نئی دہلی 03 دسمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہرایکسی لینسی محترمہ اُسلاووں ویرلے ئین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جو یوروپی کمیشن کی صدر ہیں ۔
وزیر اعظم نے ہرایکسی لینسی محترمہ اُسلاووں ویرلے ئین کو یوروپی کمیشن کےصدر کا عہد ہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور خوشی ظاہر کی کہ وہ ان کی مدت کار کے شروع ہی میں آپس میں رابطہ قائم کرسکے ہیں۔وزیراعظم نے مزیدکہا کہ کمیشن کی ان کی قیادت کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ وہ اس کی پہلی خاتون صدر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اوریوروپی یونین کی شراکتداری ، جمہوریت ،قانون کے احترام ، ہمہ قومیت ، ضابطوں پر مبنی تجارت اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام جیسی یکساں اقدار پر مبنی ہے ۔انہوں نےَ آب وہوا کی تبدیلی ، کنکٹوٹی ، قابل تجدید توانائی ،ساحلی سکیورٹی ،انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے شعبوں کی ترجیحی شعبوں کے طورپر نشاندہی کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے بھارت یوروپی یونین کی شراکتداری کو مستحکم بنانے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا۔
ہرایکسی لینسی محترمہ اُسلاووں ویرلے ئین نے برسلز میں ہونے والی اگلی بھارت یوروپی یونین چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم کو مدعو کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یہ دعوت بڑے پرخلوص انداز سے قبول کی ۔