نئی دہلی، 1 جنوری 2020/ نئے سال کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کی سلطنت کے ڈرک گیالپو جناب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چوک ، بھوٹان کے وزیراعظم لیون چھین (ڈاکٹر) لوٹے شیرنگ ، سری لنکا کے صدر جناب گوٹا بایا راجپکشے، سری لنکا کے وزیراعظم جناب مہندا راجکپشا، مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ اور نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے نئے سال کے موقع پر ان لیڈروں کو مبار ک باد دی اور ہندستان کے عوام اور اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ‘پڑوسی پہلے’ کی پالیسی کے ہندستان کے عزم پر زور دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ خطے میں ہندستان کے دوستوں اور ساجھے داروں کے لئے امن ، سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے ویژن پر بھی زور دیا۔
بھوٹان کے شاہ کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران وزیراعظم نے پچھلے سال کی اہم حصولیابیوں کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے ہندستان اور بھوٹان کے درمیان خصوصی تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے بھوٹان کے اپنے پچھلے دورے کا بھی ذکر کیا اور وہاں کے عوام کی طرف سے جو محبت اور شفقت انہیں حاصل ہوئی اس کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان نوجوانوں کے تبادلہ میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ شاہ کے آئندہ ہندستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
سری لنکا کے صدر جناب گوٹابایا راجپکسا نے وزیراعظم کی نیک خواہشات کا پرجوش انداز میں جواب دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندستان اور سری لنکا 2020 میں اپنے دوستانہ تعلقات کو مزیدآگے بڑھائیں گے۔ دونوں لیڈروں نے اس مقصد کے لئے ملکر کام کرنے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔
سری لنکا کے وزیراعظم جناب مہندا راجپکسا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے سری لنکا کے ساتھ قریبی اور وسیع تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے ہندستان کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعظم جناب راج پکسا نے جناب مودی کی نیک خواہشات کا اسی جذبے سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعلقات بڑھانے کے وہ خواہشمند ہیں او ر انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ترقی کے لئے اپنی تمام کوششوں میں مالدیپ کی کامیابی پر مالدیپ کے صدر اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر صالح نے بھی وزیراعظم کی نیک خواہشات کا اسی جذبے سے اظہار کیا اور موجودہ باہمی تعاون میں اضافہ کرکے ہندستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کی اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نئے شعبے میں ایک ساتھ کا م کرنے کے لئے تیار ہیں اوراس سلسلہ میں امکانات کا پتہ لگا رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ کو وزیراعظم جناب مودی نے آئندہ تین سال کے لئے عوامی لیگ کا صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی ۔وزیراعظم جناب مودی نے ہندستان میں بنگلہ دیش کے سابق ہائی کمشنر سید معظم علی کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 2019 میں ہندستا ن اور بنگلہ دیش میں ہوئی ترقی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگ بندھو کی آئندہ صد سالہ سالگرہ اور بنگلہ دیش کی آزادی کے پچاس سال اور باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کے پچاس سال میں ہندستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے درمیان مزید پیش رفت کے لئے اہم سنگ میل فراہم کیا ہے جو ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ اپنی ٹیلی فون بات چیت کے دوران وزیراعظم جناب مودی نے بہت سے پروجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ 2019 ہند –نیپال تعلقات میں پیش رفت پر اپنے اطمیان کا اظہار کیا ْ۔ انہوں نے خاص طو ر پر ایک ریکارڈ مدت میں موتیہاری (انڈیا) –املیک گنج (نیپال) پیٹرولیم پروڈکٹس پائپ لائن کی تکمیل کا ذکر کیا ۔ دونوں لیڈروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیپال میں ہاؤسنگ تعمیر نو پروجیکٹ اور بیرات نگر میں مربوط چیک پوسٹ کے جلد افتتاح پر بھی اتفاق کیا ۔