وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اپریل 2022 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گجرات کے بھج میں واقع کے کے پٹیل سوپر اسپیشلٹی ہسپتال کو قوم کےنام وقف کریں گے۔ یہ ہسپتال شری کچھی لیوا پٹیل سماج، بھج کے ذریعہ تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ پورے کچھ میں اولین خیراتی سوپر اسپیشلٹی ہسپتال ہے۔ یہ مجموعی طور پر 200 بستروں پر مشتمل ہے۔ اس ہسپتال میں مریضوں کو سوپر اسپیشلٹی خدمات جیسے انٹروینشنل کارڈیولوجی (کیتھ لیب)، کارڈیوتھوریسک سرجری، ریڈی ایشن آنکولوجی، میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی، نیفرو لوجی، یورولوجی، نیوکلیئر میڈیسن، نیورو سرجری، جوائنٹ رپلیسمنٹ اور دیگر معاون خدمات جیسے کہ سائنس سے متعلق تجربہ گاہ، ریڈیولوجی، وغیرہ فراہم کرائی جاتی ہیں۔ کے کے پٹیل سوپر اسپیشلٹی ہسپتال میں اس علاقہ کے افراد کو کفایتی سوپر اسپیشلٹی معالجاتی خدمات بآسانی فراہم کرائی جاتی ہیں۔