Jharkhand: PM inaugurates and laid the foundation of a slew of projects in the health, education, water supply and sanitation sectors
The Central government is focusing on the health of the people of Jharkhand: PM
There were only three medical colleges since independence in the state before and now three more have been added: PM in Jharkhand

نئی دہلی ،18فروری :جھارکھنڈ ، ہزاری باغ میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریرکامتن درج ذیل ہے : بھارت ماتا کی ۔ جئے

بھارت ماتا کی ۔جئے

اسٹیج پرموجود تمام تجربہ کاراور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے بھائیواور بہنو!

ہزاری باغ کے میرے پیارے بھائیواوربہنو، میں پہلے بھی ہزاری باغ آیاہوں ، آپ بہت بڑی تعداد میں میں آشیرواد دینے بھی آتے ہیں ، لیکن مجھے یہ توبتایئے کہ ہربار پہلے کی ریلی کا ریکارڈ ٹوٹ جاتاہے ۔ آج میں دیکھ رہاہوں ، جنھو ں نے اسٹیج بنایا، سوچا ہوگا کہ اس طرف بنالیں تاکہ بھراہوادیکھیں ، لیکن اس طرف اس سے بھی زیادہ لوگ ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں آپ کا آنا، اتنے پیارسے آشیرواد دینا ، ہمیں آپ کے لئے دن رات دوڑنے کی طاقت دیتاہے ، آپ کے لئے کام کرنے کی طاقت دیتاہے ۔ جھارکھنڈکی سرزمین انقلاب کی سرزمین ہے ، انقلابیوں کی سرزمین ہے ۔ بھگوان برسا منڈا کی رہنمائی میں چلی آزادی کی جنگ یا پھرستیہ گرہ کا عہد ، اس سرزمین نے متعدد مجاہدآزادی دیئے ہیں ، انقلابی دیئے ہیں ۔ میں اس سرزمین کے سپوت ، شہید وجئے سورینگ کو ایک بارپھرخراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔ میں گملہ میں موجود ان کے کنبے کو دل سے سلام کرتاہوں ۔ ان کے بچے بڑی بہادری سے اس وقت کا سامناکررہے ہیں ۔ احسان مندی کے ناطے ہرقدم پر، ہرسطح پر ، ایک سرپرست کے طورپرہمیں ان کے کنبے کے افراد کی دیکھ بھال کرنی ہے ۔

ساتھیو، آج میں یہاں جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے گذشتہ ساڑھے چاربرسوں سے جوکام کیاجارہاہے ، اس کو اورتیزرفتاردینے کے لئے آیاہوں ۔ میڈیکل کالج بلڈنگ ، اسپتال ، انجینئرنگ کالج ، پانی کے مسئلے سے نجات دلانےوالی پائپ لائن ، نمامی گنگے پروجیکٹ کے سنگ بنیاد اور اسے وقف کرنے سے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو طاقت ملنے والی ہے ۔ میں اس کے لئے آپ سبھی کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ میں یہاں کے ہزاروں کاشت کاروں کو بھی مبارکباد دیتاہوں ، جن کو اسمارٹ فون خریدنے کے لئے سرکاری امداد دی گئی ہے ۔

ساتھیو، جھارکھنڈ دنیاکی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم ، آیوشمان بھارت ، پی ایم جے کی شروعات کا گواہ رہاہے ۔ آپ سبھی کے آشیرواد سے یہ یوجنا آج پورے ملک میں لاکھوں غریب کنبوں کو بیماری سے نجات دے رہی ہے ۔ اس یوجنا کا فائدہ جھارکھنڈ کو بھی ہواہے ۔یہاں کے 57ہزارلوگوں کا سنگین بیماری کی حالت میں مفت علاج کیاجاچکاہے ۔ حال میں میڈیا میں ،میں نے دیکھا کہ جمشید پور میں آیوشمان منصوبہ کی مدد سے ملک میں ٹیومر کا دوسرا بڑا آپریشن کیاگیاہے ۔ میں تھوڑی دیر بعد رانچی میں اسی یوجنا کے متعدد مستفیضین سےمل کر کے ان کے تجربے کی باتیں سننے والاہوں ، ان سے بات چیت کرنے والاہوں

ساتھیو، جھارکھنڈ میں صحتی خدمات کو مضبوط کرنے کے لئے مرکزی سرکار، ریاستی سرکارکے ساتھ مل کر مسلسل کوشش کررہی ہے ۔ دیو دھر میں ایمس کے بعد آج تین اضلاع ۔دمکا ، ہزاری باغ اور پلامو میں میڈیکل کالج کا افتتاح ہماری ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔صرف تین سال پہلے کی حالت یہ تھی کہ جھارکھنڈ میں تین میڈیکل کالج تھے ، اب آج دیکھئے ایک ہی دن میں تین میڈیکل کالج کھل رہے ہیں ۔ ان میڈیکل کالجوں سے نوجوانوں کو یہیں پرمیڈیکل پڑھائی کا متبادل توملے ہی ، ساتھ ہی صحتی سہولتیں بھی بہترہوں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہزاری باغ ، دمکا، پلامو اور

جمشید پور میں 500بیڈ کی صلاحیت والے اسپتالوں کا بھی سنگ بنیادرکھاگیاہے ۔

بھائیواوربہنو، صحت کا براہ راست تعلق پینے کے پانی سے ہے ۔ جھارکھنڈ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی سرکارمسلسل کوشش کررہی ہیں ۔ ہماری سرکارنے ہزاروں کروڑروپے کی لاگت سے ایک دو نہیں ، 350 منصوبوں پرکام کیاہے ۔ ایسے ہی ، 11پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا ابھی کچھ لمحے پہلے ہی مجھے کرنے کا موقع ملاہے ۔

بھائیواوربہنو، آج یہاں سینچائی سے جڑے متعدد پروجیکٹس ، اس کی بھی شروعات ہوئی ہے ۔ ان کے پورے ہونے پرہزاری باغ کے ساتھ ساتھ رام گڑھ ، پلامو، گونڈہ ، مغربی سنگھ بھوم ، یہ ہزاروں ہیکٹئر زمین سینچائی کے دائرے میں لائی جاسکے گی۔ پچھلی بارجب میں پلامو گیاتھادہوں سے لٹکے منڈل ڈیم ، اورجنوب کویل پری یوجناپربھی کام شروع کیاتھا۔ یہ سارے پروجیکٹ یہاں کے کاشت کاروں کے مستقبل کو روشن بنانے والے ہیں ۔

ساتھیو، جھارکھنڈکی سرکارمرکزی سرکارکے بیج سے لے کر بازارتک کے ابھیان کو زمین پراترنے میں جٹی ہوئی ہے ۔ آج کسان کنبوں کو اسمارٹ فون دینے کی یوجنا کی شروعات کی گئی ، کچھ کسانو ں کو چیک بھی سونپے گئے ہیں ۔ اس یوجنا سے ریاست کے 27لاکھ کاشت کاروں کو فائدہ ہوگا۔ اس اسمارٹ فون کی وجہ سے اب کسانوں کوفصل بکری سے جڑے ڈیجیٹل لین دین میں آسانی ہوگی ، وہ موسم کا حال فون پردیکھ پائیں گے ، کھیتی کی نئی تکنیکوں کے بارے میں جان پائیں گے اور ساتھ ہی سرکارکے دیگرمنصوبوں سے بھی براہ راست جڑ پائیں گے ۔

ساتھیو، مرکزی سرکارہو یاپھر جھارکھنڈ کی سرکار، کاشت کاروں کو ، غریبوں کو بچولیوں سے نجات دلانا، یہ ہماراعزم ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چاہے راشن ہو، اسکالرشپ ہو، پنشن ہو؛ہرسرکاری امداد مستفیضین کو سیدھے بینک کھاتے میں بھیجی جارہی ہے ۔ حال میں اس تحریک کو وسعت دیتے ہوئے چھوٹے کسانو ں کے لئے بہت بڑی یوجنا بنائی گئی ہے ۔ ہماری سرکارپردھان منتری کسان سمان ندھی لے کر آئی ہے ۔ اس کے تحت ایسے کسانوں کو جن کے پاس پانچ ایکڑ یا اس سے کم زمین ہے ، ان کو سیدھے کھاتے میں پیسے ٹرانسفرکئے جائیں گے ۔ اگلے دس سال میں ساڑھے سات لاکھ کروڑروپے ہماری سرکار کسانوں کے بینک کھاتے میں جمع کریگی ۔ اس رقم سے انھیں وقت پر بیج خریدنے ، دواخریدنے ، کھاد خریدنے میں بہت بڑی مدد ملے گی اوران کو ساہوکاروں کے گھر بہت اونچی شرح پر سود سے پیسے لینے کی نوبت سے نجات مل جائیگی ۔ اس سے ملک کے تقریباً12کروڑکسانوں کو فاہدہ حاصل ہوگا توجھارکھنڈ کے 22لاکھ کسان کنبوں کو اس کا سیدھا فائدہ ملنے والا ہے ۔

ساتھیو، سب کا ساتھ ، سب کاوکاس کے اصول پرچلتے ہوئے مرکزی سرکارغریبوں ، نادار ، پسماندہ ، محروم ، قبائلیوں ، خواتین ، نوجوانوں ۔ ہرطبقے کو بااختیار بنانے میں جٹی ہے ۔ اسی سوچ کے تحت آج دو بڑے تربیتی اداروں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھاگیاہے ۔ اس میں ایک خواتین سے جڑاہواہے اوردوسرا ہمارے قبائلی سماج سے ۔ رام گڑھ میں خواتین انجینئرنگ کالج کا آج افتتاح ہواہے ۔ وہیں ہزاری باغ کے آچاریہ ونوبا بھاوے یونیورسٹی میں سینٹرفارٹرائبل اسٹیڈیز کا افتتاح کیاگیاہے ۔

ساتھیو، جھارکھنڈ خواتین کو بااختیاربنانے کے معاملے میں ہمیشہ آگے رہاہے ۔ ہزاری باغ کی بیٹی کیپٹن شکھا سربھی نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بائک پرجو ہنردکھایا ، اس کی چرچا پورے ہندوستان میں ہورہی ہے ۔ رام گڑھ کا خواتین انجینیرنگ کالج بھی کیپٹن شکھا سربھی جیسی متعدد بیٹیاں ملک کو دینے والا ہے ، جو نئی روایات کی بنیاد ڈالیں گی ۔ یہ مشرقی ہندوستان میں پہلااور ملک کا تیسرا کالج ہے ، جہاں صرف بیٹیاں ہی انجینئرنگ کی پڑھائی کررہی ہیں ۔

بھائیواوربہنو، مرکزی سرکارقبائلی سماج کی تعلیم اور کوشل سے جوڑنے کے لئے مسلسل کوشش کررہی ہے ۔ اسکولی تعلیم ہو یا پھر اعلیٰ تعلیم ، قبائلی سماج کے نوجوان ساتھیوں کو ہرطرح کی مدد دی جارہی ہے ۔ آچاریہ ونوبابھاوے وشوودیالیہ میں سینٹرفارٹرائبل اسٹیڈیز کے بننے سے یہاں کے سماج اور تہذیب کو وسیع طورسے جاننے اور آنے والی نسلوں تک سماجی روایات کو پہنچانے میں مدد ملے گی ۔

اسی طرح جھارکھنڈ سمیت ملک کے تمام قبائلی علاقوں میں ایکلویہ ماڈل کھولے جارہے ہیں ۔ جھارکھنڈ میں ایسے قریب دودرجن اسکول شروع ہوچکے ہیں اور70نئے اسکول کھولنے پرکام چل رہاہے ۔

ساتھیو، قبائلی علاقوں میں اسپورٹ کی سہولتوں کو اور وسیع کیاجارہاہے تاکہ ہمارے قبائلی نواجون کھیلوں میں اوربہترمظاہرہ کرپائیں ۔ جھارکھنڈ نے تو تیز اندازی سمیت متعد د کھیلوں میں ملک کے بڑے بڑے کھلاڑی دیئے ہیں ۔ ایسے میں جھارکھنڈ کے نوجوانوں کی یہ طاقت آنے والے وقت میں اور نکھر کرسامنے آئیگی ۔

ساتھیو، آج یہاں بچوں کے تغذیہ کے لئے ایک اہم منصوبے کی شروعات بھی کی گئی ہے ۔ اس کے تحت اسکولوں میں بچوں کو پیکٹ میں دودھ دیا جاناہے ، اس سے غریب اورقبائلی سماج کے بچوں کو سوئے تغذیہ کے مسئلے سے نجات ملے گی اورجیسے ہمارے وزیراعلیٰ جی نے بتایاکہ ، اس منصوبے کا نام ‘کانہادودھ یوجنا ’ یعنی ایک طرح سے بھگوان کرشن کو انھوں نے یاد کیا، اس زمانے کے دودھ اور مکھن کی باتوں کو یاد کیا۔ میں امید کروں گا کہ اس کانہادودھ یوجنا سے یہاں کے بچے ایسے ہونہارہوں ، ایسے ہونہارہوں ، پورے ملک کا سرفخرسے اونچاہو۔ مرکزی سرکارجو قومی تغذیہ تحریک چلارہی ہے ، اس کو بھی اس منصوبے سے قوت ملے گی ۔

ساتھیو، تعلیم ، کوشل اور تغذیہ کے ساتھ ساتھ قبائلی رہنماوں کو عزت دینے کے لئے ، آزادی کے تئیں متعدد تعاون دینے کو مستقبل کی نسلوں تک پہنچانے کے لئے بھی متعدد کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جھارکھنڈ میں بن رہا برسامنڈا سنگراہلیہ اس کا نیتجہ ہے ۔ یہ سنگراہلیہ عظیم قبائلی مجاہدآزادی برسا منڈا جیسے رہنما کی پہچان کو اجاگرکریگا۔ ایسے متعدد سنگراہلیہ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں بنائے جارہے ہیں ، جس میں مرکز ی سرکارریاستی سرکارکو مدد دے رہی ہے ۔ یہ میوزیم ہمارے قبائلی رہنماوں کی یاد تودلائیں گے ہی ، ساتھ ہی سیاحت کے مرکز بھی بنیں گے ۔

ساتھیو، مجھے خوشی ہے کہ جھارکھنڈ نے صفائی کی سمت میں بہت زیادہ قابل ستائش کام کیاہے ۔ ساڑھے چاربرس پہلے جہاں صفائی کا دائرہ صرف 20فیصد تھا ، وہیں اب جھارکھنڈ نے خود کو کھلے میں رفع حاجت سے نجات دلادی ہے ۔ رگھوور داس جی ، ان کی پوری ٹیم ، ان کے انتظامیہ نے سبھی چھوٹے بڑے ملازم ، سب کو میری طرف سے لاکھ لاکھ مبارکباد ۔ ریکارڈ وقت میں 33لاکھ سے زیادہ بیت الخلأ تعمیرکئے ہیں ، یہ اپنے آپ میں ۔۔۔، مجھے بتایاگیا ہے کہ ہزاری باغ کا ریکارڈ اس میں بھی سب سے عمدہ ہے ۔ یہاں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ بیت الخلأ بنائے گئے ہیں ۔ اس کامیابی کے لئے میں آپ سب کوبہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔

ساتھیو، ندی کے پانی کو صاف کرنے والے متعدد پروجیکٹس کا بھی آج افتتاح اور سنگ بنیاد رکھاگیاہے ۔ صاحب گنج سیورٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح ہواہے ، وہیں رام گڑھ سیورٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کاکام آ ج سے شروع ہورہاہے ۔ نمامی گنگے کے پروجیکٹ کے تحت واٹرٹریٹمنٹ کے ساتھ ساتھ گھاٹوں کی حسن کاری پربھی کام کیاجارہاہے ۔ مدھوسودن گھاٹ کی حسن کاری کا کام بھی پوراہوچکاہے ۔ یہ سارے کام ، یہ منصوبے اس لئے ہوپارہے ہیں ، کیونکہ ساڑھے چارسال پہلے آپ نے مرکز میں مکمل اکثریت والی سرکارکا انتخاب کیاتھا۔

میں ملک کی ترقی کے لئے ، ملک کے ہرعلاقے میں ترقی کے لئے پوری نیک نیتی کے ساتھ ، پوری ایمانداری کے ساتھ ، دن رات جتنا بھی کرسکتاہوں ، کرنے میں کوئی کمی نہیں رہنے دیتا۔ آپ کا آشیرواد مجھ پرایسے ہی بنارہے ، اسی خواہش کے ساتھ اپنی بات ختم کرتاہوں ۔

میرے ساتھ دونوں مٹھی بند کرکے پوری طاقت سے بولیئے ۔۔

بھارت ماتا کی ۔جئے

بھارت ماتا کی ۔ جئے

بھارت ماتا کی ۔ جئے ۔

بہت بہت شکریہ !

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi remembers the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades on Veer Baal Diwas
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembers the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades on Veer Baal Diwas, today. Prime Minister Shri Modi remarked that their sacrifice is a shining example of valour and a commitment to one’s values. Prime Minister, Shri Narendra Modi also remembers the bravery of Mata Gujri Ji and Sri Guru Gobind Singh Ji.

The Prime Minister posted on X:

"Today, on Veer Baal Diwas, we remember the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades. At a young age, they stood firm in their faith and principles, inspiring generations with their courage. Their sacrifice is a shining example of valour and a commitment to one’s values. We also remember the bravery of Mata Gujri Ji and Sri Guru Gobind Singh Ji. May they always guide us towards building a more just and compassionate society."