وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ سے قبائلی مصنوعات کے فروغ (پی ٹی پی-این ای آر) کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس ڈیولپمنٹ ایک عظیم اسکیم ہے، جس کا مقصد شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت کاریگروں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکیم شمال مشرق سے آنے والی مصنوعات کے لیے بہت زیادہ مرئیت کو بھی یقینی بنائے گی۔
ایک سلسلے وار ٹویٹ میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے بتایا کہ پی ٹی پی-این ای آر اسکیم کا مقصد مصنوعات کی خریداری، لاجسٹکس اور مارکیٹنگ میں بہتر کارکردگی کے ذریعے قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو مضبوط کرنا ہے۔
مرکزی وزیر کے سلسلے وار ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
”پی ٹی پی-این ای آر ایک عظیم اسکیم ہے، جس کا مقصد شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت کاریگروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ یہ شمال مشرق سے آنے والی مصنوعات کے لیے بہترین مرئیت کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس سے قبائلی برادریوں کو خاص طور پر فائدہ ہوگا۔“
PTP-NER is a great scheme, aimed at improving the lives of the talented artisans belonging to the Northeast. It will also ensure great visibility to products from the Northeast. The tribal communities will particularly benefit due to this. https://t.co/lfqZB2Pocn
— Narendra Modi (@narendramodi) April 19, 2023