Our aim is to reduce India's carbon footprint by 30-35% and increase the share of natural gas by 4 times : PM
Urges the youth of the 21st century to move forward with a Clean Slate
The one who accepts challenges, confronts them, defeats them, solves problems, only succeeds: PM Modi
The seed of success lies in a sense of responsibility: PM Modi
There is no such thing as ‘cannot happen’: PM Modi Sustained efforts bring results: PM Modi

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی جی، پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی بورڈ آف گورنینس کے چیئرمین جناب مکیش امبانی جی، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب ڈی راج گوپالن جی، ڈائرکٹر جنرل پروفسیر ایس سندر منوہر جی، فیکلٹی کے اراکین، والدین اور میرے سبھی نوجوان ساتھیو!

پنڈت دین دیال اپادھیائے پیٹرولیم یونیورسٹی کے 8ویں کانووکیشن کے موقع پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد! جو ساتھی آج گریجویوٹ ہو رہے ہیں، ان کو اور ان کے والدین کو بھی بہت بہت مبارکباد۔ آج ملک کو آپ جیسے صنعت کے لئے تیار گریجویٹ حضرات حاصل ہو رہے ہیں۔ آپ کو مبارکباد، آپ کی محنت کے لئے آپ نے جو اس یونیورسٹی میں سیکھا ہے، اس کے لئے، اور ملک کی تعمیر کے جس بڑے نصب العین کو لے کر آج آپ یہاں سے رخصت ہو رہے ہیں اس منزل کے لئے، نئے سفر کے لئے نیک خواہشات۔

مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے ہنر، اپنی اہلیت، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت سے آتم نربھر بھارت کی بڑی طاقت بن کر ابھریں گے۔ آج پی ڈی پی یو سے متعلق 5 الگ الگ پروجیکٹوں  کا بھی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ نئی سہولیات، پی ڈی پی یو کو ملک کے توانائی شعبے کا ہی نہیں، بلکہ پیشہ وارانہ تعلیم، اہلیت سازی اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام کا ایک اہم مرکز بنانے والی ہیں۔

ساتھیو،

میں بہت شروعاتی دور سے اس یونیورسٹی کے پروجیکٹوں سے وابستہ رہا ہوں اور اس لیے مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج پی ڈی پی یو ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی اپنی ایک جگہ بنا رہا ہے، اپنی شناخت درج کرا رہا ہے۔ میں آج یہاں مہمان خصوصی کے طور پر نہیں بلکہ آپ کی اس عظیم عہد بستگی کا، جو کنبہ ہے اس کنبے کے رکن کے طور پر آپ کے درمیان آیا ہوں۔

اور مجھے یہ دیکھ کر بہت فخر ہوتا ہے کہ یہ یونیورسٹی اپنے وقت سے بہت آگے چل رہی ہے۔ ایک وقت تھا جب لوگ سوال اٹھاتے تھے کہ اس طرح کی یونیورسٹی کتنا آگے بڑھ پائے گی؟ لیکن یہاں کے طلبا نے، فیکلٹی اراکین نے، یہاں سے نکلے پیشہ واران نے، اپنے فرائض سے ان سارے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔

گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں پی ڈی پی یو نے ’پیٹرولیم‘ شعبے کے ساتھ ساتھ پورے توانائی شعبے اور دیگر شعبوں میں بھی اپنی وسعت میں اضافہ کیا ہے۔ اور پی ڈی پی یو کی پیش رفت دیکھتے ہوئے آج میں گجرات حکومت سے بھی گذارش کرتا ہوں کہ جب میں اس کام کے شروع میں سوچ رہا تھا تب میرے من میں تھا کہ پیٹرولیم یونیورسٹی چونکہ گجرات پیٹرولیم شعبہ میں آگے بڑھنا چاہتا تھا، لیکن اب جس طرح سے ملک اور دنیا کی ضرورتیں ہیں، جس طرح سے اس یونیورسٹی نے اپنی شکل بدلی ہے، میں گجرات حکومت سے درخواست کروں گا کہ قانون میں اگر ضروری ہو تو تبدیلی کرکے اس کو صرف پیٹرولیم یونیورسٹی کے بجائے، اچھا ہوگا اب اس کو ہم ایک اینرجی یونیورسٹی کے شکل میں تبدیل کریں ۔

کیونکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہونے والا ہے۔ اور آپ لوگوں نے اتنے کم وقت میں جو کمایا ہے، جو ملک کو دیا ہے، اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔ پیٹرولیم یونیورسٹی کا تصور میرا ہی تھا اور اپنے ہی تصور کو وسعت دیتے ہوئے میں پیٹرولیم کی جگہ پر پورے توانائی شعبے کو اس کے ساتھ جوڑنے کے لئے آپ سے درخواست کر رہا ہوں۔ آپ لوگ سوچئے اور اگر میرا سجھاؤ ٹھیک لگتا ہے تو اس پر غور کیجئے۔

یہاں قائم ہونے جا رہا 45 میگا واٹ کا شمسی پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ ہو یا سینٹر آف ایکسلینس آن واٹر ٹکنالوجی، ملک کے لئے پی ڈی پی یو کے بڑے ویژن کو بھی یہ ظاہر کرتا ہے۔

ساتھیو،

آج آپ ایسے وقت میں صنعت میں قدم رکھ رہے ہیں، یونیورسٹی سے نکل کرکے صنعت کی طرف بڑھ رہے ہیں، جب وبائی مرض کے چلتے پوری دنیا کے توانائی شعبے میں بھی بڑے تبدیلیاں  ہو رہی ہیں۔ ایسے میں آج بھارت میں توانائی شعبے میں نمو کے، کاروباری جذبہ کے، روزگار کے، زبردست مواقع ہیں۔ یعنی آپ سبھی صحیح وقت پر، صحیح شعبے میں پہنچے ہیں۔ اس دہائی میں صرف تیل اور گیس شعبے میں ہی لاکھوں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہونے والی ہے۔ اس لیے آپ کے لئے تحقیق سے لے کر مینوفیکچرنگ تک مواقع ہی مواقع ہیں۔

ساتھیو،

آج ملک اپنے کاربن اخراج کو 30 سے 35 فیصد تک کم کرنے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ دنیا کے سامنے جب میں یہ بات لے کر گیا تو دنیا کو حیرت ہوئی کہ کیا بھارت یہ کر سکتا ہے؟ کوشش یہ ہے کہ اس دہائی میں اپنی توانائی ضرورتوں میں قدرتی گیس کی حصہ داری کو ہم 4 گنا تک بڑھائیں گے۔ ملک کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت کو بھی آنے والے پانچ برسوں میں تقریباً دوگنا کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ اس میں بھی سبھی کے لئے مختلف مواقع ہیں۔ ملک کی توانائی سلامتی سے متعلق اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو مضبوط کرنے کے لئے مسلسل کام ہو رہا ہے۔ اس شعبے کے آپ جیسے طلبا اور پیشہ واران کے لیے ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی کوئی تجویز ہو، کوئی پروڈکٹ ہے یا کوئی خیال ہے، جسے آپ ترقی دینا چاہتے ہیں تو یہ فنڈ آپ کے لئے ایک بہترین موقع بھی ہے، حکومت کی جانب سے ایک تحفہ بھی ہے۔

ویسے مجھے احساس ہے کہ آج جب میں آپ سے یہ باتیں کر رہا ہوں تو تھوڑی فکر بھی ہوگی۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کورونا کا وقت ہے، پتہ نہیں کب سب ٹھیک ہوگا۔ اور ان میں سے آپ کے دل میں پریشانیاں آتی ہیں وہ فطری بھی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں گریجویٹ ہونا جب پوری دنیا بڑے بحران سے نبردآزما ہے، یہ کوئی آسان بات نہیں ہے۔ لیکن یاد رکھئے، آپ کی طاقت، آپ کی اہلیت ان چنوتیوں سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ اس یقین کو کبھی کھونا مت۔

پریشانیاں کیا ہیں، اس سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ آپ کا مقصد کیا ہے، آپ کی ترجیجات کیا ہیں اور آپ کا منصوبہ کیا ہے؟ اور اس لیے، یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک مقصد ہو، ترجیحات طے ہوں اور اس کے لئے مکمل منصوبہ بھی ہو۔ کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ آپ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کسی مشکل کا سامنا کر رہے ہوں گے۔ ایسا بھی نہیں کہ یہ چنوتی بھی آخری چنوتی ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ کامیاب افراد کے پاس پریشانیاں نہیں ہوتیں۔ لیکن جو چنوتیوں کو قبول کرتا ہے، جو چنوتیوں کا مقابلہ کرتا ہے، جو چنوتیوں کو شکست دیتا ہے، پریشانیوں کو حل کرتا ہے، بالآخر زندگی میں وہ کامیاب ہوتا ہے۔ کوئی بھی کامیاب شخص دیکھ لیجئے، ہر کوئی مصیبتوں سے مقابلہ کرکے ہی آگے بڑھا ہے۔

ساتھیو،

اگر آپ سو برس پہلے کے وقت کو یاد کریں گے، اور میں چاہتا ہوں کہ آج میرے ملک کے نوجوان اس وقت کو یاد کریں۔ آج ہم 2020 میں ہیں، سوچ لیجئے 1920 میں جو آپ کی عمر کا تھا، آپ آج 2020 میں اس عمر کے ہیں۔ 1920 میں جو آپ کی عمر کا تھا اس کے سپنے کیا تھے؟ 1920 میں جو آپ کی عمر کا تھا اس کا جذبہ کیا تھا، اس کی سوچ کیا تھی؟ ذرا سو سال پرانے امتحان پر نظر کریں۔ یاد کریں گے تو 1920 سے شروع ہوا وقت بھارت کی آزادی کے لئے بہت اہم رہا۔

ویسے تو آزادی کی لڑائی غلامی کے دور میں کوئی سال ایسا نہیں کہ آزادی کی جنگ لڑی نہ گئی ہو، 1857 کی جنگ آزادی اس کا ایک اہم موڑ ثابت ہوئی لیکن 1920 سے لے کر 1947 کا جو وقت تھا، وہ بالکل ہی الگ تھا۔ ہمیں اس دور میں اتنے واقعات نظر آتے ہیں، ملک کے ہر کونے میں، ہر علاقے میں، ہر طبقے میں، یعنی پورے ملک کا بچہ بچہ، ہر طبقے کے لوگ، گاؤں ہو، شہر ہو، پڑھے لکھے افراد ہوں، امیر ہو، غریب ہو، ہر کوئی آزادی کی جنگ کا سپاہی بن گیا تھا۔ لوگ متحد ہوگئے تھے۔ خود کی زندگی کے خوابوں کو لوگوں نے قربان کر دیا تھا اور عہد کیا تھا آزادی کا۔ اور ہم نے دیکھا ہے کہ 1920 سے 1947 تک کی نوجوان نسل نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔ آج جب ہم تب کی نوجوان نسل کے بارے میں سوچتے ہیں تو دل میں خیال آتا ہے کہ کاش! ہم بھی 1920 سے 1947 کے دور میں پیدا ہوئے ہوتے۔ ہم بھی ملک کے لئے بھگت سنگھ بن کر چل پڑے ہوتے۔ لیکن دوستو، ہمیں اس وقت ملک کے لئے مرنے کا موقع نہیں ملا، آج ہمیں ملک کے لئے جینے کا موقع حاصل ہوا ہے۔

 

اس وقت کے نوجوان بھی ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرکے، صرف ایک مقصد کے لئے کام کر رہے تھے اور مقصد کیا تھا، ایک ہی مقصد تھا، بھارت کی آزادی۔ ماں بھارتی کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانا اور اس میں مختلف نظریات کے حامل افراد شامل تھے، لیکن سارے نظریات ایک ہی سمت میں چل رہے تھے اور وہ سمت تھی ماں بھارتی کی آزادی کی۔ خواہ مہاتما گاندھی کی قیادت ہو، خواہ سبھاش بابو کی قیادت ہو، خواہ بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گورو کی قیادت ہو، خواہ ویر ساورکر کی قیادت ہو، ہر کوئی؛ نظریات الگ الگ ہوں گے۔ راستے مختلف ہوں گے، لیکن منزل ایک تھی، ماں بھارتی کی آزادی۔

کشمیر سے لے کر کالا پانی تک، ہر کال کوٹھری میں، ہر پھانسی کے پھندے پر سے ایک ہی آواز اٹھتی تھی، دیواریں ایک ہی بات سے گونجتی تھیں، پھانسی کی رسیاں ایک ہی نعرے سے مزین ہوتی تھیں، اور وہ نعرہ ہوتا تھا، وہ عزم ہوتا تھا، وہ زندگی کی عقیدت ہوتی تھی، ماں بھارتی کی آزادی۔

میرے نوجوان ساتھیو،

آج ہم اس دور میں نہیں ہیں لیکن آج بھی مادر وطن کی خدمت کا موقع ویسا ہی ہے۔ اگر اس وقت نوجوانوں نے اپنی جوانی آزادی کے لئے وقف کی تو ہم آتم نربھر بھارت کے لئے جینا سیکھ سکتے ہیں، جی کر دکھا سکتے ہیں۔ آج ہمیں آتم نربھر بھارت کے لئے خود ہی ایک تحریک بن جانا ہے، ایک تحریک کا سپاہی بن جانا ہے، ایک تحریک کی قیادت کرنی ہے۔ آج ہمیں آتم نربھر بھارت کے لئے ہر بھارتی کو، خاص طور پر میرے نوجوان ساتھیو، آپ سے میری امیدیں وابستہ ہیں، ہمیں اپنے آپ کو وقف کرنا ہے۔

آج کا بھارت، تبدیلی کے ایک بڑے دور سے گزر رہا ہے۔ آپ کے پاس حال کے ساتھ ساتھ مستقبل کے بھارت کو تعمیر کرنے کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ سوچئے، کیسے سنہرے دور میں ہیں آپ۔ شاید آپ نے بھی نہیں سوچا ہوگا کہ بھارت کی آزادی کے 75 برس 2022 میں ہو رہے ہیں اور بھارت کی آزادی کے 100 سال 2047 میں ہو رہے ہیں، مطلب کہ یہ 25 سال آپ کی زندگی کے سب سے اہم سال ہیں۔ ملک کے 25 اہم برس اور آپ کے اہم 25 برس ایک ساتھ ہیں۔ ایسی خوش قسمتی شاید ہی کسی کو ملے گی جو آپ کو نصیب ہوئی ہے۔

آپ دیکھئے زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتےہیں، وہی لوگ کچھ کر دکھاتے ہیں جن کی زندگی میں احساس ذمہ داری ہوتی ہے۔ کامیابی کی سب سے بڑی شروعات، اس کا سرمایہ احساس ذمہ داری ہی ہوتی ہے۔ اور کبھی باریکی سے آپ دیکھوگے کہ جو لوگ ناکام ہوتے ہیں ان کے دل میں ہمیشہ احساس ذمہ داری کے بجائے بوجھ کا احساس ہوتا ہے، جس کے بوجھ تلے وہ دبے ہوئے ہیں۔

دیکھئے دوستو، احساس ذمہ داری انسان کی زندگی میں موقع کے احساس کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس کو راستے میں رکاوٹیں نہیں بلکہ موقع ہی موقع نظر آتے ہیں۔ احساس ذمہ داری انسان کے زندگی کے مقصد کے ساتھ ہم آہنگ ہو، ان کے درمیان تضاد نہیں ہونا چاہئے۔ ان کے درمیان جدوجہد نہیں ہونی چاہئے۔ احساس ذمہ داری اور زندگی کا مقصد یہ ایسی دو پٹریاں ہیں جن پر آپ کے عزائم کی گاڑی بہت تیزی سے دوڑ سکتی ہے۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ اپنے اندر ایک احساس ذمہ داری کو ضرور بنائے رکھیئے گا۔ یہ احساس ذمہ داری، ملک کے لئے ہو، ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہو، آج ملک مختلف شعبوں میں تیزی سے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ساتھیو،

خواہشات کے ڈھیر سے، عزم کی طاقت زبردست ہوتی ہے۔ کرنے کو بہت کچھ ہے، ملک کے لئے حاصل کرنے کو بہت کچھ ہے، لیکن آپ کا عزم، آپ کا مقصد ٹکڑوں میں منقسم نہیں ہونا چاہئے۔ آپ عہدبستگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے، آپ خود میں توانائی کا انبار محسوس کریں گے۔ آپ کے اندر توانائی کا جو ذخیرہ ہے، وہ آپ کو دوڑائے گا، نئے نئے سجھاؤ دے گا، نئی بلندیوں پر پہنچائے گا۔ اور ایک بات کو آپ کو ذہن نشین کر لینا چاہئے، آج ہم جو بھی ہیں، جہاں بھی پہنچے ہیں، اپنے دل سے پوچھئے کہ کیا اس لیے آپ اس مقام تک پہنچے ہیں کہ آپ اچھے نمبرات لے کر آئے تھے، کیا اس لیے پہنچے ہیں کہ آپ کے والدین کے پاس پیسے بہت تھے، کیا اس لیے پہنچے ہیں کہ آپ کے صلاحیت تھی۔ ٹھیک ہے، ان ساری چیزوں کا تعاون ہوگا، لیکن اگر یہ سوچ ہے تو یہ نامکمل سوچ ہے۔ آج ہم جہاں بھی ہیں، جو بھی ہیں، اس میں ہم سے زیادہ ہمارے آس پاس کے لوگوں کا تعاون ہے، سماج کا تعاون ہے، ملک کا تعاون ہے، ملک کے غریب سے غریب کا تعاون ہے، تب جاکر ہم یہاں پہنچے ہیں ۔ کبھی کبھی ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا ہے۔

آج بھی جس یونیورسٹی میں ہیں، اسے بنانے میں کتنے ہی مزدور بھائی ۔ بہنوں نے اپنا پسینہ بہایا ہے، کتنے ہی متوسط طبقے کے کنبوں نے اپنا ٹیکس دیا ہوگا، تب جا کر یہ یونیورسٹی تیار ہوئی ہوگی، اس یونیورسٹی میں آپ نے تعلیم حاصل کی، ایسے کئی لوگ ہوں گے جن کے نام آپ کو معلوم بھی نہیں ہوں گے تاہم ان کا بھی آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ تعاون ہوگا۔ ہمیں ہمیشہ یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم ان لوگوں کے بھی مقروض ہیں، ہم پر ان کا بھی قرض ہے۔ ہمیں سماج نے، ملک نے یہاں تک پہنچایا ہے۔ اس لیے ہمیں بھی عہد کرنا ہوگا کہ ہم بھی، ملک کا جو قرض مجھ پر ہے اس قرض کو میں ادا کروں گا، میں اسے سماج کو واپس کروں گا۔

ساتھیو، انسانی زندگی کے لئے رفتار اور ترقی لازمی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہمیں نئی نسل کے لئے فطرت اور ماحولیات کا تحفظ کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ جیسے صاف ستھری توانائی روشن مستقبل کی امید ہے، ویسے ہی زندگی میں بھی دو باتیں ضروری ہیں، ایک صاف ذہن اور دوسرا صاف دل۔ ہم اکثر و بیشتر سنتے ہیں، آپ بھی بولتے ہوں گے، آپ بھی سنتے ہوں گے، چھوڑو یار، یہ تو ایسا ہی ہے، چھوڑو یار کچھ نہیں ہوگا، ارے یار اپنا کیا ہے چلو ایڈجسٹ کرلو، چلو، چلتے چلو۔ نہیں ہو پائے گا۔ کئی مرتبہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک میں یہ سب ایسے ہی چلے گا، ہمارے یہاں تو ایسے ہی ہوتا رہا ہے، ارے بھائی یہ ہی تو اپنی روایت ہے، ایسے ہی ہونا ہے۔

ساتھیو،

یہ ساری باتیں شکست خوردہ من کی باتیں ہیں، ٹوٹے ہوئے من کی باتیں ہیں، زنگ آلود ذہن کی باتیں ہیں۔ یہ ساری باتیں کچھ لوگوں کے دل و ذہن میں چسپاں ہو جاتی ہیں، وہ اسی سوچ کے ساتھ ہر کام کرتے ہیں۔ لیکن آج کی یہ نسل 21ویں صدی کی ہے۔ آج کا جو نوجوان ہے، اس کو ایک صاف ذہن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ کچھ لوگوں کے من میں یہ جو پتھر کی لکیر بنی ہوئی ہے کہ کچھ بدلے گا نہیں، اس لکیر کو صاف کرنا ہوگا۔ اسی طرح سے صاف دل، اس کا مطلب مجھے نہیں سمجھانا پڑے گا۔ صاف دل کا مطلب ہے صاف نیت۔

ساتھیو،

جب آپ بغیر دیکھے کسی چیز کے بارے میں پہلے سے ہی ایک تصور پیدا کرکے آگے بڑھتے ہیں تو کسی بھی نئی چیز کے لئے دروازے آپ خود ہی بند کر دیتے ہیں۔

ساتھیو،

20 برس قبل جب میں پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوا تھا۔ مختلف چنوتیاں درپیش تھیں، مختلف سطحوں پر کام ہو رہا تھا۔ میں نیا نیا وزیر اعلیٰ بنا، اس سے قبل میں دہلی میں رہتا تھا، اچانک گجرات آنا پڑا، میرے پاس رہنے کے لئے تو کوئی جگہ نہیں تھی تو گاندھی نگر کے سرکٹ ہاؤس میں میں نے ایک کمرہ بک کر لیا، ابھی حلف برداری کا عمل باقی تھا۔ لیکن طے ہو چکا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ بننے جا رہا ہوں۔ تو فطری بات ہے کہ لوگ گلدستے لے کر ملنے آتے ہیں۔ اسی دور میں جب لوگ میرے پاس ملنے کے لئے آتے۔ جو بھی آتے تھے وہ بات چیت میں اکثر مجھے کہتے تھے کہ مودی جی آپ وزیر اعلیٰ بن رہے ہیں، ایک کام ضرور کیجئے۔ تقریباً تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ یہی کہتے تھے، آپ کو بھی سن کر حیرت ہوگی۔ وہ کہتے تھے کہ مودی جی کچھ بھی کیجئے، کم سے کم شام کو کھانا کھاتے وقت بجلی ملے، اتنا تو کریئے۔ اس سے آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس وقت بجلی کی کیا حالت تھی۔

اب میں بھی جس طرح کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے بھی یہ بات اچھی طرح معلوم تھی کہ بجلی کا ہونا اور نہ ہونا کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ میں نے سوچا کہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے؟ اب میں افسران سے بات کر رہا تھا، تبادلہ خیال کر رہا تھا لیکن وہی بات دوہرائی جاتی تھی کہ ارے بھائی یہ تو ایسا ہی رہے گا۔ ہمارے پاس بجلی جتنی ہے، اس میں ہم ایسا ہی کر سکتے ہیں۔ جب زیادہ بجلی پیدا کریں گے تب دیکھیں گے، یہی جواب آتے تھے۔ میں نے کہا بھائی دیے گئے حل میں کوئی حل ہے کیا؟ اب ایشور کی مہربانی سے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک خیال من میں آیا ۔ میں نے کہا بھائی ایک کام کر سکتے ہیں کیا؟ جو ایگریکلچر فیڈر ہیں اور جو ڈومیسٹک فیڈر ہیں کیا ہم دونوں کو الگ کر سکتے ہیں ؟ کیونکہ لوگ ایک ایسی ہوا بنا کر بیٹھے تھے کہ صاحب کھیتی میں بجلی کی چوری ہوتی ہے، یہ ہوتا ہے، وہ ہوتا ہے، طرح طرح کی باتیں میں سنتا تھا۔ اب میں ویسے نیا تھا تو مجھے ہر بات سمجھانے میں دقت بھی رہتی تھی، کہ یہ بڑے بڑے بابو لوگ بات سمجھیں گے کہ نہیں سمجھیں گے۔

میری اس بات سے افسران متفق نہیں ہوئے۔ کیونکہ پہلے سے ہی قائم شدہ تصورات تھے، یہ نہیں ہو سکتا۔ کسی نے کہا، یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ کسی نے کہا مالی حالت ایسی نہیں ہے، کسی نے کہا بجلی نہیں ہے۔ آپ حیران ہو جائیں گے اس کے لئے جو فائلیں چلیں، ان فائلوں کا وزن بھی شاید 5 سے 10 کلو تک پہنچ گیا ہوگا۔ اور ہر مرتبہ، ہر متبادل منفی ہوتا تھا۔

اب میں سوچ رہا تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے۔ اس کے بعد میں نے ایک دوسرے متبادل پر کام کرنا شروع کیا۔ میں نے شمالی گجرات میں ایک سوسائٹی ، جن کے ساتھ 45 گاؤں وابستہ تھے، ان کو بلایا۔ میں نے کہا، میرا ایک خواب ہے، کیا آپ کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہمیں سوچنے دیجئے۔ میں نے کہا انجینئرنگ وغیرہ کی مدد لیجئے۔ میری اتنی خواہش ہے کہ گاؤں میں جو بجلی جاتی ہے، وہاں میں ڈومسٹک اور ایگریکلچر میں فیڈر الگ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ دوبارہ آئے، انہوں نے کہا صاحب ہمیں کوئی مدد کی ضرورت نہیں۔ ہمیں 10 کروڑ روپئے اس پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے، گجرات حکومت ہمیں منظوری دے دے۔ میں نے کہا یہ میری ذمہ داری ہے۔ ہم نے منظوری دے دی۔

انہوں نے یہ کام شروع کیا۔ میں نے انجینئروں سے درخواست کی کہ ذرا اس کام کو کیجئے۔ اور ان 45 مواضعات میں ڈومیسٹک فیڈر اور ایگریکلچر فیڈر کو الگ کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کھیتی میں جتنا وقت بجلی دینی تھی، دیتے تھے، وہ الگ وقت تھا، گھروں میں 24 گھنٹے بجلی پہنچنے لگی۔ اور پھر میں نے تعلیمی یونیورسٹیوں کی مدد سے نوجوانوں کو بھیج کر اس کا تیسرے فریق سے جائزہ کروایا۔ آپ حیران ہو جائیں گے کہ جس گجرات میں رات کو کھانے کے وقت بجلی ملنا مشکل تھی، 24 گھنٹے بجلی ملنے کے ساتھ ساتھ ایک معیشت شروع ہوئی۔ درزی بھی اپنی سلائی مشین کو پیر سے نہیں الیکٹرک مشین سے چلانے لگا۔ دھوبی بھی الیکٹرک پریس سے کام کرنے لگا۔ کچن میں بھی بہت ساری الیکٹرک چیزیں آنے لگ گئیں۔ لوگ اے سی خریدنے لگے، پنکھا خریدنے لگے، ٹی وی خریدنے لگے۔ ایک طرح سے پوری زندگی تبدیل ہونی شروع ہوگئی۔ حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔

اس تجربے نے ہمارے اس وقت کے سبھی افسران کی سوچ کو تبدیل کیا۔ آخرکار فیصلہ ہوا کہ راستہ صحیح ہے۔ اور پورے گجرات میں ایک ہزار دن کا پروگرام بنایا۔ ایک ہزار دن میں ایگری کلچر فیڈر اور ڈومیسٹک فیڈر الگ کیے گئے اور ایک ہزار دن کے اندر پورے گجرات میں 24 گھنٹے بجلی پہنچنا ممکن ہوا۔ اگر میں نے وہ پہلے سے قائم شدہ تصور پر عمل کیا ہوتا تو یہ نہیں ہوتا، کلین سلیٹ تھا میں۔ میں نئے سرے سے سوچتا تھا اور اسی کا نتیجہ سامنے آیا۔

ساتھیو، ایک بات مان کر چلئے، اصل چیز رکاوٹیں نہیں، اصل چیز آپ کا ردعمل ہے۔ میں آپ کے سامنے ایک اور مثال پیش کرتا ہوں۔ گجرات پہلی ریاست تھی جس نے اپنی سطح پر شمسی پالیسی بنائی تھی۔ تب یہ بات آئی تھی کہ شمسی بجلی کی قیمت فی یونٹ 13۔12 روپئے تک آئے گی۔ یہ قیمت اس وقت کے حساب سے بہت زیادہ تھی کیونکہ تھرمل کی جو بجلی تھی وہ دو ڈھائی تین روپئے تک مل جاتی تھی۔ وہی بجلی اب 13 روپئے، اب آپ جانتے ہیں آج کل جس طرح سے شور برپا کرنے کا فیشن ہے، ہر چیز میں نقص نکالنے کا رواج ہے، اس وقت تو میرے لئے اور بھی بڑی پریشانیاں رہتی تھیں۔ اب میرے سامنے مسئلہ آیا کہ صاحب یہ تو بڑا طوفان کھڑا ہو جائے گا۔ کہاں 3۔2 روپئے والی بجلی اور کہاں 13۔12 روپئے والی بجلی۔

لیکن ساتھیو، میرے سامنے ایک ایسا لمحہ تھا مجھے اپنی شہرت کی فکر کرنی ہے کہ آنے والی نسل کی فکر کرنی ہے۔ مجھے معلوم تھا کہ اس طرح کے فیصلے کی میڈیا میں بہت برائی ہوگی۔ طرح طرح کے بدعنوانی کے الزامات عائد ہوں گے، بہت کچھ ہوگا۔ تاہم میرا دل صاف تھا۔ میں یہ مانتا تھا کہ معیار زندگی تبدیل کرنے کے لئے ہمیں کچھ نہ کچھ تو بدلنا ہی پڑے گا۔

آخرکار ہم نے فیصلہ لیا۔ شمسی توانائی کی طرف جانے کا فیصلہ لیا۔ اور ہم نے ایمانداری کے ساتھ فیصلہ کیا۔ روشن مستقبل کے لئے کیا، ایک ویژن کے لئے کیا۔

گجرات میں شمسی پلانٹ کی شروعات ہوئی، بہت بڑے پیمانے پر ہوئی۔ تاہم اسی وقت جب گجرات نے پالیسی بنائی، تو بھارتی حکومت نے بھی فل اسٹاپ کاما کے ساتھ وہی پالیسی اس وقت بنائی۔ لیکن انہوں نے کیا کیا، انہوں نے 19۔18 روپئے قیمت طے کی۔ اب ہمارے افسر آئے، بولے صاحب ہم 13۔12 دیں گے، یہ 19۔18 دیں گے تو ہمارے یہاں کون آئے گا۔ میں نے کہا بالکل نہیں، میں 13۔12 پر ہی ٹکا رہوں گا۔ 19۔18 میں دینے کو تیار نہیں ہوں، لیکن ہم ترقی کے لئے ایک ایسا ایکو نظام دیں گے، شفافیت دیں گے، رفتار دیں گے کہ دنیا ہمارے پاس آئے گی، ایک اچھی حکمرانی کے ماڈل کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور آج دیکھ رہے ہیں آپ کہ گجرات نے جو شمسی بجلی کی پہل قدمی کی، آج گجرات شمسی بجلی پیداوار میں کہا پہنچا ہے، وہ آپ کے سامنے ہے۔ اور آج خود یونیورسٹی اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے آگے آئی ہے۔

جو 13۔12 روپئے سے شروع ہوا تھا وہ پورے ملک میں شمسی تحریک بن گیا۔ اور یہاں آنے کے بعد تو میں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد، ایک ایسا ادارہ قائم کیا ہے جس میں دنیا کے تقریباً 85۔80 ممالک اس کے رکن بن گئے ہیں اور پوری دنیا میں تحریک کا باعث بن گئے ہیں۔ تاہم یہ عزم نیک نیتی کے ساتھ کرنا چاہئے کہ اس کا یہ نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان شمسی بجلی کے شعبے میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آج فی یونٹ قیمت 13۔12 روپئے سے کم ہوکر دو روپئے سے بھی کم پر پہنچ گئی ہے۔

شمسی بجلی ملک کی بھی ایک ترجیح بن گئی ہے۔ اور ہم نے 2022 تک 175 گیگا واٹ قابل احیاء توانائی کے لئے عہد کیا ہوا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم 2022 سے قبل اس کو مکمل کر لیں گے۔ اور 2030 تک قابل احیاء توانائی  کا ہمارا ہدف ہے 450 گیگا واٹ، بہت بڑا ہدف ہے۔ یہ بھی قبل از وقت پورا ہوگا، یہ میرا یقین ہے۔

 

’نہیں ہوسکتا ‘جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کے بجائے، میں اسے کر دکھاؤں گا، یا میں اسے ہونے نہیں دوں گا۔ یہ یقین ہمیشہ آپ کے کام آئے گا۔

ساتھیو،

تبدیلی خواہ اپنے اندر لانی ہو یا دنیا میں، تبدیلی کبھی ایک دن، ایک ہفتے یا ایک سال میں نہیں آتی ۔ تبدیلی کے لئے تھوڑی ہی کوشش، لیکن تھوڑی تھوڑی مسلسل کوشش ہمیں ہر دن کرنی پڑتی ہے۔ تسلسل کے ساتھ کیے گئے چھوٹے چھوٹے کام، بہت بڑی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ اب جیسے کہ آپ اگر ہر دن کم سے کم 20 منٹ کچھ نیا پڑھنے یا لکھنے کی عادت ڈال سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ کیوں نہ ہر دن 20 منٹ کچھ نیا سیکھنے کے لئے صرف کیے جائیں۔

ایک دن میں اگر آپ دیکھیں گے تو یہ صرف 20 منٹ کی بات ہے۔ لیکن یہی بیس منٹ ایک سال میں 120 گھنٹوں کے برابر ہو جائیں گے۔ یہ 120 گھنٹوں کی کوشش آپ کے اندر کتنی بڑی تبدیلی لے کر آئے گی، یہ محسوس کرکے آپ خود بھی حیران ہو جائیں گے۔

ساتھیو،

آپ نے کرکٹ میں بھی دیکھا ہوگا۔ جب کسی ٹیم کو بہت بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوتا ہے تو وہ یہ نہیں سوچتی کہ اسے مجموعی طور پر کتنے رن بنانے ہیں۔ بلے باز یہ سوچتے ہیں کہ اسے ہر اووَر میں کتنے رن بنانے چاہئیں۔

یہی اصول مالی منصوبہ بندی میں بھی بہت سے لوگ اپناتے ہیں۔ ہر مہینے پانچ ہزار روپئے جمع کرتے ہیں اور دو برس میں ایک لاکھ سے زیادہ روپئے جمع ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کی مسلسل کوشش، آپ کے اندر وہ اہلیت پیدا کردیتی ہے جس کا اثر مختصر مدت میں تو نہیں نظر آتا، تاہم طویل مدت میں یہ آپ کی بہت بڑی امانت بن جاتا ہے، بہت بڑی طاقت بن جاتا ہے۔

قومی سطح پر جب ملک بھی ایسے ہی مسلسل کوششوں کے ساتھ چلتا ہے تو اس کے بھی ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔ مثال کے طور پر سووَچھ بھارت ابھیان کو ہی لیجئے۔ ہم صفائی کے بارے میں صرف گاندھی جینتی پر، محض اکتوبر میں ہی نہیں سوچتے ہیں، بلکہ ہم ہر دن اس کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ میں نے بھی 2014 سے 2019 کے درمیان من کی بات کے تقریباً ہر پروگرام میں صفائی کو لے کر اہل وطن سے مسلسل بات کی ہے، ان سے درخواست بھی کی ہے۔ ہر مرتبہ الگ الگ موضوعات پر تھوڑی تھوڑی گفتگو ہوتی رہی۔ تاہم لاکھوں کروڑوں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے سووَچھ بھارت ایک عوامی تحریک بن گیا۔ مسلسل کوششوں کا یہی اثر ہوتا ہے۔ ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔

ساتھیو،

21ویں صدی میں دنیا کی آرزوئیں اور امیدیں بھارت سے وابستہ ہیں اور بھارت کی آرزوئیں اور امیدیں آپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ہمیں تیز رفتار سے چلنا ہی ہوگا، آگے بڑھنا ہی ہوگا۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے جی نے انتیودے کا ویژن پیش کیا، ملک کو اولیت کے جن اصولوں کو لے کر وہ چلے، ہمیں مل کر انہیں مزید مضبوط کرنا ہے۔ ہمارا کام، ملک کے نام ہو، اسی جذبے کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

ایک مرتبہ پھر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ!!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of PM Modi's address at the Parliament of Guyana
November 21, 2024

Hon’ble Speaker, मंज़ूर नादिर जी,
Hon’ble Prime Minister,मार्क एंथनी फिलिप्स जी,
Hon’ble, वाइस प्रेसिडेंट भरत जगदेव जी,
Hon’ble Leader of the Opposition,
Hon’ble Ministers,
Members of the Parliament,
Hon’ble The चांसलर ऑफ द ज्यूडिशियरी,
अन्य महानुभाव,
देवियों और सज्जनों,

गयाना की इस ऐतिहासिक पार्लियामेंट में, आप सभी ने मुझे अपने बीच आने के लिए निमंत्रित किया, मैं आपका बहुत-बहुत आभारी हूं। कल ही गयाना ने मुझे अपना सर्वोच्च सम्मान दिया है। मैं इस सम्मान के लिए भी आप सभी का, गयाना के हर नागरिक का हृदय से आभार व्यक्त करता हूं। गयाना का हर नागरिक मेरे लिए ‘स्टार बाई’ है। यहां के सभी नागरिकों को धन्यवाद! ये सम्मान मैं भारत के प्रत्येक नागरिक को समर्पित करता हूं।

साथियों,

भारत और गयाना का नाता बहुत गहरा है। ये रिश्ता, मिट्टी का है, पसीने का है,परिश्रम का है करीब 180 साल पहले, किसी भारतीय का पहली बार गयाना की धरती पर कदम पड़ा था। उसके बाद दुख में,सुख में,कोई भी परिस्थिति हो, भारत और गयाना का रिश्ता, आत्मीयता से भरा रहा है। India Arrival Monument इसी आत्मीय जुड़ाव का प्रतीक है। अब से कुछ देर बाद, मैं वहां जाने वाला हूं,

साथियों,

आज मैं भारत के प्रधानमंत्री के रूप में आपके बीच हूं, लेकिन 24 साल पहले एक जिज्ञासु के रूप में मुझे इस खूबसूरत देश में आने का अवसर मिला था। आमतौर पर लोग ऐसे देशों में जाना पसंद करते हैं, जहां तामझाम हो, चकाचौंध हो। लेकिन मुझे गयाना की विरासत को, यहां के इतिहास को जानना था,समझना था, आज भी गयाना में कई लोग मिल जाएंगे, जिन्हें मुझसे हुई मुलाकातें याद होंगीं, मेरी तब की यात्रा से बहुत सी यादें जुड़ी हुई हैं, यहां क्रिकेट का पैशन, यहां का गीत-संगीत, और जो बात मैं कभी नहीं भूल सकता, वो है चटनी, चटनी भारत की हो या फिर गयाना की, वाकई कमाल की होती है,

साथियों,

बहुत कम ऐसा होता है, जब आप किसी दूसरे देश में जाएं,और वहां का इतिहास आपको अपने देश के इतिहास जैसा लगे,पिछले दो-ढाई सौ साल में भारत और गयाना ने एक जैसी गुलामी देखी, एक जैसा संघर्ष देखा, दोनों ही देशों में गुलामी से मुक्ति की एक जैसी ही छटपटाहट भी थी, आजादी की लड़ाई में यहां भी,औऱ वहां भी, कितने ही लोगों ने अपना जीवन समर्पित कर दिया, यहां गांधी जी के करीबी सी एफ एंड्रूज हों, ईस्ट इंडियन एसोसिएशन के अध्यक्ष जंग बहादुर सिंह हों, सभी ने गुलामी से मुक्ति की ये लड़ाई मिलकर लड़ी,आजादी पाई। औऱ आज हम दोनों ही देश,दुनिया में डेमोक्रेसी को मज़बूत कर रहे हैं। इसलिए आज गयाना की संसद में, मैं आप सभी का,140 करोड़ भारतवासियों की तरफ से अभिनंदन करता हूं, मैं गयाना संसद के हर प्रतिनिधि को बधाई देता हूं। गयाना में डेमोक्रेसी को मजबूत करने के लिए आपका हर प्रयास, दुनिया के विकास को मजबूत कर रहा है।

साथियों,

डेमोक्रेसी को मजबूत बनाने के प्रयासों के बीच, हमें आज वैश्विक परिस्थितियों पर भी लगातार नजर ऱखनी है। जब भारत और गयाना आजाद हुए थे, तो दुनिया के सामने अलग तरह की चुनौतियां थीं। आज 21वीं सदी की दुनिया के सामने, अलग तरह की चुनौतियां हैं।
दूसरे विश्व युद्ध के बाद बनी व्यवस्थाएं और संस्थाएं,ध्वस्त हो रही हैं, कोरोना के बाद जहां एक नए वर्ल्ड ऑर्डर की तरफ बढ़ना था, दुनिया दूसरी ही चीजों में उलझ गई, इन परिस्थितियों में,आज विश्व के सामने, आगे बढ़ने का सबसे मजबूत मंत्र है-"Democracy First- Humanity First” "Democracy First की भावना हमें सिखाती है कि सबको साथ लेकर चलो,सबको साथ लेकर सबके विकास में सहभागी बनो। Humanity First” की भावना हमारे निर्णयों की दिशा तय करती है, जब हम Humanity First को अपने निर्णयों का आधार बनाते हैं, तो नतीजे भी मानवता का हित करने वाले होते हैं।

साथियों,

हमारी डेमोक्रेटिक वैल्यूज इतनी मजबूत हैं कि विकास के रास्ते पर चलते हुए हर उतार-चढ़ाव में हमारा संबल बनती हैं। एक इंक्लूसिव सोसायटी के निर्माण में डेमोक्रेसी से बड़ा कोई माध्यम नहीं। नागरिकों का कोई भी मत-पंथ हो, उसका कोई भी बैकग्राउंड हो, डेमोक्रेसी हर नागरिक को उसके अधिकारों की रक्षा की,उसके उज्जवल भविष्य की गारंटी देती है। और हम दोनों देशों ने मिलकर दिखाया है कि डेमोक्रेसी सिर्फ एक कानून नहीं है,सिर्फ एक व्यवस्था नहीं है, हमने दिखाया है कि डेमोक्रेसी हमारे DNA में है, हमारे विजन में है, हमारे आचार-व्यवहार में है।

साथियों,

हमारी ह्यूमन सेंट्रिक अप्रोच,हमें सिखाती है कि हर देश,हर देश के नागरिक उतने ही अहम हैं, इसलिए, जब विश्व को एकजुट करने की बात आई, तब भारत ने अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान One Earth, One Family, One Future का मंत्र दिया। जब कोरोना का संकट आया, पूरी मानवता के सामने चुनौती आई, तब भारत ने One Earth, One Health का संदेश दिया। जब क्लाइमेट से जुड़े challenges में हर देश के प्रयासों को जोड़ना था, तब भारत ने वन वर्ल्ड, वन सन, वन ग्रिड का विजन रखा, जब दुनिया को प्राकृतिक आपदाओं से बचाने के लिए सामूहिक प्रयास जरूरी हुए, तब भारत ने CDRI यानि कोएलिशन फॉर डिज़ास्टर रज़ीलिएंट इंफ्रास्ट्रक्चर का initiative लिया। जब दुनिया में pro-planet people का एक बड़ा नेटवर्क तैयार करना था, तब भारत ने मिशन LiFE जैसा एक global movement शुरु किया,

साथियों,

"Democracy First- Humanity First” की इसी भावना पर चलते हुए, आज भारत विश्वबंधु के रूप में विश्व के प्रति अपना कर्तव्य निभा रहा है। दुनिया के किसी भी देश में कोई भी संकट हो, हमारा ईमानदार प्रयास होता है कि हम फर्स्ट रिस्पॉन्डर बनकर वहां पहुंचे। आपने कोरोना का वो दौर देखा है, जब हर देश अपने-अपने बचाव में ही जुटा था। तब भारत ने दुनिया के डेढ़ सौ से अधिक देशों के साथ दवाएं और वैक्सीन्स शेयर कीं। मुझे संतोष है कि भारत, उस मुश्किल दौर में गयाना की जनता को भी मदद पहुंचा सका। दुनिया में जहां-जहां युद्ध की स्थिति आई,भारत राहत और बचाव के लिए आगे आया। श्रीलंका हो, मालदीव हो, जिन भी देशों में संकट आया, भारत ने आगे बढ़कर बिना स्वार्थ के मदद की, नेपाल से लेकर तुर्की और सीरिया तक, जहां-जहां भूकंप आए, भारत सबसे पहले पहुंचा है। यही तो हमारे संस्कार हैं, हम कभी भी स्वार्थ के साथ आगे नहीं बढ़े, हम कभी भी विस्तारवाद की भावना से आगे नहीं बढ़े। हम Resources पर कब्जे की, Resources को हड़पने की भावना से हमेशा दूर रहे हैं। मैं मानता हूं,स्पेस हो,Sea हो, ये यूनीवर्सल कन्फ्लिक्ट के नहीं बल्कि यूनिवर्सल को-ऑपरेशन के विषय होने चाहिए। दुनिया के लिए भी ये समय,Conflict का नहीं है, ये समय, Conflict पैदा करने वाली Conditions को पहचानने और उनको दूर करने का है। आज टेरेरिज्म, ड्रग्स, सायबर क्राइम, ऐसी कितनी ही चुनौतियां हैं, जिनसे मुकाबला करके ही हम अपनी आने वाली पीढ़ियों का भविष्य संवार पाएंगे। और ये तभी संभव है, जब हम Democracy First- Humanity First को सेंटर स्टेज देंगे।

साथियों,

भारत ने हमेशा principles के आधार पर, trust और transparency के आधार पर ही अपनी बात की है। एक भी देश, एक भी रीजन पीछे रह गया, तो हमारे global goals कभी हासिल नहीं हो पाएंगे। तभी भारत कहता है – Every Nation Matters ! इसलिए भारत, आयलैंड नेशन्स को Small Island Nations नहीं बल्कि Large ओशिन कंट्रीज़ मानता है। इसी भाव के तहत हमने इंडियन ओशन से जुड़े आयलैंड देशों के लिए सागर Platform बनाया। हमने पैसिफिक ओशन के देशों को जोड़ने के लिए भी विशेष फोरम बनाया है। इसी नेक नीयत से भारत ने जी-20 की प्रेसिडेंसी के दौरान अफ्रीकन यूनियन को जी-20 में शामिल कराकर अपना कर्तव्य निभाया।

साथियों,

आज भारत, हर तरह से वैश्विक विकास के पक्ष में खड़ा है,शांति के पक्ष में खड़ा है, इसी भावना के साथ आज भारत, ग्लोबल साउथ की भी आवाज बना है। भारत का मत है कि ग्लोबल साउथ ने अतीत में बहुत कुछ भुगता है। हमने अतीत में अपने स्वभाव औऱ संस्कारों के मुताबिक प्रकृति को सुरक्षित रखते हुए प्रगति की। लेकिन कई देशों ने Environment को नुकसान पहुंचाते हुए अपना विकास किया। आज क्लाइमेट चेंज की सबसे बड़ी कीमत, ग्लोबल साउथ के देशों को चुकानी पड़ रही है। इस असंतुलन से दुनिया को निकालना बहुत आवश्यक है।

साथियों,

भारत हो, गयाना हो, हमारी भी विकास की आकांक्षाएं हैं, हमारे सामने अपने लोगों के लिए बेहतर जीवन देने के सपने हैं। इसके लिए ग्लोबल साउथ की एकजुट आवाज़ बहुत ज़रूरी है। ये समय ग्लोबल साउथ के देशों की Awakening का समय है। ये समय हमें एक Opportunity दे रहा है कि हम एक साथ मिलकर एक नया ग्लोबल ऑर्डर बनाएं। और मैं इसमें गयाना की,आप सभी जनप्रतिनिधियों की भी बड़ी भूमिका देख रहा हूं।

साथियों,

यहां अनेक women members मौजूद हैं। दुनिया के फ्यूचर को, फ्यूचर ग्रोथ को, प्रभावित करने वाला एक बहुत बड़ा फैक्टर दुनिया की आधी आबादी है। बीती सदियों में महिलाओं को Global growth में कंट्रीब्यूट करने का पूरा मौका नहीं मिल पाया। इसके कई कारण रहे हैं। ये किसी एक देश की नहीं,सिर्फ ग्लोबल साउथ की नहीं,बल्कि ये पूरी दुनिया की कहानी है।
लेकिन 21st सेंचुरी में, global prosperity सुनिश्चित करने में महिलाओं की बहुत बड़ी भूमिका होने वाली है। इसलिए, अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान, भारत ने Women Led Development को एक बड़ा एजेंडा बनाया था।

साथियों,

भारत में हमने हर सेक्टर में, हर स्तर पर, लीडरशिप की भूमिका देने का एक बड़ा अभियान चलाया है। भारत में हर सेक्टर में आज महिलाएं आगे आ रही हैं। पूरी दुनिया में जितने पायलट्स हैं, उनमें से सिर्फ 5 परसेंट महिलाएं हैं। जबकि भारत में जितने पायलट्स हैं, उनमें से 15 परसेंट महिलाएं हैं। भारत में बड़ी संख्या में फाइटर पायलट्स महिलाएं हैं। दुनिया के विकसित देशों में भी साइंस, टेक्नॉलॉजी, इंजीनियरिंग, मैथ्स यानि STEM graduates में 30-35 परसेंट ही women हैं। भारत में ये संख्या फोर्टी परसेंट से भी ऊपर पहुंच चुकी है। आज भारत के बड़े-बड़े स्पेस मिशन की कमान महिला वैज्ञानिक संभाल रही हैं। आपको ये जानकर भी खुशी होगी कि भारत ने अपनी पार्लियामेंट में महिलाओं को रिजर्वेशन देने का भी कानून पास किया है। आज भारत में डेमोक्रेटिक गवर्नेंस के अलग-अलग लेवल्स पर महिलाओं का प्रतिनिधित्व है। हमारे यहां लोकल लेवल पर पंचायती राज है, लोकल बॉड़ीज़ हैं। हमारे पंचायती राज सिस्टम में 14 लाख से ज्यादा यानि One point four five मिलियन Elected Representatives, महिलाएं हैं। आप कल्पना कर सकते हैं, गयाना की कुल आबादी से भी करीब-करीब दोगुनी आबादी में हमारे यहां महिलाएं लोकल गवर्नेंट को री-प्रजेंट कर रही हैं।

साथियों,

गयाना Latin America के विशाल महाद्वीप का Gateway है। आप भारत और इस विशाल महाद्वीप के बीच अवसरों और संभावनाओं का एक ब्रिज बन सकते हैं। हम एक साथ मिलकर, भारत और Caricom की Partnership को और बेहतर बना सकते हैं। कल ही गयाना में India-Caricom Summit का आयोजन हुआ है। हमने अपनी साझेदारी के हर पहलू को और मजबूत करने का फैसला लिया है।

साथियों,

गयाना के विकास के लिए भी भारत हर संभव सहयोग दे रहा है। यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर में निवेश हो, यहां की कैपेसिटी बिल्डिंग में निवेश हो भारत और गयाना मिलकर काम कर रहे हैं। भारत द्वारा दी गई ferry हो, एयरक्राफ्ट हों, ये आज गयाना के बहुत काम आ रहे हैं। रीन्युएबल एनर्जी के सेक्टर में, सोलर पावर के क्षेत्र में भी भारत बड़ी मदद कर रहा है। आपने t-20 क्रिकेट वर्ल्ड कप का शानदार आयोजन किया है। भारत को खुशी है कि स्टेडियम के निर्माण में हम भी सहयोग दे पाए।

साथियों,

डवलपमेंट से जुड़ी हमारी ये पार्टनरशिप अब नए दौर में प्रवेश कर रही है। भारत की Energy डिमांड तेज़ी से बढ़ रही हैं, और भारत अपने Sources को Diversify भी कर रहा है। इसमें गयाना को हम एक महत्वपूर्ण Energy Source के रूप में देख रहे हैं। हमारे Businesses, गयाना में और अधिक Invest करें, इसके लिए भी हम निरंतर प्रयास कर रहे हैं।

साथियों,

आप सभी ये भी जानते हैं, भारत के पास एक बहुत बड़ी Youth Capital है। भारत में Quality Education और Skill Development Ecosystem है। भारत को, गयाना के ज्यादा से ज्यादा Students को Host करने में खुशी होगी। मैं आज गयाना की संसद के माध्यम से,गयाना के युवाओं को, भारतीय इनोवेटर्स और वैज्ञानिकों के साथ मिलकर काम करने के लिए भी आमंत्रित करता हूँ। Collaborate Globally And Act Locally, हम अपने युवाओं को इसके लिए Inspire कर सकते हैं। हम Creative Collaboration के जरिए Global Challenges के Solutions ढूंढ सकते हैं।

साथियों,

गयाना के महान सपूत श्री छेदी जगन ने कहा था, हमें अतीत से सबक लेते हुए अपना वर्तमान सुधारना होगा और भविष्य की मजबूत नींव तैयार करनी होगी। हम दोनों देशों का साझा अतीत, हमारे सबक,हमारा वर्तमान, हमें जरूर उज्जवल भविष्य की तरफ ले जाएंगे। इन्हीं शब्दों के साथ मैं अपनी बात समाप्त करता हूं, मैं आप सभी को भारत आने के लिए भी निमंत्रित करूंगा, मुझे गयाना के ज्यादा से ज्यादा जनप्रतिनिधियों का भारत में स्वागत करते हुए खुशी होगी। मैं एक बार फिर गयाना की संसद का, आप सभी जनप्रतिनिधियों का, बहुत-बहुत आभार, बहुत बहुत धन्यवाद।