گے۔

ساتھیو!

میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ  عام طور پر بجٹ  تیار ہونے سے پہلے عموماً بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا جاتا ہےہمارے ٹی وی چینلز وغیرہ سب اس میں بہت مصروف ہوتے ہیں، اچھی خاصی غوروفکر ہوتی ہے اور اس کا  بجٹ کو بھی بہت تھوڑا  فائدہ ہوتا ہے۔ بجٹ بنانے میں بہت سے اچھے خیالات  ملتے ہیں۔ لیکن اب ہم نے فوکس کیا ہے، چلو  بجٹ بن گیا ، اب بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہ پارلیمنٹ کی امانت  ہوتاہے، پارلیمنٹ طے کرتی ہے۔ یکم اپریل سے بجٹ  پر عمل درآمد کے لئے  ہمارے پاس دو مہینے  کا وقت ہوتا ہے ۔

اس دو مہینے کا استعمال  ہم بجٹ کے نفاذ کے روڈ میپ پر توجہ  کیسے دیں  اور منصوبہ کو بہترین طریقے سے کیسے نافذ کیا جائے۔ بجٹ کو سمجھداری سے کیسے استعمال کیا جائے۔

حکومت کے سوچنے کے انداز اور کاروباری دنیا کے میدان میں کام کرنے کے طریقے میں بہت فرق ہے۔ اس سیمینار سے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اسٹیک ہولڈرز کی سوچ اور حکومت کے فیصلہ سازی کے عمل میں کوئی تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں کوئی خلاء نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چیزیں بہت تیزی سے نافذ ہوجاتی ہیں۔ کبھی کبھی ایک جملہ ایسی فائل میں آتا ہے کہ پھر اسے درست کرنے میں 6-6، 8-8 ماہ لگ جاتے ہیں۔ بجٹ کا ٹائم ہی پوراہوجاتا ہے۔

ہم ان غلطیوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ اور اسی لیے اس ویبینار میں جو ہم کر رہے ہیں، ہم حکومت کی جانب سے آپ کو معلومات بانٹنے کے لیے نہیں کر رہے ہیں۔ بجٹ کیا ہے وہ سمجھانے کے لیے نہیں کر رہے، ہم سے زیادہ آپ سمجھ چکے ہیں۔ ہم آپ کو سننے کے لیے ویبنار کرتے ہیں اور سننے میں بھی  بجٹ کے لیے تجویز نہیں  جو بجٹ بن چکا ہے اس کو اس شعبے میں ہم لاگو کیسے کریں گے، جلد از جلد کیسے نافذ کریں گے، زیادہ سے زیادہ نتائج کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں گے۔ہماری ایسی کوئی  رکاوٹ نہ بن جائے جو بغیر کسی سبب کے وقت ضائع کردے اور اس لیے تیز رفتاری لانے کے لئے  میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ   ٹھوس عملی مثالوں اور تجویزوں کے ساتھ اس ویبنار کو کامیاب بنائیں۔

میری آپ کو بہت بہت نیک خواہشات!بہت بہت شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.