For the last four and a half years, the Union Government has pursued the objective of good governance: PM Modi
The Bogibeel Bridge would greatly enhance "ease of living" in the Northeast: PM Modi
A strong and progressive Eastern India, is the key to a strong and progressive India: PM Modi

نئی دہلی، 25 دسمبر 2018،اسٹیج پر موجود پروفیسر جگدیش مکھی جی، وزیر اعلی بھائی سربانند سونووال جی، اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب پریما كھنڈو جی، بھائی ہیمنت وشو شرما جی، کابینہ کے میرے ساتھی بھائی راجن گوہائی جی، اسٹیج پر موجود دیگر سبھی معزز شخصیات اور میرے عزیز بھائیو اور بہنو!

اتنی بڑی تعداد میں آپ آشیرواد دینے کے لئے آئے، میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ آج نارتھ ایسٹ مشرقی بھارت کے لئے بہت تاریخی دن ہے۔ آپ سبھی کو ملک کے سب سے لمبے روڈ ریل برج کی بہت بہت مبارکباد۔

میں ابھی پل سے ہوکر ہی آپ درمیان پہنچا ہوں۔ دل بہت خوش ہے۔

ساتھیو! آج پوری دنیا کرسمس منا رہی ہے۔ آسام سمیت پورا شمال مشرق، پورے ملک کو کرسمس کی بھی بہت بہت نیک تمنائیں۔ساتھيو، میں آسامی معاشرے کے لئے وقف سوارگودیو ساؤلنگ سو-کا-فا کو سلام کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہادری اور قربانی کی علامت لاست بورفوكان، بیر شلارائی، سوارگودیو سربانند سنگھ، بيراگنا ہاتی سادھنی، بودوسا، بیر راگھو موران، مانك رجا، ہاتی جائمتی، ہاتی رادھیکا سمیت تمام عظیم شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

آزادی کی لڑائی سے لے کر ملک اور آسام کی تعمیرنو کے لئے متعدد لوگوں نے اہم تعاون دیا ہے۔ سیاست سے لے کر سماجی خدمات، علم، سائنس اور کھیل کود تک، آسام کو، ملک کو، ملک کو احساس تفاخر سے ہمکنار کرنے والی ہر شخصیت کو میرا عمل۔

میں آسام کی گلوکارہ پدم شری ديپالی بوس ٹھاکر جی کو بھی اپنا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے جانے سے اساميوں کے ملک و بیرون ملک کے بے شمار اضلاع تک لے جانے والی ایک آواز چلی گئی ہے۔

ساتھیو آج اچھی حکمرانی کے لئے وقف ملک کے سب سے عظیم شخصیات میں ایک ہم سبھی کے نیک دل اٹل بہاری واجپئی جی کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اٹل جی کی جینتی کو آج ملک اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ بھائیو اور بہنو سوشاسن کا مطلب عوامی سروکار ہے۔ عام کی زندگی کو بہتر بنانے کا طریقہ کار ہے۔ اپنے پرائے، تیرا-میرا اس سے اوپر اٹھ کر جب ملک کے معاشرے کے بہتر مستقبل کے لئے فیصلے لے لیے جاتے ہیں۔ زندگی کو آسان بنانے والے نظام اور وسائل کی تعمیر کی جاتی ہے، تب گڈ گورننس سوراج کی طرف بڑھتا ہے۔ جب سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے نصب العین کے اصول کے ساتھ کام ہوتا ہے۔ ملک کی متوازن ترقی پر زور رہتا ہے، تب گڈ گورننس سوراج کی طرف بڑھتا ہے۔

ساتھیو! یہی کوشش گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران مرکزی اور اب ریاستی حکومت کی رہی ہے۔ اروناچل پردیش کی حکومت تو لگاتار تو یہ کررہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج کے مقدس دن کے سوشاسن کی ایک بڑی تاریخی علامت بوگی بیل ریل روڈ پُل کو قوم کے نام وقف کرنے کے گواہ ہم سبھی بنے ہیں۔یہ ملک کا سب سے لمبا ریل روڈ برج ہے۔ یہ ملک کا پہلا پوری طرح سے فولاد سے بنا پُل ہے۔ پانی سے 30 میٹر سے بھی زائد کی بلندی پر بنا یہ پُل ہماری انجینئرنگ اور تکنکی اہلیت کی بھی مثال ہے۔ ایک ساتھ گاڑیاں اور ریل کی رفتار اور وزن برداشت کرنے کی صلاحیت ملک کی عسکری قوت کو بھی کئی گنا مستحکم کرنے والی ہے۔

بھائیو اور بہنو، یہ صرف ایک پل نہیں ہے، بلکہ اس علاقے کے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو جوڑنے والی لائف لائن ہے۔ اس سے آسام اور اروناچل کے درمیان فاصلے سمٹ گئے ہے۔ ايٹانگر سے ڈبروگڑھ کا ریل سفر اب قریب 700 کلو میٹر گھٹ کر 200 کلومیٹر سے بھی کم رہ گیا ہے۔ ریل سے جس سفر میں پہلے تقریبا 24 گھنٹے لگ جاتے تھے، اب وہی سفر صرف 5-6 گھنٹے کا رہ گیا۔ قریب 5 کلو میٹر کے اس پل سے آسام کے تنسكھيا اور اروناچل پردیش کے ناہر لاگو کے درمیان فاصلے ہی کم نہیں ہوئے ہیں۔ لوگوں کو کئی مشکلات سے بھی نجات ملی ہے۔ ان کی زندگی بھی آسان ہوئی ہے۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ پہلے دھیماجی لکھیم پور اور اروناچل کے کئی اضلاع کے لوگوں کو کشتی کے ذریعہ سے برہمپتر کو پار کرنا پڑتا تھا۔ یا پھر سڑک یا ریل کے راستے قریب قریب پورے دن کا لمبا سفر کرنا پڑتا تھا۔ کئی ٹرینیں بدلنی پڑتی تھی۔ بھائیو بہنو آج جس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ 14 کوچ کی یہ سیدھی ریل گاری اس پورے علاقے میں بے مثال تبدیلی لانے جا رہی ہے۔

جس خواب کو دیکھتے ہوئے پيڑھیاں گزر گئی، اب وہ خواب پورا ہوا۔ اب دہلی، ممبئی، کولکتہ، بیگلورو جانے کے لئے بھی یہاں کے لوگوں کو گوہاٹی سے ہوکر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حفظان صحٹ سہولتیں ہوں، پڑھائی لکھائی ہو، روزگار ہو، تجارت ہو کاروبار ہو، ڈبروگڑھ نارتھ ایسٹ کا ایک بہت بڑا مرکز ہے۔

یہاں آنا جانا لاکھوں لوگوں کی ضرورت ہے۔ خصوصی طور پر سنگین بیماری کی صورت میں دن بھر کا سفر کیسے زندگی پر بھاری پڑ جاتا تھا یہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں۔

ساتھیو، ڈبروگڑھ میڈیکل کالج، اسپتال اور ڈبروگڑھ یونیورسٹی جیسی سہولیات اب نارتھ بینک میں آباد لوگوں کے لئے نوجوان ساتھیوں کے لئے منٹوں کے فاصلے پر یقینی بن گئی ہیں۔ اس بہت بڑی سہولت کے لئے آپ سب کو پورے نارتھ ایسٹ کے لوگوں کو، پورے ملک کے لوگوں کو پھر ایک بار بہت بہت مبارکباد۔

اس پل کی تعمیر سے وابستہ ان تمام انجینئر اور کارکن ساتھیوں کی بھی میں تعریف کرتا ہوں، جنهون نے دن رات ایک دن کر کے مشکل حالات میں اس پل کے لئے کام کیا ہے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔

بھائیو، بہنو، آسام اور نارتھ ایست کے لئے یہ دوہری مبارکباد کا دن ہے، كیونکہ ملک کا سب سے بڑا روڈ پل اور ریلوے روڈ پل دونوں آسام کی زمین پر ہے۔ یہ میرا بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں چل رہی مرکزی حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کے ان دونوں اہم پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا موقع ہمیں ہی ملا ہے۔

گزشتہ سال مئی میں، ساديا میں، بھوپن ہزاریكا پل کو قوم کے نام وقف کرنے آیا تھا۔ تو آج بوگی بيل میں آپ سب کے درمیان ہوں۔ بھائیو اور بہنو، گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں برہمپتر پر بنا یہ تیسرا پل ہے۔ آزادی کے 60-70 سالوں میں برہمپتر پر تین پل بنے۔ 60-70 سال میں تین پل۔ اور گزشتہ ساڑھے چار سال میں بھی ہم نے تین پل اور بنائے ہیں۔

پانچ نئے پولو کی تعمیر کا عمل بھی جاری ہے۔ جب یہ سارے پل تیار ہو جائیں گے تو برہمپتر کے شمال اور جنوب کے کناروں کے درمیان کنکٹی وٹی تو مستحکم ہوگی ہی۔ غذائی صنعت اور کاروبار کو بھی نیا باب لکھا جائے گا۔

ساتھیو، یہی تو گڈ گورننس ہے۔ یہی تو سوراج کی طرف بڑھتے ہمارے قدم ہیں۔ آج ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ترقی کی یہی رفتار آسام کے ساتھ ساتھ پورے نارتھ ایسٹ کی تصویر بدلنے والی ہے۔

بھائیو اور بہنو، شاید آج یہاں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو تب بھی یہاں آئے ہوں گےجب 16 سال پہلے اٹل جی یہاں پہنچے تھے۔ تب سے آج تک ایک پوری نسل بدل چکی ہے۔ آپ نے واقعی بہت لمبا انتظار کیا، صبر کیا ہے۔ ساتھیو آپ کی برسوں کی مانگ کے بعد اس پل سے وابستہ عمل دو دہائی پہلے شروع ہوا، لیکن سچائی یہی ہے کہ اس کی تعمیر اٹل جی کی کوششوں سے ہی شروع ہو پائی۔

لیکن یہ بدقسمتی ہری سال 2004 میں اٹل جی کی سرکار چلی گئی اور ان کے شروع کئے گئے تمام پروجیکٹس کی طرح ہی نارتھ ایسٹ کا یہ اہم پروجیکٹ بھی لٹک گیا ، اٹک گیا۔

بھائیو اور بہنو، آپ سبھی گواہ ہیں کہ 2014 کا کیسے یہاں پر صرف کچھ آدھے ادھورے ستونوں کے کچھ نہیں نظر آتا تھا۔حالت یہ تھی کہ جب 2014 میں ہماری حکومت آئی تو اس پل کا نصف کام، نصف سے بھی زیادہ نامکمل پڑا تھا، باقی پڑا تھا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر اٹل جی کی حکومت کو پھر موقع ملتا تو 2007-2008 تک اس پل کو قوم کے نام وقف کیا گیا ہوتا۔ لیکن جو اس کے بعد مرکز میں حکومت آئی اس نے آپ کی ضرورت پرتوجہ ہی نہیں دی۔

2014 میں حکومت بننے کے بعد هم نے اس پروجیكٹ کی راہ میں آ رہی ساری رکاوٹوں کو دور کیا اور رفتار عطا کی اور قریب 6 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بنا بوگی بیل پل عوام کی خدمت کے لئے آج وقف ہے۔ اٹل جی کے یوم پیدائش پر ان کا ایک خواب پورا کرکے احسان مند قوم نے انہیں آج عمدہ ترین خراج عقیدت پیش کیا ۔

شمال مشرق کے متعدد افراد کو آج یہ تحفہ حاصل ہوتے دیکھ کر وہ جہاں بھی ہوں گے ان کی روح جہاں بھی ہوگی، وہ بہت خوش ہوں گے، یہ آپ کے چہرے پر جو خوشیاں دکھائی دے رہی ہیں اسے دیکھ کر اٹل جی کی روح زیادہ مسرور ہورہی ہوگی۔

ساتھیو، پہلے حکومت کی شناخت اگر اٹکے ہوئے پروجكٹ تھے تو ہماری حکومت کی شناخت نقل و حمل سے تبدیلی اور ملک کو حاصل آئندہ پیڑھی کے بنیادی ڈھانچے سے ہتے ۔12 لاکھ کروڑ روپے سےز یادہ کے ایسے سینکڑوں پراجیکٹ کو ہم نے تلاش کر نکالا ہے جو کئی برسوں سے رکے پڑے تھے،یا جن پر سست روی کام ہو رہا ہے تھا۔ اگر ان میں کام کی پرانی رفتار ہوتی تو اگلی دہائی بھی گزر جاتی۔ آج گڈ گورننس ڈے پر میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ لٹکانے، بھٹکانے والے اس پرانے طریقہ کار کو ہم نے پوری طرح سے بدل دیا ۔ اس کی وجہ سے ملک میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے کو نئی رفتار حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ سال ایسے ہی لٹکے ہوئے میزورم کے ڈویرل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جو اسی سال چند ماہ قبل سکم ایئرپورٹ کو قوم کے نام وقف بھی کیا جا چکا ہے۔ ایسی کئی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، بقیہ پر بھی تیز رفتاری سے کام چل رہا ہے۔

ساتھیو، آج طے وقت پر، طے لاگت میں ہی پراجیکٹ مکمل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اب وقت کی حد صرف کاغذ میں لکھنے کی بات بھر نہیں رہ گئی بلکہ سرکاری کام کاج کا طریقہ کار بن رہی ہے۔ میں آسام کی حکومت سونووال کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انهونے اس طریقہ کار اپنا لیا ہے۔

آسام میں متعدد ایسے پروجیكٹس جو برسوں سے ادھورے تھے، یا تو پورے ہو چکے ہیں یا پورے ہونے کی صورت میں ہے۔ 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے قریب 7 سو کلومیٹر کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹ ساڑھے چار سال میں پورے ہو چکے ہیں۔ قریب 6 ہزار کروڑ کے ایک درجن سے زیادہ قومی شاہراہ پروجیکٹوں پر کام تیز رفتاری سے چل رہا ہے۔ نئے ایئرپورٹ ٹرمینل ہوں، ریلوے لائنوں کی برق کاری اور ان کی توسیع کا کام ہو ، گوہاٹی ، تنسكھيا گیس پائپ لائن ہو، گوہاٹی میں ایمس ہو، دھیماجی میں بھارتی زرعی تحقیق ادارہ ہو، ایسے متعدد پراجیکٹوں پر یا تو کام مکمل ہو چکا ہے یا پھر جلد مکمل ہونے والا ہے۔ تیز انٹرنیٹ سروس یقینی بنانے والی بین الاقوامی آبدوز کیبل بھی تری پورہ پہنچ چکی ہے اور بہت جلد یہ آسام پہنچنے والی ہے۔ اس میں بھی ڈیجیٹل خدمات مضبوط ہوگی۔

ساتھیو، میرا واضح تصور یہ ہے کہ جب مشرقی بھارت بڑھے گا تو پورا بھارت بڑھے گا۔ جب مشرقی بھارت مضبوط ہوگا تو پورا بھارت مضبوط ہوگا۔ مشرقی بھارت کا اٹوٹ حصہ ہمارا نارتھ ایسٹ اور اس لئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع آسام کے ساتھ ساتھ پورے نارتھ ایسٹ میں ہو رہی ہے۔ پورے نارتھ ایسٹ میں تقریبا 70 ہزار کروڑ روپے کے قریب ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر قومی شاہراہ بنانے پر کام چل رہاہے۔ ان میں سے تقریباً ڈھائی ہزار کلومیٹر کی قومی شاہراہ پوری ہو چکی ہے۔ ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی سڑکیں بین الاقوامی کنکٹی وتی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو مدنظررکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں۔ جس میں سے تقریبا 800 كلوميٹرسڑكو پر کسی نہ کسی سطح پر کام جاری ہے۔ جہاں تک ریل کنکٹی وتی کی بات ہے تو آنے والے دو تین برسوں تک نارتھ-ایسٹ کی ریاستوں کے ہر دارالحکومت کو بڑی ریلوے لائن سے جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ قریب 47 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 15 نئی ریل لائنیں تیار ہو رہی ہے۔ تقریبا ایک ہزار کلومیٹر ریل لائنیں یعنی نارتھ ایسٹ کی تقریبا سبھی ریل لائنوں کو بڑی ریل لائنوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ پہلے نارتھ-ایسٹ میں ہر سال تقریبا 100 کلو میٹر ریل لائن بنتی تھی یا اس کی توسیع عمل میں آتی تھی، جبکہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں 350 کلو میٹر لائن ہر سال بنتی ہے یا پھر بڑی لائن میں تبدیل کی جا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں 19 آبی راستوں یعنی دریائی راستوں پر کام چل رہا ہے یہاں آسام میں بھی برہمپتر اور بڑاگ دریاؤں کے توسط سے چٹگاؤ اور منگلا پورٹ تک اندرونی ملک آبی راستے بنائے جارہے ہیں۔

بھائیو اور بہنو، انفرا اسٹرکچر کے علاوہ بھی ملک کے عام انسان کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے جو اسکیمیں مرکزی حکومت چلا رہی ہے ان کو آسام کی حکومت رفتار دے رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بچوں کی پڑھائی، نوجوانوں کو کمائی، بزرگوں کو دوائی، جن جن کی سماعت آسام میں یقینی ہو رہی ہے۔ اجوولا اسکیم کے تحت قریب 24 ملین گیس کے كنكشن آسام کی غریب بہنوں کو دیئے جا چکے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ آسام میں ساڑھے چار سال پہلے تک جہاں تقریبا 40 فیصد گھروں میں گیس سیلینڈر تھا وہیں آج یہ دائرہ دو گنا قریب 80 فیصد ہو چکا ہے۔ سوچھ ابھاین کے تحت قریب 32 لاکھ ٹوائلٹ آسام میں بن چکے ہیں۔ جس میں ساڑھے چار سال میں ہی سوچھتا کا دائرہ 38 فیصد سے 98 فیصد تک ہو چکا ہے۔ سوبھاگیہ یوجنا کے تحت گزشتہ ایک سال میں ہی آسام کے 12 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو مفت بجلی كنكشن دیا گیا ہے۔ جس سے آسام میں برق کاری کا دائرہ تقریبا 50 فیصد سے بڑھ کر قریب 90 فیصد تک ہو چکا ہے۔ آپ اس صورتحال کو بھی یاد کریئے جب یہاں ٹی گارڈن میں کام کرنے والے بھائیو بہنو کے بینک اکاؤنٹ ہی نہیں تھے۔ بینک کا نام ،ان کا اتہ پتہ نہیں تھا۔ جن دھن یوجنا کے تحت 7 لاکھ كامگاربہنو بھائیو کے بینک اكاٹ كھلوائے گئے ہیں۔ اگر میں پورے آسام کی بات کروں تو ریاست میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ جن دھن اکاؤنٹ ہماری حکومت نے ہی كھلوائے ہیں۔ یہ تمام اسکیمیں اور طریقہ کار آپ سبھی کے تعاون اور دعا سے کامیابی کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں۔

ساتھیو، غریب کا، استحصال کا شکار ہونے والے کا ، محروم کا اگر سب سے زیادہ کوئی نقصان کرتا ہے تو وہ بدعنوانی ہے، متوسط طبقے کے کنبوں پر سب سے زیادہ بوجھ اگر کوئی ڈالتا ہے تو وہ بدعنوانی ہے۔ ملک کی ترقی کے سفر کی کمر کو توڑ دیتا ہے تو وہ بدعوانی ہے۔ بدعنوانی غریب سے اس کا حق چھين لیتی ہے، مشکل بناتی ہے۔ لہذا گزشتہ چار ساڑھے چار سال سے ہماری حکومت جہاں ایک طرف غریب کو حق دلا رہی ہے، وہیں کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف پوری طاقت سے جنگ لڑ رہی ہے۔

بھائیو اور بہنو، ایک طرف ہماری حکومت وزیر اعظم کی آواس یوجنا کے تحت ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ غریب لوگوں کو گھر دے چکی ہے، وہیں گمنام پراپرٹی قانون کے تحت بدعنوانوں کے پانچ ہزار کروڑ روپے کے بنگلے اور گاڑیوں کوضبط کیا جا چکا ہے ۔

ایک طرف ہماری حکومت نوجوانوں کو صرف ایک دن میں نئی کمپنی کے رجسٹر کی سہولت دے رہی ہے تو دوسری طرف بدعنوانی کی بہت بڑی جڑ مانی جانے والی سوا تین لاکھ سےزیادہ مشتبہ کمپنیوں کا منسوخ کرنے کا بھی ہم نے کام کیا ہے۔ ایک طرف ہماری حکومت نے خواتین کو، نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے مدرا یوجنا کے تحت بغیر بینک گارنٹی سات لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا ہے، تو وہیں دوسری طرف پہلے کی حکومتوں نے بینکوں کے جو لاکھوں کروڑوں روپے پھنسائے تھے، اس میں سے تین لاکھ کروڑ روپے ہماری حکومت واپس لا چکی ہے۔ ایک طرف ہماری حکومت ايوشمان بھارت منصوبے کے تحت غریبوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دے رہی ہے، تو وہیں دوسری طرف طبی شعبے میں بدعنوانی ختم کرنے کے لئے بھی سخت قدم اٹھا رہی ہے۔

ساتھیو، چار سال پہلے کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا سب سے بڑا رازدار بھارت کی جیلوں تک پہنچ جائے گا، یہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ لیکن اس رازدار کو ہندوستان لانے کا کام اور قانون کے حوالے کرنے کا کام بھی ہماری حکومت نے ہمت کے ساتھ کیا ہے۔ یہ ہماری حکومت کے کام کرنے کا طریقہ ہے، ہمارےکام کرنے کا انداز ہے۔

بھائیو بہنو، جب نظام میں شفافیت آتی ہے، بدعنوانی ختم ہوتی ہے، سہولتیں ملتی ہیں، زندگی آسان بنتی ہے، تو اس کا اثر ہر شعبے میں دکھتا ہے۔ ہمارے کھیلوں میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج آسام سمیت ملک کے دور دراز کے گاؤں، قصبوں اور چھوٹے شہروں سے عام کنبوں سے نکلے نوجوان ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ہیما داس جیسی ہماری متعدد بیٹیاں، متعدد نوجوان ساتھی نئے بھارت کی نئی خود اعتمادی کی علامت بن رہے ہیں۔

ساتھیو، ہم سبھی نظام کی تبدیلی،برتاؤ کی تبدیلی اور بہتر بنیادی ڈھانچے کے توسط سے ملک کو مضبوط، کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ آج ملک میں مستقبل کی ضروریات کے مطابق سڑکوں، سكولوں، شہروں، گاؤں، سنچائی اور بجلی کی اسیکموں پر تیز رفتاری سے کام چل رہا ہے۔ آنے والے سالوں میں جب یہ پورا نظام قائم ہوجائے گا تو نئے بھارت کی دل فریب تصویر بھی دنیا کے سامنے ہو گی۔

ساتھیو، اٹل جی نے اگر 21 ویں صدی کے آغاز میں ملک کی بنیاد کو مضبوط کیا، ہم اسی بنیاد پر ایک خوبصورت، نئے بھارت کی تعمیر کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھائیو اور بہنو آسام کے لوگوں نے ملک کے لوگوں نے ہمیں جو خدمت کاموقع دیا ہے، اسے ہماری حکومت پوری دیانتداری سے پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم رشتے ناتو کے لئے نہیں ملک اور معاشرے کے لئے کھپ رہے ہیں۔ مجھے پورایقین ہے کہ آپکی دعا سے ہم سب مل کر آئی اكھومی اور بھارت ماتا کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ایک بار پھر آپ سبھی کو بوگی بيل پل جیسی شاندار سہولت کے لئے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ یہاں اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائے، دعائیں دیں، اس کے لئے میں نے سر جھکا کر آپ کو سلام کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

دونوں ہاتھ اوپر میرے ساتھ پوری طاقت سے کہیے -

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

بھارت ماتا کی جے۔

بہت بہت شکریہ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4

Media Coverage

India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.