نئی دہلی،7– اپریل 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عمان کے سلطان عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 عالمی وبا سے صحت و معیشت کو درپیش چیلنجوں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملک بحران سے مقابلہ کرنےکے لئے ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
عزت مآب سلطان نے موجودہ حالات میں عمان میں ہندستان برادری کے تحفظ اور بہبود کے بارے میں وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے حال ہی میں حکومت ہند کے ذریعہ ہندستان میں عمانی شہریوں کو مدد فراہم کرائے جانے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے عزت مآب سلطان قابوص کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے عزت مآب سلطان ہیثم کی حکمرانی اور عمان کے عوام کی امن اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستان عمان کو اپنے توسیع شدہ پڑوس کا ایک بہت ہی اہم حصہ سمجھتا ہے۔
Spoke to His Majesty Sultan of Oman about COVID-19 and how to limit its impact. Also expressed thanks for HM's personal attention to the well-being of the Indian community in Oman.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 7, 2020