Quoteای-روپی واؤچرکی بدولت ہر ایک کو نشان زد ،شفاف اور سقم سے مبرّا بہم رسانی میں مدد ملے گی: وزیراعظم
Quoteای-روپی واؤچرڈی بی ٹی کو زیادہ موثر بنانےمیں اہم کردار اد ا کرے گا اور اس سے ڈجیٹل حکمرانی کو ایک نیا زاویہ ملے گا : وزیراعظم
Quoteہم ٹکنالوجی کو غریبوں کی مدد کے ایک وسیلے کے طور پردیکھتے ہیں اور یہ ان کی ترقی کے لئے ایک وسیلہ ثابت ہوگا: وزیراعظم

نئی دہلی30؍اگست-2021 :وزیراعظم نریند ر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک شخصی اور مقصد کے لئے وقف ڈجیٹل ادائیگی کے طریق کار ای –روپی کا آغاز کیا۔ای-روپی ڈجیٹل ادائیگی کے لئے  نقد رقم کے استعمال کے بغیراور کسی کے بھی رابطے میں آئےبغیر استعمال کیا جانے والا ایک ذریعہ ہے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای –روپی واؤچر ملک میں ڈجیٹل لین دین میں ڈی بی ٹی کواور زیادہ موثر بنانے میں ایک بڑا کردار ادا کرنے جارہا ہے اور اس سے ڈجیٹل حکمرانی کو ایک نیا زاویہ ملے گا۔اس سے ہر کسی کو نشان زد ،شفاف اور سقم سے مبرا بہم رسانی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ای –روپی اس بات کی ایک علامت ہے کہ بھارت کس طرح لوگوں کی زندگیوں اور ٹکنالوجی کو جوڑکر ترقی کررہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ مستقبل کے لئے موزوں یہ اصلاحی پہل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک آزادی کے 75سال مکمل ہونے کے موقع پر ‘‘ امرت مہوتسو ’’ منا رہا ہے۔

|

انہوں نے حکومت کے علاوہ بھی اگرکوئی تنظیم ،کسی شخص کے علاج معالجہ ،تعلیم  اور دیگرکسی بھی کا م کے لئے اس کی مدد کرنا چاہتی ہے  تو وہ اسے نقد رقم ادا کرنے کے بجائے ای –روپی واؤچردے سکے گی۔اس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گاکہ تنظیم کے دی گئی رقم کو اسی کام کے لئے استعمال کیا جاسکے گا،جس کا م کے لئے وہ رقم دی گئی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ای –روپی ایک شخص کے ساتھ مقصد کے لئے وقف طریق  کا ر ہے ۔ای –روپی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ رقم کو اسی مقصد کے لئے  کوئی بھی مدد یا کوئی بھی فائدہ فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ٹکنالوجی کو امیر لوگوں کے استعمال کی چیزسمجھا جاتا تھااور بھارت جیسے غریب ملک میںٹکنالوجی کےلئے کوئی گنجائش نہیں تھی۔انہو ں نے اس وقت کو یاد کیا کہ جب اس حکومت  نے ٹکنالوجی کا ایک مشن کے طورپر استعمال کیا تھا توسیاسی لیڈروں اور بعض قسم کے ماہرین نے اس پرسوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ملک نے ان لوگوں کی سوچ کو بھی درکنارکردیا ہے اور انہیں  غلط ثابت کردیا ہے۔ آج ملک کی سوچ مختلف ہے۔یہ ایک نئی سوچ ہے ۔آج ہم ٹکنالوجی کو غربیو ں کی مدد  اور ان کی ترقی کے ایک وسیلے کے طور پردیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح ٹکنالوجی لین دین میںشفافیت اور ایمانداری لارہی ہے  اور کس طرح نئے نئے مواقع پیدا کرکے اور انہیں غریب افرادکودستیاب کرارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کے اس منفرد وسیلے تک پہنچنے کے مقصدسے جے اے ایم سسٹم تخلیق کرکے ،جس سے کہ  موبائل اور آدھار کو منسلک کیا گیا ، گزشتہ کئی سالوں میں اس کی بنیادکی تیاری کی گئی تھی۔ جے اے ایم کے فائدے لوگوں تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا اور ہم نے دیکھا کہ کس  طرح ہم لاک ڈاؤن مدت کے دوران ضرورتمندلوگوں کی مدد کرسکے ۔جبکہ دوسرے ممالک اپنے عوام کی مدد کرنے کے لئے جدوجہدکررہے تھے۔جناب نریندر مودی نے ا س بات کو اجاگرکیا کہ بھارت میں فوائد کی براہ راست منتقلی ڈی بی ٹی کے ذریعہ 17 لاکھ 50000 کروڑسے زیادہ روپے لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست  منتقل کئے گئے ہیں۔300سے زیادہ اسکیموں  میں  ڈی بی ٹی استعمال ہورہا ہے۔90 کروڑسے زیادہ بھارتی افراد کو رسوئی گیس ، ایل پی جی ، راشن ، طبی علاج ومعالجہ ، وظیفہ ، پنشن  یا اجرتوں کی ادائیگی جیسے شعبوں کے ذریعہ کسی نہ کسی طرح فائدہ  پہنچ رہا ہے ۔ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت ایک لاکھ 35000 کروڑروپے براہ راست کسانو ں کے کھاتوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔اس طریقے سے گیہوں کی سرکاری خرید کے لئے 85000 کروڑروپے کی بھی ادائیگی کی گئی ۔ انہوں نے کہا : ‘‘ اس سب کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ  ایک لاکھ 78000 کروڑروپےغلط ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے ہیں۔’’

|

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کو نمایاں کیا کہ بھارت میں ڈجیٹل لین دین کے عمل میں پیش رفت کی بدولت غریب افراد ، محروم افراد ،چھوٹے کاروباری افراد،کسان اورقبائلی آبادی کو بااختیار بنایا جاسکا ہے  اور اس بات کو جولائی کے مہینے میں کئے گئے 6 لاکھ کروڑروپے  تک کے 300 کروڑیو پی آئی لین دین سے محسوس کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک ریکارڈ  ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ ثابت کررہا ہے کہ ہم ٹکنالوجی کو استعمال کرنے او ر اسے حسب منشا ء بنانے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جدت طرازی اور خدمات کی بہم رسانی میں ٹکنالوجی کے استعمال کی بات ہوتو  بھارت ، دنیا کے بڑے ملکوں کے ساتھ ساتھ عالمی قیادت فراہم کرنے صلاحیت کا حامل ملک  ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم سواندھی یوجناکی بدولت ملک کے چھوٹے قصبوں اور بڑے شہروں  میں 23 لاکھ سے زیادہ  خوانچہ فروشوں کی مدد کی گئی ہے۔عالمی وبا کی اس مدت کے دوران  لگ بھگ 2300 کروڑروپے انہیں ادا کئے گئے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ دنیا، بھارت میں ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ  اور ڈجیٹل لین دین کے لئے گزشتہ چھ سات برسوں میں کئے گئے کام کے اثرات کا اعتراف کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاص طور پر بھارت میں ،فِن ٹیک کی ایک زبردست بنیاد تیارکی گئی ہے، جو کہ ترقی یافتہ ملکوں تک میں موجود نہیں ہے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Reena chaurasia August 27, 2024

    bjp
  • Manoj Kumar Saini January 16, 2024

    eRUPI It is a very good system.👍👍👍
  • Babla sengupta December 23, 2023

    Babla sengupta
  • Mahendra singh Solanki Loksabha Sansad Dewas Shajapur mp November 21, 2023

    नमो नमो नमो नमो नमो
  • Laxman singh Rana September 19, 2022

    जय श्री राम 🙏
  • Laxman singh Rana September 19, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🌹
  • Laxman singh Rana September 19, 2022

    नमो नमो 🇮🇳
  • Rakesh Katiyar April 27, 2022

    Jai shree ram
  • ranjeet kumar April 10, 2022

    jay sri ram🙏🙏🙏
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय भारत.
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis

Media Coverage

Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
February 18, 2025

Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

Both dignitaries had a wonderful conversation on many subjects.

Shri Modi said that Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

The Prime Minister posted on X;

“It was a delight to meet former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family! We had a wonderful conversation on many subjects.

Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

@RishiSunak @SmtSudhaMurty”