پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ،

معزز مہمانان،

میرے عزیز ساتھیوں،

پڈوچیری کی  عقیدت مجھے ایک بار پھر اس مقدس سرزمین پر واپس لائی ہے۔ آج سے ٹھیک 3 سال قبل میں یہاں پڈوچیری میں موجود تھا۔ یہ سرزمین سادھوں سنتوں ، دانشوروں اور شاعروں کا گہوارہ رہا ہے۔ یہ بھارت ماتا کے انقلابیوں کا بھی گہوارہ بنا۔ مہا کوی سبرا منیا بھارتی نے یہاں قیام کیا۔ شری آروبندو نے یہاں کی سرزمین پر قدم رکھا۔ پڈوچیری میں بھارت کے مغربی اور مشرقی ساحل کی موجودگی ہے۔ یہ سرزمین تکثیریت کی علامت ہے۔ یہاں کے لوگ پانچ الگ الگ زبانیں بولتے ہیں، مختلف عقائد کو مانتے ہیں، لیکن ایک ساتھ رہتے ہیں۔

ساتھیو!

آج ہم متعدد ترقیاتی کاموں کی شروعات کا جشن منا رہے ہیں، جو پڈوچیری کے عوام کی زندگی کو بہتر  بنائیں گے۔ان کاموں میں متعدد شعبوں کا احاطہ کیاگیا ہے۔مجھے دوبارہ تعمیر کردہ میری بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے بے انتہا خوشی ہورہی ہے۔ اس عمارت کو وراثت کی خوبیوں کے ساتھ اس کی پرانی شکل عطا کی گئی ہے۔ اس سے ‘بیچ پرومنیڈ’کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ سیاح اس کا رُ خ کریں گے۔

ساتھیو!

بھارت کو ہماری ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ چار لین والی این ایچ 45-اے کا سنگ بنیار رکھا جارہا ہے۔یہ کرائکل ضلع میں ستناتھ پورم سے لےکر ناگ پٹینم تک 56 کلومیٹر کا راستہ ہے۔ یقیناً اس سے کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی۔ اقتصادی سرگرمی تیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی مقدس سنیس ورم مندر تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ اس سے ‘بیسلکا آف آور لیڈی آف گُڈ ہیلتھ’ اورناگور درگاہ تک رسائی کےلئے بین ریاستی کنکٹی وٹی میں آسانی پیدا ہوگی۔

ساتھیو!

حکومت ہند نے دیہی اور ساحلی کنکٹی وٹی کو بہتر کرنے کےلئے کئی کوششیں کی ہیں۔ اس سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔ پورے ہندوستان میں ہمارے کسان اختراع کررہے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی پیداوار کے لئے اچھے بازار مہیا کرانے کو یقینی بنائیں ۔اچھی سڑکیں یہی کام کرتی ہیں۔ موجودہ سڑک کو چار لین کا بنانے سے اس علاقے میں صنعتیں بھی قائم ہوں گی اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھیو!

خوشحالی اچھی صحت سے پوری طرح جڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں بھارت نے تندرستی اور خوشحالی کو بہتر کرنے کی کئی کوششیں کی ہیں۔ اس سلسلے میں مجھے آج یہاں کے اسپورٹس کمپلیکس میں 400 میٹر کے سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی حاصل ہورہی ہے۔ یہ کھیلو انڈیا اسکیم کا ایک حصہ ہے۔یہ بھارت کے نوجوانوں میں کھیل کود کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔کھیل کے ٹیچر ہمیں ٹیم کے ساتھ کام کرنے، اخلاقیات کا سبق دیتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سے ہمارے اندر ایک کھلاڑی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ پڈوچیری میں کھیل کود کی اچھی سہولیات کی تعمیر سے ریاست کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں اپنی صلاحیت بہتر کرسکتے ہیں۔آج لاء اسپیٹ میں لڑکیوں کے 100 بستروں کے جس ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا وہ کھیل کی صلاحیت کی جانب حوصلہ افزا قدم ہے۔اس ہاسٹل میں ہاکی ، والی بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی اور ہینڈ بال کی کھلاڑی قیام کریں گی۔ہاسٹل کی طالبات کو ایس اے آئی کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔

ساتھیو!

آنے والے دنوں میں جو شعبہ کلیدی رول ادا کرنے والا ہے وہ صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ ہے۔ جو ممالک صحت کی دیکھ بھال پر سرمایہ لگائیں گے، وہ چمکیں گے۔ہمارے تمام شہریوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے مقصد کے مد نظر میں جے آئی پی ایم ای آر میں بلڈ سینٹر کا افتتاح کررہاہوں۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اس نئی اور جدید سہولت سےطویل مدت تک خون، خون سے متعلق مصنوعات کا ذخیرہ کرنے اور اسٹیم سیل کی بینکنگ میں مدد ملے گی۔یہ مرکز تحقیقی تجربہ گاہ اور ٹرانس فیوژن کے تمام شعبوں میں عملہ کی ٹریننگ کا مرکز بنے گا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس سال کے بجٹ میں ہیلتھ کیئر بجٹ میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔

ساتھیو!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.