وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک، امریکہ میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ امریکی ماہرین کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم اور ماہرین نے صحت کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال، تکمیلی طریقہ علاج( انٹیگریٹیو میڈیسن) پر زیادہ توجہ اور صحت کی دیکھ بھال کی بہتر تیاری شامل ہے۔
بات چیت میں حصہ لینے والے ماہرین کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- ڈاکٹر پیٹر ہوٹیز، نیشنل اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن، ٹیکساس کے بانی ڈین
- ڈاکٹر سنیل اے ڈیوڈ، ٹیکساس میں مقیم وائر و ویکس کے سی ای او
- ڈاکٹر سٹیفن کلاسکو، جنرل کیٹیلسٹ کے مشیر
- ڈاکٹر لاٹن آر برنز، ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے پروفیسر، وارٹن اسکول، پنسلوانیا یونیورسٹی
- ڈاکٹر ویوین ایس لی، بانی صدر، ویریلی لائف سائنسز
- ڈاکٹر پیٹر ایگری، فزیشن، نوبل انعام یافتہ اور مالیکیولر بائیولوجسٹ، جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ اور جانز ہاپکنز اسکول آف میڈیسن ۔
Had an informative discussion with a group of healthcare experts. They shared their rich perspectives on ways to augment healthcare capacities in India. I told them about the work we have done in integrating latest technology in the sector and our efforts like TB elimination. pic.twitter.com/vvRdyzGkAP
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2023