In an effort to connect all the capitals of North East states, Itanagar has also been connected with the Railways: PM
Not just airports, the lives of people in Arunachal Pradesh will improve vastly with new and improved rail and road facilities: PM Modi
Arunachal Pradesh is India's pride. It is India's gateway, Centre will not only ensure its safety and security, but also fast-track development in the region: PM

میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں

طلوع ہوتا سورج، توانائی، امید اور خواہشات کی علامت ہوتی ہے۔ اروناچل کا تو نام ہی سورج ہے۔ یہ طلوع ہوتے سورج کی سر زمین ہے۔ اس وجہ سے یہ زمین پورے ملک کے عقیدے کی علامت بھی ہے۔ اروناچل ہمارے اعتماد کی علامت بھی ہے۔ اروناچل ہمارے یقین طاقت بخشتا ہے، ہمارے عزم اور مضبوط بناتا ہے۔ گزشتہ 55 مہینوں میں کئی بار میں آپ سبھی کے درمیان آیا ہوں۔ اس کی ایک وجہ آپ سبھی کا آشیرواد لینے کی خواہش تو ہے ہی ، ساتھ میں ملک کے لیے مسلسل نئی توانائی اور تازگی سے کام کرنے کی تحریک ملے،اس کے لیے بھی اروناچل پردیش آنے سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اور ہرشہری جب ملتا ہے، جے ہند بول کر مبارکباد دیتا ہے۔ اس سے دل کو سکون ملتا ، اتنی توانائی ملتی ہے اور یہ جے ہند کو زندگی کا حصہ بنانے والی اس سرزمین کو میں ایک بار پھر سلام کرتا ہوں۔

ساتھیوں، گزشتہ 55 مہینوں سے مرکز کی این ڈی اے حکومت اور یہاں پر ہمارے دوست کھانڈو جی کی قیادت میں چل رہی بی جے پی کی حکومت اروناچل کو مضبوط کرنے کے لیے آپ سبھی لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے پورے اخلاص، پوری ایمانداری سے مصروف ہے۔ آج بھی مجھے اروناچل پردیش کو مضبوطی دینے والی 4 ہزار کروڑ روپئے سے بھی زیادہ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا ہے۔

ان منصوبوں کے علاوہ آپ کے پردیش میں تقریباً 13 ہزار کروڑ روپئے کے منصوبوں پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ آج کے منصوبوں سے اروناچل پردیش کی کنیکوٹیویٹی تو بہتر ہوگی ہی ریاست کے بجلی کے شعبے کو بھی مضبوطی ملے گی۔ ان منصوبوں سے جہاں ایک ریاست کی صحت خدمات بہتر ہوگی تو وہیں دوسری طرف اروناچل پردیش کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔ ان سبھی منصوبوں کے لیے آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔

ھائیوں اور بہنوں، آج آزادی کے بعد ایک ہی پارٹی کے 55 سالوں کو ایک طرف رکھئے اور دوسری طرف مرکز میں ہمارے گزرے 55 مہینے کو رکھ کر موازنہ کیجئے۔ اروناچل پردیش اور پورے شمال مشرق کے لیے کیا کام ہوئے ہیں، اس کی تصویر آپ کے سامنے صاف ہوجائے گی۔

اروناچل پردیش کے پاس تو خوشحال آبی وسائل ہے۔ یہاں بجلی پیدا کرنے کی بے مثال صلاحیت ہے، لیکن ترقی اُس رفتار سے نہیں ہو پارہی تھی، جیسی ہونی چاہیے تھی۔ یہ ملک کی سلامتی سے جڑا ایک اہم علاقہ رہا ہے۔ اسٹرٹیجک کے لحاظ سے اہم علاقہ ہے، پھر بھی یہاں ضروری سہولیات کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ صورتحال یہ تھی کہ نہ تو یہاں نوجوانوں کی پرواہ کی گئی اور نہ ہی سرحد پر ڈٹے جوانوں کی۔

ساتھیوں، پہلے کی حکومتوں نے اس بات پر کم ہی دھیان دیا کہ اس علاقے کو نظر انداز کرنے سے یہاں کے لوگوں کو کتنی پریشانی اور تکلیف ہوتی ہے۔ ملک کو۔۔۔۔ اور آپ دیکھتے ہوئے دہائیوں سے مانگ ہی رہے تھے کہ اروناچل پردیش سمیت یہاں کے تمام علاقوں میں جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، لیکن پہلے والوں نے اس کی بھی پرواہ نہیں کی۔ ساتھیوں، اس حکومت کے ذریعے ان حالات کو بدلنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ میں بار بار کہتا آیا ہوں کہ نیو انڈیا تبھی اپنی پوری طاقت سے تیار ہوپائے گا جب مشرقی ہندوستان میں شمال مشرق کی تیز رفتاری سے ترقی ہوگی۔ یہ ترقی وسائل کی بھی ہے اور ثقافت کی شان بھی ہے۔ یہ ترقی الگ الگ علاقوں کو جوڑنے کی بھی ہے اور لوگوں کو بھی جوڑنے کی ہے۔

بھائیوں اور بہنوں، سب کا ساتھ، سب کا وکاس، اس منتر پر چلتے ہوئے گزشتہ 55 مہینوں میں اروناچل پردیش اور شمال مشرق کی ترقی کے لیے نہ تو کبھی فنڈ کی کمی آنے دی گئی اور نہ ہی عزم کی کمی آئی ہے۔ گزشتہ برسوں میں ریاستوں کو 44 ہزار کروڑ روپیوں کا فنڈ دیا گیا، جو پچھلی حکومتوں کے مقابلے لگ بھگ دوگنی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت یہاں ہزاروں کروڑ کے دوسرے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہے۔ ترقی کی اس کڑی میں آج اروناچل میں ایک ساتھ تو ایئرپورٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی ریاست میں ایک ایئرپورٹ پر کام پورا ہوا ہو اور دوسرے پر کام شروع ہوا ہو۔ اروناچل پردیش کے لیے تو یہ اور بھی اہم موقع ہے کیوں کہ آزادی کے اتنے سالوں تک یہاں ایک بھی ایسا ایئرپورٹ نہیں تھا جہاں باقاعدگی سے بڑے مسافر جہاز اترپائیں۔ گواہاٹی تک ایئرپورٹ کی کنیکٹیویٹی تھی اور وہاں سے یا تو سڑک کے راستے آپ کو آنا جانا ہوتا تھا، یا پھر مجبوری میں، یا ایمرجنسی میں ہیلی کاپٹر کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

ساتھیوں، آج سے تیجو ایئرپورٹ عام لوگوں سے جڑی مسافر خدمات دینے کے لیے تیار ہے۔ تیجو ہوائی اڈے کو لگ بھگ 50 سال پہلے بنایا گیا تھا اور اس کے بعد کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس کا استعمال یہاں کے لوگوں کو ملک سے جوڑنے کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ ہماری حکومت نے اس چھوٹے ایئرپورٹ کی تقریباً سوا سو کروڑ روپئے خرچ کرکے توسیع کی ہے۔ یہاں کی جدید سہولیات اکٹھا کی۔ اب اس کے بعد اروناچل پردیش کی ایئر کنیکٹیویٹی گواہاٹی، جورہاٹ اور والونگ سے ہو جائے گی۔ اور یہ بھی میں بتاؤں، اروناچل پردیش قدرتی طور پر اتنی بڑی خوشحال ریاست ہے۔ اگر دلّی اور بڑے شہر کے لوگوں کو یہاں کے مختلف رنگوں کے پھول ، تازے پھول اگر دیکھنے کو بھی مل جائے تو شاید دن بھر وہ وہی دیکھتے رہیں گے۔

اب یہ ہوائی اڈہ بننے سے ہم کچھ ہی گھنٹوں میں یہاں سے پھل پھول ہندوستان کے بڑے بازاروں میں لے جاسکتے ہیں۔ میرا کسان کمائی کرسکتا ہے۔

ساتھیوں، کچھ مہینوں پہلے ہی اروناچل پردیش کے لیے تجارتی پرواز شروع کی گئی تھی اب اس ایئرپورٹ کی توسیع سے آپ کو دوگنا فائدہ ہونے والا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اڑان یوجنا کے تحت بہت ہی سستا ہوائی سفر کا اور زیادہ فائدہ اروناچل پردیش کے آپ سبھی لوگوں کو مل سکے۔ ساتھیوں، تقریباً ایک ہزار کرور روپئے کی لاگت سے ہولونگی گرین فیلڈ ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد بھی آج رکھا گیا ہے۔ کچھ مہینے پہلے ہی ملک کی ایک سوویں اور شمال مشرق کے پہلے گرین فیلڈ پاکیونگ ایئرپورٹ کا افتتاح کرنے کی خوش قسمتی مجھے حاصل ہوئی تھی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شمال مشرق کے اس دوسرے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کا افتتاح بھی وقت سے ہی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اور آپ جانتے ہیں کہ جس کا سنگ بنیاد کرتے ہیں افتتاح بھی ہم ہی کرتے ہیں۔

ساتھیوں، ایئروے کے ساتھ ساتھ روڈ وے اور ریلوے سے بھی اروناچل پردیش کی ہندوستان سے کنیکٹیویٹی مضبوط کی جارہی ہے۔تقریباً 7 کروڑ روپئے کی لاگت سے بننے والی ۔۔۔۔۔ سرنگ کو بھی جلد سے جلد تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جب یہ سرنگ بن جائے گی تو بالی پاڑا سے توانگ تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔ سال بھر ہر موسم میں آپ کے آنے جانے کے مسائل کا حل ہوسکے گا۔ حال ہی میں برہم پتر، ریاست کے سب سے بڑے ریل روڈ برج بوگی بل پُل کا بھی افتتاح کیا جاچکا ہے۔ اس سے بھی اروناچل پردیش کے کئی علاقوں کو بہت فائدہ مل رہا ہے۔

بھائیوں اور بہنوں، اروناچل پردیش میں کنیکٹیویٹی چاہے گاؤں کی ہو، شہر کی ہو یا پھر ملک کے دوسرے حصوں سے مرکزی حکومت ہزاروں، کروڑوں روپئے کے منصوبوں پر آج کام کر رہی ہے۔ اس میں لگ بھگ 50 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرکے نئی قومی شاہراہ تو بنائی ہی جارہی ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ہی تقریباً ایک ہزار گاؤں کو بھی سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔ تقریباً 4 ہزار کرور روپئے کی لاگت سے بن رہی ٹرانس اروناچل شاہراہ اُس پر بھی بہت تیزی سے کام چل رہا ہے۔

ساتھیوں، سڑک رابطے کے علاوہ ریلوے کو لے کر بھی غیر معمولی کام اروناچل پردیش میں کیا جارہا ہے۔ شمال مشرق کی ہر ریاست کی راجدھانی کو ریلوے سے جوڑنے کی مہم کے تحت ایٹہ نگر بھی ریلوے سے جڑ چکا ہے۔ ناہر لانگون اور دلّی کے درمیان چلنے والی اروناچل اے سی ایکسپریس اب ہفتے میں دو بار چلتی ہے۔ اس کے علاوہ پورے اروناچل پردیش میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کرنے کے لیے 7 جگہوں پر سروے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس میں سے تین جگہوں پر سروے کا کام پورا بھی ہوچکا ہے۔ توانگ کو بھی ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کی بڑی یوجنا پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔

بھائیوں اور بہنوں، ہائی وے، ریلوے، ایئروے کے ساتھ ساتھ بجلی کی کنیکٹیویٹی بھی اہم ہے۔ آج میں اروناچل پردیش کو سوبھاگیہ یوجنا کے تحت تقریباً ہر کنبے تک بجلی پہنچانے والی ریاست بننے کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جناب وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج اروناچل پردیش نے جو حاصل کیا ہے وہ بہت ہی جلد پورے ملک میں بھی حاصل ہونے والا ہے۔ سوبھاگیہ یوجنا کے تحت گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں ہی ملک میں تقریباً ڈھائی کروڑ خاندانوں کے گھروں، اُن گھروں سے اندھیروں کو مٹایا گیا ہے، دور کیا جاچکا ہے، مفت میں بجلی کا کنکشن دیا جاچکا ہے۔

ساتھیوں، ہر گھر تک بجلی پہنچانے کے ساتھ ساتھ وافر بجلی بھی پہنچے اس کے لیے بھی ہماری حکومت بجلی کی پیداوار پر بھی زور دے رہی ہے۔ آج ایک 110 میگاواٹ ایئر پن بجلی پلانٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ اس سے اروناچل پردیش کو تو بجلی ملے گی ہی، شمال مشرق کی دوسری ریاستوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ وہیں یہاں ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً 3 ہزار کروڑ روپئے کا کام بھی آج سے شروع ہوا ہے۔ اس سے ریاست کے دور دراز علاقوں کو بجلی مل سکے گی۔ ساتھ ہی ایک اور بڑا کام یہ ہوگا کہ یہاں کا بجلی نظام گرڈ سے جڑ جائے گا۔ ساتھیوں ، کنیکٹیویٹی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات جب کسی ریاست میں فراہم ہوتی ہے تو وہاں عام لوگوں کی تو زندگی خوشحال ہوتی ہی ہے۔ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔ سیاحت تو ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہر کوئی کماتا ہے۔ گائڈ کماتا ہے، ہوٹل والا کماتا ہے، ٹیکسی والا کماتاہے، دکاندار کماتا ہے، کھلونے والا کماتا ہے، پھول والا کماتا ہے اور چائے والا بھی کماتا ہے۔

کل میں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، شمال مشرق کی خوبصورتی کے حوالے سے، شمال مشرق کی سیاحت کے امکانات کے حوالے سے اور میں نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ آپ اگر شمال مشرق میں گئے ہوں تو وہاں کے مشاہدات کی ایک فوٹو شیئر کیجئے۔ میں حیران ہوں کچھ ہی سیکنڈ میں ہزاروں لوگوں نے ٹوئٹ کیا وہ شمال مشرق گئے تھے کیا مشاہدہ کیا، اپنی تصاویر ٹوئٹ کردی۔ سیاحت کو کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے اور جس طرح سے ہم وطنوں نے یعنی غیرملکوں سے بھی لوگوں نے ٹوئٹ کیا۔ آپ بھی اگر اُس ہیش ٹیگ پر جاکر دیکھیں گے آپ بھی حیران ہوجائیں گے کہ کیسے ملک اور دنیا آپ کے تئیں فخر محسوس کرتی ہے۔

اروناچل پردیش کے لیے نہ تو فطرت نے کوئی کمی چھوڑی ہے اور نہ ہی روحانیت اور اعتقاد سے جڑی مقامات کی یہاں کمی ہے۔ نیا ایئرپورٹ بننے سے، نئی ریل لائن بچھانے سے یہاں ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔ اس سے یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اروناچل کی معیشت کو بھی طاقت ملے گی۔

بھائیوں اور بہنوں، مرکزی حکومت ملک کے ہر علاقے کی ثقافت، زبان،کھانے پینے، رہنے سہنے کو تحفظ فراہم کرکے اُن کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ تنوع ہندوستان کا انمول خزانہ ہے۔ یہ ہمارا فخر ہے اور بھاجپا کے تو نظریے میں ہی ہندوستان کی ثقافت کے تئیں ہماری اپیل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے اروناچل پردیش کے ثقافت کو طاقت بخشنے کے لیے یہاں کے اپنے 24 گھنٹے کے ٹی وی چینل ارون پربھا کو لانچ کیا ہے۔ آپ کے اس چینل کے لیے یہاں ساری جدید سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ اس چینل کی وجہ سے اب ریاست کے دور دراز علاقوں کی خبریں بھی آپ تک اور جلدی پہنچا کرے گی۔ مجھے امید ہے کہ چینل یہاں کی ثقافت، یہا ں کی روایت کا ایک شاندار علمبردار بنے گا۔ پورے ملک کے لوگوں کو اروناچل پردیش کی خوبصورتی سے متعارف کرائے گا۔ اسی طرح جوٹے میں بننے والے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ سے یہاں کے نوجوانوں کو نئے مواقع ملیں گے ہی۔ یہاں کی ثقافت کو ایک بہتر اظہار بھی ملے گا۔

بھائیوں اور بہنوں، ہماری حکومت ترقی کی پنچ دھارا یعنی بچوں کی پڑھائی، نوجوانوں کی کمائی، بزرگوں کو دوائی، کسانوں سینچائی اور عوام کی سنوائی یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ خاص طور پر کھیل کے شعبہ میں ملک کے ہر فرد تک سستی اور عمدہ صحت کی خدمات پہنچانے کے لیے ملک میں تاریخ ساز کام ہو رہا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر بنائے جارہے ہیں اور سنگین بیماریوں کے لیے بڑے اسپتالوں میں غریبوں کے مفت علاج کویقینی بنایا جارہا ہے۔

ساتھیوں، آج یہاں جو 50 ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا افتتاح ہوا ہے اس سے دور دراز کے علاقوں میں صحت کی اچھی سہولیات تو مل ہی پائیں گی، ساتھ ہی سنگین بیماریوں کی تشخیص شروعاتی دور میں ہی ہو پائے گی۔ خاص طور پر حاملہ خواتین اور ایمرجنسی جیسی صورتحال کے لیے یہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر بہت کام آنے والا ہے۔

ساتھیوں، اروناچل پردیش کے غریب خاندانوں کو بھی ملک کے باقی حصوں کی طرح ہی آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی یعنی مودی کیئر کا فائدہ مل رہا ہے۔ اس یوجنا کے تحت سنگین بیماریوں کی صورت میں غریب خاندانوں کو پانچ لاکھ روپئے تک کا مفت علاج دستیاب کرایا جارہا ہے۔ اب اس یوجنا کو ڈیڑھ سو دن بھی نہیں ہوئے ہیں تقریباً 11 لاکھ لوگوں کو ملک بھر میں علاج کا فائدہ مل چکا ہے۔ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ پیماکھانڈو جی حکومت اِن کوششوں کو اور وسعت دینے میں مصروف عمل ہوئی ہے۔

ساتھیوں، عام انسان کی صحت کے ساتھ ساتھ ملک کے کسان کی صحت کو اقتصادی قوت دینے کے لیے بھی اس سال کے بجٹ میں کسانوں کے لیے بہت بڑا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ پی ایم کسان سماّن نِدھی۔ اس پی ایم کسان سمّان نِدھی کے تحت ہر اُس کسان خاندان کو جس کے پاس پانچ ایکڑ یا اُس سے کم زمین ہے ہر سال اس کے بینک کھاتے میں 6 ہزار روپیہ دلّی سے مرکزی حکومت اُس کے کھاتے میں براہِ راست جمع کرائے گی۔ اور یہ ہر سال ہوگا۔ سال میں تین بار دو دو ہزار روپیہ پہنچائے جائیں گے تاکہ کھیتی کے ساتھ اس کو جوڑا جاسکے۔ اس سے اروناچل پردیش کے بھی متعدد کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

بھائیوں اور بہنوں، کھیتی کو تو ہم طاقت بخشنے کی کوشش کر رہی رہے ہیں ساتھ میں آرگینک کھیتی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں کی حکومت اس سمت میں بہت تیزی سے کام کر رہی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مرکز کی طرف سے جو بھی مدد آپ کو چاہیے وہ مدد پوری طرح دستیاب کرائی جائے گی۔

بھائیوں اور بہنوں، اروناچل پردیش ملک کا فخر ہے، یہ ہندوستان کی ترقی کا، ہندوستان کی سلامتی کا گیٹ وے بھی ہے۔ اس گیٹ وے کو طاقت بخشنے کا کام بھاجپا کی حکومتیں کرتی رہیں گی۔ آپ سبھی کے آشیرواد سے آپ کا یہ پردھان سیوک اروناچل سمیت اس پورے خطے کو ترقی کا انچل بنانے میں مصروف ہے۔ ایک بار پھر آج شروع ہوئے منصوبوں کے لیے میں سبھی اروناچل کے اپنے پیارے بھائیوں بہنوں کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جے ہند کا نعرہ جن کی زبان پر ہر پل رہتا ہے ایسے میرے اروناچل کے لوگوں میرے ساتھ بولئے۔

جے ہند۔۔۔۔۔۔ جے ہند

جے ہند۔۔۔۔۔۔ جے ہند

جے ہند۔۔۔۔۔۔ جے ہند

بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of Prime Minister to Kuwait (December 21-22, 2024)
December 22, 2024
Sr. No.MoU/AgreementObjective

1

MoU between India and Kuwait on Cooperation in the field of Defence.

This MoU will institutionalize bilateral cooperation in the area of defence. Key areas of cooperation include training, exchange of personnel and experts, joint exercises, cooperation in defence industry, supply of defence equipment, and collaboration in research and development, among others.

2.

Cultural Exchange Programme (CEP) between India and Kuwait for the years 2025-2029.

The CEP will facilitate greater cultural exchanges in art, music, dance, literature and theatre, cooperation in preservation of cultural heritage, research and development in the area of culture and organizing of festivals.

3.

Executive Programme (EP) for Cooperation in the Field of Sports
(2025-2028)

The Executive Programme will strengthen bilateral cooperation in the field of sports between India and Kuwait by promoting exchange of visits of sports leaders for experience sharing, participation in programs and projects in the field of sports, exchange of expertise in sports medicine, sports management, sports media, sports science, among others.

4.

Kuwait’s membership of International Solar Alliance (ISA).

 

The International Solar Alliance collectively covers the deployment of solar energy and addresses key common challenges to the scaling up of use of solar energy to help member countries develop low-carbon growth trajectories.