ہم سبھی سونے کی سرزمن تھائی لینڈ میں آدتیہ بڑلا گروپ کی گولڈن جوبلی منانے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
ہم یہاں اس تھائی لینڈ میں موجود ہیں جس کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ ساتھ ہی، اس ملک میں ایک معروف صنعتی گھرانے کے 50 سال پورے ہونے کا بھی یہ موقع ہے۔
میں آپ کے سامنے آج کے ہندوستان میں ہو رہی کچھ مثبت تبدیلیوں کی ایک تصویر پیش کرنے کا خواہش مند ہوں۔ میں پورے اعتماد سے کہتا ہوں کہ ہندوستان میں موجودگی کے لئے یہ سب سے زیادہ مناسب وقت ہے۔
ہندوستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں مختلف شعبوں میں کامیابی کی کئی کہانیاں رقم کی ہیں۔ صرف حکومت ہی اس کی وجہ نہیں ہے۔ ہندوستان نے لگے بندھے دھرے اور افسر شاہانہ طریقے پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ غریب لوگوں پر خرچ کیا جانے والا پیسہ واقعی غریبوں تک نہیں پہنچتا تھا۔ ہماری حکومت نے اس کلچر کو ختم کر دیا اور اس کا کریڈٹ براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) اسکیم کو جاتا ہے۔ ڈی بی ٹی سے بچولیے کے کلچر اور ناکاکردگی کاخاتمہ ہو گیا ہے۔
ٹیکس نظام میں اصلاح
آج کے ہندوستان میں، سخت محنت کرنے والے ٹیکس دہندگان کے تعاون کی تعریف ہو رہی ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے، جس ہم نے کافی کام کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان سب سے زیادہ عوام دوست ٹیکس نظام والے ممالک میں شامل ہے۔ ہم اسے اور بھی زیادہ بہتر بنانے کے لئے تئیں پابند عہد ہیں۔
ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش منزل
میں نے ابھی جو کچھ کہا ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پُر کشش معیشتوں میں شامل ہے۔ گزشتہ سال ہندوستان میں 286 بلین امریکی ڈالر کا ایف ڈی آئی موصول ہوا۔ یہ گزشتہ 20 سالوں میں ہندوستان کو ملے کل ایف ڈی آئی کا تقریبا نصف ہے۔
5 ٹریلین ڈالر والی معیشت کا خواب
ہندوستان اب 5 ٹریلین والی معیشت بننے کا ایک اور خواب دیکھ رہا ہے۔ 2014 میں جب میری حکومت بنی، ہندوستان کا جی ڈی پی تقریبا 2 ٹریلین ڈالر تھا۔ 65 سالوں میں صرف 2 ٹریلین۔ مگر صرف 5 سالوں میں ہم نے اسے بڑھا تقریبا 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔
مجھے ایک بات کا خاص فخر ہے، یہ ہندوستان کا باصلاحیت اور ہنر مند انسانی سرمایہ ہے۔ اس میں کوئی تعجب نہیں کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی اسٹارٹ اپ نظام میں شامل ہے۔
جب ہندوستان خوشحال بنتا ہے، تو دنیا خوشحال بنتی ہے۔ ہندوستان کی ترقی کا ہمارا خواب ایسا ہے کہ یہ بہتر زمین کی طرف اوربھی بڑھ رہی ہے۔
ایکٹ ایسٹ پالیسی
آپ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے جذبے سے، ہم اس میدان میں کنیکٹی ویٹی بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کے مغربی ساحل کے بندرگاہوں اور ہندوستان کے مشرقی ساحل سمندر کے بندرگاہوں کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہونے سے ہماری اقتصادی شراکت داری بڑھے گی۔
سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کے لئے ہندوستان آئیں۔ نئی تلاش اور اسٹارٹاپ کی صنعت کے لئے ہندوستان آئیں۔ متعدد بہترین سیاحتی مقامات کا تجربہ حاصل کرنے اور لوگوں کی ضیافت حاصل کرنے کے لئے ہندوستان آئیں۔ ہندوستان بیتابی سے آپ کا انتظار کرتا ہے۔
Congratulations to the @AdityaBirlaGrp for 50 years of their global presence. Watch from Bangkok. https://t.co/acZs7WDH38
— Narendra Modi (@narendramodi) November 3, 2019
For investment and easy business, come to India.
— PMO India (@PMOIndia) November 3, 2019
To innovate and starting up, come to India. To experience some of the best tourist sites and warm hospitality of people, come to India. India awaits you with open arms: PM @narendramodi pic.twitter.com/01ytLQfxm8