مرکزی بجٹ 2019-20 پر وزیر اعظم کا رد عمل

Published By : Admin | July 5, 2019 | 14:00 IST
#بجٹ فار نیو انڈیا امید افزا اور 21ویں صدی میں بھارت کی ترقی کو تقویت دینے والا ہے: وزیر اعظم مودی
#بجٹ فار نیو انڈیا غریبوں کو بااختیار بنائے گا، ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی یقین دہانی کرائے گا اور متوسط طبقے کے افراد کی چوطرفہ نمو کی ضمانت دے گا: وزیر اعظم
#بجٹ فار نیو انڈیا بھارت کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت اور زراعت کے شعبے کو بھی تقویت بہم پہنچائے گا: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی،05 جولائی/           میں ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی ٹیم کو شہرویوں کے لیے موافق، ترقی کے لیے موافق اور مستقبل کو بہتر بنانے کے نظریے سے تیار کئے گئے بجٹ کے لیے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ ایسا بجٹ ہے جو ملک کو مالامال کرے گا اور اس کے عوام کو زیادہ بااختیار بنائے گا۔   یہ بجٹ غریبوں کو مضبوط کرے گا اور نوجوانوں کےمستقبل کو بہتر بنائے گا۔

اس بجٹ کی وجہ سے  متوسط طبقہ ترقی کرے گا اور ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

یہ بجٹ ٹیکس کے نظام کو آسان بنائے گا اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مدد کرے گا۔

یہ بجٹ صنعت اور صنعتکاروں کو مستحکم کرے گا۔ یہ ملک کی ترقی کے عمل میں خواتین کی شرکت میں اضافہ کرے گا۔

یہ بجٹ تعلیم کے شعبے کو بہتر بنائے گا۔ یہ آرٹیفیشیل انٹلیجنس اور خلائی تحقیق کے فائدے عوام تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔

یہ بجٹ مالیاتی  شعبے کی اصلاح کرے گا۔ عام شہریوں کی زندگی کو آسان بنائے گا اور گاؤں اور غریبوں کے لیے  بہبود کا سامان فراہم کرے گا۔

یہ ایک ہرا بھرا بجٹ ہے اس میں ماحولیات، الیکٹرک موبیلٹی اور سولر  سیکٹر پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

گذشتہ پانچ برسوں میں ملک ناامیدی کے ماحول سے باہر آیا ہے۔ اور اب توقعات اور خوداعتمادی سے بھرپور ہے۔

عام لوگ اپنے حقوق مثلاً بجلی، گیس اور سڑکوں کے لیے جدوجہد کیا کرتے تھے اور انھیں  کچرے، بدعنوانی اور وی آئی پی کلچر جیسے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ہم نے  انھیں ختم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

آج لوگوں کی بہت  سی امیدیں اور توقعات یہ بجٹ انھیں پورا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ بجٹ یقین دہانی کراتا ہے کہ سمت صحیح  ہے، ترقی صحیح ہے، رفتار صحیح ہے اس لیے مقاصد کا حصول یقینی ہے۔

یہ امیدوں، اعتقاد اور خواہشات کا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ 21ویں صدی کے ہندوستان کی توقعات کو پورا کرنے اور ایک نیو انڈیا کی تعمیر کے لیے ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔

یہ بجٹ سال 2022 تک یعنی آزادی کے 75 سالوں تک سے متعلق فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گا۔

گذشتہ پانچ برسوں میں ہماری حکومت نے غریبوں، کسانوں، درج فہرست ذاتوں، دبے کچلے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں میں اس تفویض اختیارات سے وہ ترقی کا پاور ہاؤس بن جائیں گے۔

یہ پاور ہاؤس پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ملک کو توانائی فراہم کرائے گا۔

اس بجٹ میں زرعی شعبے میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ایم کسان کے ذریعے کسانوں کو تقریباً 87 ہزار کروڑ روپئے کی منتقلی، 10 ہزار سے زائد فارمر پرڈیوسر آرگنائزیشن کھولنے کا فیصلہ ماہی گیروں کے لیے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا یا نیشنل ویئر ہاؤسنگ گرڈ کے قیام۔ یہ سبھی سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

مین پاور کے بغیر پانی کا تحفظ ممکن نہیں ہے۔ پانی کا تحفظ عوامی تحریک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس بجٹ  نہ صرف موجودہ نسل  بلکہ  مستقبل کی نسلوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ مثلاً سووچھ بھارت مشن، ہر گھر جل ابھیان، پانی کے بحران کو دور کرنے میں ملک کی  مدد کرے گا۔

اس بجٹ میں لیے گئے فیصلے آنے والی دہائی کی بنیاد کو مستحکم کریں گے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے نئے امکانات کا دروازہ کھولیں گے۔

 یہ بجٹ آپ کی توقعات، آپ کے خوابوں اور عہد بندیوں کا ہندوستان تیار کرنے کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے۔

میں کل کاشی میں تفصیل سے اس کے بارے میں بات کروں گا۔ آج میں ایک بار پھر میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ روشن مستقبل کے لیے ہندوستان کے تمام عوام کے لیے میری نیک خواہشات۔

بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of Prime Minister to Kuwait (December 21-22, 2024)
December 22, 2024
Sr. No.MoU/AgreementObjective

1

MoU between India and Kuwait on Cooperation in the field of Defence.

This MoU will institutionalize bilateral cooperation in the area of defence. Key areas of cooperation include training, exchange of personnel and experts, joint exercises, cooperation in defence industry, supply of defence equipment, and collaboration in research and development, among others.

2.

Cultural Exchange Programme (CEP) between India and Kuwait for the years 2025-2029.

The CEP will facilitate greater cultural exchanges in art, music, dance, literature and theatre, cooperation in preservation of cultural heritage, research and development in the area of culture and organizing of festivals.

3.

Executive Programme (EP) for Cooperation in the Field of Sports
(2025-2028)

The Executive Programme will strengthen bilateral cooperation in the field of sports between India and Kuwait by promoting exchange of visits of sports leaders for experience sharing, participation in programs and projects in the field of sports, exchange of expertise in sports medicine, sports management, sports media, sports science, among others.

4.

Kuwait’s membership of International Solar Alliance (ISA).

 

The International Solar Alliance collectively covers the deployment of solar energy and addresses key common challenges to the scaling up of use of solar energy to help member countries develop low-carbon growth trajectories.