وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر امریکہ کے صدر ہز ایکسی لینسی ڈونالڈ ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ `24-25 فروری، 2020 کو بھارت کے سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔ صدر کا بھارت کا یہ اولین دورہ ہو گا۔
صدر ٹرمپ اور خاتون اول اپنے دورے کے دوران نئی دلّی اور احمد اباد، گجرات میں سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں گے اور بھارت کے مختلف طبقہ ہائے معاشرت سے ملاقاتیں کریں گے۔
بھارت اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک ساجھے داری دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گرم جوشانہ دوستی، مفاہمت، باہمی احترام، اعتماد اور اقدار کی شراکت داری پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات تجارت، دفاع، انسداد دہشت گردی، توانائی، علاقائی اور عالمی موضوعات پر تعاون سمیت عوام سے عوام کے درمجیان عہد بستیگوں کے ضمن میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔اس دورے سے دونوں رہنماؤں کو ہماری حکمت عملی شراکت داری اور باہمی عبد بستگیوں کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔