وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانوی وزیر اعظم مسٹر بورس جانسن کو حالیہ انتخابات میں ان کی جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ مسٹر جانسن کا برطانیہ کے انتخابات میں دو بارہ وزیر اعظم منتخب ہونا برطانوی عوام میں ان پر اور کنزرویٹیو پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے عوام اور خود اپنی جانب سے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی فعال قیادت میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجنک شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔

            مسٹر بورس جانسن نے وزیر اعظم کا ان کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان عہد بستگیوں کے مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مسٹر جانسن کو ان کی سہولت کے لحاظ سے جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ یہ دعوت نامہ قبول کر لیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi