ہرہرمہادیو، ہرہرمہادیو، ہرہرمہادیو!

کاشی کوتوال کی جے ،ماتاان پورناکی جے ، ماں گنگاکی جے ۔

جوبولے سونہال ، ست شری اکال !نموبُدھائے !

کاشی کے سبھی باشندوں کو ، سبھی ہم وطنوں کو کارتک پورنیما دیودیپاولی کی  تہہ دل سے نیک خواہشات ۔سبھی کو گورونانک دیو جی کے پرکاش پرو کی بھی بہت بہت مبارکباد۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ ، یوگی آدتیہ ناتھ  جی ،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب رادھاموہن سنگھ جی ، یوپی سرکارمیں وزیربھائی آشوتوش جی ، رویندرجیسوال جی ، نیل کنٹھ  تیواری جی ، ریاستی بی جے پی کے صدربھائی سوتنتردیوجی ، ایم ایل اے سوروسریواستوجی ، قانون ساز کونسل کے رکن بھائی اشوک دھون  جی ، مقامی بی جے پی کے مہیش چندشریواستوجی ، ودیاساگررائے جی ، دیگرسبھی آزمودہ کارحضرات اورمیرےکاشی کے پیارے بھائیواوربہنو!

نارائن کا خصوصی مہینہ مانے جانے والے مقدس کارتک ماہ کے آپن کاشی کے لوگ کتیکی پنواسی کہیلن ۔آورپنواسی پرانادی کال سے گنگامیں ڈبکی لگاوے ، دان پونیہ کامہتسورہل ہو ۔برسوں برس سے شردھالولوگن میں کوئی پنچ گنگاگھاٹ تو کوئی دشاشومیگھ ، شیتلاگھاٹ یا اسی پر ڈبکی لگاوت آئل ہو ۔ پوراگنگاتٹ اور گودولیاکا ہرسندری ، گیان واپی دھرم شالہ تو بھرل پڑت رہل ۔ پنڈت رام کنکر مہاراج پورے کارتک مہینہ بابا وشوناتھ کے رام کتھاسناوت رہلن ۔دیش کے ہرکونےسے لوگ انکرکتھاسنے آویں ۔

کوروناکال میں بھلے ہی کافی کچھ بدل دیاہو لیکن کاشی کی یہ توانائی ، کاشی کی یہ بھگتی ، یہ شکتی اس کو کوئی تھوڑے ہی بدل سکتاہے ۔ صبح سے ہی کاشی واسی سنان ، دھیان اوردان میں ہی لگے ہیں ۔ کاشی ویسے ہی جیونت ہے ۔ کاشی کی گلیاں ویسے ہی توانائی سے بھری ہیں ۔ کاشی کے گھاٹ ویسے ہی دویہ مان ہیں ۔ یہی تومیری لافناکاشی ہے ۔

ساتھیو،

ماں گنگا کے نزدیک کاشی روشنی کا تہوارمنارہی ہے ۔ مجھے بھی مہادیوکے آشیرواد سے اس پرکاش گنگا میں ڈبکی لگانے کا شرف حاصل ہواہے ۔آج دن میں کاشی کی 6لین کی شاہراہ کے افتتاح کے پروگرام میں موجود رہنے کا موقع ملا۔ شام کو دیو دیپاولی کا درشن کررہاہوں ۔ یہاں آنے سے پہلے کاشی وشوناتھ راہداری بھی جانے کا موقع مجھے ملااورابھی رات کو سارناتھ میں لیزرشوکابھی نظارہ کروں گا ۔ میں اس مہادیوکا آشیرواد اور آپ سب کاشی کے رہنے والوں کی  خصوصی محبت مانتاہوں ۔

ساتھیو،

کاشی کے لئے ایک اوربھی خاص موقع ہے ، آپ نے سنا ہوگا کل من کی بات میں بھی میں نے اس کا ذکرکیاتھااورابھی یوگی جی نے بڑی زوردارآواز میں اس بات کو بھی دوہرایا۔100سال سے بھی پہلے ماتا ان پورنا کی جو مورتی کاشی سے چوری ہوگئی تھی وہ اب پھرواپس آرہی ہے ۔ ماتا انّ پورنا پھرایک باراپنے گھرواپس آرہی ہیں ۔ کاشی کے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے ۔ ہمارے دیوی دیوتاؤں کی  یہ قدیم مورتیاں ہماری عقیدت کی علامت کے ساتھ ہی ہماری بیش بہا وراثت بھی ہیں ۔ یہ بات بھی صحیح ہے کہ اتنی کوشش اگرپہلے کی گئی ہوتی توایسی کتنی ہی مورتیاں ملک کو کافی پہلے مل جاتیں ۔ لیکن کچھ لوگوں کی سوچ الگ رہی ہے ۔ہمارے لئے وراثت کا مطلب ہے ملک کا خزانہ ، جب کہ کچھ لوگوں کے لئے وراثت کا مطلب ہوتاہے اپنا کنبہ اوراپنے کنبے کا نام ۔ ہمارے لئے وراثت کامطلب ہے ہماری تہذیب ، ہماراعقیدہ ، ہماری اقدار۔ ان کے لئے وراثت کا مطلب ہے اپنی مورتیاں ، اپنے کنبے کی تصویریں ۔ اس لئے ان کی توجہ کنبے کی وراثت کوبچانے میں رہی ۔ ہماری توجہ ملک کی وراثت کو بچانے ، اسے تحفظ دینے پرہے ۔ میرے کاشی کے باشندوبتاومیں صحیح راستے پرہوں نا ؟میں صحیح کررہاہوں نا؟دیکھئے آپ کے آشیرواد سے ہی سب ہورہاہے ، آج جب کاشی کی وراثت جب واپس آرہی ہے تو ایسا لگ رہاہے جیسے کاشی ماتا انّ پورناکی آمدکی خبر سن کو سجی سنوری ہو۔

ساتھیو ،

لاکھوں جزیروں سے کاشی کے 84گھاٹوں کا جگ مگ ہوناانوکھی بات ہے ۔ گنگا کی لہروں میں یہ روشنی اس زیبائش کو اوربھی دلکش بنارہی ہےاورچشم دید کون ہے دیکھئے نا ۔ایسا لگ رہاہے جیسے آج پورنماپردیودیپاولی مناتی کاشی مہادیوکے ماتھے پرتشریف فرماں چاندکی طرح چمک رہی ہے ۔ کاشی کی خوبصورتی ہی ایسی ہے ۔ ہمارے شاستروں میں کہاگیاہے ‘‘کاشیاں ہی کاشتے کاشی سرو پرکاشیکا’’یعنی کاشی تو باطنی علم سے روشن ہوتی ہے اس لئے کاشی سب کو پوری دنیاکو روشنی دینے والی ہے ، راستے کو روشن کرنے والی ہے ،ہردورمیں کاشی کے اس نور سے کسی نہ کسی عظیم شخصیت کی ریاضت وابستہ ہوجاتی ہے اورکاشی دنیاکو راستہ دکھاتی رہتی ہے آج ہم جس دیودیپاولی کانظارہ کررہے ہیں ، اس کی تحریک پہلے پنچ گنگاگھاٹ پرخود آدی شنکر آچاریہ جی نے دی تھی بعد میں اہلیہ بائی ہولکرجی نے اس روایت کا آگے بڑھایا۔ پنچ گنگاگھاٹ پراہلیہ بائی ہولکر جی کے ذریعہ قائم کیاگیا 1000دیپوں کا روشنی ستون آج بھی اس روایت کا گواہ ہے ۔

ساتھیو،

کہتے ہیں کہ جب تریپورہ سور نام کے شیطان نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کردیاتھا ، بھگوان شیونے کارتک کی پورنیماکے دن اس کا خاتمہ کیاتھا۔دہشت ، ظلم اوراندھیرے کے اس خاتمے پر دیوتاؤں نے مہادیو کی نگری میں آکر دیئے جلائے تھے ، دیوالی منائی تھی، دیوتاؤں کی وہ دیپاولی ہی دیودیپاولی ہے ۔ لیکن یہ دیوتاکون ہیں ؟یہ دیوتاتوآج بھی ہیں، آج بھی بنارس میں دیپاولی منارہے ہیں ۔ہماری عظیم شخصیتوں نے ، سنتوں نے لکھاہے ‘‘لوک بیدہ بیدت بارہ ناسی کی بڑائی ، باسی نرناری ، ایس امبیکاسوروپ ہیں ’’۔ یعنی کہ کاشی کے لوگ ہی دیوسوروپ ہیں ۔ کاشی کے نرناری تو دیوی اوردنیا کے سوروپ ہیں ، اس لئے ان 84گھاٹوں پر ان لاکھوں دیپوں کو آج بھی دیوتاہی روشن کررہے ہیں ، دیوتاہی یہ روشنی پھیلارہے ہیں۔ آج  بھی یہ دیپک ان معبودوں کے لئے بھی جل رہے ہیں جنھوں نے ملک کے لئے اپنی جانیں نثارکردیں ، جومادروطن کے لئے قربان ہوئے ۔ کاشی کا یہ جذبہ دیودیپاولی کی روایت کا یہ پہلو جذباتی کرجاتاہے ۔ اس موقع پر میں ملک کی حفاظت اپنی شہادت دینے والے ، اپنی جوانی کھپانے والے ، اپنے خوابوں کوماں بھارتی کے قدموں میں بکھیرنے والے، ہمارے جوانوں کو سلام کرتاہوں ۔

ساتھیو،

چاہے سرحدپر دراندازی کی کوشش ہو، قبضہ کرنے والی طاقتوں کی شرانگیزی ہویاپھرملک کے اندرملک کوتوڑنے کی کوشش کرنے والی سازشیں، بھارت ان سب کاجواب دے رہاہے ، اور منھ توڑ جواب دے رہاہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ملک اب غریبی ، ناانصافی اور نابرابری کے اندھیرے کے خلاف بھی تبدیلی کے لئے دیئے بھی جلارہاہے ۔ آج غریبوں کو ان کے ضلع میں ان کے گاوں میں روزگاردینے کے لئے پردھان منتری روزگارابھیان چل رہاہے ۔ آج گاوں میں سوامتویوجنا کے ذریعہ عام آدمی کو اس کے گھرمکان پرقانونی اختیاردیاجارہاہے ۔ آج کسانوں کو ان کے بچولیوں اور استحصال کرنے والوں سے آزادی مل رہی ہے ۔ آج ریہڑی ، پٹری اور ٹھیلے والوں کو بھی مدد اورپونجی دینے کے لئے بینک آگے چل کرآرہے ہیں ۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں سوندھی یوجنا کے مستفیدین سے کاشی میں بات بھی کی تھی ، اس کے ساتھ ہی آج آتم نربھرابھیان کے ساتھ چل کر ملک لوکل کے لئے ووکل ہورہاہے ، ہورہاہے یانہیں ہورہاہے ؟برابریاد رکھتے ہویابھول جاتے ہومیرے جانے کے بعد ؟میں بولوں گاووکل فارآپ بولیں گے لوکل ،بولیں گے ؟ووکل فارلوکل ۔ اس مرتبہ سے تہوار اس بارکی دیوالی جیسے منائی گئی ، جیسے ملک کے لوگوں نے لوکل مصنوعات ، لوکل تحفائف کے ساتھ اپنے تہوارمنائے ، وہ واقعی ترغیب دینے والے ہیں ،لیکن یہ صرف تہوارکے لئے نہیں ، یہ ہماری زندگی کا حصہ بنناچاہیئے ۔ ہماری کوششوں کے ساتھ ساتھ ہمارےتہواربھی ایک بارپھرغریب  کی خدمت کا وسیلہ بن رہے ہیں ۔

ساتھیو،

گورونانک دیو جی نے تواپنی پوری زندگی غریب ،استحصال کا شکار، محروم کی خدمت میں وقف کردی تھی ۔ کاشی کاتو گورونانک دیوجی سے روحانی تعلق بھی رہاہے انھوں نے ایک طویل عرصہ کاشی میں بسرکیاتھا ۔کاشی کا گوروباغ گورودوارااس تاریخی دورکی گواہ ہے جب گورونانک دیوجی یہاں تشریف لائے تھے اورکاشی کے باشندوں کو نئی راہ دکھائی تھی۔ آج ہم اصلاحات  کی بات کرتے ہیں لیکن سماج اورنظم ونسق میں اصلاحات کے بہت بڑے مظہرتو خود گورونانک دیوجی ہی تھے  اورہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جب سماج کے مفاد میں ، قوم کے مفاد میں تبدیلی ہوتی ہے توجانے انجانے مخالفت کی آوازیں ضروراٹھتی ہیں ۔ لیکن جب ان اصلاحات کی کامیابی سامنے آنے لگتی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتاہے یہی سبق ہمیں گورونانک دیو جی کی زندگی سے ملتاہے ۔

ساتھیو،

کاشی کے لئے جب ترقی کے کام شروع ہوئے تھے ، مخالفت کرنے والوں نے صرف مخالفت برائے مخالفت تب بھی کی تھی ۔ کی تھی یانہیں کی تھی ؟کی تھی یانہیں کی تھی ؟آپ کو یاد ہوگا جب کاشی نے طے کیاتھا کہ باباکے دربارتک وشوناتھ راہداری بنے گی ، خوبصورتی اور تقدس کے ساتھ ساتھ عقیدتمندوں کی سہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ مخالفت کرنے والوں نے تب اس سلسلے میں بھی کافی کچھ کہاتھا۔ بہت کچھ کیابھی تھا لیکن آج بابا کی مہربانی سے کاشی کا فخربحال ہورہاہے ، صدیوں پہلے باباکے دربار کا ماں گنگاتک جو سیدھاتعلق تھا وہ پھرقائم ہورہاہے ۔

ساتھیو،

نیک نیت سے جب اچھے کام کئے جاتے ہیں تو مخالفت کے باوجود ان کی تصدیق ہوتی ہی ہے ایودھیامیں شری رام مندرسے بڑی اس کی مثال کیاہوگی ؟دھائیوں سے اس مقدس کام کو لٹکانے ، بھٹکانے کے لئے کیاکچھ نہیں کیاگیا؟کیسے کیسے ڈرپیداکرنے کی کوشش کی گئی لیکن جب رام جی نے چاہاتو مندربن رہاہے ۔

ساتھیو،

ایودھیا ، کاشی اورپریاگ کا یہ علاقہ آج روحانیت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے  لامحدود امکانات کے لئے تیارہورہے ہیں ، ایودھیامیں جس تیز رفتارسے ترقی ہورہی ہے پریاگ راج میں جس طرح کمبھ کا انعقاد دیکھا ہے اورکاشی آج جس طرح ترقی کے راستے پرگامزن ہے اس سے پوری دنیا کی سیاحت آج اس علاقے کی طرف دیکھ رہی ہے ، بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر علاقے کے ساتھ ساتھ درگاکنڈ جیسے سناتن اہمیت کے مقامات کی بھی ترقی کی گئی ہے ۔ دوسرے مندروں اورپری کرما راستے کو بھی بہتربنایاجارہاہے ۔ گھاٹوں کی تصویرتیز رفتار سے تبدیل ہورہی ہے اس نے صبح بنارس کوپھرسے زیبائش دی ہے ۔ ماں گنگاکاپانی بھی صاف ہورہاہے ۔ یہی توقدیم کاشی کا جدید سناتن اوتارہے ۔یہی تو بنارس کا سدا قائم رہنے والا رس ہے ۔

ساتھیو،

ابھی یہاں سے میں بھگوان بدھ کی سرزمین سارناتھ جاؤں گا ۔ سارناتھ میں شام کے وقت سیاحت کوفروغ دینے کے لئے اور عوامی تعلیم کے لئے بھی آپ سب کی جو لمبے عرصے سے مانگ تھی وہ اب پوری ہوگئی ہے ۔ لیزرشومیں اب بھگوان بدھ کے رحم ، کرم اورعدم تشدد کے پیغامات کامیاب ہوں گے ۔ یہ پیغامات آج اوربھی اہمیت کے حامل ہوجاتے ہیں جب دنیا تشدد ، بیچینی اوردہشت کے خطرے دیکھ کر فکرمند ہے ۔ بھگوان بدھ کہتے تھے –نہ ہی ویرین ویرانی سمّنتی دھ کداچن اویرین ہی سمنتی ایس دھمو سننتنویعنی ویرسے ویر کبھی شانت نہیں ہوتا۔اویرسے ویر شانت ہوجاتاہے ۔ دیودیپاولی سے دیوتاوں کی شخصیت کا تعارف کراتی ہوئی کاشی سے بھی یہی پیغام ہے کہ ہمارادل ان ہی دیپوں کی طرح جگمگااٹھے ۔ سب میں تعمیری جذبہ ہو ۔ ترقی کا راستہ اختیارکیاجائے ، ساری دنیا رحم ، ترس کے جذبے کو خود میں سمولے ۔مجھے یقین ہے کہ کاشی سے نکلتے یہ پیغامات روشنی کی یہ توانائی پورے ملک کے عزائم کوثابت کرے گی ۔ ملک نے آتم نربھربھارت کا جو سفرشروع کیاہے ، 130کروڑہم وطنوں کی طاقت سے ہم اسے پوراکریں گے۔

میرے پیارے ہم وطنو،

ان ہی نیک خواہشات کے ساتھ آپ سبھی کو ایک بارپھر دیو دیپاولی اورپرکاش پروکی بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ کورونا کے سبب سب کے لئے جو قوانین مقررہوئے تھے اس کے سبب میں پہلے تو باربار آپ کے درمیان آتاہوں لیکن اس بارمجھے آنے میں تاخیرہوگئی ، جب اتناوقت گذرگیا ، بیچ میں تومیں خود محسوس کرتاتھا کہ میں نے کچھ کھودیاہے ۔ایسا لگ رہاتھا کہ آپ کودیکھا نہیں ، آپ کے دیدارنہیں ہوئے ۔ آج جب آیا تو دل اتنا مطمئن ہوگیا۔ آپ کے دیدارکئے ،دل اتنا تونگرہوگیا ۔ لیکن میں اس کوروناکے بحران میں بھی ایک دن بھی آپ سے دورنہیں تھا۔ میں آپ کو بتاتاہوں کورونا کے کیس ، کیسے بڑھ رہے ہیں ۔ اسپتال کی کیاصورت حال ہے ، سماجی تنظیمیں کس طرح کام کررہی ہیں ، کوئی غریب بھوکا تونہیں رہتاہے ، ہربات میں میں راست وابستہ رہتاتھا ساتھیوں اورمیں ماں انّ پورنا کی اس سرزمین سے آپ نے جس جذبے سے کام  کیاہے کسی کو بھوکا نہیں رہنے دیاہے ، کسی کو دوا کے بغیررہنے نہیں دیاہے ، اس لئے میں اس خدمت خلق کے لئے اس پورے اوروقت بہت لمباچارچار، چھ چھ ، آٹھ آٹھ مہینے تک لگاتار اس کام کو کرتے رہنا ، ملک کے ہرکونے میں ہواہے ، میری کاشی میں بھی ہواہے اوراس کا میرے دل میں اتنا اطمینان ہے ، میں آج آپ کے اس خدمت خلق کے جذبے کے لئے آپ کے خود کو وقف کرنے کے لئے میں آج پھرماں گنگاکے کنارے سے آپ سب کاشی کے باشندوں کو سلام کرتاہوں ، آپ کے خدمت خلق کے جذبے کو سلام کرتاہوں اور آپ نے غریب سے غریب کی جو فکرکی ہے اس نے میرے دل کو چھولیاہے ۔ میں جتنا آپ کی خدمت کروں اتنی کم ہے ، میں آپ کو یقین دلاتاہوں ، اپنی طرف سے آپ کی خدمت میں ، میں کوئی کمی نہیں رہنےدوں گا ۔

میرے لئے آج فخرکاموقع ہے کہ آج مجھے جیسے جگمگاتے ماحول میں آپ کے بیچ آنے کا موقع ملاہے ۔ کوروناکو شکست دے کر ہم ترقی کے راستے پرتیز رفتارسے بڑھیں گے ۔ماں گنگاکی دھارا جیسے بہہ رہی ہے ۔رکاوٹوں ، پریشانیوں کے بعد بھی بہہ رہی ہے ، صدیوں سے بہہ رہی ہے ، وکاس کی دھارا بھی ویسے ہی بہتی رہے گی ۔اسی یقین کے ساتھ میں بھی یہاں سے دلی جاوں گا ۔ میں پھرایک بارآپ سب کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں ۔

جے کاشی ، جے ماں بھارتی ۔

ہرہرمہادیو!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.