میرے دوست، وزیر اعظم کشیدا جی،

دونوں ممالک کے مندوبین

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی،

گجرات کے وزیر خزانہ جناب کنو بھائی ڈیسائی،

ہند – جاپان بزنس لیڈر فورم کے تمام اراکین ،

آپ سب کا استقبال ہے۔

سب کو نمسکار!

وزیر اعظم کشیدا جی اور جاپان سے ہندوستان آنے والے تمام دوستوں کا پرتپاک استقبال۔

مجھے بہت خوشی ہے کہ دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہم ہندوستان اور جاپان کے مابین سربراہی سطح کی میٹنگوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ہمارے اقتصادی تعلقات ہندوستان-جاپان خصوصی منصوبہ جاتی اور عالمی شراکت داری کا سب سے مضبوط ستون ہیں۔

کووڈ کے بعد کے دور میں، اقتصادی بحالی اور اقتصادی سلامتی کے لیے، ہند-جاپان اقتصادی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کو بلکہ خطے اور دنیا کو بھی اعتماد اور لچک فراہم کرے گی۔

ہندوستان میں بڑے پیمانے پر چلائی جا ر ہیں اصلاحات اور ہماری پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں پہلے سے کہیں زیادہ مثبت ماحولیاتی نظام تیار کر رہی ہیں۔

عالی جناب،

ہندوستان کی قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن میں ایک پوائنٹ آٹھ ٹریلین ڈالر کے 9000 سے زیادہ منصوبے ہیں جو تعاون کے بہت سے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ جاپانی کمپنیاں ہماری کوششوں میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیں گی۔ اور اس کے لیے ہم بھی ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوستو

ترقی، خوشحالی اور شراکت داری ہند– جاپان تعلقات کا مرکز ہے۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں  ہندوستان جاپان بزنس لیڈر فورم کا اہم رول ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”