نئی دہلی، 29 اپریل 2021: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دونوں نے کووِڈ انتظام کاری میں مدد کے لئے فوج کے ذریعہ کی جارہی پہل قدمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔

جنرل ایم ایم نرونے نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج کا طبی عملہ مختلف ریاستی حکومتوں کی مدد کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ  فوج ملک کے مختلف حصوں میں عارضی ہسپتال قائم کر رہی ہے۔

جنرل ایم ایم نرونے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج جہاں بھی ممکن ہے، وہاں شہریوں کے لئے ہسپتال قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے قریب واقع فوجی ہسپتال جا سکتے ہیں۔

جنرل ایم ایم نرونے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج درآمد شدہ آکسیجن ٹینکروں اور گاڑیوں کے لیے، جہاں ان کے انتظام کے لئے خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے، افرادی قوت کے ساتھ ان کی مدد کر رہی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi