ئی دہلی،  16  فروری 2021،         

نمسکار!

اترپردیش کی گورنر محترمہ آنند بین پٹیل جی، ریاست کے  مقبول اور  شہرت یافتہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، یو پی حکومت  کے دیگر  معزز وزراء، پارلیمنٹ میں  میرے دیگر ساتھی،  ارکان اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

اپنی بہادری سے مادر وطن  کا وقار بڑھانے والے قومی ہیرو مہاراجہ سہیل دیو کی جائے پیدائش اور رشی منیوں  نے جہاں  تپسیہ کی، بہرائچ کی ایسی  مقدس سرزمین کو میں احترام کے ساتھ نمن کرتا ہوں! بسنت پنچمی  کی آپ سبھی کو، پورے ملک کو بہت بہت نیک خواہشات!! ماں سرسوتی بھارت کو علم اور سائنس سے مزید مالا مال کریں۔ آج کا دن، تعلیم کی شروعات اور  حرفوں کی  تعلیم کے لئے بہت مبارکبا دن مانا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں کہا گیا ہے :

सरस्वति महाभागे विद्ये कमललोचने।

विद्यारूपे विशालाक्षि विद्यां देहि नमोऽस्तु ते॥

یعنی، ہے  مہا بھاگیہ وتی، گیان روپا، کمل  جیسی بڑی آنکھوں والی، علم دینے والی سرسوتی، مجھ کو  تعلیم دیجئے، میں آپ کو نمن کرتا ہوں۔ بھارت کی، انسانیت کی خدمت کے لئے ریسرچ اور انوویشن میں مصروف، قوم کی تعمیر میں مصروف ہر اہل وطن کو ماں سرسوتی کا  آشیرواد ملے، انہیں کامیابی ملے، یہی ہم سبھی کی پرارتھنا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

رام چرت  مانسن  میں گوسوامی تلسی داس جی کہتے ہیں، رتو بسنت بہ تربھد بیاری۔ یعنی، بسنت  رُت میں شیٹل،  مند سوگندھ ایسی تین قسم کی ہوا بہہ رہی ہے، اسی موسم میں کھیت کلیان، باغ باغیچوں سے لیکر   زندگی کا ہر حصہ لطف حاصل کررہا ہے۔ واقعی، ہم جس طرف دیکھیں تو پھولوں کی بہار ہے، ہر جاندار بسنت رُت کے استقبال میں کھڑا ہے۔ یہ بسنت   عالمی وبا کی مایوسی کو پیچھے چھوڑکر آگے بڑھتے بھارت کے لئے نئی امید، نئی امنگ لیکر آیا ہے۔اس خوشی میں، ہندوستانیت، ہماری ثقافت، ہمارے سنسکاروں کے لئے ڈھال بن کر کھڑے ہونے والی عظیم  شخصیت، مہاراجہ سہیل دیو جی کے  یوم پیدائش  کا جشن ہماری خوشیوں میں اور اضافہ کررہا ہے۔

ساتھیو،

مجھے تقریباً دو سال قبل غازی پور میں مہاراجہ سہیل دیو کی  یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا موقع ملا تھا۔ آج بہرائچ میں ان کے شاندار میموریل  کا سنگ بنیاد رکھنے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ یہ جدید اور شاندار میموریل، تاریخی چتورا جھیل کی ترقی، بہرائچ  پر مہاراجہ سہیل دیو کے آشیرواد کو بڑھائیں گے، آنے والی نسلوں کو بھی اس سے تحریک ملے گی۔

ساتھیو،

آج مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر بنائے گئے میڈیکل کالج کو ایک نئی اور عالیشان عمارت  ملی ہے۔ بہرائچ جیسے ترقی کے لئے خواہش مند ضلع میں  صحت کی سہولتوں میں اضافے سے یہاں کے لوگوں کی زندگی آسان ہوگی۔ اس  کا فائدہ آس پاس کے شراوستی، بلرام پور ، سدھارتھ نگر کو تو ہوگا ہی، نیپال سے  آنے والے مریضوں کی بھی یہ  مدد کرے گا۔

بھائیو اور بہنو،

بھارت کی تاریخ صرف وہ نہیں ہے جو ملک کو غلام بنانے والوں، غلامی کی ذہنیت کے ساتھ تاریخ لکھنے والوں نے لکھی ہے۔ بھارت کی تاریخ وہ بھی ہے جو  بھارت کے عام لوگوں نے  بھارت کی لوک گاتھاؤں میں  رچائی بسائی ہے، جس کو پیڑھیوں نے آگے بڑھایا ہے۔  آج جب بھارت اپنی آزادی کے  75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے، ایسی  عظیم شخصیتوں کی خدمات ، ان کے ایثار و قربانی،  ان کی تپسیہ، ان کی جد وجہد ، ان کی بہادری، ان کی شہادت، ان سب باتوں کو یاد کرنا، ان کو احترام کے ساتھ نمن کرنا، ان سے تحریک حاصل کرنا، اس سے  بڑا کوئی موقع نہیں ہوسکتا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ہندوستان اور ہندوستانیت کے تحفظ کے لئے  جنہوں نے زندگی وقف کردی، ایسے بہت سے  شجاعت کے پیکر مرد و خواتین   کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔  تاریخ  رقم کرنے والوں کے ساتھ، تاریخ  لکھنے کے نام پر ہیر پھیر کرنے والوں نے جو ناانصافی کی،اس میں اب آج کا بھارت اصلاح کررہا ہے۔ اس کو صحیح کررہا ہے۔ غلطیوں سے ملک کو پاک کررہا ہے۔ آپ دیکھئے نیتاجی سبھاش چندر بوس  جو آزاد ہند حکومت  کے پہلے وزیراعظم تھے،  کیا ان کی اس شناخت کو آزاد ہند فوج کی خدمات کو وہ اہمیت دی گئی، جو اہمیت نیتاجی کو ملنی چاہئیں تھی؟

آج لال قلعے سے لیکر انڈو مان  نکوبار  تک ان کی اس شناخت کو  ہم نے  ملک اور دنیا کے سامنے مستحکم کیا ہے۔ ملک کی پانچ سو  سے زیادہ ریاستوں کو ایک کرنے کا دشوار کام کرنے والے  سردار پٹیل جی کے ساتھ کیا  کیا گیا ، ملک کا ہر بچہ اس بو بخوبی جانتا ہے ۔ آج دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی سردار پٹیل کا ہی ہے جو ہمیں تحریک دے رہا ہے ۔ ملک کو آئین دینے میں  اہم کردار نبھانے والے محروموں، مظلوموں ، استحصال کا شکار ہونے والوں کی آواز  بابا صاحب امبیڈکر کو بھی  صرف سیاسی چشمے سے دیکھا گیا۔ آج بھارت سے لیکر انگلینڈ تک   ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سے متعلق مقامات کو  پنچ تیر تھ کی شکل میں فروغ دیا جارہا ہے۔

ساتھیو،

بھارت کے ایسے بہت سے مجاہدین آزادی ہیں جن کی خدمات کا متعدد وجوہات سے احترام نہیں کیا گیا۔ انہیں شناخت نہیں دی گئی۔ چوری چورا کے بہادروں کے ساتھ جو ہوا وہ کیا ہم بھول سکتے ہیں؟ مہاراجہ سہیل دیو اور ہندوستانیت کی حفاظت کے لئے ان کی کوششوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔

تاریخ کی کتابوں میں بھلے ہی مہاراجہ سہیل دیو کی شجاعت، بہادری کو وہ مقام نہیں ملا ، لیکن اودھ اور ترائی سے لیکر پوروانچل کی لوک گاتھاؤں  میں  لوگوں کے دل میں وہ ہمیشہ بنے رہے۔ صرف بہادری ہی نہیں  ایک حساس اور ترقی پسند حکمراں کے طور پر ان کی چھاپ کو مٹایا نہیں جاسکتا۔ اپنے حکومت کے دور میں  جس طرح انہوں نے  بہتر راستوں کے لئے  پوکھروں۔ تالابوں کے لئے، باغ باغیچوں اور  تعلیم کے شعبے میں کام کیا وہ بے مثال تھا۔ ان کی یہی سوچ، اس  میموریل کے مقام میں بھی نظر آنے والی ہے۔

ساتھیو،

ٹورسٹ مہاراجہ سہیل دیو جی کی زندگی سے تحریک حاصل کرسکیں، اس کے لئے  ان کا چالیس فٹ کا کانسے کا مجسمہ قائم کیا جائے گا۔ یہاں پر تعمیر ہونے والی میوزیم میں مہاراجہ سہل دیو سے متعلق تاریخی معلومات ہوں گی۔ اس کے اندر کی اور آس پاس کی سڑکوں کو چوڑا کیا جائے گا۔ بچوں کے لئے پارک بنے گا،  آڈیٹوریم ہوگا، سیاحوں کے لئے رہائش گاہ،  پارکنگ، کیفے ٹیریا جیسی  متعدد سہولتوں کی تعمیر ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ جو مقامی  دست کار ہیں، فنکار ہیں، وہ اپنا سامان یہاں آسانی ہے فروخت کرپائیں اس کے لئے دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ اسی طرح  چتورا جھیل پر گھاٹ اور سیڑھیوں کی تعمیر  اور  تذئین کاری سے اس تاریخی جھیل کی اہمیت اور بڑھ جائے گی۔ یہ تمام کوششیں  بہرائچ کی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کریں گے بلکہ  یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔’مری میا‘ کی کرپا سے یہ کام جلد مکمل ہوں گے۔

بھائیو اور بہنو،

گزشتہ کچھ برسوں سے ملک بھر میں  تاریخ،عقیدت، روحانیت، ثقافت سے متعلق  جتنی بھی یادگاروں کی تعمیر کی جارہی ہے، ان کا بہت بڑا مقصد  سیاحت کو فروغ دینے کا بھی ہے۔ اترپردیش تو سیاحت اور  تیرتھاٹن، دونوں کے معاملے میں مالا مال بھی اور اس کی صلاحیتیں بھی لا محدود ہیں۔ چاہے وہ بھگوان کی جائے پیدائش ہو یا  کرشن کا ورندا ون، بھگوان بدھ کا سارناتھ ہو یا  کاشی وشوناتھ، سنت کبیر  کا مگہر دھام ہو یا وارانسی میں سنت روی داس کی  جائے پیدائش کی جدید کاری، پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر کام چل رہا ہے۔ ان کی ترقی کے لئے بھگوان  رام، شری کرشن اور بدھ کی زندگی سے متعلق مقامات  جیسے اجودھیا، چترکوٹ، متھرا، ورندا ون، گووردھن، کُشی نگر، شراوستی وغیرہ  تیرتھ مقامات پر  رامائن سرکٹ،  آدھیاتمنک سرکٹ، بودھ سرکٹ کو فروغ دیا جارہا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

گزشتہ چند برسوں میں جو کوششیں کی گئی ہیں، ان کے اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں۔جس ریاست میں دیگر ریاستوں سے  سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں، اس ریاست کا نام اترپردیش ہے۔غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے میں بھی  یو پی ملک کےٹاپ  تین ریاستوں میں شامل ہوچکا ہے۔ اترپردیش میں سیاحوں کے لئے  ضروری سہولتوں کے ساتھ ساتھ  جدید کنکٹی وٹی کے  ذرائع میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ مستقبل میں اجودھیا کا ایئرپورٹ اور کُشی نگر کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔ اترپردیش میں چھوٹے بڑے درجن بھر ہوائی اڈوں پر کام چل رہا ہے، جن میں سے کئی پوروانچل میں ہی ہیں۔ اڑان یوجنا کے تحت یو پی کے کئی شہروں کو کم قیمت والی ہوائی خدمت سے جوڑنے کی مہم چل رہی ہے۔

اس کے علاوہ  پورانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے ، گنگا ایکسپریس وے، گورکھپور لنک ایکسپریس وے، بلیا لنک ایکسپریس وے، ایسی جدید اور چوڑی سڑکیں  پورے یو پی میں بنائی جارہی ہیں اور یہ تو ایک طرح سے  جدید یو پی کے  جدید انفرا اسٹرکچر کی شروعات ہے۔ایئر اور روڈ کنکٹی وٹی کے علاوہ  یو پی کی  ریل کنکٹی وٹی بھی اب  جدید ہورہی ہے۔یو پی دو بڑے ڈیڈیکیڈٹ فریٹ کوریڈور کا جنکشن ہے۔ حال میں ہی ایسٹرن ڈیڈیکیٹ فریٹ کوریڈور کے ایک بڑے حصے  کو یو پی میں ہی قوم کے نام وقف کیا گیا۔ یو پی میں جس طرح آج جدید انفرا اسٹرکچر پر کام چل رہا ہے، اس سے  اترپردیش میں صنعت لگانے کے لئے  ملک اور دنیا کے سرمایہ کار  پرجوش ہیں۔ اس سے یہاں نئی صنعتوں کے لئے تو بہتر مواقع بن ہی رہے ہیں، یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی  دستیاب ہورہے ہیں۔

ساتھیو،

کورونا کے دور میں اترپردیش میں جس طرح سے کام ہوا ہے، وہ بہت اہم ہے۔تصور کیجئے اگر یو پی میں  حالات بگڑتے  تو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کس طرح کی باتیں کی جاتیں۔ لیکن یوگی جی کی حکومت نے  یوگی جی کی پوری ٹیم نے  بہترین طریقے سے  صورتحال کو سنبھال کو دکھایا ہے۔ یو پی نہ صرف  زیادہ سے زیادہ  لوگوں کی زندگی بچانے میں کامیاب رہا،  بلکہ باہر سے  لوٹنے والے مزدوروں کو  روزگار دینے میں بھی یو پی نے قابل تعریف کام کیا ہے۔

بھائیو اور بہنو،

کورونا کے خلاف  یو پی کی لڑائی میں گزشتہ تین چار برسوں میں کئے گئے کاموں کاموں کی بہت اہمیت رہی ہے۔ پوروانچل کو دہائیوں تک پریشان کرنے والے دماغی بخار کا اثر، یو پی نے بہت کم کرکے دکھایا ہے۔ یو پی میں 2014 تک  14 میڈیکل کالج تھے، جو آج بڑھ کر 24 ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی گورکھپور اور بریلی میں  ایمس کا بھی کام چل رہا ہے۔ان کے علاوہ 22 نئے میڈیکل کالج اور بنائے جارہی ہیں۔ وارانسی میں  جدید کینسر اسپتالوں کی سہولت بھی  اب پوروانچل کو مل رہی ہے۔ یو پی جل جیون مشن یعنی ہر گھر  پانی پہنچانے کے لئے بھی قابل تعریف کام کررہا ہے۔ جب صاف پینے کا پنی گھر پر پہنچے گا، تو ا سے بہت سی بیماریاں ویسی ہی کم ہوجائیں گی۔

بھائیو اور بہنو،

اترپردیش میں ہوتی  جارہی  بجلی، پانی ، سڑک اور  صحت کی سہولتوں کا  براہ راست فائدہ گاؤں ، غریب اور کسان کو ہورہا ہے۔ خاص طور پر چھوٹے کسان جن کے پاس بہت کم زمیں ہوتی ہے۔ انہیں  ان اسکیموں سے  بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ اترپردیش کے ایسے تقریباً ڈھائی کروڑ کسان خاندانوں  کے بینک کھاتے میں  پی ایم کسان سمان ندھی کے ذریعہ سے  براہ راست پیسے جمع کئے جاچکے ہیں۔ یہ وہ کسان خاندان ہیں جو کبھی بجلی کا بل یا کھاد کی بوری خریدنے کے لئے بھی دوسروں سے قرض لینے کے لئے مجبور تھے۔ لیکن ایسے چھوٹے کسانوں کو  ہماری حکومت نے 27 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ  براہ راست منتقل کئے ہیں۔ ان کے کھاتے میں جمع کردیئے گئے ہیں۔ یہاں کسانوں کو  بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جو دقتیں آتی تھیں،  رات رات بھر بورنگ کے پانی کے لئے جاگنا پڑتا تھا،  انتظار کرنا پڑتا تھا کہ میرا نمبر کب آئے گا، ایسی تمام دقتیں بھی  بجلی کی سپلائی بہتر ہونے سے اب دور  ہورہی ہیں۔

ساتھیو،

ملک کی  آبادی بڑھنے کے ساتھ  کھیتی کی زمین چھوٹی سے چھوٹی ہوتی جارہی ہے۔ اس لئے ملک میں کسان   پیداواری اداروں کی تشکیل بہت ضروری ہے۔ آج حکومت  چھوٹے کسانوں کے ہزاروں کسان پیداواری ادارے یعنی ایف پی او بنا رہی ہے۔ ایک دو بیگھا کے 500 کسان خاندان جب منظم ہوکر بازار میں اتریں گے تو وہ 500۔ 1000 بیگھا کسان سے بھی زیادہ طاقتور ہوں گے۔ اسی طرح  کسان ریل کے ذریعہ سبزیوں، پھلوں، دودھ، مچھلی اور ایسے کئی کاروبار  کرنے والے چھوٹے کسانوں کو اب بڑے بازاروں سے جوڑا جارہا ہے جو نئی زرعی اصلاحات کی گئی ہیں، ان کا فائدہ  بھی چھوٹے  اور بہت چھوٹی کسانوں کو  سب سے زیادہ ہوگا۔ اترپردیش میں ان نئے قوانین کے بننے کے بعد جگہ جگہ سے کسانوں کے بہتر تجربات سامنے آنے بھی لگے ہیں۔ ان زرعی قوانین  کو لیکر طرح طرح  کے غلط پروپیگنڈے کی کوشش کی گئی۔ یہ پورے ملک نے دیکھا ہے کہ جنہوں نے ملک کے زرعی بازار میں غیر ملکیوں کمپنیوں کو بلانے کے لئے قانون بنایا، وہ آج ملکی کمپنیوں کے نام پر کسانوں کو ڈرا رہے ہیں۔

ساتھیو۔

ریاست کے لئے جھوٹ اور غلط پروپیگنڈے کی یہ پول اب کھل رہی ہے۔ نئے قوانین نافذ ہونے کے باوجود یو پی میں اس بار پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنے کسانوں کو دھان خریدا گیا۔

اس بار یو پی میں تقریباً 65 لاکھ میٹرک ٹن  کی خریداری کی جاچکی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔ یہیں نہیں، یوگی جی کی حکومت گنا کسانوں تک بھی گزشتہ سالوں میں  ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پہنچا چکی ہے۔ کورونا کے دور میں بھی گنا کسانوں کو دقت پیش نہ آئےاس لئے ہر ممکن مدد کی گئی ہے۔ چینی ملیں  کسانوں کو آدائیگی کر پائیں اس کے لئے  مرکز نے بھی ہزاروں کروڑ روپے ریاستی حکومت کو دیئے ہیں۔ گنا  کسانوں کی ادائیگ وقت پر ہوتی رہے اس کے لئے یوگی جی کی حکومت کی کوششیں جارہی ہیں۔

بھائیو اور بہنو،

حکومت کی یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ گاؤں اور کسان کی زندگی بہتر ہو۔ کسان کو، گاؤں میں رہنے والے غریب کو پریشانی نہ ہو، اس کو اپنے مکان پر ناجائز قبضے کے خرچے سے نجات ملے، اس کے لئے مالکانہ حق کی اسکیم بھی آج پورے اترپردیش میں چلائی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت آج کل یوم پی تقریباً 50 ضلعوں میں  ڈرون کے ذریعہ سروے چل رہے ہیں۔ تقریباً 12 ہزار گاؤوں میں ڈرون سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ابھی تک 2 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو پراپرٹی کارڈ  یعنی  گھرونی مل چکا ہے۔ یعنی یہ خاندان اب ہر طرح کے خدشات سے نجات پاچکے ہیں۔

ساتھیو،

آج گاؤں کا غریب کسان دیکھ رہا ہے کہ اس کے چھوٹے سے گھر کو بچانے کے لئے، اس کی زمین کو بچانے کے لئے پہلی بار  کوئی  حکومت اتنی بڑی اسکیم چلا رہی ہے ۔ اتنا بڑا رکشا  کَوَچ،  ہر غریب کو، ہر کسان کو،  ہر ایک گاؤں والے کو دے رہا ہے۔ اس لئے جب کوئی زرعی اصلاحات کے ذریعہ کسانوں کی زمین چھینے جانے کا جھوٹ پھیلاتا ہے تو اس پر کوئی کیسے یقین کرسکتا ہے؟ ہمارا مقصد ملک کے ہر شہری کو  بااختیار بنانے کا ہے۔ ہمارا عزم ملک کو خود کفیل بنانے کا ہے۔ اس عزم کو پورا کرنے کے لئے سپردگی کے جذبے کے ساتھ ہم کام میں لگے رہیں گے۔ میں رام چرت مانس کی ایک چوپائی سے ہی اپنی بات ختم کروں ک گا:

प्रबिसि नगर कीजे सब काजा।

हृदयँ राखि कोसलपुर राजा॥

 

مفہوم یہ ہے کہ  دل میں بھگوان رام کا نام دھارن کرکے ہم جو بھی کام کریں گے، اس میں یقیناً کامیابی ملے گی۔

ایک بار پھر  مہاراجہ سہیل دیو جی کو نمن کرتے ہوئے، آپ کو ان نئی سہولتوں کے لئے بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے یوگی جی اور ان کی پوری ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئئے بہت بہت شکریہ!!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.