وزیر اعظم نے جموں، کشمیر اور لداخ کے لچکدار لوگوں کو بھی یقین دہانی کرائی

وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے کہاہے کہ   دفعہ 370ختم کرنے کے بارے میں  سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اوراس میں  5اگست 2019کو ہندوستان  کی پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلے کو، آئینی طورپربرقراررکھاگیاہے ۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ عدالت  نے  اپنی تمام ترعقل ودانش کے ساتھ اتحاد کاتحفظ  برقرار رکھا ہے ۔ ہم بھارتی  شہریوں کو یہ فیصلہ عزیز ہے اورہم اسے تمام امور پرمقدم رکھتے ہیں ۔

وزیراعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا:

‘‘دفعہ 370ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا آج  کا فیصلہ تاریخی ہے اوراس میں 5اگست  2019کو ہندوستان  کی پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلے کو آئینی طورپربرقراررکھاگیاہے ۔یہ جموں ، کشمیراورلداخ میں ہمارے بہن بھائیوں کے لئے امید ، ترقی اوراتحاد کا اعلامیہ ہے ۔ عدالت نے اپنی تمام تر  عقل ودانش کے ساتھ  اتحاد کے جذبے کی حفاظت کی ہے ، جسے ہم ہندوستانی  شہری عزیز رکھتے ہیں اور اسے دیگر تمام معاملات سے بالاترسمجھتے ہیں ۔

میں جموں  ، کشمیراورلداخ کےخود کو حالات کے مطابق بنانے والے لوگوں کو یقین دلاتاہوں  کہ آپ کے خوابوں کو پوراکرنے کا ہماراعزم ، غیرمتزلزل  ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کاتہیہ کئے ہوئے ہیں کہ ترقی کے فائدے نہ صرف آپ تک پہنچیں بلکہ سماج کے  ان سب سے زیادہ کمزوراورپسماندہ طبقوں تک بھی پہنچیں ، جنھوں نے دفعہ 370کی وجہ سے مصیبتیں جھیلیں ہیں ۔

آج کا یہ فیصلہ محض کوئی قانونی فیصلہ نہیں ہے؛یہ امید کی ایک کرن ہے ۔ ایک تابناک مستقبل کا وعدہ ہے اورایک مضبوط اور مزید متحدہندوستان   کی تعمیرکے تئیں ہمارے اجتماعی عزم کا ایک ثبوت ہے #نیاجموں کشمیر’’۔

"आर्टिकल 370 हटाने को लेकर सुप्रीम कोर्ट का आज का निर्णय ऐतिहासिक है, जो 5 अगस्त, 2019 को संसद में लिए गए फैसले पर संवैधानिक मुहर लगाता है। इसमें जम्मू, कश्मीर और लद्दाख के हमारे भाई-बहनों के लिए उम्मीद, उन्नति और एकता का एक सशक्त संदेश है। माननीय कोर्ट के इस फैसले ने हमारी राष्ट्रीय एकता के मूल भाव को और मजबूत किया है, जो हर भारतवासी के लिए सर्वोपरि है।

मैं जम्मू, कश्मीर और लद्दाख के अपने परिवारजनों को विश्वास दिलाना चाहता हूं कि आपके सपनों को पूरा करने के लिए हम हर तरह से प्रतिबद्ध हैं। हम यह सुनिश्चित करने के लिए संकल्पबद्ध हैं कि विकास का लाभ समाज के हर वर्ग तक पहुंचे। आर्टिकल 370 का दंश झेलने वाला कोई भी व्यक्ति इससे वंचित ना रहे।

आज का निर्णय सिर्फ एक कानूनी दस्तावेज ही नहीं है, बल्कि यह आशा की एक बड़ी किरण भी है। इसमें उज्ज्वल भविष्य का वादा है, साथ ही एक सशक्त और एकजुट भारत के निर्माण का हमारा सामूहिक संकल्प भी है।

#NayaJammuKashmir"

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi