PM inaugurates Shrimad Rajchandra Hospital at Dharampur in Valsad, Gujarat
PM also lays foundation stone of Shrimad Rajchandra Centre of Excellence for Women and Shrimad Rajchandra Animal Hospital, Valsad, Gujarat
“New Hospital strengthens the spirit of Sabka Prayas in the field of healthcare”
“It is our responsibility to bring to the fore ‘Nari Shakti’ as ‘Rashtra Shakti’”
“People who have devoted their lives to the empowerment of women, tribal, deprived segments are keeping the consciousness of the country alive”

نمسکار !

نمسکار ،  گجرات کے وزیر اعلیٰ  جناب بھوپیندر پٹیل،  شریمد رام چندر جی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کو رکن پارلیمنٹ جناب راکیش جی، میرے معاون شری سی آر پاٹل جی، گجرات کے وزراء، اس نیک پروگرام میں موجود  سبھی اہم شخصیات ،  خواتین و حضرات،

ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے کہ -

सहजीवती गुणायस्यधर्मो यस्य जीवती।

یعنی جس کی خوبیاں، جس کے کام زندہ رہتے ہیں، وہ زندہ رہتا ہے، امر رہتا ہے۔ جس کے کام امر  ہوتے ہیں، ان کی توانائی اور تحریک نسل در نسل معاشرے کی خدمت کرتی رہتی ہے۔

شریمد راج چندر مشن، دھرم پور کا آج کا پروگرام اس امر جذبے کی علامت ہے۔ آج ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا گیا، اینیمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کی تعمیر کا کام بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سے گجرات کے دیہاتیوں، غریبوں اور قبائلیوں کو ، خاص طور پر جنوبی گجرات کے  ساتھیوں کو ، ہماری ماؤں اور بہنوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان جدید سہولیات کے لئے میں راکیش جی کو ، اس پورے مشن کو، آپ کے سبھی عقیدت مندوں اور خدمت گاروں کا جتنا شکریہ ادا کروں ، اتنا کم ہے  ، جتنی مبارکباد دوں ، اتنی کم ہے ۔

اور آج جب میرے سامنے  دھرم پور میں اتنا وسیع عوامی سمندر دکھائی دے رہا ہو  ،  میرے دل میں تھا  ہی کہ آج مجھے راکیش جی کی بہت سی باتیں سننے کا موقع ملے گا لیکن انہوں نے بہت مختصر طور پر اپنی بات مکمل کر لی۔ انہوں نے رنچھوڑ داس مودی جی کو یاد کیا۔ میں اس علاقے سے کافی واقف ہوں۔ برسوں پہلے آپ سب کے درمیان رہا ۔ کبھی دھرم پور، کبھی سندھوبر۔ آپ سب کے درمیان رہتا تھا اور آج جب میں ترقی کا اتنا بڑا مرحلہ دیکھتا  ہوں اور وہاں کے لوگوں کا اتنا جوش دیکھتا ہوں اور مجھے اس بات کی خوشی ہو رہی ہے ، ممبئی تک کے لوگ یہاں آکر خدمت میں لگے ہیں ۔

گجرات کے کونے کونے سے لوگ آکر شامل ہوتے ہیں۔ بیرون ملک سے آکر بھی لوگ یہاں شامل ہوتے ہیں، اسی لئے شریمد راج چندر جی نے ایک خاموش خدمت گار کی طرح سماجی عقیدت کے ، جو  بیج بوئے ہیں ، وہ  آج کیسے زبردست درخت بن رہے ہیں ، اس کا  ہم تجربہ کر سکتے ہیں۔

ساتھیو،

شریمد راج چندر مشن کے ساتھ میرا پرانا تعلق رہا ہے۔ میں نے آپ کے سماجی کام کو اتنے قریب سے دیکھا ہے کہ جب میں یہ نام سنتا ہوں تو میرا دل آپ سب کے لئے احترام سے بھر جاتا ہے۔ آج جب ملک آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے، امرت مہوتسو منا رہا ہےتو ہمیں اسی فرائض کے احساس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس پاک سرزمین میں ، اس عظیم سرزمین میں ، اس مقدس سر زمین میں  ، ہمیں جتنا بھی ملا ہے ، اس کا ایک ذرہ بھی  ہم سماج کو واپس لوٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو سماج میں اور تیزی سے تبدیلی آتی ہے۔ مجھے ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ محترم گرودیو کی قیادت میں شریمد  راج چندر مشن گجرات میں دیہی صحت کے شعبے میں قابل ستائش کام کر رہا ہے۔ غریبوں کی خدمت کے اس عزم کو نئے اسپتال سے مزید تقویت ملے گی۔ یہ اسپتال اور ریسرچ سنٹر دیہی علاقوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے جا رہا ہے۔ بہترین علاج کو سب کے لئے قابل رسائی بنائے گا ۔ یہ آزادی کے امرت کال میں ایک صحت مند  بھارت کے  لئے ملک کے ویژن کو تقویت دینے والا ہے۔ یہ صحت کے شعبے میں ہر ایک کی کوشش کے جذبے کو تقویت دینے والا ہے۔

ساتھیو،

آزادی کے امرت مہوتسو میں ملک اپنے اُن سپوتوں کو یاد کر رہا ہے، جنہوں نے بھارت کو غلامی سے نکالنے کی کوشش کی۔ شریمد راج چندر جی ایسے ہی ایک سنت  ، ایک عالم اور ایک عظیم بصیرت والے شخص تھے ، جن کا اِس ملک کی تاریخ میں بہت بڑا تعاون ہے ۔ یہ بدقسمتی رہی ہے کہ  بھارت کے علم کو ، بھارت کی حقیقی قوت سے ملک اور دنیا سے متعارف کرانے والی شاندار قیادت کو ہم نے بہت جلد کھو دیا ۔

قابلِ احترام باپو ، مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ شاید ہمیں کئی جنم لینے پڑیں گے  لیکن شریمد  جی کے لئے ایک ہی جنم کافی ہے۔ آپ تصور کریں کہ مہاتما گاندھی کے خیالات کو ، جنہوں نے متاثر کیا ، جس مہاتما گاندھی کو آج ہم دنیا میں رہبر کے طور پر دیکھتے ہیں ،  جن مہاتما گاندھی کے نظریات کی روشنی میں دنیا ایک نئی زندگی کو تلاشتی رہتی ہے ،  وہی قابل احترام باپو اپنے روحانی شعور کے لئے شریمد راج چندر جی سے تحریک حاصل کرتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ملک راکیش جی کا بہت مقروض ہے، جنہوں نے شریمد راج چندر جی کے علم کی روانی کو جاری رکھاہے  اور آج اسپتال بناکر ، اتنے مقدس کام کے راکیش جی تصور کرنے والے بھی ہیں  ، دانی بھی ہیں اور ان کی زندگی بھی ہے  لیکن پھر بھی پورے پروجیکٹ کو میں نے رنچھوڑ داس مودی  جی کو ارپن کیا  ، یہ کہنا راکیش جی کا بڑپن ہے ۔   سماج کے غریب ، محروم قبائلیوں کے لئے  ، اس طرح اپنی زندگی وقف کرنے والے ایسے شخص  ملک کے شعور کو بیدار کئے ہوئے ہیں۔

ساتھیو،

خواتین کے لئے یہ جو نیا سنٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے، یہ قبائلی بہنوں اور بیٹیوں کی زندگیوں کو مزید خوشحال بنانے کے لئے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔ شریمد راج چندر جی تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں بہت پرجوش رہے ہیں۔ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں خواتین کو بااختیار بنانے پر سنجیدگی سے بات کی۔  وہ اپنی ایک نظم میں لکھتے ہیں:

उधारे करेलू बहु, हुमलो हिम्मत धरी

वधारे-वधारे जोर, दर्शाव्यू खरे

सुधारना नी सामे जेणे

कमर सींचे हंसी,

नित्य नित्य कुंसंबजे, लाववा ध्यान धरे

तेने काढ़वा ने तमे नार केड़वणी आपो

उचालों नठारा काढ़ों, बीजाजे बहु नड़े।

 

اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹیوں کو  پڑھانا چاہیئے۔ اس معاشرے میں تیزی سے سدھار ہو سکے  ، معاشرے  میں آئی برائیوں کو تیزی سے دور کر سکیں ، انہوں نے خواتین کو آزادی تحریک میں بھی حصہ لینے کے لئے بہت ہمت افزائی کی ۔ اس کا نتیجہ گاندھی کے ستیہ گرہوں میں بھی ہم صاف طور سے دیکھ سکتے ہیں ، جہاں خواتین کی بہت بڑی ساجھیداری ہو تی تھی ۔ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی خواتین کی قوت کو آزادی کے امرت کال میں قوم کی قوت کے طور پر سامنے لائیں ۔ آج مرکزی حکومت بہنوں اور بیٹیوں کے سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو انہیں آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ جب معاشرہ ، ان کوششوں میں شامل ہوتا ہے اور جب آپ جیسے خدمت گار شامل ہوتے ہیں تو یقیناً ایک تیز رفتار تبدیلی آئے گی اور یہی وہ تبدیلی ہے ، جس کا آج ملک مشاہدہ کر رہا ہے۔

ساتھیو،

آج بھارت ، صحت کی جس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس میں ہم اپنے آس پاس کے ہر جاندار کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔ بھارت ، انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے بھی ملک گیر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے۔ ملک میں گائے اور بھینس سمیت تمام جانوروں کو پاؤں اور منہ کی بیماری سے بچاؤ کے لئے تقریباً 12 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ اس میں سے گجرات میں ہی تقریباً 90 لاکھ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ علاج کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ شریمد راج چندر مشن بھی ان کوششوں کو تقویت دے رہا ہے۔

ساتھیو،

شریمد راج چندر جی کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح روحانیت اور سماجی ذمہ داری دونوں ایک دوسرےکے لئے لازمی ہیں۔ روحانیت اور سماجی خدمت کے جذبے کو یکجا کیا ، مضبوط کیا ،  اس لئے ان کا اثر روحانی اور سماجی ہر لحاظ سے گہرا ہے۔ ان کی کاوشیں آج کے دور میں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ آج 21ویں صدی میں نئی ​​نسل، ہماری نوجوان نسل کو ایک روشن مستقبل کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اس نسل کے سامنے بہت سے نئے مواقع، بہت سے چیلنجز اور بہت سی نئی ذمہ داریاں ہیں۔ اس نوجوان نسل میں مادی قوت کی اختراع کی خواہش بہت زیادہ ہے۔ اس نسل کو آپ جیسے اداروں کی رہنمائی ، انہیں فرض کی راہ پر تیز رفتاری سے چلنے میں مدد دے گی۔ مجھے یقین ہے کہ شریمد راج چندر مشن قومی سوچ اور خدمت کی اس مہم کو تقویت بخشتا رہے گا۔

اور آپ سب کے درمیان منعقد کئے گئے اس پروگرام میں ، میں دو باتیں ضرور کہوں گا کہ ایک، ہم اس وقت کورونا کے لئے پریکوشن ڈوز کی مہم چلا رہے ہیں۔ جن لوگوں نے دو ٹیکے لگوائے ہیں، ان کے لئے آزادی کے 75ویں سال  کے موقع پر تیسرا ویکسین 75 دن تک بغیر کسی قیمت کے ہر جگہ دینے کی مہم جاری ہے۔ یہاں موجود تمام بزرگوں سے، دوستوں سے، میرے قبائلی بھائیوں اور بہنوں سے میری گزارش ہے کہ اگر آپ نے پری کوشن  ڈوز نہیں لی ہے تو جلد از جلد لے لیں۔ حکومت اس تیسری خوراک کو مفت دینے کے لئے 75 روزہ مہم بھی چلا رہی ہے۔ آپ اس سے فائدہ اٹھائیں اور ہم اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔ اپنے جسم کا بھی خیال رکھیں ، گھر والوں کا بھی خیال رکھیں  اور گاؤں، محلے اور علاقے کا بھی خیال رکھیں ۔ آج اگر مجھے براہ راست دھرم پور آنے کا موقع ملتا تو مجھے خاص خوشی ہوتی کیونکہ دھرم پور کے کئی خاندانوں سے میرے قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں آ سکا۔ میں آپ سب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کر رہا ہوں۔ میں راکیش جی کا بھی بہت شکر گزار ہوں، جنہوں نے ویڈیو کانفرنس کے لئے اس پروگرام  میں سہولت فراہم کی لیکن جیسے ہی وہاں آنے کو پروگرام بنے گا ، تب اس اسپتال  کو دیکھنے سے مجھے کافی خوشی ہو گی ۔ آپ کی خدمت دیکھ کر خوشی ہوگی۔ کافی سال پہلے آیا تھا ۔ درمیان میں کافی وقت کا وقفہ ہو گیا لیکن پھر سے جب آؤں گا ، تب ضرور ملوں گا اور آپ سبھی کے لئے اچھی صحت کی امید کرتا ہوں اور آپ ، جو سینٹر فار ایکسیلنس بنا رہے ہیں ، اُس کی  مہک دن رات بڑھتی جائے۔ ملک اور دنیا کے کونے کونے تک پہنچے  ، یہ میری  بہت بہت نیک خواہشات ہیں  ۔  بہت بہت شکریہ ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi highlights extensive work done in boosting metro connectivity, strengthening urban transport
January 05, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has highlighted the remarkable progress in expanding Metro connectivity across India and its pivotal role in transforming urban transport and improving the ‘Ease of Living’ for millions of citizens.

MyGov posted on X threads about India’s Metro revolution on which PM Modi replied and said;

“Over the last decade, extensive work has been done in boosting metro connectivity, thus strengthening urban transport and enhancing ‘Ease of Living.’ #MetroRevolutionInIndia”