12 جنوری 2022 کو منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ فیسٹیول کے لیے نظریات اور تجاویز ساجھا کریں
وزیر اعظم نریندر مودی 12 جنوری 2022 کو، 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے ، جو سوامی وویکانند کی سالگرہ ہے۔نوجوانوں کو وزیر اعظم کی تقریر کے لیے اپنی تجاویز ساجھا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے۔ وزیر اعظم ان میں سے چند تجاویز کو اپنی تقریر میں شامل کر سکتے ہیں۔
ملک بھر کے نوجوان اس موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کے لیے اپنی تجاویز اور اختراعی نظریات ساجھا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم ان میں سے چند تجاویز کو اپنی تقریر میں شامل کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی اپنے نظریات اور تجاویز درج ذیل کمنٹس سیکشن میں ساجھا کریں۔
نیشنل یوتھ فیسٹیول اور سربراہ ملاقات کے بارے میں:
نیشنل یوتھ فیسٹیول میں بھارت کے ہر ضلع کی نمائندگی کرنے والے نوجوانوں کی شرکت ہوگی، نیشنل یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو تعمیر قوم کے تئیں فعال بنانا، ان کے اندر جذبہ بیدار کرنا، انہیں متحد کرنا ہے تاکہ وہ آبادی کی بالادستی کی شکل میں ہمیں حاصل مضمرات کو بروئے کار لا سکیں۔
فیسٹیول کا مقصد پوسٹ کووِڈ دور میں لاکھوں نوجوانوں کے اندر ایک جذبہ جگانا اور اسے پروان چڑھانا ہے جس کے تحت وہ قیادت کا ایک نمونہ یا سانچہ پیش کر سکیں اور سب سے اہم بات پوری دنیا کے لیے ایک اصل بھارتی قیادت کی خوبی کی حامل حکمت عملی فراہم کرنا ہے۔
13 جنوری 2022 کو ایک قومی نوجوان سربراہ ملاقات منعقد ہوگی جس کا مقصد ایک متاثرکن اور باہم اثر پذیر طریقہ کار کے توسط سے بھارت کی متنوع ثقافت کو یکجا کرنا اور اسے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے متحد دھاگے میں پرونا ہے۔ خیالات و نظریات کے باہم تبادلے پر مشتمل نوجوانوں کی سربراہ ملاقات کے اجلاسات کا اہتمام اندرونِ ملک اور معروف عالمی شخصیات اور ماہرین کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ وہ علم کی ترویج اور ان کے اذہان کی تربیت کر سکیں۔
Comment 0