وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر جمہوریہ کا خطاب جامع تھا اور اس نے ترقی اور اچھی حکمرانی کا روڈ میپ پیش کیا ہے ۔ جناب مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب کے متن کا ایک لنک بھی شیئر کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا:
’’ راشٹرپتی جی کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب جامع تھا اور انہوں نے ترقی اور اچھی حکمرانی کا روڈ میپ پیش کیا ہے ۔ اس میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں مستقبل کے امکانات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ ان کے خطاب میں کچھ بڑے چیلنجوں کا بھی ذکر ہے ، جن پر ہمیں اپنے شہریوں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا ۔ ‘‘
Rashtrapati Ji's address to both Houses of Parliament was comprehensive and presented a roadmap of progress and good governance. It covered the strides India has been making and also the potential that lies ahead. Her address also mentioned some of the major challenges we have to… pic.twitter.com/hAK6FWfvhU
— Narendra Modi (@narendramodi) June 27, 2024