نئی دہلی، 07 مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے کووِڈ۔19 کی دوسری لہر کے خلاف بھارت کی نبرد آزمائی میں آسٹریلیائی حکومت اور عوام کی جانب سے تیز رفتار اور ہمدردانہ  حمایت کے لئے ان کی ستائش کی۔

دونوں قائدین نے عالمی سطح پر کووِڈ سے نمٹنے کے لئے ٹیکے اور ادویہ کی سستی اور مساویانہ رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ٹی آر آئی پی ایس کے تحت ایک عارضی رعایت کے لئے بھارت اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ ڈبلیو ٹی او میں کی گئی ایک پہل پر آسٹریلیائی حمایت کی درخواست کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے 4 جون 2020 کو منعقدہ ورچووَل سربراہ ملاقات کے بعد بھارت۔ آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری میں ہوئی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور عوام سے عوام کے درمیان تعلق کو بڑھاوا دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیالات کیے۔

دونوں قائدین نے علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی اور قواعد پر مبنی ایک بین الاقوامی نظام اور ایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت ہند ۔ پیسفک خطے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”