وزیراعظم موریسن،
آسٹریلیا اور ہندوستان کے وزرائے تجارت
اور دونوں ملکوں کے وہ تمام دوست جو ہمارے ساتھ شرکت کررہے ہیں
نمسکار!
ایک مہینے سے بھی کم وقت میں آج میں اپنے دوست اسٹاک کے ساتھ تیسری مرتبہ روبرو ہوں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے درمیان ورچوئل سمٹ میں بہت سودمند بات چیت ہوئی تھی۔ اس وقت ہم نے اپنی ٹیموں کو اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اس اہم معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس غیر معمولی کامیابی کے لئے میں دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت اور عہدیداروںکو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔
میں آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم ماریسن کے تجارتی ایلچی ٹونی ایبٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں ان کی کوششوں نے اس عمل کو تیز کرنے میں بہت تعاون کیا ہے۔
دوستو!
اتنے کم وقفے میں ایسے اہم معاہدے پر رضامندی ہونا، یہ دیکھاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے دمیان آپس میں کتنا اعتماد ہے۔ یہ ہمارے دو طرفہ رشتوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہماری معیشت کے درمیان ایک دوسرے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی وسیع صلاحیت ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس معاہدے سے ہم ان مواقع کا پورا فائدہ اٹھا پائیں گے۔ یہ معاہدہ ، طلبا ، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلوں کو آسان بنائے گا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ میں ایک بار پھر بھارت-آسٹریلیاا قتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے ’’انڈ-اوس ای سی ٹی اے’’ کے موثر اور کامیاب مذاکرات کے لئے دونوں ملکوں کی ٹیموں کو ایک بار پھر مبارک باد دیتا ہوں۔
وزیراعظم موریسن کے ذریعہ آج کی تقریب میں شرکت پر میں دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات کے کامیاب انعقاد کےلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور میں خواتین کے عالمی کرکٹ کپ کے فائنل کے لئے ، جو کل کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
نمسکار!