نئی دہلی، 3 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دوپہر ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تحت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے سلسلے میں مسلسل پیش رفت کا مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران بھارتی برادری کے لئے متحدہ عرب امارات کی مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے دوبئی میں یکم اکتوبر 2021 سے منعقد کئے جانے والے ایکسپو 2020 کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں لیڈروں نے مشترکہ مفاد کے علاقائی معاملات پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسی طاقتوں کے سامنے بین الاقوامی برادری کے ایک ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔
Had a very useful telecon with His Highness @MohamedBinZayed. Reviewed progress in our comprehensive strategic partnership and discussed recent regional developments. Appreciated UAE’s support to Indian community during Covid-19 and conveyed my best wishes for Dubai Expo.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 3, 2021