وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب چارلس مائیکل سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں قائدین نے افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور خطے و دنیا پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ انہوں نے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں بھارت اور یوروپی یونین کے ذریعہ ادا کیے جانے والے ممکنہ کردار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی اور عالمی مسائل خصوصاً افغانستان کی صورتحال کے سلسلے میں آپس میں رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا ۔
Spoke with @eucopresident Charles Michel, President of the European Council, about the evolving situation in Afghanistan. Also reiterated our commitment to further strengthening India-EU relations.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2021