نئی دہلی، 17 ؍ستمبر 2020: سری لنکا کے صدرعزت مآب گوتا بایا راج پکشے اورسری لنکا کے وزیر اعظم عزت مآب مہندار اج پکشے نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکبادپیش کی ۔سری لنکا کے دونوںرہنماؤں نے پڑوسی ملکوں کےدرمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش اور عہدبستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کووڈ کی وبا کے خلاف مشترکہ لڑائی میں دونوں ملکوں کے جاری تعاون کی ستائش کی ۔
وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کا ان کی نیک تمناؤں کے لئے شکریہ ادا کیا اور امیدظاہر کی کہ بھارت کی پڑوس پہلے کی پالیسی کے تحت دونوں ملک شراکت داری میں مزیدتوسیع کے لئے کام کرتے رہیں گے۔