بجٹ 25-2024 پر وزیر اعظم کے ریمارکس کا متن

Published By : Admin | July 23, 2024 | 14:57 IST
Quoteوکست بھارت کے لیے بجٹ مبنی بر شمولیت نمو کو یقینی بناتا ہے، معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچائے گا اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے راستہ ہموار کرے گا
Quoteحکومت نے روزگا رسے وابستہ ترغیباتی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ کروڑوں کی تعداد میں نئے روزگار بہم پہنچائے گی
Quoteیہ بجٹ ایک نئے انداز کی تعلیم اور ہنرمندی ترقی لےکر آئے گا
Quoteہم ہر شہر ، ہر گاؤں، اور ہر گھر میں صنعت کار تیار کریں گے
Quoteگذشتہ دس برسوں میں حکومت نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ نادار اور متوسط طبقہ ٹیکس راحت حاصل کرتا رہے
Quoteبجٹ اسٹارٹ اپ اور اختراعی ایکو نظام کے لیے نئے مواقع فراہم کرتا ہے
Quoteبجٹ بڑے پیمانے پر کاشتکاروں پر توجہ مرکوز کرتا ہے
Quoteآج بجٹ نئے مواقع، نئی توانائی، نئے روزگار اور ازخود روزگار کے مواقع لے کر آیا ہے، اس نے بہتر نمو اور روشن مستقبل کا راستہ ہموار کیا ہے
Quoteآج کا بجٹ بھارت کو دنیا میں تیسری وسیع تر اقتصادی قوت بنانے میں کسوٹی جیسا کام کرے گا اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا

میں تمام اہل وطن کو اس اہم بجٹ کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی اور ان کی پوری ٹیم بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ساتھیو،

یہ بجٹ سماج کے ہر طبقے کو تقویت دینے والا بجٹ ہے۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ملک کے دیہاتوں، غریبوں اور کسانوں کو خوشحالی کی راہ پر لے جائے گا۔ پچھلے 10 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ یہ بجٹ نئے متوسط ​​طبقے کو بااختیار بنانے کے تسلسل کے لیے بنایا گیا بجٹ ہے۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو نوجوانوں کو بے شمار نئے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ بجٹ تعلیم اور ہنر کو ایک نیا معیار دے گا۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کو نئی طاقت دے گا۔ یہ قبائلی سماج، دلتوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مضبوط منصوبے لے کر آیا ہے۔ اس بجٹ سے خواتین کی معاشی شراکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بجٹ چھوٹے تاجروں،ایم ایس ایم ایز، یعنی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کے لیے ایک نیا راستہ فراہم کرے گا۔ بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر پر زور دیا گیا ہے۔ اس سے معاشی ترقی کو نئی تحریک ملے گی اور رفتار بھی برقرار رہے گی۔

ساتھیو،

روزگار اور خود روزگار کے بے مثال مواقع پیدا کرنا ہماری حکومت کی پہچان رہی ہے۔ آج کا بجٹ اس کو مزید تقویت دیتا ہے۔ ملک اور دنیا نے پی ایل آئی اسکیم کی کامیابی دیکھی ہے۔ اب اس بجٹ میں حکومت نے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ملک میں کروڑوں نئی ​​ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس اسکیم کے تحت ہماری حکومت زندگی میں پہلی نوکری حاصل کرنے والے نوجوانوں کی پہلی تنخواہ دے گی۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے مدد ہو یا 1 کروڑ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اسکیم، اس کے ذریعے میرے دیہی اور غریب نوجوان دوست، میرے بیٹے اور بیٹیاں ملک کی اعلیٰ کمپنیوں میں کام کریں گے اور ان کے لیے امکانات کے نئے دروازے کھلیں گے۔ ہمیں ہر شہر، ہر گاؤں، ہر گھر میں کاروباری پیدا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بغیر گارنٹی کے مدرا قرض کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے چھوٹے تاجروں بالخصوص خواتین، دلت، پسماندہ اور قبائلی خاندانوں میں خود روزگار کو طاقت ملے گی۔

ساتھیو،

ہم مل کر ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ کا ہب  بنائیں گے۔ ملک کا ایم ایس ایم ای شعبہ متوسط ​​طبقے سے جڑا ہوا ہے، ایک طرح سے ایم ایس ایم ای شعبے کی ملکیت متوسط ​​طبقے کی ہے۔ اور غریبوں کو بھی اس شعبے سے زیادہ سے زیادہ روزگار ملتا ہے۔ چھوٹی صنعتوں کے لیے بڑی طاقت اس سمت میں ہمارا اہم قدم ہے۔ اس بجٹ میں ایم ایس ایم ایز کے لیے قرض کی آسانی کو بڑھانے کے لیے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ ایکو سسٹم کو ہر ضلع تک لے جانے کا اہم اعلان کیا گیا ہے۔ ای کامرس ایکسپورٹ ہب اور کھانے کے معیار کی جانچ کے لیے 100 یونٹس، ایسے اقدامات ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ مہم کو تقویت دیں گے۔

ساتھیو،

یہ بجٹ ہمارے اسٹارٹ اپس اور اختراعی ماحولیاتی نظام کے لیے بہت سے نئے مواقع لے کر آیا ہے۔ خلائی معیشت کو فروغ دینے کے لیے 1000 کروڑ روپے کا فنڈہویا  اینجل ٹیکس ہٹانے کا فیصلہ ہو، اس بجٹ میں ایسے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوستو،

ریکارڈ ہائی کیپیکس معیشت کی ایک محرک طاقت بن جائے گی۔ 12 نئے صنعتی نوڈس کی ترقی، ملک میں نئے سیٹلائٹ ٹاؤنز اور 14 بڑے شہروں کے لیے ٹرانزٹ پلانز،اس سے ملک میں نئے اقتصادی مرکز بنیں گے اور بڑی تعداد میں نئی ​​ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ساتھیو،

آج دفاعی برآمدات ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دفاعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے لیے اس بجٹ میں بہت سی شقیں رکھی گئی ہیں۔ آج پوری دنیا میں ہندوستان کی طرف کشش بڑھ گئی ہے۔ اور ہندوستان میں سیاحت کے میدان میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ سیاحت کا شعبہ غریب اور متوسط ​​طبقے کے لیے بہت سے مواقع لاتا ہے۔ اس بجٹ میں سیاحت کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ساتھیو،

پچھلے 10 سالوں میں، این ڈی اے حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ غریب اور متوسط ​​طبقے کو ٹیکس میں راحت مسلسل ملتی رہے۔ اس بجٹ میں بھی انکم ٹیکس میں کمی اور معیاری کٹوتی  میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی ڈی ایس کے قوانین کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ یہ اقدامات ہر ٹیکس دہندہ کے لیے اضافی بچت لانے جا رہے ہیں۔

ساتھیو،

ملک کی ترقی کے لیے ہندوستان کے مشرقی علاقے کی مکمل ترقی پوروودیا کے وژن کے ذریعے ہماری مہم کو نئی رفتار اور نئی توانائی ملے گی۔ ہم شاہراہوں، پانی کے منصوبوں اور بجلی کے منصوبوں جیسے بہت سے اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرکے مشرقی ہندوستان میں ترقی کو ایک نئی رفتار دیں گے۔

ساتھیو،

اس بجٹ کا ایک بہت بڑا فوکس ملک کے کسان ہیں۔ اناج ذخیرہ کرنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسکیم کے بعد اب ہم سبزیوں کی پیداوار کے کلسٹرز بنانے جا رہے ہیں۔ اس سے ایک طرف چھوٹے کسانوں کو پھلوں، سبزیوں اور دیگر پیداوار کے لیے نئی منڈیاں ملیں گی اور ان کو بہتر قیمتیں ملیں گی تو  دوسری طرف ہمارے متوسط ​​طبقے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی دستیابی بڑھے گی اور خاندان کے لیے غذائیت بھی یقینی بنے گی۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہندوستان زرعی شعبے میں خود کفیل ہو۔ اس لیے دلہن اور تلہن کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساتھیو،

آج کے بجٹ میں ملک سے غربت کے خاتمے اور غریبوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔ غریبوں کے لیے 3 کروڑ نئے گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبائلی ترقی گرام ابھیان 5 کروڑ قبائلی خاندانوں کو سیچوریشن ایپروچ کے ساتھ بنیادی سہولیات سے جوڑے گا۔ اس کے علاوہ گرام سڑک یوجنا 25 ہزار نئے دیہی علاقوں کو آل ویدر روڈز سے جوڑے گی۔ اس کے فوائد ملک کی تمام ریاستوں کے دور دراز دیہاتوں تک پہنچیں گے۔

ساتھیو،

آج کا بجٹ نئے مواقع اور نئی توانائی لے کر آیا ہے۔ یہ بہت سے نئے روزگار اور خود روزگار کے مواقع لے کر آیا ہے۔ یہ بہتر ترقی اور روشن مستقبل لے کر آیا ہے۔ آج کا بجٹ ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بنانے کے پورے عمل میں ایک محرک  کا کام کرے گا اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔

تمام اہل وطن کو بہت  ساری  نیک خواہشات۔

 

  • krishangopal sharma Bjp February 03, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp February 03, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp February 03, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp February 03, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp February 03, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • Vibhu joshi February 02, 2025

    एक पक्ष यह भी। बहुत वर्षों बाद आयकर में एक बड़ी राहत आम लोगों को मिली है। इस छूट से सरकार के खाते में 1 लाख करोड़ कम आयेंगे या दूसरे शब्दों में सरकार का राजस्व संकलन 1 लाख करोड़ से कम होगा। अगर सरकार को यह 1 लाख करोड़ और मिलता रहता तो सरकार इसको विकास कार्य,रोड ,रेल और अन्य आधारभूत संरचनाओं के निर्माण में लगाती। इससे क्या होता लोगों का जीवन स्तर ऊंचा होता,रोजगार के अवसर बढ़ते। अब यह पैसा आम मध्यम वर्ग के पास आएगा इससे क्या होगा।वे उसको खर्च करेंगे, कुछ नया सामान खरीदेंगे,कहीं पर्यटन पर जाएंगे या कुछ पैसा बचा कर रखेंगे। अगर मध्यम वर्ग,नया सामान लेने में या पर्यटन में इस पैसे को लगाएगा तो उससे भी विनिर्माण को,उद्योगों को बड़ावा मिलेगा, रोजगार के अवसर बढ़ेंगे,पर्यटन करेगा तब भी लोगों की काम मिलेगा। अगर कुछ रुपयों की अगर वह बचत भी करता है तो बैंकों में तरलता बढ़ेगी उनके लोन सस्ते होंगे नए लोन आदि से नए उद्योग व्यापार को बढ़ावा मिलेगा। इससे ओवरआल अर्थव्यवस्था में गतिविधियों में बढ़ोतरी होगी यदि हम चीन के सामान को इम्पोर्ट ना करके देश के सामान को बढ़ावा देंगे तो उपरोक्त से सबका फायदा है। इसलिए भारत प्रथम की भावना को ध्यान में रखें,देश का पैसा देश मे रहने दें,हमारे देश के लोगों के हाथों में काम होना चाहिए।
  • Jahangir Ahmad Malik December 20, 2024

    ❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️❣️🙏🏻❣️❣️🙏🏻❣️❣️
  • Mithilesh Kumar Singh November 30, 2024

    Jay Sri Ram
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Indumati Nayak November 03, 2024

    जय श्री राम 🙏🙏🙏🪔🪔🪔🪔🙏🙏🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Average Electricity Supply Rises: 22.6 Hours In Rural Areas, 23.4 Hours in Urban Areas

Media Coverage

India’s Average Electricity Supply Rises: 22.6 Hours In Rural Areas, 23.4 Hours in Urban Areas
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM pays tributes to revered Shri Kushabhau Thackeray in Bhopal
February 23, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi paid tributes to the statue of revered Shri Kushabhau Thackeray in Bhopal today.

In a post on X, he wrote:

“भोपाल में श्रद्धेय कुशाभाऊ ठाकरे जी की प्रतिमा पर श्रद्धा-सुमन अर्पित किए। उनका जीवन देशभर के भाजपा कार्यकर्ताओं को प्रेरित करता रहा है। सार्वजनिक जीवन में भी उनका योगदान सदैव स्मरणीय रहेगा।”