نئی دہلی،7 اپریل 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے سویڈن کے وزیراعظم  جناب اسٹیفن  لوفون  کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 عالمی وبا  اور صحت  و معیشت پر اس کے اثرات پر قابو پانے کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں میں   کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے  ہندستان اور سویڈن  کے  ریسرچرز اور سائنسدانوں کے درمیان     تعاون  اور اعدادوشمار کے تبادلے  کے امکان پر اتفاق  کیا جس سے کووڈ کے خلاف  عالمی کوششوں  کو مدد     ملے گی۔

دونوں لیڈروں نے  اس وقت جاری   سفر ی پابندیوں  کی وجہ سے  بھٹکے ہوئے  ایک دوسرے  کے شہریوں  کے لئے  ضروری  سہولت اور مدد فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ   کووڈ 19 سے جنگ کے لئے  اور طبی  سپلائی کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے لئے  ان کے افسران  رابطے میں  رہیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi