نئی دلّی، 04 نومبر / وزیر اعظم کے پر نسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرانے آج یہاں پنجاب، ہریانہ اور دلّی کی ریاستوں کے ذریعہ فضائی کثافت کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقداماتگ کا ایک بار پھر جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مشرا نے ان ریاستوں میں پرالی جلائے جانے کے تازہ ترین واقعات کی نگرانی کے لئے اٹھائے گئے اضافی اقدامات کی 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی۔

            پنجاب کے چیف سیکریٹری نے مطلع کیا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ہمراہ شناخت شدہ علاقوں میں صورت حال کی وہ  بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر (پریونشن اینڈ کنٹرول آف پولیوشن) ایکٹ 1981 کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔

            ہریانہ کے چیف سیکریٹری نے مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقین کو ریاست میں پرالی جلانے کے واقعات کو کم سے کم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ فضائی کثافت کی نگرانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

            دلّی کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور صورت حال کی بہتری کے لئے نشان زد کوریڈوروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ شہر میں کھلے میں کوڑا ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ کی زیادہ سے زیادہ رقم عائد کی جا رہی ہے۔

            بھارت کے محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ موسمیاتی صورت حال آئندہ چند دنوں میں موافق بنے رہنے کی امید ہے۔

            وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے ضرورت کے مطابق پیشگی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری لائحہ عمل  کے لئے ایک میکنزم قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

            انہوں نے تمام متعلقین کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی اور ساتھ ہی کہا کہ قلیل مدتی اقدامات کے بعد ایک طویل مدتی مستقل حل کے لئے ایک سسٹم لایا جائے گا۔

            وزیر اعظم کے پرنسپل صلاح کار جناب پی کے سنہا، کابینہ سیکریٹری، سیکریٹری ماحولیات، جنگلات اور ماحولیات کی تبدیلی ، سیکریٹری زراعت، چیئر مین سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ، ڈائرکٹر جنرل آف انڈیا محکمہ موسمیات اور پنجاب، ہریانہ اور دلّی کے چیف سیکریٹری صاحبان کے علاوہ دیگر سینئر اہلکاروں نے میٹنگ،میں شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.