کیلے کی کھیتی کرنے والے کسان جناب دھرم راجن نے کسان کریڈٹ کارڈ لون، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی کی مدد سے پیسے بچائے
جناب راجن کی زندگی واقعی متاثر کرنے والی ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

کیرالہ  کے کوزی کوڈ کے کیلا کسان اور وی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والے جناب دھرم راجن نے وزیر اعظم کو کسان کریڈٹ کارڈ لون، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی کے فوائد حاصل کرنے کی اطلاع دی۔ پہلے کے مقابلے اس طرح کے فوائد کی دستیابی کے اثرات کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر، جناب دھرم راجن نے کھادوں اور دیگر آلات کی دستیابی سمیت زراعت میں اقتصادی امداد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت حاصل ہونے والی رقم کا استعمال وہ زرعی مقاصد کے لیے کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سرکاری اسکیمیں اور قرضے جناب دھرم راجن کو خاندان کے لیے زیادہ رقم بچانے میں مدد کر رہے ہیں، جو بصورت دیگر قرض دہندگان کی اعلیٰ شرح سود پر خرچ کیے جاتے۔ اپنی دو بیٹیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کو مطلع کرتے ہوئے، جناب راجن نے حکومتی اسکیموں کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ان اسکیموں نے بڑی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے بچانے میں مدد کی ہے، جو اگلے سال فروری میں ہونے والی ہے۔

جناب راجن نے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ جناب راجن ایک ترقی پسند کسان ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم دی اور پیسے کا اچھا استعمال کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ واقعی متاثر کرنے والے شخص ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.