وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 25 جولائی 2022 کو شام 4:30 بجے آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔
آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو (18 اکتوبر 1921 - 25 جولائی 2012) یادو برادری کی ایک بلند شخصیت اور رہنما تھے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم کسانوں، پسماندہ طبقات اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لیے آنجہانی لیڈر کے تعاون کے اعتراف کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔
آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو طویل عرصے تک سیاست میں سرگرم رہے اور انھوں نے ایم ایل سی، ایم ایل اے، راجیہ سبھا کے رکن اور 'اکھل بھارتیہ یادو مہاسبھا' کے چیئرمین کے طور پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے جناب سکھرام سنگھ کی مدد سے کانپور اور اس کے آس پاس بہت سے تعلیمی ادارے قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران متعدد سکھوں کی زندگیاں بچانے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 1991 میں شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا۔
आज शाम 4.30 बजे देश के सम्मानित नेता और पूर्व सांसद हरमोहन सिंह यादव जी की 10वीं पुण्यतिथि पर आयोजित एक कार्यक्रम में वीडियो कॉन्फ्रेंसिंग के जरिए भाग लूंगा। हरमोहन जी ने अपना जीवन देशसेवा में समर्पित कर दिया और हमेशा किसानों, गरीबों, पिछड़ों और वंचितों के लिए कार्य किया।
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2022