PM Modi congratulates all those who have been conferred the prestigious Gandhi Peace Prize
Freedom struggle became a mass movement due to the visionary efforts of Mahatma Gandhi: PM
Mahatma Gandhi had merged the streams of Jan Bhagidari and Jan Andolan: PM Modi

نئی دہلی،26فروری؍ عزت مآب صدر جمہوریہ ،یہاں موجود سبھی معززین اور آج جن کو اعزاز حاصل ہوا ہے ،وہ سبھی سماج کے لئے وقف محترم شخصیات ۔میں سب سے پہلے معذرت خواہ ہوں کیونکہ پروگرام تھوڑی تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ میں کسی اور کام میں مصروف ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے ہی آنے میں دیر ہوئی۔ میں اس کے لئے آپ سب سے معذرت خواہ ہوں ۔ آج گاندھی امن پرائز سےجن افراد اور تنظیموں کو نوازا گیا ہے ، ایک طرح سے یہ سال اہم بھی ہے کیونکہ قابل احترام باپو کی 150ویں جینتی ملک اور دنیا منا رہی ہے اور قابل احترام باپو زندگی بھر جن باتوں کو لے کر جیئے، جس کو انہوں نے اپنی زندگی میں اتارا اور جسے سماجی زندگی میں رائج کرنے کی جنہوں نے مسلسل کوشش کی ، ایسے ہی کاموں کو لے کرکے جو تنظیم وقف ہے ، جو افراد وقف ہیں ، وہ اس اعزاز کے لئے پسند کئے جاتے ہیں۔ کنیا کماری کا وویکا نند کیندر ہو ، ایکل ودیالیہ ہو ، یہ سماج زندگی کے آخری سرے پر بیٹھے ہوئے لوگوں کی تعلیم و تہذیب کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں۔ سماج کے لئے جذبۂ خود سپردگی سے کام کرنے والا بہت بڑا سلسلہ انہوں نے تعمیر کیا ہے۔ آج اس اعزاز کے موقع پر میں انکا بہت بہت خیر مقدم کرتا ہوں۔

جب گاندھی جی سے پوچھا گیا تھا تو ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ سوراج اور سووچھتا دونوں میں سے مجھے کوئی ایک چیز پسند کرنی ہو تو میں سووچھتا کوپسند کروں گا اور قابل احترام باپو کے اس خواب کی تکمیل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کے کسی بھی کونے میں جو بھی سووچھتا کے لئے ، بیت الخلاء کے لئے اپنے آپ کو کھپا دیتا ہے وہ ہم سب کے لئے انتہائی قابل احترام ہے۔ اور اسی بات کو آگے بڑھانے کےلئے سلبھ شوچالیہ جس طرح سے کام کر رہا ہے ، ان کا بھی آج خیر مقدم کرنے کا موقع ملا ہے۔ اکشے پاتر کے توسط سے ملک کے لڑکوں کو مڈ ڈے میل ملے ۔حکومت کی یہ سبھی ریاستوں میں چلنے والی سرگرمی ہے۔ اس کو پروفیشنلزم ،ایک ٹچ دینے کی کوشش اکشے پاتر نے کی ہے اور مجھے کچھ ہی وقت پہلے ورندا ون میں جا کر تین ارب ویں تھالی پروسنے کی خوش بختی حاصل ہوئی۔ بھارت سرکار کی سوء تغذیہ کے خلاف ایک بہت وسیع منصوبے کے ساتھ ایک مشن کی شکل میں کام کر رہی ہے۔ کیونکہ ہندوستان کا بچپن صحت مند ہوگا تو ہندوستان بھی صحت مند رہے گا۔ اور اسی جذبے کو لے کر کے ان کوششوں میں عوامی شراکت داری بہت ضروری ہوتی ہے۔ حکومت کی کوششوں میں جب عوامی شراکت داری جڑتی ہے تب اس کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔

مہاتما گاندھی کی زندگی کی کامیابی میں سب سے بڑی بات جو تھی ، آزادی کے لئے مر –مٹنے والی روایت کبھی اس ملک میں بند نہیں ہوئی۔ جتنے سال غلامی رہی، اتنے سال انقلابی بھی ملتے رہے۔ یہ اس ملک کی خصوصیت ہے، لیکن گاندھی جی نے آزادی کو عوامی تحریک بنا دیا تھا۔ سماج کے لئے کوئی بھی کام کروں گا تو اس سے آزادی آئے گی، یہ جذبہ پیدا کیا تھا۔ عوامی شراکت داری ، آزادی کے زمانے میں ، آزادی کی لڑائی کے زمانے میں جتنا اہم تھی اتنی ہی خوشحال اور سکھی بھارت کے لئے اتنی ہی ضروری ہے۔ وہ بھی گاندھی کا دکھایا ہوا راستہ ہے کہ عوامی شراکت داری اور عوامی تحریک کے ساتھ ہم قابل احترام باپو کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ اور 2022 میں آزادی کے 75 سال اس کے لئے ہم عہد کر کے آگے بڑھیں ۔ قابل احترام باپو ایک عالمی انسان تھے ۔ آزادی کی تحریک میں اتنی مصروفیت کے باوجود بھی وہ ہفتے میں ایک دن جذام کے مریضوں کی خدمت میں لگاتے تھے ۔کوڑھ کے مریضوں کے لئے وقت دیتے تھے ۔ خود کرتے تھےتاکہ سماج میں جو ذہنیت بنی ہوئی تھی اس کو بدلا جا سکے۔ سسکاوا جی تقریباً چار دہائیوں سے اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ کوٹھ کے خلاف ایک عوامی بیداری پیدا ہوئی ہے۔ سماجی میں اب اس کو قبولیت بھی حاصل ہونے لگی ہے۔ ایسے متعدد لوگ ہیں جنہوں نے جذام کے سبب سماج سے جنہیں الگ کر دیا گیا تھا ، ان کی تکلیف کو سمجھا اور ان کو قومی دھارے میں لانےکی کوشش کی ۔لہذا ان سبھی کوششوں کا احترام کرنا ہے۔ قابل احترام باپو کو ایک سچا خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش ہے۔ جب ہم گاندھی جی کی 150 ویں جینتی منا رہے ہیں تو یہ عالمی انسان ، اس شکل میں دنیا ان کو جانیں اور خوشی کی بات ہے کہ اس بار قابل احترام باپو کا پسندیدہ بھجن ’ویشنو جن تو تینے کہئے ‘ دنیا کے تقریباً 150 ملکوں کے لوگوں نے ، وہاں کے فنکاروں نے جو ہندوستان کی کوئی زبان نہیں جانتے ہیں، انہوں نے اسی ڈھنگ سے ’ویشنو جن تو تینے کہئے ‘ ، یہ بھجن گایا اور 150 ملکوں کے گلوکاروں نے’ویشنو جن ‘ گایا ہے۔ یوٹیو ب پر آپ اگر جائیں گے تو اتنا بڑا…… یعنی بھارت کی پہچان کیسے بن رہی ہے ، کیسے بڑھ رہی ہے ، بھارت کی قبولیت میں کیسے اضافہ ہو رہا ہے اور گاندھی کے آدرش آج انسانی فلاح و بہبود کے لئے کتنے مفید ہیں ، یہ دنیا ماننے لگی ہے۔ اس کے لئے اب ہندوستان کے ہر بچے کےلئے ، ہر شہری کے لئے اس سے بڑے فخر کی کیا بات ہو سکتی ہے۔ پھر ایک بار میں سبھی کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، قابل احترام باپو کے قدموں میں سر جھکاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی بات ختم کرتا ہوں ۔ بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi