کورونا کے سلسلے میں بھارت کا رد عمل خود اعتمادی اور خود انحصاری کا رہا ہے: وزیر اعظم
دنیا نے اِس سطح کی ٹیکہ کاری کی مہم پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے: وزیر اعظم
کورونا کے سلسلے میں بھارت کے رد عمل کو پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے: وزیر اعظم
کوروناوزیر اعظم نے کورونا کے صف اوّل کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا

میرے پیارے ہم وطنو،

نمسکار!

آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینوں سے ملک کے ہر گھر میں، بچے، بوڑھے، جوان سبھی کی زبان پر یہی سوال تھا کہ- کورونا کی ویکسین کب آئے گی؟ تو اب کورونا کی ویکسین آگئی ہے، بہت کم وقت میں آگئی ہے۔ اب سے کچھ ہی منٹ بعد بھارت میں دنیاکی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے جارہی ہے۔ میں سبھی ہم وطنوں کو اس کے لئے بہت بہت مبارکباد دے رہا ہوں، آج وہ سائنسداں ، ویکسین ریسرچ سے جڑے متعدد افراد  خصوصی طور سے تعریف کے حقدار ہیں، جو گزشتہ کئی مہینوں سے کورونا کے خلاف ویکسین بنانے میں مصروف تھے، دن –رات مصروف تھے، نہ انہوں نے تیوہار دیکھا ہے نہ انہوں نے دن دیکھا ہے، نہ انہوں نے رات دیکھی ہے۔ عام طور پر ایک ویکسین بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں لیکن اتنے کم وقت میں ایک نہیں دو دو میڈ اِن  انڈیا ویکسین تیار ہوئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں کئی اور ویکسین پر بھی کام تیز رفتاری کے ساتھ چل رہا ہے۔ یہ بھارت کی طاقت، بھارت کی سائنسی مہارت، بھارت کی صلاحیتوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ ایسے ہی حصولیابیوں کیلئے قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر نے کہا تھا۔ مانو جب زور لگاتا ہے، پتھر پانی بن جاتا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

بھارت کی ٹیکہ کاری مہم بہت ہی انسانی اور اہم اصولوں پر مبنی ہے۔ جسے سب سے زیادہ ضروری ہے اسے سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لگے گا۔ جسے کورونا انفیکشن کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، اسے پہلے ٹیکہ لگے گا۔ جو ہمارے ڈاکٹرس ہیں، نرسیں ہیں، اسپتال میں صفائی کارکنان ہیں، میڈیکل-پیرامیڈیکل اسٹاف ہیں، وہ کورونا کی ویکسین کے سب سے پہلے حقدار ہیں۔ چاہے وہ سرکاری اسپتال میں ہوں یا پھر پرائیویٹ میں، سبھی کو یہ ویکسین ترجیحی بنیاد پر لگے گی۔ اس کے بعد ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، جن پر ضروری خدمات اور ملک کی حفاظت یا قانون انتظام کی ذمہ داری ہے۔ جیسے ہمارے سیکورٹی اہلکار ہوگئے، پولیس کے جوان ہوگئے، فائربریگیڈ کے لوگ ہوگئے، صفائی ملازمین ہوگئے، ان سبھی کو یہ ویکسین ترجیحی بنیاد پر لگے گی۔ اور میں نے جیسا پہلے بھی کہا ہے۔ ان کی تعداد قریب قریب تین کروڑ ہوتی ہے۔ ان سبھی کے ویکسی نیشن کا خرچ بھارت سرکار کے ذریعے اٹھایا جائیگا۔

ساتھیو،

اس ٹیکہ کاری مہم کی پختہ تیاریوں کیلئے ریاستی حکومتوں کے تعاون سے  ملک کے کونے کونے میں ٹرائلس کئے گئے ہیں، ڈرائی رنس ہوئے ہیں۔ خصوصی طور پر بنائے گئے کو۔ون ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن سے لیکر ٹریکنگ تک کا انتظام ہے۔ آپ کو پہلا ٹیکہ لگنے کے بعد دوسری ڈوز کب لگے گی، اس کی جانکاری بھی آپ کے فون پر دی جائے گی۔ اور میں سبھی  ہم وطنوں کو یہ بات پھر یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگنی بہت ضروری ہے۔ ایک ڈوز لے لیا پھر بھول گئے، ایسی غلطی مت کرنا۔ اور جیسا ماہرین کہہ رہے ہیں، پہلی اور دوسری ڈوز کے درمیان لگ بھگ ایک مہینے کا وقفہ بھی رکھا جائیگا، آپ کو یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ دوسری ڈوز لگنے کے دو ہفتے بعد ہی آپ کے جسم میں کورونا کے خلاف ضروری طاقت پیدا ہوجائے گی۔ اس لئے ٹیکہ لگتے ہی آپ بداحتیاطی برتنے لگیں، ماسک نکال کر رکھ دیں، دو گز کی دوری بھول جائیں، یہ سب مت کریئے گا۔ میں التجا کرتا ہوں مت کریئے گا اور میں آپ کو ایک اور چیز بہت گزارش کے ساتھ کہنا چاہتاہوں۔ جس طرح حوصلے کے ساتھ آپ نے کورونا کا مقابلہ کیا،ویسا ہی حوصلہ اب ویکسی نیشن کے وقت بھی دکھانا ہے۔

ساتھیو،

تاریخ میں اس قسم کا اور اتنی بڑی سطح پر ٹیکہ کاری مہم پہلے کبھی نہیں چلائی گئی ہے۔ یہ مہم کتنی بڑی ہے، اس کا اندازہ آپ صرف پہلے مرحلے سے ہی لگا سکتے ہیں۔ دنیا کے 100 سے بھی زیادہ ایسے ملک ہیں جن کی کُل آبادی تین کروڑ سے کم ہے۔ اور بھارت ویکسی نیشن کے اپنے پہلے مرحلے میں ہی تین کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کررہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ہمیں اس کو 30 کروڑ کی تعداد تک لے جانا ہے۔ جو بزرگ ہیں، جو سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں اگلے والے مرحلے میں ٹیکہ لگے گا۔ آپ تصور کرسکتے ہیں، 30 کروڑ کی آبادی سے اوپر کے دنیا کے صرف تین ہی ملک ہیں۔ خود بھارت، چین اور امریکہ۔ اور کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے جن کی آبادی ان سے زیادہ ہو۔ اس لئے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم اتنی بڑی ہے اور اس لئے یہ مہم بھارت کی طاقت کو دکھاتا ہے۔ اور میں ہم وطنوں کو ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں۔ ہمارے سائنسداں، ہمارے ایکسپرٹس جب دونوں میڈ اِن انڈیا ویکسین کے تحفظ اور اثر کو لیکر مطمئن ہوئے تبھی انہوں نے اس کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی ہے۔ اس لئے ہم وطنوں کو کسی بھی طرح کے پروپیگنڈے، افواہوں اور غلط معلومات سے بچ کر رہنا ہے۔

ساتھیو،

بھارت کے ویکسین سائنسداں، ہمارا میڈیکل سسٹم، بھارت کے عمل کا پوری دنیا میں بہت بھروسہ ہے اور پہلے سے ہے۔ ہم نے یہ اعتماد اپنے ٹریک ریکارڈ سے حاصل کیا ہے۔

میرے پیارے ہم وطنو،

ہر ہندوستانی اس بات پر فخر کریگا کہ ہندوستان بھر کے قریب 60 فیصد بچوں کو جو زندگی بچانے والے ٹیکے لگتے ہیں، وہ بھارت میں ہی بنتے ہیں، بھارت کے سخت سائنسی عمل سے ہی ہوکر گزرتے ہیں۔ بھارت کے سائنسدانوں اور ویکسین سے وابستہ ہماری مہارت پر دنیا کایہ اعتماد میڈ اِن انڈیا کورونا ویکسین میں اور مضبوط ہونے والا ہے۔ اس کی کچھ اور خاص باتیں ہیں جو آج میں اپنے ہم وطنوں کو ضرور بتانا چاہتا ہوں۔ یہ بھارتی ویکسین غیرملکی ویکسینوں کے مقابلےبہت سستی ہیں اور ان کا استعمال بھی اتنا ہی آسان ہے۔ بیرون ملک تو کچھ ویکسین ایسی ہیں جس کی ایک ڈوزن پانچ ہزار روپئے تک میں ہے اور جسے منفی 70 ڈگری درجہ حرارت میں فریج میں رکھنا ہوتا ہے۔ وہیں، بھارت کی ویکسین ایسی تکنیک پر بنائی گئی ہے، جو بھارت میں برسوں سے ٹرائیڈ اور ٹیسٹیڈ ہیں۔ یہ ویکسین  اسٹوریج سے لیکر ٹرانسپورٹیشن تک بھارتی کے حالات اور صورتحال کے موافق ہیں۔ یہی ویکسین اب بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں فیصلہ کن فتح دلائے گی۔

ساتھیو،

کورونا سے ہماری لڑائی خود اعتمادی اور خود کفالت کی رہی ہے۔ اس مشکل لڑائی سے لڑنے کیلئے ہم اپنی خود اعتمادی کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، یہ عزم ہر بھارتی میں دکھائی دیا ہے۔ بحران کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہم وطنوں نے کبھی خوداعتمادی کو نہیں کھویا ہے۔ جب بھارت میں کورونا پہنچا تب ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی ایک ہی لیب تھی۔ ہم نے اپنی طاقت پر یقین رکھا اور آج 2300 سے زیادہ کا لیبس کا نیٹ ورک ہمارے پاس ہے۔ شروعات میں ہم ماسک، پی پی ای کٹ، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرس جیسے ضروری سامان کیلئے بھی دوسرے ملکوں پر منحصر تھے۔ آج ان سبھی سامانوں کے بنانے میں ہم خود کفیل ہوگئے ہیں اور ان کا برآمدبھی کررہے ہیں۔ خود اعتمادی اور خود کفالت کی اسی طاقت کو ہمیں ٹیکہ کاری کے اس دور میں بھی مضبوط کرنا ہے۔

ساتھیو،

عظیم تیلگو شاعر جناب گوراجاڈا اپّاراؤ نے کہا تھا۔ سونت لابھ کونت مانوکو، پوروگوواڈیکی توڈو پڈویو دیشمنٹے مٹی کادویی، دیشمنٹے منوشولویے! یعنی ہم دوسروں کے کام آئیں بغیرمفاد کا یہ جذبہ ہمارے اندر رہنا چاہئے۔ قوم صرف مٹی، پانی، کنکڑ، پتھر سے نہیں بنتا، بلکہ قوم کا مطلب ہوتا ہے، ہمارے لوگ۔ کورونا کے خلاف لڑائی کو پورے ملک نے اسی جذبے کے ساتھ لڑا ہے۔ آج جب ہم گزشتہ سال کو دیکھتے ہیں تو، ایک شخص کی شکل میں، ایک خاندان کی شکل میں، ایک قوم کی شکل میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، بہت کچھ دیکھا ہے، جانا ہے، سمجھا ہے۔

آج بھارت جب اپنا ٹیکہ کاری مہم شروع کررہا ہے، تو میں ان دنوں کو بھی یاد کررہا ہوں۔ کورونا بحران کا وہ دور جب ہر کوئی چاہتا تھا کہ کچھ کریں، لیکن اس کو اتنے راستے نہیں دکھائی دیتے تھے۔عام طور پر بیماری میں پورا کنبہ بیمار شخص کی دیکھ بھال کے لئے جٹ جاتا ہے۔ لیکن اس بیماری نے تو بیمار کو ہی اکیلا کردیا۔ کئی جگہوں پر چھوٹے چھوٹے بیمار بچوں کو ماں سے دور رہنا پڑا۔ ماں پریشان رہتی تھی، ماں روتی تھی، لیکن چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پاتی تھی، بچے کو اپنی گود میں نہیں لے پاتی تھی۔ کہیں گزرباپ، اسپتال میں اکیلے، اپنی بیماری سے لڑنے کو مجبور تھے۔ بچے چاہ کر بھی اس کے پاس نہیں جاپاتے تھے۔ جو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، ان کو رواج کے مطابق وہ وداعی بھی نہیں مل سکی جس کے وہ حقدار تھے۔ جتنا ہم اس وقت کے بارے میں سوچتے ہیں، دل کانپ جاتا ہے، اُداس ہوجاتا ہے۔

لیکن ساتھیو،

بحران کے اسی دور میں، ناامیدی کے اسی ماحول میں، کوئی امید بھی پیداکررہا تھا، ہمیں بچانے کے لئے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال رہا تھا۔ ہمارے ڈاکٹر، نرس، پیرامیڈیکل اسٹاف، ایمبولینس ڈرائیور، آشا ورکر، صفائی ملازمین، پولیس کے ساتھی اور دوسرے فرنٹ لائن ورکرس۔ انہوں نے ا نسانیت کے لئے اپنے فرائض کو ترجیح دی۔ ان میں سے زیادہ تر تب اپنے بچوں، اپنے خاندان سے دور رہے، کئی کئی دن تک گھر نہیں گئے۔ سینکڑوں ساتھی ایسے بھی ہیں جو کبھی گھر واپس لوٹ ہی نہیں پائے، انہوں نے ایک ایک زندگی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔ اس لئے آج کورونا کا پہلا ٹیکہ صحت خدمات سے جڑے لوگوں کو لگاکر، ایک طرح سے سماج اپنا قرض اداکررہا ہے۔ یہ ٹیکہ ان سبھی ساتھیوں کے لئے ممنون قوم کا خراج تحسین بھی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

انسانی تاریخ میں متعدد مصیبتیں آئیں، وبائیں آئیں، سخت جنگ ہوئی، لیکن کورونا جیسے چیلنج کا کسی نے تصور نہیں کیا تھا۔ یہ ایک ایسی وبا تھی جس کا تجربہ نہ تو سائنس کو تھا اور نہ ہی سوسائٹی کو۔ تمام ملکوں سے جو تصویریں آرہی تھیں، جو خبریں آرہی تھیں، وہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہر ہندوستانی کو پریشان کررہی تھیں۔ ایسے حالات میں دنیا کے بڑے بڑے ماہرین بھارت کو لیکر تمام خدشات کا اظہار کررہے تھے۔

لیکن ساتھیو،

بھارت کی جس بہت بڑی آبادی کو ہماری کمزوری بتایا جارہا تھا، اس کو ہی ہم نے اپنی طاقت بنالیا۔ بھارت میں حساسیت اور ہم شرکت کو لڑائی کی بنیاد بنایا۔ بھارت نے چوبیس گھنٹے محتاط رہتے ہوئے، ہر واقعے پر نظر رکھتے ہوئے،صحیح وقت پر صحیح فیصلے لئے۔ 30 جنوری کو بھارت میں کورونا کا پہلا معاملہ ملا، لیکن اس کے دو ہفتے سے بھی پہلے بھارت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بناچکا تھا۔ پچھلے برس آج کا ہی دن تھا جب ہم نے باقاعدہ نگرانی کاکام شروع کردیا تھا۔ 17 جنوری 2020 وہ تاریخ تھی جب بھارت نے اپنی پہلی ایڈوائزری جاری کردی تھی۔ بھارت دنیا کے ان پہلے ملکوں میں سے تھا جس نے اپنے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی تھی۔

ساتھیو،

کورونا کے خلاف لڑائی میں بھارت نے جیسی قوت ارادی دکھائی ہے، جو حوصلہ دکھایا ہے، جو اجتماعی قوت کا متعارف کروایا ہے، وہ آنے والی متعدد نسلوں کیلئے تحریک کاکام کریگا۔ یاد کیجئے جنتا کرفیو، کورونا کے خلاف ہمارے سماج کے صبر وضبط اور نظم ونسق کا بھی امتحان تھا، جس میں ہر شہری کامیاب ہوا۔ جنتا کرفیو نے ملک کو نفسیاتی اعتبار سے لاک ڈاؤن کیلئے تیار کیا۔ ہم نے تالی- تھالی اور دیا جلا کر، ملک کے خوداعتمادی کو بلند رکھا۔

ساتھیو،

کورونا جیسے انجان دشمن، جس کے ایکشن- ری ایکشن کو بڑے بڑے طاقتور ملک نہیں بھانپ رہے تھے، اس کے انفیکشن کو روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہی یہی تھا کہ جو جہاں ہے، وہ وہیں رہے۔ اس لئے ملک میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ اتنی بڑی آبادی کو گھر کے اندر رکھنا ناممکن ہے، اس کا ہمیں احساس تھا اور یہاں تو ملک میں سب کچھ بند ہونے جارہا تھا، لاک ڈاؤن ہونے جارہا تھا۔ اس کا لوگوں کی روزی روٹی پر کیا اثر پڑے گا، معیشت پر کیا اثر پڑے گا اس کااندازہ بھی ہمارے سامنے تھا۔ لیکن ملک نے ‘جان ہے تو جہان ہے’ کے منتر پر چلتے ہوئے ہر ایک بھارتی شہری کی زندگی بچانے کو اولین ترجیح دی۔ اور ہم سبھی نے یہ دیکھا ہے کہ کیسے فوراً ہی پورا ملک، پورا سماج، اس جذبے کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔ کئی بار چھوٹی چھوٹی لیکن اہم چیزوں کی جانکاری دینے کے لئے میں نے بھی متعدد بارہم وطنوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کی۔ ایک طرف جہاں غریبوں کو مفت کھانے کا انتظام کیا گیاتو وہیں دودھ، سبزی ، راشن، گیس ، دوا، ضروری اشیاءکی بلاروکاوٹ سپلائی یقینی بنائی گئی ملک میں انتظامات ٹھیک سے چلیں ، اس کے لئے وزارت داخلہ نے 24x7 کنٹرول روم شروع کیا جس پر ہزاروں کالس کا جواب دیا گیا ہے، لوگوں کو حل دیا گیا ہے۔

ساتھیو،

کورونا کے خلاف اس لڑائی میں ہم نے قدم قدم پر دنیا کے سامنے مثال پیش کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب کچھ ملکوں نے اپنے شہریوں کو چین میں بڑھتے کورونا کے بیچ چھوڑ دیا تھا، تب بھارت، چین میں پھنسے ہر بھارتی کو واپس لیکر آیا۔ اور صرف بھارت کے ہی نہیں، ہم کئی دوسرے ملکوں کے شہریوں کو بھی وہاں سے واپس نکال کر لائے۔ کورونا کے دور میں وندے بھارت مشن کے تحت 45 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو بیرون ملک سے بھارت لایاگیا۔ مجھے یاد ہے، ایک ملک میں جب بھارتیوں کو ٹیسٹ کرنے کے لئے مشینیں کم پڑرہی تھیں تو بھارت نے پورے ٹیسٹنگ لیب یہاں سے وہاں بھیج کرکے اس کو وہاں سجایا لگایا تاکہ وہاں سے بھارت آرہے لوگوں کو ٹیسٹنگ کی دقت نہ ہو۔

ساتھیو،

بھارت نے اس وبا سے جس طرح سے مقابلہ کیا،اس کا لوہا آج پوری دنیا مان رہی ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں، مقامی بلدیاتی ادارے، ہر سرکاری ادارے، سماجی ادارے، کیسےاکٹھا ہوکر بہتر کام کرسکتے ہیں، یہ مثال بھی بھارت نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اسرو، ڈی آر ڈی او ، فوج سے لیکر کسانوں اورمزدوروں تک، سبھی ایک عہد کے ساتھ کیسے کام کرسکتے ہیں، یہ بھارت نے دکھایا ہے۔ ‘دو گز کی دوری اور ماسک ہے ضروری’ اس پر فوکس کرنے والوں میں بھی بھارت سرکردہ ملکوں میں رہا۔

بھائیو اور بہنو،

آج انہیں سب کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہونےوالی اموات کی شرح کم ہے اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ملک کے کئی ایسے ضلع ہیں جہاں ایک بھی شخص کو ہمیں کورونا کی وجہ سے کھونا نہیں پڑا۔ ان ضلعوں میں ہر شخص کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچا ہے۔ بہت سے ضلع ایسے بھی ہیں، جہاں گزشتہ دو ہفتے سے کورونا انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہاں تک کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ معیشت کی ری کوری میں بھی بھارت دنیا میں آگے نکل رہا ہے۔ بھارت ان گنے چنے ملکوں میں سے ہے جس نے مشکل کے باوجود دنیا کے 150 سے زیادہ ملکوں میں ضروری دوائیں اور ضروری میڈیکل امداد پہنچائی۔ پیراسیٹامول ہو، ہائیڈروکسی- کلوکوئن ہو، ٹیسٹنگ سے جڑا سامان ہو، بھارت نے دوسرے ملک کے لوگوں کو بھی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ آج جب ہم نے اپنی ویکسین بنالی ہے، تب بھی بھارت کی طرف دنیا امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ ہماری ٹیکہ کاری مہم جیسے جیسے آگے بڑھے گی، دنیا کے متعدد ملکوں کو ہمارے تجربات کا فائدہ ملے گا۔ بھارت کی ویکسین، ہماری پیداواری صلاحیت، پوری انسانیت کے مفاد میں کام آئے، یہ ہمارا عزم ہے۔

بھائیو اور بہنو،

یہ ٹیکہ کاری ابھیان ابھی لمبا چلے گا۔ ہمیں ایک ایک فرد کی زندگی کو بچانے میں تعاون دینے کا موقع ملا ہے۔ اس لئے اس ابھیان سے وابستہ عمل کو، اس عمل کا حصہ بننے کیلئے بھی ملک میں رضاکار آگے آرہے ہیں۔ میں ان کا استقبال کرتا ہوں، اور بھی زیادہ رضاکاروں کو میں اپنا وقت اس خدمت کے کام میں جوڑنے کیلئے ضرور گزارش کروں گا۔ ہاں، جیسا میں نے پہلے کہا، ماسک، دو گز کی دوری اور صاف صفائی، یہ ٹیکے کے دوران بھی اور بعد میں بھی ضرور رہیں گے۔ ٹیکہ لگ گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کورونا سے بچاؤ کے دوسرے طریقے چھوڑ دیں۔ اب ہمیں نیا عہد لینا ہے۔ دوائی بھی، کڑائی بھی! آپ سبھی صحتمند رہیں، اسی تمنا کے ساتھ اس ٹیکہ کاری ابھیان کے لئے پورے ملک کو بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ملک کے سائنسدانوں ، محققین کا، لیب میں جڑے ہوئے سب لوگوں کا جنہوں نے پورے سال ایک رشی کی طرح اپنی لیب میں زندگی بسر کردی اور یہ ویکسین ملک اور انسانیت کو دی ہے۔ میں ان کو بھی خاص طور سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری آپ سب کو بہت بہت نیک تمنائیں ہیں۔ آپ جلد اس کا فائدہ اٹھائیں۔ آپ بھی صحتمند رہیں، آپ کاکنبہ بھی صحتمند رہے۔ پوری بنی نوع انساں اس بحران کی گھڑی سے باہر نکلے اور صحتمندی ہم سب کو حاصل ہو، اسی طرح تمنا کے ساتھ آپ کا سب کا بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.