ئی دہلی،  14  فروری 2021،         

ونکّم چنئی!

ونکّم تمل ناڈو!

تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت جی، تمل ناڈو کے وزیراعلی جناب  پلانی سوامی جی، نائب وزیراعلی جناب پنیر سیلوم جی، تمل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر جناب دھن پال جی، وزیر صنعت جناب سنپت جی، معزین، خواتین و حضرات،

پیارے دوستو،

آج چنئی میں آکر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ آج جس طرح گرم جوشی کے ساتھ اس شہر کے لوگوں نے میرا  خیر مقدم کیا ہے، اس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ شہر  توانائی اور جو ش و جذبے سے بھرپور ہے۔ یہ علم اور تخلیقی صلاحیت کا شہر ہے۔ آج چنئی سے  ہم  کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کو شروع کررہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ  اختراع اور  ملک کی ترقی کی علامت ہیں۔ یہ پروجیکٹ تمل ناڈو کی ترقی میں اضافہ کریں گے۔

دوستو،

یہ ایک خاص پروگرام ہے کیونکہ  اس میں ہم   636 کلو میٹر لمبے  گرانڈ  انیکٹ کنال سسٹم کی جدید جاری کے لئے  سنگ  بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اس کا اثر بہت بڑا ہوگا۔ اس سے  2.27 لاکھ ایکڑ زمین کے لئے  آبپاشی کی سہولیات بہتر ہوں گی۔ تھنجاور اور   پڈو کّوٹئی اضلاع کو   اس سے خصوصی فائدہ ہوگا۔ اناج کی ریکارڈ پیداوار اور  آبی وسائل کے  اچھے استعمال کے لئے میں تمل ناڈو کے کسانوں  کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ ہزاروں سال سے  یہ گرانڈ انیکٹ  اور اس کے کنال سسٹم تمل ناڈو کے  رائس بال  کی لائف لائن رہا ہے۔ گرانڈ  انیکٹ  ہمارے شاندار ماضی  کی زندہ شہادت ہیں۔ یہ  ہمارے قومی  ’آتم نربھر بھارت‘  مقاصد کے لئے بھی  تحریک دیتا ہے۔معرف تمل شاعر اوّیار کے لفظوں میں؛

वरप्पु उयरा नीर उयरूम

नीर उयरा नेल उयरूम

नेल उयरा कुड़ी उयरूम

कुड़ी उयरा कोल उयरूम

कोल उयरा कोण उयरवान

ب پانی کی سطح اوپر اٹھتی ہے،  پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے، لوگ  خوشحال ہوتے ہیں اور  ریاست بھی خوشحال ہوتی ہے۔پانی کے تحفظ کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں ہمیں کرنا ہوگا۔ یہ محض ایک قومی مسئلہ ہی نہیں ہے، یہ ایک عالمی موضوع ہے، ہمیشہ  ہر قطرہ زیادہ فصل کا منتر یاد رکھیں۔ اس سے  مستقبل کی نسلوں کو مدد ملے گی۔

دوستو،

اس سے ہر کسی کو خوشی ہوگی کہ  ہم چنئی میٹرو ریل فیز ۔1 کی 9 کلو میٹر  کی پٹی  کا افتتاح کرررہے ہیں۔ یہ واشم مین پیٹ  ومکو نگر تک جائے گی۔ یہ پروجیکٹ   عالمی وبا کے باوجود پروگرام کے مطابق  مکمل ہوا ہے۔ سول تعمیراتی کام  ہندوستانی ٹھیکے داروں نے کئے ہیں۔ رولنگ اسٹاک کی حصولیابی مقامی طور پر کی گئی ہے۔ اس سے آتم نربھر بھارت کو   فروغ حاصل ہوگا۔ چنئی میٹرو تیزی سے  ترقی کررہی ہے۔ اس سال کے بجٹ میں  پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے  119 کلو میٹر کے لئے  63000 کروڑ روپے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔ ایک ہی بار میں  کسی شہر کے لئے منظور کئے جانے والے سب سے بڑے بجٹوں میں سے یہ ایک ہے۔شہری ٹرانسپورٹ پر  توجہ مرکوز کرنے سے  یہاں کے شہریوں کے لئے ’زندگی کی آسانی ‘ کو فروغ ملے گا۔

دوستو،

بہتر کنکٹی وٹی سے سہولت ملتی ہے۔اس سے کامرس کو بھی مدد ملتی ہے۔ گولڈن  کواڈری لیٹیرل کا چنئی بیچ،  اینور۔ اٹی پٹو اسٹریچ پر ٹریفک کی بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔  چنئی پورٹ اور  کمراجار پورٹ کے درمیان  مال کی  تیز رفتار آمد و رفت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔  چنئی بیچ اور اٹی پٹو کے درمیان  چوتھی لائن سے  اس سلسلے میں مدد ملے گی۔ ولّو پورم ۔ تھنجاور۔ تھروویور کی بجلی کاری کے پروجیکٹ  سے ڈیلٹا اضلاع کو بہت فائدہ ہوگا۔ 228 کلو میٹر کی اس لائن سے  حاصل ہونے والے بڑے فائدوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے  اناج کی تیز رفتار ڈھلائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

دوستو،

کوئی ہندوستانی اس دن کو فراموش نہیں کرسکتا ہے۔ دو سال قبل  پلوامہ حملہ ہوا تھا۔  اس حملے  میں شہید ہونے والوں کو  ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنے حفاظتی دستوں پر ہمیں فخر ہے۔ ان کی بہادری نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

دوستو،

دنیا کی قدیم ترین زبان میں  لکھا گیا ہے،

تمل ، مہا کوی سبرامنیم بھارتی کہتے ہیں:

आयुथम सेयवोम नल्ला काकीतम सेयवोम

आलेकल वाईप्पोम कल्वी सालाइकल वाईप्पोम

नडेयुम परप्पु मुनर वंडीकल सेयवोम

ग्न्यलम नडुनका वरुं कप्पलकल सेयवोम

 اس کا مطلب  ہے :

آیئے ہم ہتھیار بنائیں، آیئے کاغذ تیار کریں۔

آیئے ہم کارخانے بنائیں،  آیئے اسکول تیار کریں۔

آیئے ہم ایسی گاڑیاں بنائیں جو  چل سکیں اور پرواز کرسکیں۔

آیئے ہم  بحری جہاز بنائیں جو دنیا کو ہلا سکیں

اس وژن سے تحریک پاکر بھارت نے  دفاعی شعبے میں  خود کفیل ہونے کے لئے ایک بڑی کوشش کی۔ دو دفاعی کوریڈوروں میں سے ایک تمل ناڈو میں ہے۔ اس کوریڈور کو پہلے ہی  8 ہزار ایک سو   کروڑ روپے سے زیادہ  کی  سرمایہ کاری کی عہد بندی حاصل ہوچکی ہے۔ آج مجھے اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لئے  ایک اور واریئر  ملک  کو وقف کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ ملک کے اندر ڈیزائن اور تیار کئے گئے  ’’مین  بیٹل ٹینک ارجن مارک 1 اے کو سپرد کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے‘‘۔ یہ ملک کے اندر تیار کیا  ہوا گولہ بارود بھی استعمال کرے گا۔ تمل ناڈو پہلے ہی بھارت کا  اولین  آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ہب ہے۔

اب میں دیکھ رہا ہوں کہ تمل ناڈو  بھارت کے ٹینک مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ترقی کررہا ہے۔ تمل ناڈو میں تیار کیا گیا ایک ٹیک  ہمارے ملک کے تحفط کے لئے  ہماری شمالی سرحدوں پر استعمال کیا جائے گا۔ اس سے  بھارت کی  متحدہ  روح۔ بھارت کے ایکا درشن کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم  اپنے مسلح دستوں کو  دنیا کے جدید ترین  دستے بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی  بھارت کو دفاعی شعبے میں آتم نربھر بنانے پر فوکس کرنے کا کام بھی پوری رفتار سے جاری رہے گا۔ ہمارے مسلح دستے  بھارت کے  حوصلہ مندی کے جذبے کی عکاسی کرتے  ہیں۔ انہوں نے بار بار یہ دکھایا ہے کہ وہ  ہماری  مادر وطن کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بار بار یہ بھی دکھایا ہے کہ بھارت  امن میں یقین کرتا ہے۔ لیکن بھارت  ہر قیمت پر اپنی خود مختاری کا  تحفظ کرے گا۔ ہمارے دستوں کی  دھیر بھی ہے، ویر بھی ہے، ہمارے دستوں  سینیہ  شکتی اور دھیریہ شکتی حیرت انگیز ہے۔

دوستو،

آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس کو  عالمی سطح کا ریسرچ سینٹر  شروع کرنے کے لئے  دو لاکھ  مربع میٹر  کا بنیادی ڈھانچہ ملے گا۔مجھے یقین ہے کہ بہت جلدی   آئی آئی ٹی مدراس کا ڈسکوری کیمپس  ڈسکوری کا ایک اولین مرکز ہوگا۔ اس کی طرف  بھارت بھر کے  بہترین صلاحیت رکھنے والے لوگ راغب  ہوں گے۔

دوستو،

ایک بات یقینی ہے ، دنیا بہت زیادہ جوش و جذبے اور  پرامید  نظروں سے بھارت کی طر ف دیکھ رہی ہے، یہ بھارت کی دہائی بننے جارہی ہے اور یہ 130 کروڑ ہندوستانیوں  کی مشقت اور  پسینے سے  ممکن ہوگا۔ حکومت ہند  اس خواہش اور اختراع  کی ہر ممکن مدد کرنے لئے عہد بند ہے۔  اس سال کے بجٹ نے  ایک بار پھر اصلاح کے لئے  حکومت کی عہد بندی کو ظاہر کیا ہے۔ اس سے آپ کو خوشی ہوگی کہ  اس سال کے بجٹ میں  بھارت کے ساحلی علاقوں کی ترقی کو  خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

بھارت کو  اپنی ماہی گیر برادریوں پر فخر ہے۔ وہ  محنت اور  ہمدردی کی علامت ہیں۔ بجٹ میں ان کے لئے  فاضل قرض  کے میکانزم کو یقینی بنانے کا  التزام ہے۔ ماہی گیری سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ چنئی سمیت  پانچ مرکزوں میں  ماہی گیری  کی جدید بندرگاہیں  تیار کی جائیں گی۔  سی ویڈ فارمنگ  کے بارے میں ہم بہت پرامید ہیں۔  اس سے  ساحلی آبادیوں کی زندگی  بہتر ہوگی۔ سی ویڈ کی پیداوار کے لئے  تمل ناڈو میں  ایک کثیر مقصدی  سی ویڈ پارک تیار کیا جائے گا۔

دوستو،

بھارت  مادی اور سماجی بنیادی ڈھانچے  کے سلسلے میں  تیز رفتار سے ترقی کررہا ہے۔ آج  بھارت میں سب سے بڑی  بنیادی ڈھانچے کی مہم چل رہی ہے۔ حال ہی میں  ہم نے  اپنے تمام گاؤوں کو  انٹرنیٹ کنکٹی وٹی سے جوڑنے  کی تحریک شروع کی ہے۔ اسی طرح  بھارت  کے پاس  دنیا کا سب سے بڑا  صحت دیکھ ریکھ پروگرام ہے۔  بھارت اپنے  تعلیمی شعبے کی بھی کایا پلٹ کررہا ہے اور  آؤٹ  آف دی آموزش  اور ٹکنالوجی   کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ان سے  نوجوانوں کو بے شمار مواقع حاصل ہوں گے ۔

دوستو،

تمل ناڈو کی ثقافت کے تحفظ کے لئے کام کرنا  اور اس کا جشن منانا ہمارے لئے  اعزاز کی بات ہے۔ تمل ناڈو کی ثقافت دنیا بھر میں مقبول ہے۔ آج  تمل ناڈو میں دویندر کُلا ویلا لر  کمیونٹی سسٹرس آف برادرز  کے لئے  میرے پاس ایک  باعث مسرت پیغام ہے۔  مرکزی حکومت نے  دویندر کلا ویلالر  کے طور پر  شناخت  کی ان کی طویل مدت سے چلے آرہے مطالبے کو منظور کرلیا ہے۔ انہیں  ان کی وراثتی نام سے ہی جانا جائے گا اور   آئین کی  فہرست میں درج   چھ یا سات ناموں سے نہیں۔  دویندر ویلا لر کے طور پر ان کے ناموں کی  تصحیح کے لئے  آئینی فہرست میں ترمیم کے لئے  مسودہ گزٹ  مرکزی حکومت نے منظور کرلیا ہے۔  آئندہ اجلاس شروع ہونے سے قبل  اسے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس مطالبے کے بارے میں  مفصل مطالعے کے لئے میں  خصوصی طور پر تمل ناڈو حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مطالبے کے لئے  ان کی حمایت بھی طویل مدت سے جاری رہی ہے۔

دوستو،

دلی میں 2015 میں دویندراس کے نمائندوں کے ساتھ  اپنی ملاقات کو میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

ان کا غم دیکھا جاسکتا تھا۔ سامراجی حکمرانوں نے  ان کے فخر اور وقار  کو چھین لیا تھا۔ دہائیوں تک کچھ بھی نہیں ہوا۔  انہوں نے مجھے بتایا۔ انھوں نے حکومتوں سے درخواستیں کی تھیں لیکن کچھ بھی نہیں بدلا ۔  میں نے ان سے ایک بات کہی ، میں نے کہا کہ ان کا نام  دویندر  میرے اپنے نام نریندر کو ہم قافیہ  ہے، میں ان کے جذبات سمجھتا ہوں، یہ فیصلہ محض نام کی تبدیلی سے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ انصاف ، وقار اور  مواقع سے تعلق رکھتا ہے۔  ہمیں  دویندر کلا برادری کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔  وہ ہم آہنگی ، دوستی اور  بھائی چارے کا چشن مناتے ہیں۔  ان کی تحریک،  تہذیب سے متعلق تھی۔ اس سے  ان کی خود اعتمادی اور  خوداری ۔ آتم گورو کا اظہار ہوتاہے۔

دوستو،

 ہماری حکومت نےسری لنکا میں اپنے تمل بھائیوں اور بہنوں  کی بہبود اور خواہشات  کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ مجھے جافنا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم  ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ہم  سری لنکا کی تمل برادری  کی  بہبود کو یقینی بنارہے ہیں۔تملوں کی ہماری حکومت جو وسائل  فراہم کرارہی ہے وہ  ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ  ہیں، پروجیکٹوں میں شامل ہیں: شمال مشرقی سری لنکا میں  بے گھر بار  ہونے والے تملوں کے لئے  50 ہزار مکان ، پلانٹیشن علاقوں میں 4000 مکان ، صحت کے معاملے میں  ہم نے ایک مففت یمبولیسن سروس کے لئے  مالی امداد فراہم کرائی ہے جس کا  تمل برادری  بہت زیادہ استعمال کررہی ہے۔ ڈیکویا میں ایک اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ کنکٹی وٹی کو فروغ دینے کے لئے  جافنا تک اور منار تک ریلوے نیٹ ورک  کو دوبارہ تیار کیا جارہا ہے۔ چنئی سے جافنا کے لئے  پروازیں  شروع کی گئی ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بھارت نے  جافنا کلچرل سینٹر قائم کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کھولا جائے گا۔ تمل حقوق  کا معاملہ بھی ہم  سری لنکا کے لیڈروں کے سامنے  مسلسل اٹھاتے رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے عہد بند رہے ہیں کہ وہ   برابری ،انصاف، امن اور وقار کے ساتھ رہیں۔

دوستو،

ہمارے ماہی گیروں کو جو مسئلہ درپیش ہے، وہ بہت پرانا ہے۔ میں مسئلے کی تاریخ میں نہیں جانا چاہتا لیکن  میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری حکومت  ہمیشہ ان کے  حق بجانب مفاد  کا تحفط کرے گی۔ ماہی گیروں کو جب بھی پکڑا گیا ہے، ہم ان کی جلد از جلد رہائی  کو یقینی بنایا ہے۔

 سری لنکا میں  ہماری  مدت کار کے دوران   1600 سے زیادہ ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔ فی الحال  سری لنکا کی حراست میں کوئی ہندوستانی ماہی گیر نہیں ہے۔ اسی طرح  313 کشتیوں کو بھی  چھوڑا گیا ہے اور ہم بقیہ کشتیوں کی واپسی کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔

دوستو،

انسانیت  پر مرکوز نظر یہ سے تحریک پاکر  بھارت کووڈ۔ 19 کے خلاف  دنیا کی جنگ کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ ہم اپنے ملک کی ترقی کے لئے  اور دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کے لئے  جو کچھ کرسکتے ہیں،  وہ ہمیں  کرتے رہنا ہوگا۔ہمارے آئین کے معمار وں  نے  ہم سے  یہی توقع  کی ہے۔ میں آج  لانچ کئے گئے ترقیاتی کاموں کے لئے  تمل ناڈو کے عوام کو ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہو۔

شکریہ!

بہت بہت شکریہ۔

ونکّم!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi