عزت مآب میرے دوست صدرابراہیم صالح،
ہمارے مالدیپ کے معزز دوست،
ہمارے رفقائے کار،
نمسکار۔
صدر صالح آ پ کے ساتھ اور مالدیپ کے تمام عوام کے ساتھ ہمیشہ ہی ہمیں دل و دماغ کے ساتھ جڑنے کی خوشی ہوتی ہے۔
آپ کی مدت کار کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آپ کو مبارکباد ، جو چند دن قبل ہی گزری ہے۔ یہ موقع مالدیپ کی جمہوریت اور ترقی کےلئے ایک سنگ میل سال رہا ہے۔ یہ ہندوستان-مالدیپ کی دوستی کے لئے بھی نمایاں سال رہا ہے۔
میری حکومت کی ‘ نیبرہوڈ فرسٹ’اور آپ کی حکومت کے‘ انڈیا فرسٹ’ پالیسی نے تمام شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ ہمارے فیصلوں پر عمل درآمدسے مالدیپ کی معیشت ، بنیادی ڈھانچہ اور صلاحیت سازی کے عمل کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
یہ مالدیپ کی ترجیحات اور ضرورتوں کے شعبے میں اس کی حصولیابیوں میں پیش رفت کے لئے اہم رہا ہے۔
آج ‘ میڈ اِن انڈیا’ فاسٹ انٹرسپٹرکرافٹ کو سرکاری طور پر آپ کے کوسٹ گارڈکےسپرد کیا گیا ہے۔ یہ جدیدترین کشتی ہماری گھریلوریاست گجرات میں لارسن اینڈ ٹیبرو (ایل اینڈ ٹی) کے ذریعہ تعمیر کی گئی ہے۔ اس کشتی سے مالدیپ کی سمندری سلامتی کو بڑھانےاور آپ کی سمندری معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ گشتی بحری کشتی کا نام ‘کامیاب ’رکھا گیا ہے، جس کے معنی دھیویہی ، کے علاوہ ہندی میں بھی ‘کامیاب’ ہوتا ہے۔
مجھے اَدّّو کی ترقی سے متعلق آپ کی حکومت کی اہمیت یاد ہے۔ ہندوستان کو جزیرے پرآبادلوگوں کےذریعہ معاش کی مدد کے لئے اعلیٰ اثرات کے حامل کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا حصہ دار بننے کی خوشی ہے۔
دوستوں!
ہمارے ملکوں کے عوام کے درمیان رابطے ہمارے قریبی رشتوں کے اہم پہلو میں سے ایک ہے۔ مالدیپ میں ہندوستان کے سیاحوں کی تعداد دوگنی سے زائد ہے۔ہندوستان اس شعبے میں 5ویں مقام سے بڑھ کر دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران دلی، ممبئی اور بنگلوروسے 3براہ راست پروازیں شروع ہوئی ہیں۔
‘روپے’ رقم کی ادائیگی کے طریقۂ کار سے مالدیپ جانے والے ہندوستانیوں کے سفر میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ اس میکانزم کو بینک آف مالدیپ کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔
عزت مآب،
آج مالے کے عوام کے لئے سڑکوں پر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹنگ کا نظام بھی ہے۔ ہندوستان کو اس ماحولیات دوست روشنی کا فائدہ انہیں پہنچاتےہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے وہ 80 فیصد لاگت کی بچت بھی کریں گے۔
عزت مآب، ہم ہُل ہُل مالے کے کرکٹ اسٹیڈیم اور ایک کینسر اسپتال کی عمارت پر کام کر رہے ہیں۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ 34 جزائر میں صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے پروجیکٹوں نیز اَدّو میں سڑکوں اور بازآبادکاری کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا۔
آئندہ برسوں کے دوران ہندوستان کی مدد سے چلنے والے پروجیکٹوں سے مالدیپ کے عوام کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔
بطورایک قریبی دوست اور سمندری پڑوسی کے ہندوستان مالدیپ کی جمہوریت اور ترقی میں اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ ہم بحر ہند خطے میں پُرامن اور باہمی تحفظ کےلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
عزت مآب،
مجھے آپ سے دہلی میں ملاقات کا انتظار ہے۔ میں امن اور خوشحالی کے لئے مالدیپ کے دوست عوام کو اپنی پرتپاک نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔