ہندوستان کے یو پی آئی اور سنگاپور کے ‘پے ناؤ’کے درمیان سرحد پار سے رابطہ شروع کیا جائے گا
رقم کی تیز رفتار اور کفایت شعار منتقلی کو فعال کرنے کے لیے ان دو ادائیگی کے نظاموں کا ربط قائم کیا جائے گا
یہ سنگاپور میں ہندوستانی تارکین وطن کی، سنگاپور سے ہندوستان اور اس کے برعکس ،رقم کی منتقلی میں مدد کرے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم مسٹر لی ہسین لونگ 21 فروری 2023 کو صبح 11 بجے (آئی ایس ٹی) ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور سنگاپور کے ‘پے ناؤ’ کے درمیان سرحد پار سے رابطے کے آغاز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشاہدہ کریں گے۔  اس کا آغاز ،ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر جناب شکتی کانت  داس، اور سنگاپور  کے مانیٹری اتھارٹی  (ایم  اے ایس ) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب روی مینن کریں گے۔

مالی ٹیکنالوجی  اختراع کے لیے ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ماحولیاتی نظام میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت، ہندوستان کے بہترین ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی عالمگیریت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کا کلیدی  زور اس بات کو یقینی بنانے پر رہا ہے کہ یو پی آئی کے فوائد صرف ہندوستان تک ہی محدود نہ  رہیں، بلکہ دیگر ممالک بھی اس سے مستفید ہوں۔ ادائیگی کے ان دو نظاموں کا ربط، دونوں ممالک کے باشندوں کو سرحد پار ترسیلات زر کی تیز رفتار اور کفا یت شعار  منتقلی کے قابل بنائے گا۔ یہ سنگاپور میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن ، خاص طور پر نقل مکانی کرنے والے  ورکرز  اور طلباء کو سنگاپور سے ہندوستان اور اس کے برعکس،   رقم کی فوری اور کفایت  شعارمنتقلی کے ذریعے کی مدد کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government