نئیدہلی، یکم  نومبر2019،      وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات،  جمہوریت اور قانون کی بالا دستی میں ٹھوس یقین کی بنیادی  پر قائم ہیں ۔

وزیراعظم وفاقی جمہوریہ جرمنی کی چانسلر ڈاکٹر انجلا مرکل کے ساتھ ہند۔ جرمنی مشترکہ اعلامیہ  جاری کئے جانے کے موقع پر بول رہے تھے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بین سرکاری مشاورت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا منفرد نظام ہے جس نے  ہندوستان اور جرمنی کے درمیان نئی اور تجدید ٹکنالوجی  ای۔ موبیلیٹی ، فیول سیل ٹکنالوجی، اسمارٹ سٹیز، انلینڈ واٹر ویز، ساحلی انتظام و انصرام ، دریاؤں کی صفائی اور ماحولیات کے تحفظ جیسے اہم میدانوں میں ہند اور جرمنی کے درمیان  باہمی مراسم  کو مزید مضبوط بنانے میں معاونت کی ہے۔

وزیراعظم موصوف نے جرمنی کی چانسلر ڈاکٹر انجلا مرکل  اور جرمنی کے وفد کی ہندوستان میں آمد پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ  محترمہ چانسلر مرکل  نے ہند۔ جرمنی کلیدی تعلقات کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہندوستان  ایکسپورٹ کنٹرول ریجیم اور دیگر اداروں میں ہندوستان کی حمایت کے لئے  جرمنی کا انتہائی ممنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی دونوں ممالک  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ا ور دیگر اداروں میں اصلاحات کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage