اہم سرکاری اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز کیا
تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان پی ایم-جنمن کا آغاز کیا
پی ایم - کسان کے تحت تقریباً 18,000 کروڑ روپے رقم کی 15ویں قسط جاری کی
جھارکھنڈ میں تقریباً 7,200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
وکست بھارت سنکلپ عہد کی قیادت کی
’’بھگوان برسا منڈا کی جدوجہد اور قربانیاں بے شمار ہندوستانیوں کو حوصلہ بخشتی ہیں‘‘
’’دو تاریخی اقدامات – ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اور ’پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان‘ کا آغاز آج جھارکھنڈ سے کیا جا رہا ہے‘‘ ;
’’ہندوستان میں ترقی کا درجہ امرت کال کے چار ستونوں - خواتین کی طاقت، نوجوانوں کی طاقت، زرعی طاقت اور ہمارے غریب اور متوسط طبقے کی طاقت کو مضبوط کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے‘‘
’’مودی نے محروموں کو اپنی ترجیح بنایا‘‘
’’میں بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین پر محروموں کا قرض ادا کرنے آیا ہوں‘‘
’’حقیقی سیکولرازم تب ہی آتا ہے جب ملک کے کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک کے تمام امکانات ختم ہو جائیں‘‘
’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ جو اگلے سال 26 جنوری تک جاری رہے گی بھگوان برسا منڈا کی جینتی پر آج شروع ہو رہی ہے

بھارت ماتا کی جے،

بھارت ماتا کی جے،

دھرتی آبا بھگوان سامونڈا جئے،

دھرتی آبا بھگوان برسامونڈا جئے،

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ جناب  ہیمنت سورین جی، مرکزی حکومت کے میرے معاون  وزیر ارجن منڈا جی، اناپورنا دیوی جی، ہم سب کے سینئر رہنما  جناب کریا منڈا جی، میرے بہترین دوست بابو لال مرانڈی جی، دیگر معززین اور جھارکھنڈ کے میرے پیارے پریوار جن۔

آپ سب کو جوہار! آج کا دن خوش قسمتی سے بھرا ہوا ہے۔ میں  کچھ دیر پہلے ہی  بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو سے واپس آیا ہوں۔ ان کے پریوار جنوں  سے بھی  بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ہے اور اس مقدس مٹی کو اپنے ماتھے پر لگانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ مجھے بھگوان برسا منڈا میموریل پارک اور فریڈم فائٹر میوزیم دیکھنے کا بھی موقع ملا ہے۔ دو سال قبل آج کے ہی  دن مجھے اس میوزیم کو ملک کے نام وقف کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ میں  تمام ہم وطنوں کو جن جاتیہ  گورو دیوس کی  بہت بہت مبارکبا د دیتا ہوں اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اور ملک کے سینکڑوں مقامات پر ملک کے سبھی بزرگ لوگ بھی آج جھارکھنڈ کا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ یہ ریاست اٹل جی کی کوششوں سے بنی تھی۔ ملک خصوصاً جھارکھنڈ کو 50 ہزار کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا تحفہ ملا ہے۔ آج جھارکھنڈ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹی وٹی  کی توسیع کے   کے  تحت کئی  ریل منصوبے شروع کیا گیا۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جھارکھنڈ بھی ملک میں 100 فیصد الیکٹریفائڈ  ریل روٹس والا ریاست بن گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں کے لیے میں آپ سبھی جھارکھنڈ کے مکینوں کو بہت بہت  مبارکباد دیتا ہوں۔

میرے  پریوار جنو،

جنجاتیہ فخر اور جدوجہد کی علامت  بھگوان برسا منڈا کی کہانی ملک کے ہر  باشندے کو  حوصلے سے بھرت دیتی ہے ۔ جھارکھنڈ کا ہر کونا ایسی عظیم ہستیوں، ان کی حوصلوں اور انتھک کوششوں  سے جڑا ہے۔ تلکا مانجھی، سدھو کانہو، چاند بھیرو، پھولو جھانو، نیلمبر، پتامبر، جترا تانا بھگت اور البرٹ ایکا جیسے کئی   بہادروں  نے اس سرزمین کا فخر  بلند کیا ہے۔ اگر ہم تحریک آزادی پر نظر ڈالیں تو ملک کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جہاں قبائلی  بہادروں نے مورچہ نہ سنبھالا ہو۔ مانگڑھ دھام میں گرو گووند کے تعاون کو کون بھولا سکتا ہے؟ مدھیہ پردیش کے تنتیا بھیل، بھیما نائک، چھتیس گڑھ کے شہید ویر نارائن سنگھ، ویر گندادھور، منی پور کی رانی گائڈینلیو... تلنگانہ کے ویر رام جی گونڈ، قبائلیوں کو تحریک دینے والے آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو ، گوند پردیش کی رانی درگاوتی، یہ وہ ہستیاں  ہیں جن کا ملک آج بھی مقروض ہے۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آزادی کے بعد ایسے بہادروں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ مجھے اطمینان ہے کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے  پر امرت مہوتسو کے دوران ہم نے ایسے  بہادر مرد و  خواتین کو یاد کیا اور ان کی یادوں  کواگلی نسل تک پہنچایا۔

 

ساتھیو،

جھارکھنڈ آنا مجھے پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ غریبوں کی سب سے بڑی طاقت آیوشمان یوجنا کی شروعات جھارکھنڈ سے ہی ہوئی تھی۔ کچھ ہی  سال پہلے کھنٹی میں میں نے سولر پاور سے چلنے والی ضلعی عدالت  کا افتتاح کیا تھا۔  اب آج جھارکھنڈ کی اس  مقدس سرزمین سے ایک نہیں بلکہ دو دو تاریخی مہمات  کی شروعات ہونے جارہی ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا حکومت کی تکمیل  کے اہداف  کو حاصل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بنے گی۔ پی ایم  آدیواسی نیائے مہا ابھیان، معدومیت کے دہانے پر کھڑے قبائل، جنہیں ہم اب تک  پریمیریٹیو  ٹرائبس (قدیم قبائلی)  کے  طور پر جانتے ہیں۔ ان کی حفاظت کرے گا، انہیں بااختیار بنائے گا۔ یہ دونوں  ہی مہمات امرت کال میں ہندوستان کی ترقی کے سفر کو نئی توانائی دیں گی۔

میرے  پریوار جنو،

مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر  کام کرتے ہوئے  اب دو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزار چکا  ہے۔ ملک کے باشندوں کی  امنگوں کو جاننے کا،  سمجھنے کا مجھے بہت قریب سے موقع ملا ہے۔ اپنے ان تجربات کی بنیاد پر، میں آج  ایک امرت منتر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اور اسے بھگوان برسا منڈا کی سرزمین سے رکھ رہا ہوں۔ اگلے 25 برسوں کے  امرت کال میں اگر ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی شاندار اور الہی عمارت  کی تعمیر کرنی ہے تو ہمیں اس کے چار امرت ستونوں کو مزید مضبوط کرنا ہوگا اور انہیں مسلسل مضبوط کرنا ہوگا۔ ہماری حکومت نے  جتنا  10 سالوں میں کیا اب اس سے بھی زیادہ  توانائی کے ساتھ، ہمیں ان چار  امرت ستونوں پر  اپنی پوری طاقت لگانی ہے۔ اور  ترقی یافتہ ہندوستان کے یہ چار امرت ستون میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ یہ چار امرت  ستون ہیں کیا؟ پہلا امرت ستون –ہندوستان کی ہماری  خواتین، ہماری مائیں- بہنیں، ہماری خواتین کی طاقت۔ دوسرا امرت ستون ہے - ہمارے ہندوستان کے  کسان بھائی اور بہن اور کاشتکاری سے جڑے ہوئے جو کاروبار ہیں ، چاہے وہ مویشی پرور  ہوں  چاہی ماہی پرور ہو، یہ سب ہمارے ان داتا۔ تیسرا امرت ستون – ہندوستان کے نوجوان، ہمارے ملک کی نوجوانوں  طاقت جو آنے والے 25 سالوں میں ملک کو نئی بلندیوں پر لے جا نے والی سب سے بڑی طاقت  ہے۔ اور چوتھا امرت ستون – ہندوستان کا متوسط ​​طبقہ، نیو مڈل کلاس اور ہندوستان کے میرے غریب بھائی اور بہن۔ ان چار ستونوں کو ہم جتنا مضبوط کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی عمارت  بھی اتنی ہی بلند ہوگی۔ مجھے اطمینان ہے  کہ پچھلے 10 سالوں میں ان چار امرت ستونوں کو طاقت بنانے کے لیے جتنا کام ہوا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

ساتھیو،

آج تک اور آج کل ہر طرف ہندوستان کی اس  کامیابی کا چرچا ہے کہ ہماری حکومت کے 5 سالوں میں 13 کروڑ سے زیادہ لوگ غریبی سے باہر نکلے ہیں۔ آخر گزشتہ چند سالوں میں ایسا کیا ہوا جو اتنی بڑی تبدیلی  زمین پر دیکھنے میں ملی ہے؟ 2014 میں جب ہمیں  آپ سب نے  دہلی کے گدی  پر بٹھایا،   حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی، اس دن سے ہماری خدمت کا دور شروع ہو گیا۔ ہم خدمت کرنے کے لئے آئے  ہیں۔ اور اس خدمت کے اس دور کی بات کروں تب  اس وقت ہماری آنے  سے قبل ہندوستان کی ایک بہت بڑی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم تھی۔ ملک کے کروڑوں غریب لوگوں نے اس بات کی امید  بھی چھوڑ دی تھی کہ  کبھی ان کی زندگی بدل پائے گی۔ اور حکومتوں کا رویہ بھی ایسا تھا کہ وہ خود کو عوام کا مائی  باپ سمجھتی تھیں۔ ہم نے ماں باپ کے جذبے سے نہیں بلکہ خادم کے  جذبے  سے آپ کے خادم  کی طرح  کام  کرنا شروع کیا۔  جو محروم تھے، ہم نے  انہیں  ترجیح دینا شروع کیا۔  جنہیں سب سے دور سمجھا جاتا تھا حکومت خود چل کر ان کے پاس گئی ۔ جو دہائیوں سے نظر انداز کیے گئےتھے ہماری حکومت ان لوگوں کا سہارا اور ساتھی بنی ۔ بیوروکریسی وہی تھی، لوگ وہی تھے، فائلیں  بھی وہی تھیں، قوانین  و ضوابط بھی وہی تھے۔ لیکن سوچ بدلی اور جب سوچ بدلی تو نتائج بھی بدل گئے۔ 2014 سے پہلے ملک کے  گاؤوں  میں صفائی ستھرائی  کا دائرہ  40 فیصد سے بھی کم تھا۔ آج ہم 100 فیصد ہدف تک پہنچ رہے ہیں۔ ہماری حکومت سے پہلے ایل پی جی کنکشن صرف 50-55 فیصد گھروں میں تھے۔ آج تقریباً 100 فیصد گھروں میں خواتین کو  دھوئیں سے آزادی مل چکی ہیں۔ پہلے  ملک میں صرف 55 فیصد بچوں ہی زندگی  بچانے والی ویکسین حاصل ہوپاتی تھی، آدھے بچے اس سے محروم رہ جاتے تھے۔ آج تقریباً صد  فیصد بچوں کی ٹیکہ کاری ہو پارہی ہے۔ آزادی کے بعد سات دہائیوں میں، ملک کے صرف 17 فیصد دیہی خاندانوں تک  نل سے پانی کی سہولت تھی، 20 فیصد بھی نہیں۔ جل جیون مشن کی وجہ سے آج یہ بھی 70 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔

 

اور ساتھیو،

ہم  آپ جانتے ہیں کہ معاشرے میں جن کو اس وقت  ملا تھا؟ وہ کون لوگ تھے؟ یہ شروعاتی ملائی  ملی وہ کون تھے؟ یہ سارے بارسوخ لوگ ہوا کرتے تھے۔ جو خوشحال لوگ ہوتے تھے، جن کی حکومت میں رسائی ہوتی تھی، پہچان ہوتی تھی،  وہ سہولتیں اور انتظامات آسانی سے یکجا کر لیتے تھے اور حکومت کا بھی ذہن  ایسا تھا،  انہیں  کو زیادہ دیتے تھے۔ لیکن جو لوگ معاشرے میں پیچھے رہے تھے، جو بنیادی سہولتوں سے محروم تھے، ان پر توجہ دینے والا بھی کوئی  نہیں تھا۔ وہ  دشواریوں کے درمیان اپنی زندگی  گزار رہے تھے۔ مودی نے سماج کے ایسے محروموں کو اپنی ترجیحات بنایا۔ کیونکہ  یہ وہ لوگ ہیں جن کے درمیان میں جیا  ہوں، میں نے کبھی ایسے خاندانوں کی روٹی کھائی ہے،  میں نے کبھی سماج کے آخری شخص  کا نمک کھایا ہے، میں  آج  بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین  پر وہ  قرض کو چکانے آیا ہوں۔

میرے  پریوار جنو،

عام طور پر حکومتوں کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ جو چیز آسانی سے حاصل ہو، وہ مقصد پہلے حاصل کیا جائے۔ لیکن ہم نے ایک اور حکمت عملی پر کام کیا۔ میں اہل علم سے کہوں گا کہ اس کا مطالعہ کریں، آپ کو یاد ہوگا کہ آزادی کی اتنی دہائیوں کے بعد بھی 18 ہزار گاؤں ایسے رہ گئے تھے جہاں بجلی نہیں پہنچی تھی۔ 18ویں صدی میں زندہ رہنے کے لیے لوگ اندھیرے میں رہنے پر مجبور تھے۔ انہیں اندھیرے میں جینے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، کیونکہ وہاں بجلی  پہنچانے  کے لئے کئی طرح کی مشکلوں کا سامنا  تھا۔  یہ میں مانتا ہوں لیکن مشکل تھا،  تبھی تو کرنا ہوتا ہے۔ مکھن پر  لکیر  کو ہر کوئی کھینچ سکتا ہے  ارے  پتھر پر بھی لکیر کھینچنی چاہیے۔ اور میں نے لال قلعہ سے ملک  سے وعدہ کیا تھا کہ میں  ایک ہزار دنوں میں 18 ہزار گاؤوں تک  بجلی پہنچانے کا مشکل  عزم میں نے عوامی سطح پر کیا تھا اور آج مجھے سر جھکا کر کے کہنا ہے کہ آپ کے  خادم نے اس  کام  کو وقت  پر مکمل کردیا ہے۔

ساتھیو،

ہمارے ملک میں 110 سے زیادہ اضلاع ایسے تھے جو ترقی کے ہر پیمانہ پر بہت پیچھے تھے، بہت پیچھے تھے۔  ان اضلاع پر پرانی سرکاروں نے ٹھپہ لگا دیا، یہ تو پچھڑے ہیں اور  پہلے کی  حکومتوں نے  بس اس کی  پہچان کرلی، یہ بیکار ہیں، پچھڑے ہیں، آگے کچھ نہیں ہو سکتا اور حکومت سوتی رہی۔ ان اضلاع میں تعلیم، صحت اور سہولیات کئی دہائیوں سے قابل رحم تھیں۔ اور اتفاق دیکھئے کہ انہی پسماندہ اضلاع میں میرے آبادی ملک  کی سب سے زیادہ میرے  قبائلی خاندانوں کی آبادی  رہتی تھی۔ جب افسران کو پنشنمنٹ پوسٹنگ کرنی ہوتی تھی تو انہیں انہیں اضلاع میں بھیج دیا جاتا تھا۔ تھکا ہوا ہارا ہوا  ناکام  جو فرد ہے، اسی کو کہتے جاؤ یار تم ادھر ہی جاؤ، تمہارا ادھر کام  نہیں ہے۔ اب وہ  جاکر کیا کرے گا؟ ان 110 سے زائد اضلاع کو اپنے حال پر چھوڑ کر ہندوستان کبھی ترقی  یافہ نہیں ہو سکتا تھا۔ اس لیے محروموں کی  ترجیح کے اصول پر عمل کرتے ہوئے  ہماری سرکار نے ان اضلاع کواسپیریشنل ڈسٹرکٹ ( خواہش مند اضلاع) قرار دیا۔ ان اضلاع میں ہم  تعلیم، صحت، سڑک، ایسے کئی موضوعات پر  صفر سے کام شروع کرکے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ یہاں جھارکھنڈ میں بھی یہ اپنا کھنٹی سمیت کئی ایسے اضلاع اس فہرست میں شامل ہیں۔ اب خواہش مند ضلع مہم کی اس کامیابی کو حوصلہ مند  بلاک پروگرام کے ذریعے وسعت دی جا رہی ہے۔

 

میرے  پریوار جنو،

دہائیوں سے  ہمارے ملک میں  سوشل جسٹس -سماجی انصاف اور سیکولرازم نہ جانے روز  صبح و شام اس کے  گیت  تو بہت گائے گئے ، بیان بازی  بہت  ہوتی رہی۔ حقیقی سیکولرازم اسی وقت آتا ہے جب ملک کے کسی بھی شہری کے خلاف امتیازی سلوک کے تمام امکانات کو ختم کر دیا جائے۔ سماجی انصاف کا اعتماد  اسی وقت ملتا ہے جب سب کو مساوات سے ، مساوات کے جذبے سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملے۔ بدقسمتی سے آج بھی کئی ریاستوں میں ایسے غریب لوگ ہیں جنہیں اسکیموں کے بارے میں مناسب معلومات نہیں ہیں۔ بہت سے غریب لوگ ہیں جو اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لیے جلدی نہیں کر پاتے ہیں۔ آخر  کب تک ہم انہیں ان کے حال پر چھوڑتے رہیں گے؟ اس درد سے، اس تکلیف سے، اس احساس سے، یہ سوچ پیدا ہوئی ہے۔ اور اسی سوچ کے ساتھ آج سے وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع ہو رہی ہے۔ یہ یاترا آج یعنی 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش سے شروع ہوگی اور اگلے سال 26 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس سفر میں حکومت مشن موڈ میں ملک کے ہر گاؤں میں جائے گی، ہر غریب، ہر محروم شخص کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے گا جس کا وہ حقدار ہے۔  اسے یہ اسکیم پہنچے اس  کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔ اور آپ کو یاد ہوگا، میرے کچھ میڈیا دوست نہیں جانتے ۔ 2018 میں بھی میں نے ایک تجربہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے ایسی ہی ایک گرام سوراج مہم شروع کی تھی۔ اور میں نے حکومت ہند کے ایک ہزار افسروں کو  گاوں میں بھیجا تھا۔ ایک ہزار افسران کو ایئر کنڈیشنڈ کمروں سے نکال کر گاؤں میں بٹھا دیا گیا تھا۔ اس مہم میں بھی ہم سات بڑی اسکیموں کے ساتھ ہر گاؤں میں گئے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ گرام سوراج ابھیان کی طرح ہمیں بھی وکست بھارت سنکلپ یاترا کے لیے ہر گاؤں جا کر، ایسے ہر مستحق سے مل کر اس اسکیم کو کامیاب بنانے کا عہد لینا ہو گا، اور جب بھگوان برسا کی سرزمین سے نکلتے ہیں۔ کامیابی ضرور ملتی ہے۔ میں وہ دن دیکھ رہا ہوں جب ہر غریب کے پاس مفت راشن دینے والا راشن کارڈ ہوگا۔ جب ہر غریب کے پاس اجولا کا گیس کنکشن ہوگا، سوبھاگیہ کابجلی کا کنکشن  ہوگا اور نل کا پانی ہوگا۔ میں وہ دن دیکھ رہا ہوں جب ہر غریب کے پاس 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج  دینے والا آیوشمان کارڈ ہوگا۔ جب ہر غریب کے پاس اس کا اپنا پکا گھر ہوگا۔ میں وہ دن دیکھ رہا ہوں جب ہر کسان مرکزی حکومت کی پنشن اسکیم میں شامل ہوگا۔ جب ہر مزدور پنشن اسکیموں سے مستفید ہوگا۔ جب ہر اہل نوجوان مدرا یوجنا کا فائدہ اٹھا سکے گا، اور ایک کاروباری بننے کی طرف قدم بڑھائے گا۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک طرح سے ملک کے غریبوں، ملک کی ماؤں بہنوں، ملک کے نوجوانوں اور ملک کے کسانوں کے لیے مودی کی ضمانت ہے۔ اور جب مودی کی گارنٹی ہوتی  ہے،  نہ  تو  آپ جانتے ہیں کہ وہ گارنٹی کیا ہوتی ہے؟ مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے گارنٹی کی تکمیل کی بھی گارنٹی۔

میرے  پریوار جنو،

ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کی ایک بڑی بنیاد پی ایم جنمن ہے یعنی پی ایم ٹرائب ٹرائبل جسٹس مہا ابھیان۔ سماجی انصاف  عام  عام باتیں  ہوئیں، مودی  ہمت کرکے نکلا ہے قبائلی انصاف  مہم کو  لے کر کے۔ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک قبائلی سماج کو مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ میں اٹل جی کی حکومت میں تھا جنہوں نے قبائلی برادری کے لیے الگ وزارت بنائی اور الگ بجٹ بنایا۔ ہماری حکومت کے دوران قبائلی بہبود کے بجٹ میں پہلے کے مقابلے میں اب 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایم جنمن، اسکیم کا نام پی ایم جنمن رکھا گیا ہے۔ پی ایم جنمن یعنی پی ایم  جن جاتی  قبائلی انصاف  مہا ابھیان، اس کے تحت اب ہماری حکومت ان قبائلی بھائیوں اور بہنوں تک پہنچے گی جن تک کبھی نہیں پہنچا گیا۔ یہ وہ قبائلی گروپ  ہیں، ہم  نے  کہہ تو دیا وہ پریمیٹیو ٹرائبس ہیں، جن میں سے اکثر اب بھی جنگلوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے ریل  کو دیکھنے کی بات چھوڑو آواز بھی نہیں سنی ہے۔  ملک کے 22 ہزار سے زیادہ  گاؤوں  میں رہنے والی ایسی 75  جنجاتیہ،  گروپوں  قدیم قبائل کی نشاندہی کی ہے۔ جس طرح پسماندہ لوگوں میں انتہائی پسماندہ ہیں، اسی طرح یہ قبائلی بھی قبائلیوں میں سب سے زیادہ پسماندہ ہیں۔ ملک میں ان کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ان انتہائی پسماندہ قبائلیوں کو آزادی کے 75 سال بعد بھی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ اس قبائلی برادری کے لوگوں کو کبھی مستقل مکان نہیں ملے۔ کئی نسلوں میں ان کے بچوں نے اسکول تک نہیں دیکھا ہے۔ اس معاشرے کے لوگوں کی ہنر مندی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس لیے اب حکومت ہند ایک خصوصی مہم چلا کر ان قبائل تک پہنچنے والی ہے۔ پہلے کی حکومتوں نے اعداد و شمار جوڑنے کا کام کیا، اپنے قریبی لوگوں سے کام کروایا، جو لوگ اوپر پہنچ چکے انہیں سے کام کروالینا، لیکن مجھے صرف اعداد و شمار جوڑنے کرکے  نہیں بیٹھنا ہے، مجھے زندگیاں جوڑنی ہیں،  ہر زندگی میں جان بھرنی ہے ہر زندگی  کو نئے جذبے سے بھرنا  ہے۔ اس  ہدف کے ساتھ، آج پی ایم  جن جاتی ، آدیواسی نیائے مہا ابھیان یعنی جنمن ، ہم جن گن  من  تو گاتے ہیں۔ آج میں پی ایم جن من کے ساتھ  اس عظیم مہم کی شروعات کررہا ہوں  اس مہا ابھیان پر  حکومت  24 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہی ہے۔

ساتھیو،

میں خاص طور پر اس عظیم مہم کے لیے صدر جمہوریہ  محترمہ  دروپدی مرمو جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم نے ابھی ان کا ویڈیو پیغام بھی سنا ہے۔ جب وہ یہاں جھارکھنڈ میں گورنر تھیں اور اس سے پہلے اڈیشہ میں بھی وہ  وزیر کے طور پر کام کرتے تھیں، سماجی کارکن کے طور پر کام کرتی تھیں۔  تو ایسے آخری چھور پر  رہنے والے قبائلی گروپوں کو آگے لانے کے لئے وہ دن رات کوشش کرتی رہتی تھیں۔ صدر  جمہوریہ بننے کے بعد بھی وہ راشٹرپتی بھون میں ایسے گروپوں کو احترام کے ساتھ مدعو کرتی رہیں، ان کے مسائل کو سمجھ کر کے  ان کے حل پر تبادلہ خیال کرتی رہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ہمیں جو رہنمائی دی ہے، جو تحریک دی ہے، اس سے ہم اس پی ایم جنمن، پی ایم  جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

 

میرے  پریوار جنو،

ہماری صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو جی بھی خواتین کی قیادت میں ترقی کی ایک متاثر کن علامت ہیں۔ ہندوستان نے گزشتہ برسوں میں جس طرح پوری دنیا کو خواتین کی طاقت کی ترقی کا راستہ دکھایا ہے وہ بے مثال ہے۔ یہ سال ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے سہولت، تحفظ، عزت، صحت اور خود روزگار کے رہے ہیں۔ ہمارے جھارکھنڈ کی یہ بیٹیاں کھیلوں میں جو نام کما رہی ہیں، اس سے دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔ ہماری حکومت نے خواتین کے لیے ان کی زندگی کے ہر مرحلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیمیں بنائیں۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ سے لڑکیوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور اسکولوں میں طالبات کے داخلے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلاء کی تعمیر سے اسکول چھوڑنے کی مجبوری میں کمی آئی ہے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت بہنیں کروڑوں گھروں کی مالکن بنی ہیں، بہنوں کے نام پر گھر رجسٹرڈ ہوئے ہیں، پہلی بار کوئی جائیداد ان کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔ پہلی بار بیٹیوں کے داخلے کے لیے سینک اسکول، ڈیفنس اکیڈمی کھول دی گئی ہے۔ مدرا یوجنا کے تحت ضمانت کے بغیر قرض دینے والوں میں سے تقریباً 70 فیصد میرے ملک کی خواتین ہیں، میری بیٹیاں ہیں۔ خواتین کے اپنی مدد  آپ گروپوں کو بھی آج حکومت کی طرف سے ریکارڈ مالی امداد دی جا رہی ہے۔ اور لکھپتی دیدی مہم، کچھ لوگوں کو میری بات سن کر چکر آجاتے ہیں۔ میرا خواب دو کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانا ہے۔ دیکھو، سیلف ہیلپ گروپ چلانے والی دو کروڑ خواتین کروڑ پتی بننے جا رہی ہیں۔ ابھی کچھ مہینے پہلے ہی ہماری حکومت نے اسمبلی اور لوک سبھا میں خواتین کو ریزرویشن دینے والے ناری شکتی وندن ادھینیم کو بھی اپنایا ہے۔ آج بھائی دوج کا مقدس تہوار ہے۔ یہ بھائی ملک کی تمام بہنوں کو گارنٹی دیتا ہے کہ آپ کا  یہ بھائی  بہنوں کی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کو  ایسے ہی دور کرتا رہے گا، آپ کا بھائی آپ کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے  جی جان سے جٹا رہے گا۔ خواتین کی طاقت کا امرت ستون ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم رول ادا کرے گا۔

میرے  پریوار جنو،

مرکزی حکومت ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں ہر فرد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ابھی دو مہینے پہلے ہم نے پی ایم وشوکرما یوجنا بھی شروع کی ہے۔ حکومت نے ان لوگوں کو آگے لانے کی کوششیں کی ہیں جو اپنی روایتی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔ کمہار ہو، لوہار ہو، بڑھئی ہو، سنار ہو، مالا  کارہو، مستری ہو، بڑھئی ہو، دھوبی ہو، درزی  ہو، جوتا  بنانے والا ہو، ایسے ہمارے  ساتھی، ہمارے وشوکرما ساتھی، اس سکیم کے تحت وشوکرما ساتھیوں کی  جدید تربیت ہو گی، اور تربیت کے دوران انہیں پیسے ملیں گے۔ انہیں اچھے نئے اوزار، نئی ٹیکنالوجی ملے گی اور اس پر 13 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

 

 

میرے  پریوار جنو،

آج پی ایم کسان سمان ندھی کی 15ویں قسط ملک کے کسانوں کو جاری کی گئی۔ اب ملک کے کروڑوں کسانوں کے کھاتوں میں بھیجی گئی کل رقم 2 لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آپ میں سے جو کسان یہاں بیٹھے ہیں ان کے موبائل پر پیغام آیا ہوگا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 2000 روپے جمع ہو گئے ہیں۔ کوئی کٹ  کی کمپنی  نہیں ، کوئی بچولیا نہیں، ڈائریکٹ مودی کا آپ سے براہ راست ناطہ رہتا ہے۔ یہ وہی کسان ہیں جن کی پہلے کوئی  پوچھ نہیں ہوتی تھی۔ اب حکومت ان کسانوں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہے۔ یہ ہماری حکومت ہے جس نے مویشی پروروں  اور ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت سے جوڑا ہے۔ ہماری حکومت نے مویشیوں  کی مفت ویکسینیشن پر 15 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے۔ کورونا کے بعد آپ کو مفت ویکسین دی گئی، ہزاروں کروڑ خرچ ہوئے۔ آپ کے خاندان کے ہر فرد کو بچانے کی کوشش کی گئی، یہی نہیں، اب 15 ہزار کروڑ روپے خرچ کر کے جانوروں کو بھی مفت میں ٹیکہ لگایا جا رہا ہے، آپ بھی اس کا فائدہ اٹھائیں۔ ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے میں ابھی یہاں آیا ہوں اور یہاں ایک نمائش لگائی گئی ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی مچھلی دکھائی گئی ہے اور  اس میں موتی بنانے کا کام کررہے ہیں۔ متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ آج ملک میں 10 ہزار نئی کسان پیدوار تنظیم - ایف پی او بنائے جا رہے ہیں۔ اس سے کسانوں کی لاگت کم ہوئی ہے اور منڈی تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کی کوششوں سے اس سال موٹے اناج کا بین الاقوامی  سال منایا جا رہا ہے۔ موٹے اناج کو شری ان کی شناخت دینے اور اسے بیرونی منڈیوں تک لے جانے کی مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

 

ساتھیو،

حکومت کی ان ہمہ جہت کوششوں کی وجہ سے جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں بھی نکسل تشدد میں کمی آئی ہے۔ جھارکھنڈ ایک یا دو سال میں قیام کے 25 سال مکمل کرنے والا ہے۔ یہ جھارکھنڈ کے لیے بہت متاثر کن وقت ہے۔ اس سنگ میل پر، جھارکھنڈ میں 25 اسکیموں کی تکمیل کے ہدف کے ساتھ کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ میں جھارکھنڈ حکومت سے بھی گزارش کروں گا، میں جھارکھنڈ کے تمام لیڈروں سے گذارش کروں گا کہ وہ 25 سال کا ہدف مقرر کرکے ایک بہت بڑی مہم شروع کریں، اس سے ریاست کی ترقی کو ایک نئی رفتار  ملے گی اور  یہاں لوگوں کی زندگی بھی بہتر ہوگی۔ ہماری حکومت تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آج ملک میں جدید قومی تعلیمی پالیسی بنائی گئی ہے۔ اب طلباء کو اپنی مادری زبان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کا اختیار مل رہا ہے۔ گزشتہ 9 سالوں میں ملک بھر میں 300 سے زائد یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد نئے کالجز بنائے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا مہم نے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ہر گاؤں میں کامن سروس سینٹرز میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ ہندوستان کے پاس ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایکو سسٹم ہے۔ آج، رانچی کے آئی آئی ایم کیمپس اور آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم، دھنباد میں نئے ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔

 

ساتھیو،

امرت کال کے چار امرت ستون، ہماری خواتین کی طاقت، ہماری نوجوان طاقت، ہماری زرعی طاقت اور ہمارے غریب اور متوسط ​​طبقے کی طاقت کی صلاحیت، یقینی طور پر ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنائیں گے۔ میں ان اسکیموں کے لئے  قوم کی تعمیر کی ان مہمات کے لئے ایک بار پھر آپ  کو دعوت بھی دیتا ہوں اور آپ سب کو مبارکباد بھی  دیتا ہوں۔ میرے ساتھ، میں کہوں گا بھگوان برسا منڈا – آپ کہیں گے  امر رہیں، امر رہیں۔ بھگوان برسا منڈا – امر رہیں، امر رہیں ۔ بھگوان برسا منڈا - امر رہیں، امر رہیں ۔ دونوں ہاتھ  اوپر کرکے پوری طاقت سے بولئے، بھگوان برسا منڈا - امر رہیں، امر رہیں ، بھگوان برسا منڈا - امر رہیں، امر رہیں ، بھگوان برسا منڈا - امر رہیں، امر رہیں ، بھگوان برسا منڈا - امر رہیں، امر رہیں۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.