‘‘بھارت کو کھلے پن ،مواقع اور متبادل امکانات کےایک امتزاج کے طورپردیکھاجارہاہے ’’
‘‘گذشتہ 9برسوں کے دوران ہماری مسلسل کوششوں کے نتیجے کے طورپر بھارت، پانچویں سب سے بڑی عالمی معیشت بن گیاہے ’’
‘‘بھارت لال فیتہ شاہی کے دَورسے نکل چکاہے اوراب ہرجگہ اس کا خیرمقدم کیاجارہاہے ’’
‘‘ہمیں ایسے لچکدار اور مبنی برشمولیت ویلیونظام قائم کرنے چاہیئں جو مستقبل کے دھچکوں کا سامنا کرسکیں ’’
‘‘تجارتی دستاویزات کو ڈجیٹل پرمبنی بنانے کے لئے اعلیٰ سطح کے اصولوں کی بدولت ملکوں کو سرحد کے آرپار الیکٹرونک تجارتی اقدامات نافذکرنے اور عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ’’
‘‘بھارت ،ڈبلیو ٹی اوکے ساتھ بنیادی طورپراصولوں پرمبنی ، کھلے ،مبنی برشمولیت اور کثیرجہتی تجارتی نظام میں یقین رکھتاہے ’’
‘‘ہمارے لئے ایم ایس ایم ای کا مطلب ہے –بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کی صنعتوں کی زیادہ سے زیادہ معاونت ’’

عزت مآب ، خواتین و حضرات ، نمسکار!

جئے پور – پنک سٹی میں آپ کابہت بہت پرتپاک خیر مقدم ہے۔ یہ خطہ اپنے فعال اور محنت کش لوگوں کے لئے جانا جاتا ہے۔

دوستو،

پوری تاریخ ،تجارت نے نظریات ثقافت اور ٹیکنالوجی کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔یہ لوگوں کواور زیادہ قریب لانے میں کامیاب ہوا ہے۔تجارت اور عالمگیریت نے لاکھوں لوگوں کو انتہائی غربت سے   نکال دیا ہے۔

عزت مآب ،

آج ہم ہندوستانی معیشت میں عالمی اعتماد اور پر امیدی دیکھتے ہیں ، ہندوستان کو کھلے پن مواقع اور متبادل کے طورپر دیکھا جاتا ہے ۔ گذشتہ نو سال کے دوران ہندوستان پانچوی  سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور یہ ہماری ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ہم نے 2014 میں اصلاح ، کارکردگی اور منتقلی کا سفر کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ہم نے مقابلہ جاتی میں اضافہ کیا ہے اور شفافیت میں اضافہ کیا ہے ۔ ہم نے ڈجیٹائزیشن میں توسیع کی ہے اور جدت طرازی کو فروغ دیا ہے ۔ ہم نے ڈیڈیکیڈٹ کوریڈورس قائم کئے ہیں اور صنعتی زون تعمیر کئے ہیں ۔ ہم نے لال فیتا شاہی سے چھٹکارہ حاصل کرکے ریڈ کارپیٹ کی جانب پیش قدمی کی ہے اور براہ راست سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی ) کی آمد میں نرمی کی ہے ۔میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت جیسے اقدامات نے مینو فیکچرنگ کو تقویت دی ہے ۔ مجموعی طور پر ہم پالیسی میں استحکام لائے ہیں ،ہم بھارت کو اگلے کچھ سالوں میں تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

دوستو،

عالمی وبا سے جغرافیائی سیاسی کشیدگی تک موجودہ عالمی چنوتیوں نے عالمی معیشت کی آزمائش کی ہے جبکہ جی20 کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری میں  اعتماد کو پھر سے بحال کیا جائے۔ ہمیں لچکدار اور سب کی شمولیت والی عالمی ویلیو چین تعمیر کرنی چاہئے جو مستقبل کے جھٹکوں سے چھٹکارہ دلا سکے۔ اس تناظر میں میپنگ گلوبل ویلیو چین کے لئے ایک جنرک فریم ورک تشکیل دینے کی تجویز نہایت اہم ہے ۔ اس فریم ورک کا مقصد خطرات کو کم کرنا لچک داری کو بڑھانا اور خستہ حالی کا جائزہ لینا ہے۔

عزت مآب ،

تجارت میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طاقت ناقابل تردید ہے اور اس کی تردید نہیں کی جاسکتی ۔ہندوستان کی ایک آن لائن سنگل بلا واستے ٹیکس – جی ایس ٹی میں تبدیلی نے بین ریاستی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک واحد انٹر نیٹ مارکیٹ تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔ ہماری یونیفائڈ لاجسٹک انٹر نیٹ پلیٹ فارم نے تجارت کو لاجسٹک کے اعتبار سے سستا اور زیادہ شفاف بنایا ہے ایک اور بساط بدلنے والا جو معاملہ ہے وہ ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹورک ہے۔ جوہمارے ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس ایکو نظام کو جمہوری بنائے گا ۔ادائیگی کے نظام کے لیے ہم اپنے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹر فیس کے ساتھ پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔ ڈیجیٹائزنگ کا عمل اور ای کامرس کا استعمال مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کا گروپ تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اعلیٰ سطحی اصولوں پر کام کر رہا ہے۔ یہ اصول ممالک کو سرحد پار الیکٹرانک تجارتی اقدامات کو نافذ کرنے اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جیسے جیسے سرحد پار ای کامرس بڑھتا جا رہا ہے، چیلنجز بھی  بڑھتے جارہے ہیں۔ بڑے اور چھوٹے فروخت کنندگان کے درمیان مساوی مقابلہ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مناسب قیمتوں کی دریافت اور شکایات سے نمٹنے کے طریقہ کار میں صارفین کو درپیش مسائل کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عزت مآب،

ہندوستان ایک قواعد پر مبنی، کھلے،سب کی شمولیت والے، کثیر رخی تجارتی نظام میں یقین رکھتا ہے، جس کا مرکز ڈبلیو ٹی او ہے۔ ہندوستان نے 12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں عالمی جنوب کے خدشات کی وکالت کی ہے۔ ہم لاکھوں کسانوں اور چھوٹے کاروبار کے مفادات کے تحفظ پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ عالمی معیشت میں ان کے کلیدی کردار کو دیکھتے ہوئے ہم کو چھوٹی بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ایم ایس ایم ایز روزگار میں 60 سے 70 فیصد تک تعاون دیتے ہیں اور ان کا عالمی جی ڈی پی میں 50 فیصد حصہ ہے۔ انہیں ہمارے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کو بااختیاربنانے سےسماجی  طورپر اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ ہمارے لیے،ایم ایس ایم ایزکا مطلب ہے – بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون ۔ہندوستان نے ہمارے آن لائن پلیٹ فارم - گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعےایم ایس ایم ایز کو   سرکاری  خریداری میں مربوط کردیا ہے ۔ ہم اپنے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے ساتھ مل کر ماحولیات پر ’زیرو ڈیفیکٹ‘ اور ’زیرو ایفیکٹ‘ کی اخلاقیات کو اپنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ عالمی تجارت اور عالمی  ویلیو چینز میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہندوستانی صدارت کی ترجیح رہی ہے۔ایم ایس ایم ایز کو معلومات کے بغیر کسی رکاوٹ کے بہاؤ کو فروغ دینے کے لیے مجوزہ جئے پور پہل    ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ  درپیش معلومات سے متعلق کاروبار اورمارکیٹ تک ناکافی رسائی  چیلنج  سے نمٹے گا۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ گلوبل ٹریڈ ہیلپ ڈیسک کے اپ گریڈ سے عالمی تجارت میں ایم ایس ایم ایزکی شرکت بڑھے گی۔

عزت مآب،

بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے عمل میں اعتماد بحال کرنا ایک خاندان کے طور پر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں گے کہ عالمی تجارتی نظام بتدریج مزید نمائندہ اور سب کی شمولیت والے مستقبل میں تبدیل ہو جائےگا۔ میں آپ سب کواس بات کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں کہ آپ سب اپنے خیالات کامیابی کے ساتھ پیش کریں ۔ بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi