یہ تینوں پروجیکٹ بھارت کی مدد سے مکمل کیے گئے ہیں
ان تین منصوبوں میں اکھورا - اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک، کھلنا - مونگلا پورٹ ریل لائن، اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی یونٹ – IIشامل ہیں
منصوبے خطے میں رابطے اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنائیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب شیخ حسینہ 1 نومبر 2023 کو صبح تقریباً 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین ہندوستانی تعاون یافتہ ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ تین منصوبے اکھوڑہ - اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک  کھلنا، مونگلا پورٹ ریل لائن؛ اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی یونٹ  II ہیں۔

اکھورا-اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک پروجیکٹ کو حکومت ہند کی طرف سے بنگلہ دیش کو دی گئی  آئی این آر 392.52 کروڑ کی گرانٹ امداد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ریل لنک کی لمبائی 12.24 کلو میٹر ہے، جس میں سے 6.78 کلومیٹر ڈوئل گیج ریل لائن بنگلہ دیش میں   اور 5.46 کلومیٹر، تریپورہ میں آتا ہے۔

کھلنا-مونگلا پورٹ ریل لائن پروجیکٹ کو حکومت ہند کی رعایتی لائن آف کریڈٹ کے تحت لاگو کیا گیا ہے جس کی کل لاگت388.92 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس منصوبے میں مونگلا پورٹ اور کھلنا میں موجودہ ریل نیٹ ورک کے درمیان تقریباً 65 کلومیٹر کے براڈ گیج ریل روٹ کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہ مونگلا براڈ گیج ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جاتی ہے۔

1.6 بلین امریکی ڈالر کے ہندوستانی رعایتی فنانسنگ اسکیم کے قرض کے تحت میتری سپر تھرمل پاور پروجیکٹ، بنگلہ دیش کے کھلنا ڈویژن کے رامپال میں واقع 1320 میگاواٹ (2x660)  کا سپر تھرمل پاور پلانٹ(ایم ایس ٹی پی پی) ہے۔ اس منصوبے کو بنگلہ دیش-انڈیا فرینڈشپ پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ(بی آئی ایف پی سی ایل) نے نافذ کیا ہے، جو کہ بھارت کی این ٹی پی سی لمیٹڈ اور بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ (بی پی ڈی بی) کے درمیان 50:50 جوائنٹ وینچر کمپنی ہے۔ میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی  یونٹ I کی دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر ستمبر 2022 میں نقاب کشائی کی تھی اور یونٹ 2 کا افتتاح 1 نومبر 2023 کو کیا جائے گا۔ میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کے آپریشنل ہونے سے بنگلہ دیش میں توانائی کے تحفظ میں  اضافہ ہوگا۔

یہ منصوبے خطے میں رابطے اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.