پارادیپ ریفائنری میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ مونو ایتھیلین گلائکول پروجیکٹ کا افتتاح کیا
پارا دیپ میں0.6 ایم ایم ٹی پی اے ایل پی جی درآمدی سہولت اور پارا دیپ سے ہلدیہ تک 344 کلومیٹر لمبی پروڈکٹ پائپ لائن کا افتتاح کیا
آئی آر ای ایل(آئی)لمیٹڈ کے اُوڈیشہ سینڈز کمپلیکس میں5 ایم ایل ڈی صلاحیت والے سمندری پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کا افتتاح کیا
متعدد ریل پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا
سڑکوں کے متعدد منصوبوں کو ملک کے نام وقف کیا گیا
آج کے منصوبے ملک میں بدلتے ہوئے ورک کلچر(کام کی نوعیت) کو ظاہر کرتے ہیں
آج ملک میں ایک ایسی حکومت ہے، جو موجودہ ضروریات کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا عہد لے کر مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے
مرکزی حکومت،اُڈیشہ میں جدید کنکٹی ویٹی پر توجہ دے رہی ہے تاکہ مقامی وسائل ریاست کی معیشت کو بہتر بناسکے

اڈیشہ کے گورنر جناب رگھوور داس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک جی، کابینہ میں میرے ساتھی دھرمیندر پردھان جی، بشویشور توڈو جی، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

جئے جگنّاتھ!

آج بھگوان جگن ناتھ اور ماں برجا کے آشیرواد سے جاج پور اور اڈیشہ میں ترقی کا ایک نئی دھارا بہنی شروع ہوئی ہے۔ آج بیجو بابو جی کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اڈیشہ کی ترقی کے لئے، ملک کی ترقی کے لئے بیجو بابو کا تعاون بے مثال رہا ہے۔ تمام ہم وطنوں کی طرف سے، میں محترم بیجو بابو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور انہیں نمن کرتا ہوں۔

ساتھیو!

آج یہاں 20 ہزار کروڑ روپے کے بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ پٹرولیم، قدرتی گیس اور جوہری توانائی سے متعلق اسکیمیں ہوں، سڑک، ریل اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اسکیمیں ہوں، ان ترقیاتی کاموں سے یہاں صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ میں ان پروجیکٹوں کے لیے اوڈیشہ کے تمام لوگوں کو  بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو!

آج ملک میں ایک ایسی حکومت ہے، جو حال کی فکر کررہی ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم لے کر مستقبل کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ توانائی کے میدان میں ہم ریاستوں بالخصوص مشرقی ہندوستان کی صلاحیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ ارجا گنگا پروجیکٹ کے تحت 5 بڑی ریاستوں - اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں قدرتی گیس کی سپلائی کے لیے بڑے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ آج یہ پارا دیپ-سومناتھ پور-ہلدیہ پائپ لائن بھی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی گئی ہے۔ آج پارا دیپ ریفائنری میں قدرتی گیس پروسیسنگ کے ایک یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پارا دیپ ریفائنری میں مونو ایتھیلین گلائکول کے ایک نئے پلانٹ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے مشرقی ہندوستان کی پالسٹر صنعت میں ایک نیا انقلاب آئے گا۔ اس پروجیکٹ سے بھدرک اور پارا دیپ میں بنائے جانے والے ٹیکسٹائل پارک کو بھی خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔

ساتھیو!

آج کا واقعہ اس بات کی بھی پہچان ہے کہ گزشتہ برسوں میں ہمارے ملک میں ورک کلچر کتنی تیزی سے بدلا ہے۔ پہلے کی حکومتیں وقت پر منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔ جبکہ ہماری حکومت بھی جس منصوبے کی  سنگ بنیاد رکھتی ہے اسے تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش  بھی کرتی ہے ۔ سال 2014 کے بعد ملک میں ایسے بہت سے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جو اٹکے ہوئےتھے، زیر التواء تھے اور بھٹکے ہوئے تھے۔ پارا دیپ ریفائنری کا تذکر بھی 2002 میں شروا ہوا۔ لیکن 2013-14 تک کچھ نہیں کیا گیا۔ یہ ہماری حکومت ہے جس نے پارا دیپ ریفائنری کا کام مکمل کیا۔ آج ہی میں نے تلنگانہ کے سنگاریڈی میں پارا دیپ-حیدرآباد پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ 3 دن پہلے مغربی بنگال کے آرام باغ میں ہلدیہ سے برونی تک 500 کلومیٹر سے زیادہ طویل خام تیل کی پائپ لائن بھی شروع ہوئی ہے۔

 

ساتھیو!

مشرقی ہندوستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ ہماری حکومت ان وسائل کو اڈیشہ جیسی ریاست کی نایاب معدنی دولت کو اس کی ترقی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ آج ضلع گنجم میں ایک  ڈی سیلینیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اڈیشہ کے ہزاروں لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے روزانہ 50 لاکھ لیٹر کھارے پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے گا۔

ساتھیو!

اڈیشہ کے وسائل اور ریاست کی صنعتی طاقت کو مزید بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت یہاں جدید کنیکٹیویٹی پر بھی زور دے رہی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں اس سمت میں بے مثال کام کیا گیا ہے۔ پچھلے 10 برسوں  میں، ہم نے اڈیشہ میں تقریباً 3 ہزار کلومیٹر طویل قومی شاہراہیں بنائی ہیں اور ریلوے کے بجٹ میں تقریباً 12 گنا اضافہ کیا ہے۔ قومی شاہراہ کو جاج پور، بھدرک، جگت سنگھ پور، میور بھنج، کھوردھا، گنجم، پوری اور کیندوجھار کے اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ریل، ہائی وے اور بندرگاہوں کے رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہاں کے لوگوں کے لیے اب انوگل-سکندا نئی ریلوے لائن کی سہولت بھی دستیاب ہو گئی ہے۔ اس سے کلنگ نگر صنعتی علاقے کی توسیع کا راستہ کھل گیا ہے۔ مرکزی حکومت اوڈیشہ کی ترقی کے لیے  ایسے ہی تیز رفتاری سے کام کرتی رہے گی۔ میں ایک بار پھر بیجو بابو کو ان کی یوم پیدائش پر عقیدت کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور آپ سب کو ترقیاتی کاموں کی  بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

جئے جگناتھ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi