پریکشا پے چرچا 2021 مقابلے کے لئے خود کو درج رجسٹر کرائیں اور
ایک ورچووَل تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ شامل ہونے کا خصوصی موقع پائیں

وزیر اعظم نریندر مودی پریکشا پے چرچا 2021 کے دوران طلبا، والدین اور اساتذہ کے مختلف گروپوں سے بات چیت کریں گے۔ اس مرتبہ، یہ پروگرام مکمل طور پر آن لائن ہوگا اور یہ دنیا بھر کے طلبا کے لئے کھلا ہوگا۔ وزیر اعظم مودی طلبا، والدین اور اساتذہ سے بات چیت کے دوران انہیں امتحانات سے چھٹکارا پانے کے گر بتائیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے طلبا، والدین اور اساتذہ سے پریکشا پے چرچا مقابلے میں حصہ لینے کی اپیل کی

 طلبا، والدین اور اساتذہ کو پریکشاپے چرچا 2021 مقابلے میں بڑے پیمانے میں شرکت کرنے کے لئے مدعو کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ٹوئیٹ کیا، ’’ہمارے بہادر ایگزام وارئیرس اپنے امتحانات کی تیاری شروع کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ’پریکشا پے چرچا 2021‘ کی بھی واپسی ہو رہی ہے، اس مرتبہ یہ پروگرام مکمل طور پر آن لائن ہوگا اور اس میں دنیا بھرسے طلبا حصہ لے سکتے ہیں۔ آیئے، مسکراہٹ کے ساتھ اور تناؤ سے مبراہوکر امتحانات میں حصہ لیں۔‘‘

پریکشا پے چرچا 2021 کے لئے زبردست جوش و خروش

طلبا، اساتذہ اور والدین نہ صرف پریکشا پے چرچا 2021 میں حصہ لینے بلکہ پرسکون اور تناؤ سے مبرا ماحول میں امتحانات دینے کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی سے بیش قیمتی گر حاصل کرنے کے لئے جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پریکشا پے چرچا مقابلے میں کیسے حصہ لیں؟

پریکشا پے چرچا میں حصہ لینے کے لئے خود کو مائی گو پلیٹ فارم پر درج رجسٹر کرائیں۔ طلبا، والدین اور اساتذہ  کو ایک مقابلے کے ذریعہ پی پی سی 2021 میں داخلے کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ پی پی سی 2021 مقابلے میں حصہ لینے کے لئے  innovateindia.mygov.in/ppc-2021/پر جائیں۔

پی پی سی 2021 فاتحین کے لئے خصوصی اعزازات

پی پی سی 2021 کے فاتحین کو پریکشا پے چرچا 2021 ورچووَل تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ راست طور پر حصہ لینے کا خصوصی موقع حاصل ہوگا۔ ہر ایک فاتح کو خصوصی طور پر تیارکردہ اسناد  اور خصوصی پریکشا پے چرچا کٹ پیش کی جائیں گی!

’ایگزام وارئیر‘ بنیں

’پریکشا پے چرچا‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت ایک بڑی مہم یعنی ’ایگزام وارئیرس‘ کا حصہ ہے  جس کا مقصد نوجوانوں کے لئے تناؤ سے مبرا ماحول تیار کرنا ہے۔ اس کتاب کے توسط سے، وزیر اعظم مودی نے تعلیم  حاصل کرنے کے لئے ایک نئے طرز فکر کو اجاگر کیا ہے۔

’’تعلیم حاصل کرنے کا عمل لطف اندوز، تسلی بخش ہو ، اور ساتھ ہی یہ سفر کبھی نہ ختم ہونے والا ہونا چاہئے‘‘ یہی وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب کا پیغام ہے۔ نمو ایپ پر موجود ’ایگزام واریئرس‘ ماڈیول میں ایگزام وارئیرس تحریک اور ایگزام وارئیرس کتاب میں وزیر اعظم کے ذریعہ لکھے گئے ہر ایک اصول کا بنیادی پیغام عام کرنے کے لئے باہمی تبادلہ خیالات پر مبنی ایک تکنیکی عنصر شامل ہے۔  

 ’ایگزام وارئیرس‘ کتاب کے ذریعہ، وزیر اعظم مودی نے طلبا، خصوصاً وہ جو ابھی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، کے لئے اضطراب سے بچنے کے لئے 25 اصول پیش کیے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی کتاب میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سورماں بنیں، نہ کہ گھبرائیں‘‘۔ کتاب میں موجود اصولوں میں سے ایک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم مودی نے طلبا سے علم حاصل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے اچھے نمبرات بھی حاصل ہوں گے۔ حصول علم کے سفر کو ثمرآور بتانے والے، کتاب میں شامل ایک سبق میں طلبا کو علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سوال ان کے لئے مشکل نہ ہو۔

 

پریکشا پے چرچا کا پہلا ایڈیشن 16 فروری 2018کو، نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا۔دوسرا 29 جنوری 2019 کو تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا، اور تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 20 جنوری 2020 کو کیا گیا۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government