نئی دہلی،12 اکتوبر / سووچھ بھارت کے لیے کوشاں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک بار پھر ملک کے سامنے مثال پیش کیا کہ ہر ایک فرد کو اپنے آس پاس کے علاقں کو صاف ستھرا رکنے کے لیے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔
مملاپورم کے ساحل پر صبح کی تفریح کرنے نکلے وزیراعظم جناب مودی نے 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک وہاں پھیلے پلاسٹک اور کچرے کو یکجا کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ٹوئیٹ کیا، ‘‘آج صبح مملاپورم کے ساحل پر گیا۔ وہاں تقریباً 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک رہا۔ وہاں پھیلے پلاسٹک اور کچرے کو یکجا کیا اور ہوٹل ملازم جے راج کو جمع کیا ہوا کچرا دے دیا۔ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے عوامی مقامات صاف ستھرے رہیں! آیئے ہم یہ بھی یقینی بنائیں کہ ہم فٹ اور تندرست رہیں۔’’
Plogging at a beach in Mamallapuram this morning. It lasted for over 30 minutes.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 12, 2019
Also handed over my ‘collection’ to Jeyaraj, who is a part of the hotel staff.
Let us ensure our public places are clean and tidy!
Let us also ensure we remain fit and healthy. pic.twitter.com/qBHLTxtM9y