وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال رہی ہے اور شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔ جناب مودی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب نبم رابیا کی سلسلے وار ٹویٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں جناب رابیا نے بتایا کہ اروناچل پردیش کے شیرگاؤں نام کے گاؤں میں ڈیجیٹل انڈیا کے آغاز سے پہلے صرف 1 موبائل خدمات فراہم کار تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب یہاں 3 موبائل خدمات فراہم کار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے اس گاؤں میں طبی ہنگامی صورت حال میں لوگوں کو ڈاکٹر سے ملنے اور ڈاکٹر کو اس گاؤں میں لانے کے لیے سڑک کے ذریعے ایٹا نگر جانا پڑتا تھا۔ اس سارے عمل میں تقریباً 3 دن لگ جاتے تھے۔ آج ویڈیو کال کی مدد سے ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے اور ڈاکٹر فوری طور پر مناسب علاج کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔ اور یہ سب کچھ محض 30 منٹ سے بھی کم وقت میں ہوجاتا ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ ای سنجیونی پورٹل اروناچل پردیش میں رہنے والے لوگوں کے لیے نعمت ثابت ہوا ہے۔
راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کی مذکورہ بالا بات کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’ٹیکنالوجی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال رہی ہے اور شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔‘‘
Technology is positively impacting lives and empowering citizens. https://t.co/UvEK4z1XY0
— Narendra Modi (@narendramodi) March 6, 2023